The Latest

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ نواز شریف سعودی عرب کی غلامی کے بجائے اپنے ملک کی سلامتی کی فکر کریں،قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کی تشیع میں بیداری کی جو روح پھونکی ہے اس پر کوئٹہ کی عوام نے لبیک کہتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ کربلا کے ماننے والے کبھی بھی ظالم کے آگے اپنا سر نہیں جھکائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ یکجہتی کونسل کے تحت سانحہ کیرانی روڈ کی برسی کے موقع پر ہزارہ ٹاؤن میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا،ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا اور مقامی رہنما قیوم چنگیزی سمیت دیگر تنظیموں کے رہنما بھی موجود تھے۔ اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت اور یہ ثابت کیا کہ اپنے شہداء کی یاد کو زندہ رکھنے کے لئے ہمارے جوان، بچے، بوڑھے اور خواتین میدان میں ہمیشہ حاضر ہیں۔ علامہ اعجاز بہشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں آج اس جلسے میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی نمائندگی کررہا ہوں اور ان کی طرف سے آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

 

 ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما  کا کہنا تھا کہ ملت کوئٹہ نے ہمیشہ بیداری کی آواز پر لبیک کہا ہے، یہ کوئٹہ ہی کے شہداء کے خون کی برکت ہے کہ ملت جعفریہ پاکستان بھر میں ظالم کے خلاف برسرپیکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک آج جن مسائل کا شکار ہے اس کے حل کیلئے ہمیں متحد و منظم ہونا پڑے گا، نواز شریف اس ملک کو سعودی عرب کے پروردہ دہشت گردوں کی جنت بنانا چاہتے ہیں لیکن ہم اپنے شہداء کے لہو کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ہرگز سعودی دہشت گردوں کی جنت نہیں بننے دیں گے۔  علامہ اعجاز بہشتی نے نواز شریف کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  پاک فوج نے دشمن قوتوں کے خلاف جو اقدام کیا ہے ملت جعفریہ اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور یہ اعلان کرتی ہے کہ ملت جعفریہ کا ہر جوان دہشت گردوں کے خلاف اس لڑائی میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالم کربلائی نے وحدت ہاوس میں سولجر بازار میں زمہ دارن سے گفتگو کرتے ہوئے کہاں وزیرستان میں طالبان دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملوں پر افواج پاکستان کے جوانوں کو خراچ تحسین پیش کرتے ہیں ان کا کہنا تھا دہشت گرد پانچ لاکھ مسلح افواج کے دفاعی حصار کو توڑ نہیں سکتے، پاک فوج دہشت گردی کو کچلنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، قوم کو پاک فوج کی صلاحیتوں کے بارے میں کسی قسم کا ابہام نہیں، پاک فوج کے جوان 13برس سے شدت پسندوں کے خلاف سینہ سپر ہیں اور جانی قربانیاں دینے کے باوجود ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ عالم کربلائی نے مزید کہا کہ طالبان کے نزدیک شریعت کا مطلب صرف دیوبندیت ہے، پاکستان کو دیوبندی سٹیٹ بنانے کی کوششوں کا راستہ روکیں گے، آئین کو متنازعہ بنانے والے ملک کے خیرخواہ نہیں، ریاست کو مذہب سے الگ کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھے اور برے طالبان کی اصطلاح نے قوم کو ابہام میں ڈال رکھا ہے، ہمارے حکمران دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عزم و حوصلے سے محروم ہیں، مذاکرات کے اعلان کے بعد دہشت گردی میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوگیا ہے،دہشت گردوں کے ہاتھوں کوئی شخص، ادارہ، شہر اور گلی محلہ محفوظ نہیں ، ڈرون حملے نہ ہونے کے باوجود 45روز میں 46 دہشت گرد کارروائیاں سوالیہ نشان ہیں۔

وحدت نیوز(روندو) وفاقی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان میں گندم کی قیمت بڑھانے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن تحصیل روندو کے زیراہتمام گلگت اسکردو روڈ پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رضا انصاری، رہنما پی پی پی اقبال دلبر، سید مہدی ہرداس، الطاف عابدی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ گندم کی قیمت میں اضافہ معاشی قتل کے مترادف ہے، حکومت اپنے ظالمانہ اقدامات کے ذریعے عوام سے جینے کا حق چھیننے کے درپے ہو گئی ہے۔ مقررین نے کہا کہ گندم کی قیمت کو پرانی سطح پر نہ لایا گیا تو احتجاجی تحریک کا سلسلہ بڑھایا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں گلگت بلتستان کو حصہ دیا جائے ،گندم کی قیمت بڑھانے سے قبل گلگت بلتستان کو دریائے سندھ کی رائیلٹی دی جائے اور بیرونی ملک سفارت خانوں میں گلگت بلتستان کے افراد کو بھی خصوصی کوٹہ دیا جائے۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام گلگت بلتستان میں گندم کی سبسڈی کے خاتمے اور گندم کی قیمتوں میں بےتحاشا اضافے کے خلاف آل پارٹیز اجلاس ایم ڈبلیوایم کے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں بلایا گیا، جس میں بلتستان کی اہم سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے عہدہ داروں نے شرکت کی، جن میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ گلگت بلتستان کے رہنماء علامہ سید مظاہر حسین موسوی، شیخ احمد علی نوری، ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری جنرل فدا حسین، انجمن امامیہ صوفیہ نوربخشیہ کے صدر صوبیدار غلام محمد، مدرسہ باب العلم کے وائس پرنسپل مولانا اسحاق، صوفیہ نور بخشیہ کے رہنماء و مدرسہ شاہ ہمدان بلتستان کے معلم مولانا محمد یوسف، پاکستان پیپلز پارٹی اسکردو کے صدر نمبردار یوسف، پیپلز پارٹی کھرمنگ کے رہنماء سید امجد زیدی، تحفظ حقوق گلگت بلتستان کے چئیرمین راجہ زکریا خان مقپون، پاکستان تحریک انصاف بلتستان کے صدر سید امیر شاہ کاظمی، گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ کے رہنماء غلام شہزاد آغا شامل تھے۔

 

اجلاس میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق، گندم سبسڈی کے خاتمے اور دیگر اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء اجلاس نے گلگت بلتستان میں گندم کی سبسڈی کے خاتمے کو گلگت بلتستان کے عوام پر ظلم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے آئینی حقوق کے مطالبے کو دبانے اور غیر موثر کرنے، نیز عوام کو مصروف رکھنے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا گیا۔ گندم سبسڈی کی بحالی ہمارا پہلا مطالبہ ہونا چاہیئے اور اس مسئلے کے حل کے بعد ہمیں آئینی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔ شرکاء اجلاس نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ جمعہ کے روز بلتستان بھر میں نماز جمعہ کے بعد گندم سبسڈی اور گندم کی قیمت کو 850 روپے کی سطح تک لانے کے لئے اہم مقامات پر احتجاج کیا جائے گا اور کہا گیا کہ جب تک حکومت گندم کی قیمت پرانی سطح پر نہیں لاتی اسوقت تک احتجاجی سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان ،میڈیا اور طالبان مخالف تمام محب و طن سیاسی و مذہبی جماعتوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔طالبان دہشتگر دوں کے حملوں میں شہد ہونے والے محب و طن عوام بلخصوص صحافی حضرات کے لواحقین اور مالکان سے اظہار ہمدری کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا اْن کا کہنا تھا کہ طالبان دہشت گردوں کو پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا میں کوریج دیناآئین پاکستان کے خلاف ورزی ہے۔70ہزار شہداء کے قتل میں ملوث طالبان دہشگردوں کو پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا میں کوریج دینا شہدائے پاکستان کے خون سے روح گردانی ہے۔آزادی صحافت پر حملے کرنے والے طالبان دہشگردوں کی خبریں اور ٹیکرز چلانا بھی آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے۔پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے صحافی حضرات دہشگردوں کی کوریج دینے سے گریز کریں آزادی صحافت پر حملے کرنے والے طالبان دہشت گردوں کی بذدلانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں ملک بھر میں طالبان دہشت گردوں کے حملوں سے شہید ہونے والے صحافیوں کے اہل خانہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں شہید ہونے والے صحافی حضرات حق گوئی کے جرم میں دہشتگردی کا نشانہ بنے جو سنت انبیاء ہے طالبان کی شریعت مذہب اسلام کی شریعت نہیں لہذا پرنٹ میڈیا اور ٹاک شوز میں بھی ایسے افراد کو جگہ نہ دی جائے جو طالبانی شریعت کو اْجاگر کرکے اسلام کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے اورآئین پاکستا ن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور حوالے سے مجلس و حدت مسلمین اْن تمام ملکی محب و طن سیاسی ومذہبی جماعتوں علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام حکومت کی جانب سے ہزاروں بے گناہوں کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات کو شریعت کے منافی تصور کرتے ہیں اور طالبان کی شریعت کا نفاذ اس ملک کے 18 کروڑ عوام کو کسی صورت قبل نہیں ہے اور بہت جلد وقت ثابت کرے گا کہ طالبان سے مذاکرات کی مخالفت میں ہمارا موقف درست ہے اور انشا ء اللہ وہ دن دور نہیں ہے کہ جب دنیا ہمارے موقف کو درست ہوتا ہوا دیکھے گی۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی ہم سے یہ تقاضہ کررہی ہے کہ تمام محب وطن قوتیں طالبان سے مذاکرات کے خلاف متحد ہوں اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف اپنی مو?ثر ا?وازکو بلند کریں اور بلخصوص اس حوالے میڈیا مالکان ان دہشتگردوں کو کوریج نہ دے کر ان کے ایجنڈے کو خاک میں ملا دیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر پاک فوج کی سرجیکل اسٹرائیک کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو انہیں کی زبان سے جواب دیے بغیر ان پر قابو پانا ممکن نہیں، پاک فوج کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر واویلا مچانے والے اس وقت کیوں خاموش تھے جب ان درندوں کے ہاتھوں افواج پاکستان اور سویلین پاکستانی بے دری سے شہید ہو رہے تھے، اسلام اور شریعت کا ان وحشی درندوں سے کوئی تعلق نہیں، طالبان کے حامی پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، دہشت گردوں کی سرکوبی کئے بغیر ملک میں امن قائم ہونا ناممکن ہے۔ سید ناصر شیرازی کا مزید کہنا تھا پنجاب حکومت کالعدم تکفیریوں کے نفرت انگیز بیانات کا نوٹس لیں، اوکاڑہ میں ہمارے ضلعی سیکرٹری جنرل سید انوار زیدی کے گھر پر حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کیخلاف کوئی کارروائی کا نہ ہونا افسوس ناک اور اوکاڑہ انتظامیہ کے ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

سید ناصر عباس شرازی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آئے دن دہشت گردی کے واقعات اور تکفیری گروہ کے متنازعہ بیانات اس بات کی دلیل ہیں کہ ملک دشمنوں کو تحفظ اور پرامن شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز حکومت عرب بادشاہوں کی ڈگمگاتی اور ڈوبتی ناوُ کو کنارے لگانے کے بجائے پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات اُٹھا کر قوم کو اس ناسور سے نجات دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کے واحد ایٹمی طاقت پاکستان کو جن مشکلات کا اس وقت سامنا ہے یہ انہیں عرب بادشاہوں کے ہی بدولت ہے، جو ان دہشت گردوں کی نرسریوں کی آبیاری کرتے ہیں، دہشت گردی کے اصل محرکوں سے کنارہ کشی کئے بغیر اس پر قابو پانا ناممکن ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنی صلاحیتوں کو وطن عزیز سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے استعمال کرے ، پاکستان جن خود کش دھماکو ں ، قتل و غارت گری کا سامنا کر رہا ہے وہ اسی سعودی حکومت کے ہمیں تحفے ملے ہیں ، ایف سی اہلکاروں ، پولیس اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کے قتل پر خاموش رہنے والے پاک فضائیہ کے حملے میں واصل جہنم ہو نے والے ملکی و غیر ملکی دہشت گردوں پر نوحہ کناں ہیں ، سعودی حکمراں خادم حرمین شریفین کے مقدس ٹائٹل کا استعمال ترک کر کے خادم امریکہ و اسرائیل کا اصل ٹائٹل استعمال کریں ، آل سعود کے عوامیہ کے علاقے میں انسانیت سوز مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی ایماء پر پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ اور شام ممکنہ روانگی پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔


ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن سے قبل پاک فوج کو شام اور سعودیہ میں اپنے مفادات کے تحفظ اور مظلوم شہریوں کے خلاف استعمال کر نا چاہتی ہے ، جنرل راحیل شریف کے حالیہ دورہ سعودیہ عرب میں ان نکات پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی ، سعودی حکومت کسی صورت پاکستان میں دہشت گرد تکفیری طالبان کے خلاف فوجی آپریشن پر رضا مند نہیں ، فوج کو بیرونی دباؤسے باہر نکل کر قومی و ملکی مفادمیں جلد ٹھوس اقدامات کرناہوں گے، نواز شریف کی حکومت ملکی مفاد سے زیادہ فیملی بزنس کو ترجیح دیتی ہے ، ڈالروں اور ریالو ں کے حصول کی خاطر پاکستان کو بارود کا ڈھیر بنوادیا گیا ۔ان کامذید کہنا تھاکہ پاکستان میں جاری دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ، خودکش دھماکے، لاشوں کے ڈھیر کسی اور کے نہیں سعودیہ کے ہی تحفے ہیں ، انہوں نے گذشتہ روز آل سعود کی آمر حکومت کے ہاتھوں عوامیہ کے علاقے میں دسیوں بے گناہ مسلمان شہریوں کے قتل عام کی شدیدمذمت کرتے ہو ئے کہا کہ سعودی حکمراں خادم حرمین شریفین کے مقدس ٹائٹل کا استعمال ترک کر کے خادم امریکہ و اسرائیل کا اصل ٹائٹل استعمال کریں ، سعودی حکمران ہوش کے ناخن لیں ڈریں اس وقت سے کے جب مظلوم و محروم عرب عوام مسلسل ظلم و استحصال کے خلاف قیام کریں اور اس ظالم سعودی حکومت کوتہس نہس کر ڈالیں ۔



علامہ راجہ ناصر عباس نے گذشتہ روز وزیر ستان میں پاک فضائیہ کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن کی بقاء اور استحکام دہشت گردوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے بغیر ممکن نہیں ، پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری رہنے چاہئے ہیں ، جب تک ایک بھی دہشت گرد زندہ ہے، دوسری جانب انہوں نے منور حسن کی جانب سے طالبان کے خلاف پاک فوج کے حملے پر افسوس اور مذمت کے اظہار کو مظلوم شہدائے وطن کے خون ناحق سے خیانت قراردیتے ہو ئے کہا کہ ایف سی اہلکاروں ، پولیس اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کے قتل پر خاموش رہنے والے پاک فضائیہ کے حملے میں واصل جہنم ہو نے والے ملکی و غیر ملکی دہشت گردوں پر نوحہ کناں ہیں ، افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان کی نام نہاد مذہبی قیادت مظلوموں او ر ظالموں میں تمیز نہیں رکھتی ۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاک فوج عوام اور سکیورٹی اہلکاروں کے خون کا انتقام لینے کے لئے میدان عمل میں وارد ہو اور پاکستان کے اٹھارہ کروڑ مظلوم عوام سر بکف ہو کر پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے خود کو آمادہ و تیار رکھیں ۔

وحدت نیوز( کوئٹہ ) ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغامحمدرضارضوی نے جوانوں کے ایک اسٹڈی سرکل گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج طالبان اوردیگرناموں کی شکل میں ملک میں جتنی بھی جہادی اوردہشت گردتنظیمیں ہیں یہ سب ضیاء الحق کے دورکی کشمیراورافغانستان میں مداخلاتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ یہ تمام شدت پسند، دہشت گرداورکالعدم تنظیمیں ضیاء کی دورسے لے کرآج تک مختلف ادوارمیں وجودمیں لائی گئیں ہیں۔ اوراِن کے قیام کے لئے پارلیمینٹ سے کوئی منظوری نہیں لی گئی۔


ہمسایہ ممالک میں مداخلت، اورپاکستان میں اپنے حقوق کے لئے آوازبلندکرنے والی معتدل سیاسی اورمذہبی جماعتوں کی آوازکو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دبانے اورمنتخب جمہوری حکومتوں کودہشت گردی کے نام پر دباؤ میں رکھنے، شہروں میں ایف سی اوررینجرزکی شکل میں جمہوری حکومتوں کوبے بس کرنے کے لئے خفیہ اداروں اورپاکستان کے غیرجمہوری قوتوں نے بھیڑیوں اوردرندوں کی شکل میں اِن دہشت گرد تنظیموں کو نہ سرف پال رکھاہے بلکہ اِن دہشت گردکالعدم تنظیموں کو اپنااثاثہ بھی قراردیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان بھرمیں اِن کے خلاف کبھی بھی کوئی سنجیدہ کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اورنہ کسی کوگرفتارکرکے سزادی گئی۔بلکہ گرفتاری کے بعدجیلوں سے باقاعدہ فراربھی کرایاگیا۔


نصیراللہ بابرکابیان ریکارڈ میں موجودہے جس میں انہوں نے کہاتھاکہ طالبان میرے بیٹے ہیں۔ہم بھی غیرسابقہ اورموجودہ حکمرانوں، آمروں اورخفیہ اداروں سے یہی کہتے ہیں کہ طالبان اورجہادی تنظیموں کے کارکُن آپ کی پالی ہوئی اولادہیں۔ہمسایہ ممالک میں مداخلت ، ناجائز، غیرانسانی ،غیرجمہوری مقاصدکے حصول اورایک خاص مسلک کے عقائدکوپاکستان میں مسلط کرنے کے لئے آمروں، آمروں کی پیداوارجمہوری حکومتوں اورخفیہ اداروں نے جہادی تنظیموں، طالبان، فرقہ پسنددہشت گردتنظیموں کا قیام عمل میں لاکر پاکستان کواغیارکے ہاتھوں فروخت کردیاہے۔جن ممالک کو دہشت گرداورجنونی جنگجوؤں کی ضرورت ہوتی ہے وہ پاکستان سے رابطہ کرتے ہیں اورپاکستان انہیں ایکسپورٹ کرتاہے۔ کیونکہ پاکستان نے گزشتہ چالیس سال سے دہشت گردوں کی لاکھوں کی تعدادمیں کھیپ تیارکی ہے جوکسی بھی ملک میں ایکسپورٹ کے لئے ہمیشہ تیارہوتی ہے۔اب جبکہ دہشت گردوں میں سے کچھ امریکہ اورہندوستان کے آلہٗ کاربن چکے ہیں اورپاکستان میں معصوم عوام، خفیہ اداروں کے دفاتر اورفوجی مقامات کونشانہ بناناشروع کیاتواِن حکمرانوں کومخصوص دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا خیال آیاہے۔لیکن اپنے ہی پالے ہوئے طالبان کے ساتھ پہلے نام نہاد امن مذاکرات کا ڈھونگ رچاکرعوام کو بے وقوف بنایاجارہاہے۔


ہم اُن تمام آمروں، خفیہ اداروں اورآمروں کی پیداوارجمہوری حکومتوں سے یہ پوچھناچاہتے ہیں کہ آپ کے پالے ہوئے دہشت گردوں کے ہاتھوں جس طرح پچاس ہزارمعصوم عوام کاخون بہایاگیااِس کا ذمہ دار کون ہے؟شہداء کے لواحقین کِن کے ہاتھوں میں اپنے پیاروں کالہوتلاش کرے؟آمروں، خفیہ اداروں اورآمروں کی پیداوار جمہوری حکومتوں کے پالے ہوئے دہشت گردوں کی کاروائیوں کے نتیجے میں پاکستان بے گناہ اورمعصوم عوام ، خواتین، بچے ، پولیس، فوج ، ڈاکٹرزاور انجینیئرزکامقتل گاہ بن چکاہے۔اِن کی شہادتوں کاذمہ دارکون ہے؟حکمرانوں کو، پاک فوج کو، خفیہ اداروں کوپچاس ہزارشہداء کااگرذرہ برابربھی خیال ہے، اگراِنہیں پاکستان کی بقاء اورسلامتی عزیزہے ، توافواج پاکستان پورے ملک میں بلاامتیازپاکستان کی تاریخ کا سخت ترین آپریشن کرے۔اوردہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی نرمی کا مظاہرہ نہ کرے۔یہ دہشت گردپاکستان کے لئے ، دنیامیں امن کے قیام کے لئے، پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں امن کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔اِن ناسورکے خلاف جب تک پاکستان میں آپریشن نہیں کیاجائے گااس وقت تک پاکستان اوردنیامیں امن نہیں آئے گا۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام تحصیل حویلیاں یونٹ کی کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں ضلعی سیکرٹری جنرل ایبٹ آباد سید مدثر علی کاظمی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں شیعہ کمیونٹی کے رہنما گوہر الرحمن خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔اس اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم تحصیل حویلیاں یونٹ کے سیکرٹری جنرل سید سبطین حسین شاہ نے اپنی کابینہ کا اعلا ن کیا۔جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید نجم الحسن ،جنرل سیکرٹری تنظیم سازی سید فیضان علی شاہ ، سیکرٹری جنرل فلاح و بہبود سید مجتبیٰ کاظمی ،سیکرٹری جنرل تحفظ عزاداری اسد تنولی ، لیگل ایڈوائیزر سید مظہر ترمذمی،سیکرٹری سیاسیات سید ذوالقرنین شاہ، سیکرٹری تربیت سید جواد علی شاہ ، سیکرٹری نشر اشاعت رفاقت خان، سیکرٹری میڈیا سیل ذیشان حیدر ، سیکرٹری تعلیم طیب نسیم ، آفس سیکرٹر ی سید دلشاد حسین شاہ ،سیکرٹری شعبہ جوانان سید مظفر علی شاہ، سیکرٹری مالیات سجاول حسین جعفری،سیکرٹری روابط سید حسنین شاہ اور سید شہباز شاہ کو ذمہ داریاں سونپی گئی ۔ اجلاس کی اختتام پر سیکرٹری جنرل تنظیم سازی ضلع ایبٹ آباد سید اظہر حسین شاہ نے تمام نئے عہدیداران سے حلف لیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری عبداللہ مطہری نے وفد کے ہمراہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے چیئر مین ارشاد بخاری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ایم ڈبلیوایم کے وفد میں کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقوی ، صوبائی رہنما ناصر حسینی و دیگر شامل تھے ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد اور ارشاد بخاری کے درمیان دو طرفہ دلچسپی کے امور سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ہو ئی، ارشاد بخاری نے ٹرانسپوٹر ز کو درپیش مسائل سے بھی ایم ڈبلیو ایم کے وفد کو آگاہ کیا ، ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں اور ارشاد بخاری نے ملاقاتوں کے سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree