The Latest

وحدت نیوز(مظفرآباد ) کراچی آستانہ عالیہ محفل میلاد کے دوران دہشت گردانہ حملہ ، شرمناک ، انتہائی مذموم ، محافل میلاد مصطفےؐ کو نشانہ بنانا کہاں کا اسلام ہے، انہوں نے کہاکہ دہشت گرد پاکستان کے حامی نہیں، محافل میلاد، مجالس امام حسین علیہ السلام پر حملے ، بے گناہوں کے خون کی حولی، یہ سب کچھ وہی لوگ کر رہے ہیں ، جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر ضلع مطفرآباد کے سیکرٹری جنرل علامہ سید طالب حسین ہمدانی، سنی تحریک مظفرآباد کے سربراہ علامہ بابر علی اعوان نقشبندی ، ایم ڈبلیو ایم آزا دکشمیر کے رہنماء سید مہربان شاہ، سید اشرف نقوی و دیگر نے وحدت سیکرٹریٹ میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت میں کیا، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور امن پسندوں کا فرق دنیا جانتی ہے، کون کیا کر رہا ہے؟ سب پتا ہے، لیکن گڈ گورننس کا راگ الاپنے والوں کی خاموشی حیران کن ہے، کیا گڈ گورننس یہی ہے کہ عبادگاہوں میں بھی عبادت محفوظ نہ ہو، انسان محفوظ نہ ہو، ہمیں بتایا جائے کہ امن کب نصیب ہو گا؟ دہشت گرد کب اپنے انجام کو پہنچیں گے، کیا امن دشمنوں کو کھلا چھوڑ دیا جائے گا؟ امن کے دشمن کو دشمن کو مضبوط کیا جائے گا؟ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ مذاکرات کر رہے ہیں ، حکومت مذاکرات کے بہانے قوم کو تباہی اور دہشتگردی کو مضبوطی کی جانب لے جا رہی ہے، ہم سانحہ کراچی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، سانحہ کراچی کی ہر طرح سے مخالفت کرتے ہیں، جو عناصر اس طرح کے ناپاک عزائم کرتے ہیں ان کو ہم یہ باور کراتے ہیں کہ وہ اس طرح کی بزدلانہ حرکتوں سے مسلمانوں کو ڈرا نہیں سکتے ، ہم ایسے لوگوں سے اعلان جنگ کرتے ہیں، اور ایسے لوگوں کا اسلام اور اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام کو بدنام کرنے کے لیئے ذلیل و پست کوشش کی جا رہی ہے، آستانہ عالیہ پر جو حملہ ہوا ہے اس میں شہدا کے لواحقین کے درد میں ہم سب برابر کے شریک ہیں اور ہم اپنی دلی ہمدردیوں کے ساتھ ان کے غم میں شریک ہیں اور حکومت سے یہ پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وحدت نیوز(مظفر گڑھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع مظفرگڑھ کا ایک اہم اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں نئی کابینہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی اورنئی ضلعی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری روابط علی رضا طوری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا مرید عباس نے نئی کابینہ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور اس کا آئین بھی قرآن و سنت کے مطابق ہے اور اس میں حاکمیت صرف اللہ کی تسلیم کی گئی ہے۔طالبان شریعت کا نعرہ لگا کر عوام اور حکومت کو بے وقوف بنا رہے ہیں وہ دراصل ڈرامہ رچا کر شریعت کامذاق اڑا رہے ہیں اور شریعت کو ایک متنا زعہ بنانا چاہتے ہیں۔ ہم ان کی یہ سازش ناکام بنادیں گے۔

 

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری روابط علی رضا طوری نے بھی اجلاس سے خطاب کیا کہ ہم طالبان سے طالبان کے مذاکرات کو شہداء کے خون سے غداری کے مترادف سمجھتے ہیں اور ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم پچپن ہزار بے گناہ پاکستانیوں کے خون کو رایئگاں نہیں جانے دیں گے اور حکومت کو قظعی اختیار نہیں کہ وہ کسی بے گناہ شہری کا معاف کر دے۔


ضلعی کابینہ کے عہدیداروں کے نام اور عہدے
سیکرٹری جنرل مولانا مرید عباس
ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید علی شاہ کاظمی
مولانا نذر حسین خان
شعبہ تنظیم سازی و روابط تفسیر خمینی
سیکرٹری مالیات و آفس اسد عباس
سیکرٹری نشرواشاعت شوکت حسین بک
سیکرٹری میڈیا سیل   یاسر عرفات
سیکرٹری فلاح وبہبود غلام فرید جعفری
شعبہ تبلیغات مولانا سید مظہر نقوی
سیکرٹری وحدت یوتھ سید خلیل نقوی، غلام مجتبیٰ

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبہ وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے پچاس ہزار پاکستانیوں کے قاتل طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات اور سانحہ پشاور کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ کراچی میں پریس کلب کے باہر مرکزی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما ملک اقرار، کراچی کے رابطہ سیکرٹری مولانا علی انور جعفری ، علامہ مبشر حسن اور وحدت یوتھ پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل مہدی عباس نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں وحدت یوتھ کے سیکڑوں کارکنان نے شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور بانیان پاکستان کی اولادوں کی نسل کشی کے خلاف عملی اقدامات کرے اور پچاس ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں طالبان دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی بجائے فوجی آپریشن کرکے ملک کو دہشت گردی سے نجات دلائی جائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور، دہشت گردی اور فرقہ واریت نا منظور، اتحاد بین المسلمین زندہ باد، طالبان سے مذاکرات بند کرو، پاکستان بنایا تھا، پاکستان بچائیں گے، خیبر پختونخواہ حکومت مردہ باد سمیت لبیک یا رسول اللہ اور لبیک یا حسین کے نعرے آویزاں تھے۔

 

رہنماؤں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت پاکستان عوام کی امنگوں کا احترام کرتے ہوئے عوامی مفادات میں فیصلہ کرے اور عوام کے دشمن اور آئین پاکستان کی توہین کرنے والے ملک دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں بڑھتی ہوئی شیعہ نسل کشی کے روک تھام کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے سنجیدہ اقدامات نہ کئے تو پاکستان کے نوجوان حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے اور اس تحریک کا خاتمہ حکومتی ایوانوں میں بیٹھے اقتدار کے نشے میں دھت حکمرانوں کی حکمرانی کے خاتمے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ جہاں ایک جانب دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے وہاں دوسری طرف سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات دینے میں بھی بری طرح ناکام رہی ہے۔

 

رہنماؤں کاکہنا تھا کہ حکومت شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرے اور حال ہی میں سانحہ مستونگ سمیت سانحہ پشاور اور دیگر دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سامراج امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل تکفیری دہشت گردوں کی مدد سے پاکستان میں مذہبی منافرت کو فروغ دے کر پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی گھناؤنی سازشوں میں مصروف عمل ہیں لیکن پاکستان کے با شعور جوان امریکی اور اسرائیلی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر نوجوانوں نے لبیک یا حسین اور مردہ باد امریکہ اور اسرائیل نا منظور کے فلک شگاف نعرے لگائے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے دفاع و تحفظ اور بقاء کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(گلگت) معروف قانون دان سید ریاض حسین کاظمی سابق سیکرٹری فنانس ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن گلگت بلتستان نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان  انہوں نے ڈویژنل آفس وحدت ہائوس گلگت میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنرل شیخ محمد بلال سمائری سے ملاقات کے موقع پر کیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیوا یم کے رہنما غلام عباس ، سعیدالحسنین اور عارف قنبری بھی موجود تھے ۔ ریاض حسین کاظمی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ملت مظلوم پاکستان خصوصاًوادی گلگت کے عوام کے حقوق کی بحالی کے لئے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ، ایم ڈبلیو ایم عوامی مسائل کے حل کے لئے جو خدمات انجام دے رہی ہے وہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے لئے قابل تقلید ہیں ، میری خواہش ہے کہ ملک و قوم کی خدمت مجلس وحدت کے پلیٹ فارم سے کروں ۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت ڈویژن نے گلگت بلتستان کے عوام کو گندم پر دی جانیوالی سبسڈی کی بحالی کیلئے پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ گلگت ڈویژن نے سیکرٹری جنرل علامہ محمد بلال سمائری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی طاقت سے حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔ یہ علاقہ انتہائی پسماندہ علاقہ ہے اور یہاں کے باشندے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں ۔ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور اب سبسڈی کے خاتمے سے غریب عوام کے گھروں کے چولہے بجھ جائیں گے۔لہٰذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور سبسڈی کو بحال کرے ورنہ پھر احتجاجی تحریک کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شرک کے عالمی مرکز یعنی امریکہ کے ساتھ کوئی دوستی نہیں ہوسکتی، امریکہ عالمی فتنہ کا مرکز ہے ہمارا اس سے ٹکراؤ ہے اور انشاءاللہ جب تک یہ جنگ جاری رہے گی، ہم بھی اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس جنگ میں حاضر رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ایم ڈبلیوایم کے شعبہ تربیت کے تحت کراچی کی مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم میں منعقدہ ’’معرفت خط امام خمینی (رہ) سیمینار‘‘ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ علی افضال رضوی و دیگر علمائے کرام سمیت مجلس وحدت کے کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف رضائے الٰہی کا حصول ہونا چاہیئے، تنظیمی افراد کی ذمہ داری ہے کہ اپنی فعالیت کو قرب خدا کے حصول کا وسیلہ قرار دیں۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے ہمارے مبارزہ کو ایک جہت عطا کی ہے اور یہ بتا دیا ہے کہ اس دنیا میں عالمی استکبار (امریکہ) سب سے بڑا شیطان ہے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہمیں اس مبارزہ کو جاری و ساری رکھنا ہے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شرک کے عالمی مراکز کے ساتھ کبھی دوستی نہیں ہوسکتی، قرآنی اصولوں کے مطابق ان سے ہمارا ہمیشہ سے ٹکراؤ ہے اور جب تک حق و باطل کا معرکہ جاری ہے یہ ٹکراؤ بھی جاری رہے گا، بس ہمیں اس مبارزہ کا حصہ بنتے ہوئے امام خمینی (رہ) کے افکار پر کاربند رہنا ہے اور اس میں کسی بھی صورت ٹھراؤ نہیں پیدا ہونے دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کی جنگ دمشق کے یزید اور کوفہ کے ابن زیاد کے خلاف جنگ نہیں تھی بلکہ یہ ہر دور کے یزید اور ابن زیاد کے خلاف قیام تھا، اگر جناب اکبر (ع) اور جناب قاسم (ع) نے کربلا میں قیام کیا تو ان کا قیام ہر دور کے شرک کے مراکز کے خلاف قیام تھا، یہ ہمارے لئے سعادت ہے کہ ہم اس قیام کا حصہ ہیں، لہٰذا عالمی استکبار کے خاتمے تک ہمیں یہ مبارزہ و قیام جاری رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) کا انقلاب صرف ایران کی عوام کے لئے نہیں تھا بلکہ یہ مظلوموں کا ظالموں کے خلاف قیام تھا اور آج دنیا بھر کے مظلوم چاہے وہ ایران میں ہوں، شام میں ہوں، فلسطین میں ہوں، عراق میں ہوں یا پاکستان میں امام خمینی (رہ) کے اس انقلاب کے ثمرات سے ہی باطل کے خلاف اس مبارزہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وحدت نیوز (جوہرآباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ شروع کیا جانیوالا مذاکراتی عمل دہشت گردوں کو طاقتور اور ریاست کو کمزور بنانے کی سنگین سازش کا حصہ ہے ، حکومت کی طالبان نواز پالیسیوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین،سنی اتحاد کونسل،وائس آف شہداء اور تحریک منہاج القرآن سمیت ملک کی بارہ سیاسی جماعتیں محب وطن کونسل کے عنوان سے مشترکہ تحریک چلا ئیں گی، ہم انشاء اللہ دہش گردوں کے خلاف شروع ہونیوالی اس جنگ میں عوامی طاقت  کے ذریعے ظفر یاب ہونگے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار دورہ جوہرآباد کے دوران شالیمار ہوٹل میں منعقدہ پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی راہنما ملک غلام شبیر جوئیہ اور ایم ڈبلیو ایم کے مقامی قائدین بھی موجود تھے ، سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ موجودہ مذاکراتی عمل میں طالبان کے ساتھ ہی مذاکرات ہوں گے ، کیونکہ حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانیوالی مذاکراتی کمیٹی میں پاکستانی عوام کا کوئی حقیقی نمائندہ شامل نہیں ہے ، وزیر داخلہ پاکستان خود طالبان کے سب سے بڑئے ترجمان ہیں، مسلم لیگ کی حکومت دہشت گردوں سے خوفزدہ ہے اور انہی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ، سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ مذاکراتی عمل شروع ہونے کے باوجود وطن عزیز میں قتل و غارتگری ، بم دھماکوں اور فورسز پر ہونیوالے حملوں کا نہ رکنے والا سلسلہ ظاہر کرتا ہے کہ طالبان اپنی مذموم کاروائیوں کو روکنے میں مخلص نہیں، چاہیے تو تھا کہ قتل و غارت کی ان سنگین وارداتوں کے بعد حکمران ان سفاک قاتلوں پر بھروسہ کرنے کی بجائے ان کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے لیکن سب کچھ جاننے کے باوجود حکمرانوں کی سوئی مذاکرات پر اٹکی ہوئی ہے ، حکمرانوں کا یہ طرز عمل آئین پاکستان اور پچاس ہزار شہداء کے خون کے ساتھ غداری کے متراد ف ہے، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی پولٹیکل سیکرٹری نے کہا کہ نو ستمبر کو آ ل پارٹیز کانفرنس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ ہوا جس کا جواب  دہشت گردوں نے آرمی کے دو اعلیٰ افسران کی لاشوں کی شکل میں دیا اور اس کے بعد قتل و غارت اور خونریزی اک ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ، اور اب مذاکراتی عمل شروع ہونے کے بعد بھی دہشت گردوں کی جانب سے کوئی مثبت جواب ملنے کی بجائے لاشوں پر لاشیں مل رہی ہیں ، ان حالات میں حکومت کی پالیسیوں پر انحصار کرنے کی بجائے عوام کو دہشت گردوں کے مد مقابل کھڑا کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تما م وطن دوست جماعتیں ایم ڈ بلیو ایم کے ایجنڈے سے متفق ہیں اور انشاء اللہ محب وطن کونسل کے عنوان سے شروع ہونیوالی عوامی تحریک نتیجہ خیز ثابت ہو گی ۔

وحدت نیوز(کراچی) اکیسویں صدی میں عالم بشریت کو استعماری قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہونے کا حوصلہ امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے دیا ، ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کے بت کو توڑنا امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کا عظیم الشان معجزہ تھا، پسے ہو ئے اور ظالم حکمرانوں کے ڈسے ہو ئے مستضعفین کو قیام برائے خدا کر نے کی تعلیم امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے ہی فراہم کی ،پینتیس سال بعد بھی اسلامی جمہوریہ ایران امام خمینی کی تلقین پر عمل پیرا ہے اور مظلوموں کی پناہ گاہ بنا ہو ا ہے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےحسینی ینگ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عزاخانہ زہرا سلام اللہ علیہا میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔دیگر مقررین میں مولانا علی مرتضیٰ زیدی ، مولانا نقی ہاشمی اور آقائے مہدی خطیب شامل تھے ۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے جس عظیم انقلاب کی بنیاد ڈالی آج اس کی جڑیں تمام خطہ عرض میں پھیل چکی ہیں ، بوذر زمان امام سید علی خامنہ ٰای حفظ اللہ تعالیٰ نے امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی ولایت کا سنگین بوجھ انتہائی قابل مہارت ، شجاعت ، بہادری اور جواں مردی سے اٹھا رکھا ہے، امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ تلقین پر عمل پیرا ہو کر حکومت اسلامی آج بھی تمام مستضعفین جہان کے لئے پناہ گاہ بنی ہوئی ہے، مسئلہ فلسطین جسےخائن  عرب حکمرانوں نے سودے بازی کی نظر کر دیا تھا آج امت مسلمہ کا بنیادی مسئلہ امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی توجہ اور تاکید کی سبب بنا ۔ غرض دنیا بھر کے آزادی خواہ اورحریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ حکومت اسلامی کی صورت میں  موجود ہے ، جن کی پشتی بانی رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنٰہ ای انجام دے رہے ہیں ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے روشن دل افراد کے ایک تنظیم اسلامک فورم فار دی بلائنڈ (آئی ایف ایف بی )کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ،ڈویژنل دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے  وفد کی قیادت تنظیم کےآرگنائزرمولانا علی انور جعفری نے کی ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد سے ملاقات میں قرآن و حدیث کی روشنی میں اہل بصیرت کی صفات پر گفتگو کی، وفد نےعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو پاکستان میں بینائی سے محروم افراد کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کو یقین دھانی کروائی کے پاکستان بھر میں بینائی سے محروم افراد کو درپیش مسائل کے حل میں مجلس وحدت مسلمین بھر پورتعاون کرے گی اور ہر فورم پر خصوصی افراد کے حقوق کے لئے آواز بلند کریں گے ۔

وحدت نیوز(کوہاٹ)ّ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے الیکشن کے بعد باقاعدہ طور پر تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، نومنتخب صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے 12 جنوری 2014ء کو جامعہ شہید علامہ عارف الحسینی میں اپنے انتخاب کے بعد اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں مخصوص حالات کے باوجود ملت کی خلوص دل کیساتھ خدمت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کو یہاں بھی ایک فعال ترین تنظیم کے طور پر متعارف کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسی جذبہ کے تحت انہوں نے تنظیمی دورہ جات کا آغاز کیا، اور پہلے مرحلہ میں کوہاٹ، ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کا دورہ کیا، اس موقع پر علامہ مصطفیٰ بہشتی، علامہ سید زاہد علی اور صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

اپنے چار روزہ دورے کے دوران وفد سب سے اورکزئی کے علاقہ حسین آباد گیا، جہاں مقامی عمائدین کی جانب سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں موجود لوگوں کو مجلس وحدت مسلمین کے اغراض و مقاصد، اہداف اور ملک بھر میں تنظیم کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، نشست میں مقامی عمائدین، اہم شخصیات اور عوام نے ایم ڈبلیو ایم کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں وفد نے اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کوریز کا دورہ کیا، جہاں مقامی افراد نے وفد کا بھرپور استقبال کیا، جہاں علامہ سبطین حسینی اور علامہ مصطفیٰ بہشتی نے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقامی عمائدین نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا، اور اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سرزمین کوریز پر شہید علامہ عارف الحسینی کی یاد تازہ ہو گئی، ہم مجلس وحدت مسلمین کو مضبوط بنانے کیلئے ہر قربانی پیش کریں گے۔

 

اس موقع پر بنوں دھماکہ میں شہید ہونے والے فوجی جوان شعیب حسین کے ایصال ثواب کیلئے مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس سے علامہ سبطین حسینی نے خطاب کیا۔ وفد بعدازاں شہید شعیب حسین کے گھر حاضر ہوا، جہاں شہید کے والد گرامی سمیت دیگر لواحقین سے ملاقات کی اور شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مسئولین نے اورکزئی ایجنسی سے ہنگو کی طرف سفر کیا، اور وہاں سب سے پہلے شیعہ علماء کونسل ضلع ہنگو کے رہنماء علامہ منصف علی اور علامہ اصحاب علی کے والد مرحوم کی تعزیت کیلئے ان سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وفد استرزئی گیا، جہاں شیعہ علماء کونسل ضلع ہنگو کے رہنماء علامہ حمید امامی، علامہ نبی حسین اور سیاسی شخصیت حاجی اسماعیل سے ملاقات کی۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے پھر لدی خیل کا رخ کیا، جہاں علامہ سید نور آغا اور علامہ جبار سے ملاقات کی، اور ہنگو میں تنظیم کو فعال بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ علاوہ ازیں وفد نے ہنگو کی معروف دینی درس گاہ جامعہ العسکریہ کا دورہ کیا، جہاں علامہ عامر شمسی سے ملاقات کی۔ جس کے بعد رئیسان میں علامہ باقر حسین اور تحریک جعفریہ کے سابق سینئر رہنماء سعید حسین جبکہ پاس کلے میں علامہ ارشاد علی اور انشاد علی سے ملاقاتیں کیں۔ وفد نے ضلع کوہاٹ کے علاقہ ہادی زئی کا بھی دورہ کیا، جہاں بزرگ عالم دین علامہ اعوان علی شاہ، وحدت کونسل کے رہنماء علامہ سیدین اور علامہ میر حسن کیساتھ تنظیمی امور کے حوالے سے نشستیں کیں، اور باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ملت تشیع کی خدمت کرنے پر بات چیت ہوئی۔

 

وفد نے اپنے اس دورے کے دوران علی زئی میں اسوہ پبلک اسکول کے مدرس علامہ سجاد حسین، اسکول کے سٹاف اور بچوں سے ملاقات کی، اس موقع پر علامہ سید سبطین الحسینی نے اسکول کے بچوں سے خطاب کیا، بعدازاں علامہ قیصر عباس سے کوہاٹ کے علاقہ شیرکوٹ میں ملاقات کی گئی، پھر وفد نے کوہاٹ ہی کے علاقہ چکر کوٹ کا دورہ کیا، جس کے بعد وفد نے علامہ سید مجتبیٰ حسین الحسینی سمیت مختلف شیعہ عمائدین اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے وفد کے اورکزئی ایجنسی، ضلع ہنگو اور کوہاٹ کے چار روزہ دورہ کو مقامی افراد، علمائے کرام اور عمائدین کی جانب سے سراہا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree