The Latest
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7اکتوبر کا اجتماع "امت مصطفی ؐ کا اجتماع "ہے اور اس اجتماع میں تمام مکاتب فکر جوق در جوق شریک ہو ں گے۔ اور یہ تحریک وطن عزیزمیں امریکہ اور صہونیت کے خلاف نقطہ آغاز ہے ۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا مجلس وحدت مسلمین کے کار کنان دن رات ایک کر کے اس پروگرام کو کامیاب بنائیں اور امت میں وحدت کی فضا کو بر قرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ امت میں بیداری کے یہ ثمرات شہید ناموس رسالت سید علی رضا تقوی کے خون کی تاثیر ہیں۔ جنہوں نے آقائے دو جہاںؐ کے نام پر اپنی جان قربان کر کے بتا دیا کہ اس راہ میں موت کو ہم حیات جاو دانی سمجھتے ہیں۔ علامہ اسدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ملک بھر میں کامیاب پر امن مظاہروں کی طرح یہ اجتماع بھی مثالی اور عظیم الشان ہو گا۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ باہم متحد ہو کر استعماری سازشوں کا مقابلہ کریں اور عالم کفر کو یہ پیغام دیں کہ ہم اپنے مقدسات کے خلاف کوئی بھی بے حرمتی برادشت نہیں کریں گے
مجلس وحدت بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملٹی لینگوئج انٹرنیشنل ویب سائیٹ اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 13 ذوالحج سے بلوچستان کا چار روزہ دورہ کریں گے۔ جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے اور وہاں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیں گے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے بتایا کہ بلوچستان کی ابتر صورت حال کے باعث ڈیرہ مراد جمالی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بلوچستان کی سیاسی و مذہبی پارٹیز کو مدعو کیا جائے گا اور بلوچستان میں امن و امان کے بحالی اور بیروبی مداخلت کے خلاف لائحہ تیار کیا جائے گا۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ ہم مشن انبیاء (ع) کے امین ہیں لہذا اصلاح معاشرہ کا آغاز خود سازی سے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم و تربیت اور تزکیہ و تہذیب نفس کے بغیر ہم الہی تحریک کے کارکن نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ 13، 14 اکتوبر کو ڈیرہ مراد جمالی میں صوبائی تربیتی ورکشاپ منعقد کی جائے گی جس میں موضوعاتی دروس اور دینی تربیتی پروگرام ہوں گے۔
ترکی اور شام کی سرحد کے قریب واقع ترک قصبے میں شامی سرحد سے فائر کئے گئے راکٹ سے پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد ترکی نے بھی جوابی کارروائی کے طور پر شامی علاقے میں کچھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔۔
اطلاعات کے مطابق شامی سرحدسے فائر ہونے والے راکٹ سے ترکی میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ابھی یہ بات واضح نہیں کہ یہ گولے شامی افواج کی جانب سے فائر کئے گئے ہیں یا پھر شدت پسندوں کی جانب سے لیکن شام میں عسکری مداخلت کا بہانہ تلاس کرنے والی تمام قوتیں اس وقت اسے بہانہ بنارہی ہیں اور ایک بڑے حملہ کا سوچ رہی ہیں ترکی نیٹو کے معاہدے کے سبب نیٹونے فورا میٹنگ کال کی ہے جبکہ نیٹوکی میٹنگ کی کال کے جواب میں روس نے خبردار کیا ہے کہ بے بنیاد بہانوں سے شام میں مداخلت کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا
واضح رہے کہ شام میں داخل ہونے والے شدت پسندوں میں سے اکثر ترکی کی ٹرینگ کیمپس میں تربیت پاتے ہیں اور پھر ترکی انہیں شام تک پہنچنے کی پوری مدد فراہم کرتا ہے
29 ستمبر بروز ھفتہ مجلس وحدت مسلمین لاڑکانہ شعبہء خواتین کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی امام بارگاہ درگاہ جاڑل شاہ بخاری سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی میں مومنات نے زینبیٔ کردار ادا کرتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جامعہ ام المومنین خدیجۃ الکبریٔ کی پرنسیپال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے، یہ توہین آمیز فلم بناکر رسولِ خدا ص کی شان میں گستاخی کرنا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر امریکہ اس فلم سے لا تعلقی کا اظھار کرتا ہے تو اس فلم میں ملوّث لوگوں کو سزا کیوں نہیں دیتا۔ اس گھنونی حرکت کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ اور حکومت سے مظالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں ورنہ ہمارے یہ احتجاجات جاری رہیں گے۔ ہم حسینی ہیں اور حسینی کبھی بھی رسول اللہ ص کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔
مجلس وحدت مسلمین صوبہء سندھ کی مسعول خواھر سلمیٰ علوی نے خطاب کرتے ہوئے آمریکا کی اس گستاخانہ حرکت کی سخت لفطوں میں مذمت کی اور کہا کہ طاغوت نے ہم حسینیوں اور کنیزانِ زینبؑ کی غیرت کو للکارا ہے۔ سن لو یزیدیو ہم تمھاری کسی بات سے ڈرنے والے اور خاموش رہنے والے نہیں ہیں۔ ہم حق کی بات کرتے ہیں اور باطل کے دشمن ہیں۔
اے زرداری تو خود کو شیعہ کہلاتا ہے۔ شیعہ تو عاشقِ رسول ص ہوتا ہے، مگر تیری غیرت کہاں گئی؟ کیوں تم نے آمریکا سے اپنی یاری ختم نہیں کی۔ جو امریکہ کا یار ہے غدار ہے غدار ہے۔ اور پیپلز پارٹی حکومت اپنے اھلِ وطنوں سے غداری کرتی آئی ہے۔ شیعہ کی نسل کشی ہو رہی ہے، آئے روز درجنوں مومنین شھید کیے جا رہے ہیں۔ اے زرداری اس بار تو کس منہ سے ووٹ مانگے گا۔
اے حسینیو عہد کرو کہ کسی ظالم پارٹی کو ووٹ نہیں دینا، اس بار ووٹ بس حسینؑ کا ہے۔
ملی یکجہتی کونسل نے امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے 11 اور 12 نومبر کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں دو روزہ "اتحاد امت کانفرنس" منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس میں امام کعبہ سمیت مصر، ایران، سوڈان، لیبیا، تیونس، یمن کے دینی جماعتوں کی قیادت کو دعوت دی جائے گی۔ دعوت کی ذمہ داری ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ قاضی حسین احمد جبکہ کنونشن کے ناظم اعلیٰ کی ذمہ داری سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل حافظ حسین احمد کے سپرد کی گئی۔ ملکی تاریخ کے اس پہلے اجتماع میں تمام دینی جماعتیں، تمام مدارس اور مشائخ عظام شرکت کریں گے۔
ملی یکجہتی کونسل کے صدر سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ مختلف مسالک کے فروعی اختلاف کو کم کرنے اور قرآن اور صاحب قرآن کی توہین روکنے کے لیے پوری امت مسلمہ کو قدر مشترک اور درد مشترک پر جمع کیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کونسل کے سیکرٹریٹ اسلام آباد میں میں ہونے والے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس کی صدارت قاضی حسین احمد نے کی۔ اجلاس میں علامہ سید ساجد علی نقوی، حافظ حسین احمد، ثاقب اکبر، علامہ اصغر عسکری، پیر عبد الشکور نقشبندی، ڈاکٹر عابد رؤف اورکزئی، مفتی امیر زیب، حافظ عبدالرحمن مکی، خالد محمود عباسی، آصف لقمان قاضی، نذیر احمد جنجوعہ، سید عزیر حامد شریک تھے۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل و مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے بتایا کہ قاضی حسین احمد کی ذمہ داری لگائی گئی ہے کہ وہ امام کعبہ، موتمر عالم اسلامی، عرب لیگ، او آئی سی کے ذمہ داران سے رابطے کریں گے اور ان کو دو روزہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ حافظ حسین احمد اس پوری کانفرنس کے ناظم اعلیٰ ہوں گے اور وہ آج سے پاکستان کی مختلف جماعتوں، مدارس سے رابطے اور ملاقاتیں گے۔ اس سلسلے میں جمعرات سے لاہور میں ملاقاتوں کا شروع کر دیا جائے گا۔
شامی شہر حلب میں ہونے والےدہشت گردانہ بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ شامی سرکاری ذرائع نے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے بقول ان سلسلہ وار دھماکوں میں چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد تقریباً سو ہے۔ آبزرویٹری نے مزید بتایا کہ چار بم دھماکوں میں ایک آفیسرز کلب اور ایک ہوٹل کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ حلب میں موجود ایک تنظیم کے مطابق یہ
خود کش حملے تھے۔
واضح رہے کہ شام میں دنیا بھر سے دہشت گرد تنظیموں کو جمع کیا گیا ہے تاکہ شامی اسرائیل مخالف حکومت کو گرایا جاسکے وزیرستان سے لیکر افریقہ اور یورپ تک دہشت گردوں کو امریکہ کی خفیہ ایجنسیاں اور بعض عرب ممالک جیسے قطر سعودی عرب اور ساتھ میں ترکی ان شدت پسندوں کو اکھٹا کرنے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ افغانستان کی تاریخ ان میں سے کس ملک میں دہرائی جائی گی کیونکہ شام کے حالات کے کسی بھی کروٹ لینے کے بعد آستین کے سانپ کا اگلا نشانہ پالنے ولا ہی ہوتا ہے
مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی ادارے خیر العمل فائونڈیشن کے زیر اہتمام ریان پورہ تحصیل فیروز آباد ضلع شیخوپورہ میں مسجد امام حسین (ع) کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ ضلع جعفر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیا گیا۔
اس تقریب مجلس وحدت پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی بھی شریک تھے نیز ضلعی عہدہ داران اور خیرالعمل فاونڈیشن کے سیکرٹریز بھی موجود تھے
ملی یکجہتی کونسل سندھ نے کراچی سمیت ملک میں ٹارگٹ کلنگ، شیعہ سنی کی بنیاد پر بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی نااہلی، کراچی کا امن خراب کرنے اور اسے امریکی ایجنڈا قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار، مقتولین کے ورثاء کو معاوضہ اور علماء کرام سمیت شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ یہ بات ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو اور جنرل سیکرٹری سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے قباء آڈیٹوریم میں ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہی۔ دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال، باہمی امور اور خصوصاً کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، شیعہ سنی رہنماﺅں کے قتل اور امت کیخلاف ہونے والی سازشوں پر تبادلہ خیال کیا اور طے کیا کہ ملی یکجہتی کونسل امت کے اتحاد کو فروغ دینے کیلئے ایک موثر تنظیم ہے جس میں تمام مسالک کے علماء کرام و مشائخ شامل ہیں۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔
ملی یکجہتی کونسل سندھ کے رہنماﺅں نے شیعہ و سنی مسلک کے جوانوں و بزرگوں کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام دشمن قوتوں کا ایجنڈا قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کسی بھی مسلک کے نام پر امت کو تقسیم کرنے والی سازشوں کو اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسالک کے لوگ ایک دوسرے کا احترام اور بڑے عرصے سے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ رہ رہے ہیں مگر منظم سازش کے ذریعے فرقہ واریت کو فروغ دیکر امت کے اتحاد کو پارہ پارہ اور ملک میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ رہنماﺅں نے زور دیا کہ حکومت مقتولین کو معاوضہ، قاتلوں کو گرفتار علماء کرام و شہریوں کو تحفظ فراہم کرکے امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سیاسی و مذہبی قوتوں کی باہمی مشاورت سے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے، شدت پسندی کے رحجان کو ختم کیے بغیر علاقہ میں امن کا قیام ممکن نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ عسکری اور سیاسی قوتیں مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل تلاش کریں
اسلام مخالف فلم کے خلاف مذہبی گروہوں کے احتجاج اورریلیوں میں جلانے کے لیے امریکی جھنڈوں کی مانگ میں اضافہ ہونے سے نوید حیدرکے پرنٹنگ کے کام کو چار چاند لگ گئے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ مہینے سے امریکہ میں بنائی جانے والی دل آزار فلم کے خلاف جاری مظاہروں میں اب تک کم از کم بیس افراد ہلاک جب کہ بڑے شہروں میں جلاؤ گھراؤ کےدوران سرکاری و نجی املاک کو بھی کروڑوں روپوں کا نقصان پہنچا ہے۔
تاہم اس نقصان سے ہٹ کر نوید کا کاروبارخوب چمک رہا ہے۔ وہ ان دنوں سیکڑوں کی تعداد میں امریکی جھنڈے بنا کر بیچ رہے ہیں، جنہیں غصے میں بپھرے مظاہرین ریلیوں میں نذر آتش کرتے ہیں۔
راولپنڈی کی ایک مخدوش عمارت میں واقع پینا فلکس پرنٹرز کے دفترمیں نوید ایک مینیجر ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں فلم کے خلاف احتجاج شروع ہونے پرہی انہیں معلوم ہو گیا تھا کہ گاہکوں کا رش بڑھنے والا ہے۔
سیاہی کی بھپکوں سے بھرے اپنے دفتر کے چھوٹے سے کمرے میں خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے نوید کا کہنا تھا کہ جب بھی اس قسم کے مظاہرے ہوتے ہیں ان کے کاروبار میں معمول سے دس گنا زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے۔
سائز اور کوالٹی کے اعتبار سے یہ جھنڈے عموماً دو سو سے پندرہ سو پاکستانی روپے میں فروخت ہوتے ہیں۔
احتجاجی مظاہروں کی حالیہ لہرمیں نوید اپنے تیار کردہ امریکی جھنڈوں کی زبردست فروخت اور بعد ازاں ٹی وی پر مظاہروں میں ان کے نذر آتش ہونے کے مناظر سے خوش ہیں۔
پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات میں اضافے سے جھنڈوں کے بازار میں بھی رش بڑھ جاتا ہے۔
جھنڈے فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان جذبات میں اس قدر اضافہ ہو چکا ہے کہ عوامی رائے کے مطابق اب پاکستان کے روایتی حریف سمجھے جانے والے پڑوسی ملک ہندوستان کی جگہ امریکہ نے ‘دشمن نمبر ون’ کی جگہ لے لی ہے ۔
راولپنڈی کے ایک بازار میں جہاں گاہک امریکی جھنڈوں کی خریدای میں مصروف تھے، وہاں ایک جھنڈے فروخت کرنے والے دکان دار ندیم محمود شاہ نے بتایا کہ انہیں ہندوستان کے جھنڈے بیچے ہوئے کافی عرصہ ہو گیا ہے۔
شاہ کی دکان میں تین گز لمبے اور چوڑے امریکی جھنڈے کی قیمت پندرہ سو پاکستانی روپے ہے۔ یہ جھنڈے اس ضمانت کے ساتھ فروخت کیے جاتے ہیں کہ اس کا کپڑا باآسانی آگ پکڑ لیتا ہے۔
واضح رہے کہ مظاہرین کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں ایسا جھنڈا دیا جائے جو باآسانی نذر آتش کیا جا سکے۔
ایک سی فوڈ ریستوان میں بطورویٹر کام کرنے والے عاصم کے خیال میں کسی بھی مظاہرے میں امریکی جھنڈے جلانا لازمی جزو ہے۔ عاصم رواں ماہ چار جھنڈے جلا چکے ہیں۔
بائیس سالہ عاصم کے مطابق انہیں امریکی جھنڈے جلانے سے خوشی ملتی ہے۔
‘ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ اظہار کے کسی بھی دوسرے طریقے کی طرح یہ بھی جذبات کے اظہار کا ایک انداز ہے’۔
جھنڈے جلانے والوں میں سے اکثریت کا تعلق کسی نہ کسی سیاسی جماعت یا مذہبی گروہ سے ہوتا ہے۔
ملک کی ایک بڑی مذہبی تنظیم جماعت اسلامی کے اسلام آباد میں ایک عہدے دار ساجد عباس نے بتایا کہ ان کی تنظیم مظاہروں میں امریکہ اوراسرائیل کے جھنڈے فراہم کرتی ہے تاکہ ‘ ہم اپنا غصہ ریکارڈ کرواسکیں’۔
عباس نے بتایا کہ ان کے مختلف پرنٹرز کے ساتھ معاملات طے ہیں اور وہ ان پرنٹرز کو جھنڈے بنانے کے لیے کپڑا بھی فراہم کرتے ہیں۔
اقوامِ متحدہ اور امریکہ کی جانب سے کالعدم قراردی جانے والی جماعت الدعوہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مظاہروں میں استعمال کے غرض سے امریکہ اوراسرائیل کے جھنڈے بنانے کے لیے ایک ‘خصوصی ٹیم’ موجود ہے۔
اسلام آباد میں واقع تنظیم کے ایک عہدے دار آصف خورشید نے بتایا کہ اس طرح انہیں ایک جھنڈا پچاس سے ساٹھ روپے میں مل جاتا ہے۔
اسی طرح، حالیہ مظاہروں میں متحرک نظر آنے والی شیعہ تنظیم مجلس وحدت المسلمین اپنے طالب علم کارکنوں کے ذریعے پرنٹرز سے جھنڈے حاصل کرتی ہے۔
لاہور میں تنظیم کے ترجمان مظہر شگری کے مطابق اس طریقہ کار سے وہ ایک گھنٹے میں پانچ سو جھنڈے تک جمع کرلیتے ہیں۔شکریہ ڈان نیوز