The Latest
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کو داخلی و خارجی سطح پر سنگین صورت حال کا سامنا ہے، حکمران سنجیدگی کے ساتھ ملکی حالات کی درستگی کے لئے کوشش نہیں کر رہے ،وطن عزیز کراچی تا خیبر اور تفتان تا بلتستان دہشت گردوں کے نرغے میں ہے، حکومت دہشت گردوں کے خلاف ٹھو س کاروائی عمل میں لائے، سانحہ تفتان میں ملوث دہشت گردوں فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ، دہشت گردی کی کاروائیاں میں حق و سچ کے راستے نہیں ہٹا نہیں سکتیں ہم سیرت انبیاء کے امین ہیں لہٰذاہر دور کے باطل طاغوت کے مقابلے میں حق وصداقت کا پرچم بلند رکھنا ہمارا فریضہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی عباس علمدار ع آرگنائزیشن ، نور ویلفیئرآرگنائزیشن اور شیڈزکے زیر اہتمام گورنمنٹ حسن موسی گرلز کالج کوئٹہ میں ایک پر وقار تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، جس میں 20اسکولوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات سے تقریری مقابلے میں حصہ لیا اور حسین ع سب کا حسین ع رب کا کے عنوان پر خطاب کیا، تقریب میں علامہ مقصو د علی ڈومکی کے علاوہ معروف دانشور امان اللہ شادیزئی ، قوم پرست رہنما رئوف خان ساسولی، سید حسن یحیوی ، سید ابولفضل حسینی اور النور ویلفیئر کے عامر چنگیزی نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) چیئرمین خیرالعمل فاؤنڈیشن نثارعلی فیضی کا مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی، رکن کور کمیٹی خیرالعمل فاؤنڈیشن مسرور نقوی کے ہمراہ ڈی آئی خان کا دورہ جس میں انہوں نے شاہ داؤ میں زیر تعمیر ہاؤ سنگ کالونی کا وزٹ کیا اور کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اسکے علاوہ ڈی آئی خان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ کے پراجیکٹس کے حوالے سے عمائدین علاقہ کے ساتھ ایک ملاقات بھی کی جس میں ڈی آئی خان، ٹانک، پہاڑ پور بنوں اور مضافاتی علاقوں کے عمائدین شریک تھے۔
عمائدین نے اپنے اپنے علاقوں میں خیرالعمل فاؤنڈیشن کی طرف سے شروع کیے گئے منصوبوں جن میں واٹر پراجیکٹ، مساجد، ہاؤسنگ کالونی اور یتیم بچوں کی کفالت کا اہتمام کرنے جیسے پراجیکٹس کو سراہتے ہوئے خیرالعمل فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اسکے ساتھ ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں در پیش دیگر مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور انکو حل کرنے میں خیرالعمل فاؤ ندیشن کو اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی، بعد ازاں کوٹلی امام حسین میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد شامل تھے جس سے خطاب کرتے ہوئے خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود نثار فیضی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختو نخواہ اور بالخصوص مسائل و مشکلات میں گھرے ڈی آئی خان جیسے حساس علاقے میں عوامی مسائل کو حل کرنے کو اپنی اہم ذمہ داری سمجھتی ہے۔
2010 کے سیلاب سے لیکر اب تک یہاں پر کروڑوں روپے مالیت کے فلاحی کام کیے ہیں اور کئی ایک ترقیاتی منصوبوں پر اسوقت بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد اور دہشتگردی کی لہر میں لپٹا ڈی آئی خان محب وطن اور انسان دوستوں کا شہر ہے جہنوں نے وطن کی محبت اور پاکستان کی سالمیت کے لیے اپنے بیٹے، بیٹیوں اور بچوں کی قربانیاں دی ہیں لیکن شہر کو کسی بڑے بحران میں مبتلا نہیں ہونے دیا اور ثابت قدم رہے، مجلس وحدت مسلمین ڈی آئی خان کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور انکی مظلومیت کی مضبوط آواز بن کر اس الہی و کربلائی رستے پر حسینی و زینبی کردار ادا کرتی رہے گی اس موقع پر عمائدین علاقہ نے مجلس وحدت مسلمین اور خیرالعمل فاؤ نڈیشن کے مرکزی اور صوبائی عہدیداران کو اہم مسائل سے آگاہ کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیوایم کے ذیلی شعبے خیرالعمل فاونڈیشن پاکستان کی ریجنل ایگزیکٹو باڈی پنجاب کا اجلاس اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا ،چیئرمین خیرالعمل فاونڈیشن جناب نثار فیضی نے اراکین ریجنل ایگزیکٹو باڈی پنجاب کی کاوشوں کو سرا ہا، برادر سرور کھوسہ نے اس وقت نئے شروع ہونے والے منصو بوں کے حوالے سے چیئرمین خیرالعمل فاونڈیشن کو بریفنگ دی اس وقت جھنگ ، سرگودھا، خوشاب ، ڈی جی خان ، لاھور ،لیہ ، پنڈدادن خان اور اسلام آباد میں نئی مساجد ،اسکول ، اور کلینک کی تعمیر کا کام شروع کیا جارہا ہے، نثار علی فیضی نے پنجاب میں کاموں میں تیزی لانے کے حوالے سے زور دیا اور ٹیم کے کاموں میں مزید ہم آہنگی اور پختگی لانے کی تاکید کی اور کہاکہ ہمیں رنگ ، مذہب ، نسل اورجغرافیائی قیدوبند سے بالاتر ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہیے ،اجلاس میں پروفیسر نجم الحسن نقوی ، استاد ذوالفقار اسدی، غلام سرور کھوسہ انجینئر باقر حسین اور خیرالعمل فاونڈیشن کے پروجیکٹ کوارڈنیٹر رضا جعفری نے شرکت کی ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی ڈویژنل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا،جسمیں صوبہ سندھ کی سیکرٹری جنرل خانم زہرا نجفی نے خصوصی طور پر موجودہ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معلوم ہوتا کے حکومت اور باقی تمام ادارے سب سو چکے ہیں کچھ سمجھ نہیں آتا کہ حکومت سمیت تمام اداروں نے پاکستان کی عوام کو کیوں دہشت گردوں کہ حوالے کردیا ہے دہشتگرد آزادانہ طور پرجہاں چاہتے ہیں کاروائیاں کرتے ہیں جب چا ہتے ہیں دہشتگردی کرتے ہیں افسوس کا مقام ہے کہ سرزمین پاکستان معصو م لوگوں کہ لہوسے سرخ ہے اورنواز حکومت اور ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں معلوم ہوتا ہے کے گویا یہ خود ہی پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹادینے کے لیے آمادہ ہیں حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک آج دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے؟اب وقت آچکا ہے کہ نواز حکومت مزاکرات کا ڈھونگ بند کرے اور فوج بھی سنجیدہ ہو جائے اور صرف اس انتظار میں نہ رہے کہ اگر فوج پر دفاعی اداروں پر حملہ کیا تو دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا آغاز کرے گی فوج کی بھی ذمداری ہے کہ وہ قوم و ملک کی سلامتی کے لیے دفاعی اقدامات کرے قوم فوج کے ساتھ ہے پھر فوج کو پوری سنجیدگی کے ساتھ دہشتگردوں کا اس پاک زمین سے صفایہ کرنے میں دیر نہیں کر نی چاہیے کیوں کہ ان کو جتنی مہلت دی جائے گی یہ ملک کو اتنا ہی نقصان پہنچائے گے اور ہم دیکھ بھی رہے ہیں کہ ابھی گزشتہ روز ایک ہی دن میں ایک طرف تفتان میں زائرین پرفائرنگ پھر دستی بم سے حملہ یا گیا جسمیں ۵۲ سے زائد مرد و خواتین اور معصوم بچے شہید ہوئے اور دسیوں شدید زخمی ہوئے دوسری طرف کراچی میں ایئر پورٹ پر حملہ جوکے نہایت منصوبے سے کیاگیا بہت ہی شرمندگی کی بات ہے کہ دہشتگردوں کو کوئی روکنے والا نہیں دہشتگرد اتنی آسانی سے ایئر پورٹ میں کیسے داخل ہو گئے یہ دنیا کے سامنے کیا تاثر پیش کیا جا رہا ہے ایک طرف معصوم لوگوں کی زندگیاں محفوظ نہیں تو دوسری طرف کو بھی اہم اور حساس علاقے ادارے مقامات کچھ بھی محفوظ نہیں؟اور افسوس کا مقام ہیں کے وزیر اعظم نواز شریف صاحب اداروں کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کر رہے ہیں؟کس بات کی مبارکباد دنیا سوال کر رہی ہے کے پاکستان میں دہشتگرد جب چاہیے اتنے آرام سے کی بھی مقام پر حملہ آور ہو سکتے ہیں؟ کہاں تھے انٹیلی جنس ادارے؟آخر کب تک عوام برداشت کرے گی کب تک معصوم لوگوں کو قربانیاں دینی ہو گی تاکہ حکومت اور فوج ہوش میں آجائے اور سنجیدگی سے دہشتگردوں کے خلاف اوپریشن کیاجائے۔ لہزاہمارافوج سے مطالبہ ہے کہ طالبان کے ساتھ اب صرف گولی سے بات کی جائے انشااللہ فوج کے ساتھ اٹھارہ کروڑ عوام انکے ساتھ شانہ بشانہ ہوں گے۔ آخر میں صوبہ سندھ کی سیکرٹری جنرل خانم زہرانے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اس دلخراش سانحہ پر تین روز کا سوگ کا علان کیا اور تمام یو نٹس کو شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے پروگرامزکاا نعقاد کرنے کی ہدایت دی۔آخرمیں شہداءکے لے فاتحہ اور زخمیوں کے صحت یابی کے لیے دعائے توسل پڑھی گئی۔
وحدت نیوز(کو ہاٹ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے چکرکوٹ پر دھرنے اور شہدائے تفتان کے جنازوں کے استقبال کے لئے جمع مومنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام ناب کے پیرو میں ہیں اسلام امریکیائی کے نہیں ۔ ہم ملت اسلامی سے بھی اور پاکستان سے بھی محبت کرتے ہیں۔ہمیں شہید کر کے دشمن یہ نا سوچے کہ پاکستان سے محبتوں میں کوئی کمی آجائے گی۔ بلکہ ہم ہمیشہ پاکستان کے وفادار رہیں گے۔ انہوں نے وفاقی اور بلوچستان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ تفتان ایک حساس علاقہ ہیں جہان پر ہر ٹائم سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے جاتے ہیں ایسے علاقے میں اتنے بڑے واقع کا رونما ہونا سمجھ سے باتر ہے اس سے معلوم ہوتا ہیں کہ صوبائی حکومت غیر سنجیدہ ہے اور اس کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں کیونکہ صوبائی حکومت نااہل ہو چکی ہیں۔انہوں پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ان سفاق دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی جائے کیونکہ یہ پاک فوج کے بھی دشمن ہے پولیس کے بھی دشمن ہے اور عام عوام کے بھی،اگر اسکے خلاف کاروائی میں دیر کی گئی تو یہ یاد رکھیں کل ان سے دوبارہ مذاکرات کرنے پڑیں گے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم چودہ سو سال سے شہادتوں کی ایک تاریح رکھتے ہیں ہم شہادت سے کھبی بھی نہیں ڈرتے مگر یہ یاد رکھے کہ جوانوں کے جذبات بہت ذیادہ اُبھرے ہوئے ہیں ایسا وقت نہ آجائے کہ ان کے جذبات کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے۔ بعد ازاں سانحہ تفتان میں شہید افراد کی میتیں خصوصی سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے پشاور پہنچائی گئیں۔ گیارہ میتوں کو کوہاٹ اور دس کو اورکزئی ایجنسی منتقل کیا گیا۔ کوہاٹ میں تمام گیارہ افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس دوران ہنگو روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا۔ اورکزئی ایجنسی کے شہید افراد کی نماز جنازہ بھی ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی ہے جس میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔تدفین کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکریٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسین الحسینی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(ٹوبہ ٹیک سنگھ) دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شرپسند عناصر کے ساتھ ساتھ موجودہ حکمران برابر کے شریک ہیں، طالبانی دہشت گردوں کو مذاکرات کے نام پر ڈھیل دینا وطن عزیز کے ساتھ غداری اور دہشت گرد عناصر کے ساتھ ہمدردی کی دلیل ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل چوہدری رضوان حیدر نے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ؑ اثناء عشریہ جھنگ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ بم دھماکوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں اور نہ ہی امریکہ نواز طالبان ہمیں مشن کربلا کی تبلیغ سے روک سکتے ہیں، اب شہادتوں کا سلسلہ ہماری برداشت سے باہر ہوتا جارہا ہے اور اگر حکمرانوں نے دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی ختم کرکے ان کے خلاف ٹھوس اقدامات نہ کئے تو وطن عزیز میں انقلاب کو کوئی بھی طاقت نہ روک سکے گی اور اگر ایسا ہوا تو طالبان اور ان سے ہمدردی رکھنے والوں کو کہیں بھی جائے پناہ نصیب نہ ہوگی، اگر حکمران ملت جعفریہ کو تحفظ نہیں دے سکتی تو شریف برادران اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے پاک فوج کو دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کی اجازت دیں، دہشت گرد عناصر سے پاک وطن ہی مضبوط اور مستحکم وطن ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکز کی جانب سے جس بھی لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اس کی بھرپور حمایت اور پیروی کی جائے گی۔
وحدت نیوز(ٹوبہ ٹیک سنگھ) مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کے مظلومین کی آواز بن کر ابھری ہے اور دہشت گردی، لاقانونیت اور فرقہ واریت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے جس جرأتمندانہ انداز میں صدائے حق بلند کی ہے وہ قابل تقلید ہے، ان خیالات کا اظہار ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ممتاز حسین گوندل نے مجلس وحدت مسلمین ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نومنتخب ضلعی عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کے وقار اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے مجلس وحدت مسلمین کو مضبوط کرنا وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے اور امت مسلمہ کے مسائل کا حل اتحاد امت میں مضمر ہے، جس کا عملی مظاہرہ مجلس وحدت مسلمین کر رہی ہے، سنی اتحاد کونسل کا کوئی اجتماع ہو یا پاکستان عوامی تحریک کا مجلس وحدت مسلمین کی قیادت ان کی شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی اور یہ حقیقی معنوں میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے افکار اور اتحاد بین المسلمین کے لئے ان کی کاوشوں کی پیروی ہے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل چوہدری رضوان حیدر نے کہا کہ وسیع تر ملکی مفاد اور امت مسلمہ کے وقار کے لئے ہمیں مسالک سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا، استعماری قوتوں کی سازش ہے کہ امت مسلمہ بین المسالک مسائل میں الجھ رہی ہے اور مسلم ممالک میں فرقہ وارانہ کشیدگی برقرار رہے لیکن وطن عزیز میں مجلس وحدت مسلمین استعماری قوتوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے گی، اور سنی شیعہ اتحاد کی ایسی فضاء قائم کی جائے گی کہ مسلم دشمن قوتوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، وہ تمام افراد جو کہ چھوٹے چھوٹے فروعی اختلافات کو ہوا دے کر وطن عزیز میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ اسلام کی صفوں میں چھپے ہوئے یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ ہیں جو استعمار کے اسلام دشمن ایجنڈا کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں، اور ہم ان کو سنی شیعہ اتحاد سے بے نقاب کرکے شکست دیں گے، اس موقع سید محسن نقوی، ناصر حسین، سید فرحت مہدی، سید ظفر شیرازی، قمر مہدی، وسیم عباس خاں گادھی ایڈووکیٹ اور سرفراز مرتضائی نے بھی خطاب کیا، جبکہ بعد ازاں ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وسیم عباس خاں گادھی ایڈووکیٹ نے نومنتخب ضلعی عہدیداران سے حلف وفاداری لیا۔
وحدت نیوز(کمالیہ)دہشت گردی کی حالیہ لہر ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، اگر بروقت اقدامات عمل میں نہ لائے گئے تو دہشت گرد عناصر کو شکست دینا مشکل ہوجائے گا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین تحصیل کمالیہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نقوی نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی اور تفتان کے سانحات میں یوں لگتا ہے کہ جیسے یا تو حکمران بالکل بے بس ہوچکے ہیں یا پھر یہ سب کچھ ان کی منشاء اور خواہشات کے مطابق ہو رہا ہے، دہشت گرد عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والے سیاسی اور مذہبی عناصر وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، اور کراچی ائیرپورٹ پر ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی اسلحہ کے استعمال ہونے اور طالبان کی طرف سے ذمہ داری قبول کرنے سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے کہ طالبان جیسے نام نہاد اسلامی گروہ درحقیقت پاکستان دشمن طاقتوں کے آلہ کار ہیں، جو یہود و نصاریٰ کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں، بھارتی اسلحہ کے استعمال کے بعد اب حکمرانوں کو بھارت میں لگے اپنے کارخانوں کی فکر بھلا کر دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹھوس حکمت عملی اپنانی ہوگی، سید حسن نقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ میں کئے گئے وعدہ کی تکمیل کے لئے دہشت گرد طالبان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے تاکہ آئندہ وطن عزیز میں ایسی گھناؤنی سازش دوبارہ نہ ہوسکے۔
وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے کہا کہ تفتان میں 30 سے زائد زائرین کی شہادتوں کی ذمہ دار وفاقی اور بلوچستان حکومت ہے کیونکہ کچھ ہی فاصلے پر بارڈر پر انتہائی سخت سکیورٹی موجود تھی اور ساتھ ہی زائرین کے لئے حکومت کے طرف سے تفتان سے سکیورٹی دینے کے وعدے بھی کئے گئے تھے، اس سے معلوم ہوتا ہے بلوچستان حکومت زائرین کو سکیورٹی دینے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم قم کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ملت تشیع پر تنگ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کراچی کے ساحل سے گوادر کے کنارے تک بے گناہوں کے خون کا دریا بہایا جا رہا ہے۔ ملک میں قاتل اور دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ زائرین کی بسوں اور کراچی کے ائیرپورٹ پر حملے نواز حکومت کی مذاکراتی پالیسی و دہشت گردوں کی سرپرستی کا نتیجہ ہیں۔ آج پاکستان میں گلگت بلتستان سے لے کر کراچی تک، کوئٹہ سے پاراچنار تک، امریکی نواز دہشت گردوں کے حملے جاری ہیں اور یہ نااہل حکومت ان سے مذاکرات کر رہی ہے۔
وحدت نیوز(حیدر آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے میڈیا سیکریٹری برادرعاصم مرزا کی والدہ ماجدہ رضائی الہٰی سے انتقال کر گئی ، مرحومہ کے وفات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، مرکزی میڈیا سیکرٹری مہدی عابدی ودیگر تنظیمی ذمہ داران نے فون کر کے عاصم مرزا سے تعزیت کا اظہار کیااور مرحومہ بلندی درجات کے لئے دعا کی ، قبل ازیں مرحومہ کی نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کےرکن علامہ حیدر علی جوادی نے پڑھائی۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے کابینہ کے ارکان، ضلع حیدرآباد کی کابینہ اورمومنین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔مرحومہ کی مجلس سوئم امام بارگاہ ابوتراب ٹنڈوآغا میں منعقد کی گئی جس میں خطابت علامہ سید ارشاد حسین شاہ نقوی نے کی ۔