The Latest

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری(حفظ اللہ)  نے کہا ہے کہ ایل او سی پر ہونے والے حالیہ واقعات تشویشناک ہیں، امریکہ بھارت کو خطے میں تھانیدار بنانا چاہتا ہے، حکومت کو دوستوں اور دشمنوں میں تمیز کرنا ہوگی۔ بھارت سے آلو، ٹماٹر اور اب بجلی کے خریدار بتائیں کہ 65 برسوں سے کتنی سفارت کاری کام آئی ہے، مذاکرات اچھی بات ہے لیکن یک طرفہ ٹریفک قوم کی توہین ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت نے کبھی بھی پاکستان کیخلاف کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا، اندرونی صورتحال سے فائدہ اٹھانے والی قوتیں دراصل پاکستان کو تنہا کرنے کے درپے ہیں، امریکی ایماء پر پاکستان کو سینڈویج بنانے کی شازشیں کی جا رہی ہیں، لہٰذا حکمرانوں اور ریاستی اسٹیک ہولڈرز کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے، پاکستان کے فقط دو ہی خیرخواہ ملک ہیں جن کی سرحدیں ہمیشہ سے پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوئیں اور انہوں نے ہمیشہ مشکل اور کڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور اس کے حواری گوادر منصوبے اور پاک ایران گیس پائپ لائن کی مخالفت کرتے ہیں، کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ان منصوبوں سے پاکستان کی ترقی اور زندگی وابسطہ ہے، ان قوتوں کی خواہش ہے کہ پاکستان کو مکمل طور پر تنہا کر دیا جائے۔

علامہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ)نے کہا کہ فوج کو پاک بھارت سرحد کی صورتحال سے زیادہ اس وقت ملک کی اندرونی صورتحال پر توجہ دینا ہوگی، اگر ہم اندر سے کمزور ہوگئے تو دشمن کیلئے حملہ کرنا کوئی مشکل کام نہیں رہے گا، بھارت پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کرسکتا کیونکہ اسے معلوم ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور اس نے یہ طاقت کیوں حاصل کی ہے، انڈیا بخوبی جانتا ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری ( حفظ اللہ)نے کہا کہ قومی اسمبلی کا سیشن شروع ہوگیا ہے، لٰہذا قومی قیادت کو مل بیٹھ کر فی الفور دہشتگردی کیخلاف فیصلے کرنا ہوگا، دہشتگردی ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اور ملک اندر سے دن بدن کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ نواز حکومت کو مذاکرات کا ڈرامہ چھوڑ کر ملک دشمن عناصر کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز (کوہاٹ)  بہارہ کہو واقعہ میں شہید ہونے والے محافظ امین حسین شیرازی کے والد بزرگوار نے کہا کہ امین حسین کی شہادت پر پوری ملت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اپنے باقی تین بیٹے بھی راہ حق پر قربان کرنے کو تیار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید کی رسم سوئم کے موقع پر منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے اب تین بیٹے باقی ہیں، اگر ملت کو ضرورت پڑی تو میں یہ تینوں بیٹے بھی قربان کرنے کو تیار ہوں، ہم شہادت سے کسی طور پر بھی خوفزدہ نہیں ہوتے کیونکہ ہم راہ حق پر ہیں اور اسی راستے پر قائم رہیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم امام زمانہ (عج) کے لشکر میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور قربانی دیکر ہی ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ملت کو شہید امین حسین شیرزای کی شہادت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام مومنین اور علمائے کرام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں حوصلہ دیا اور شہید کے جسد خاکی کو عزت و توقیر کیساتھ یہاں پہنچایا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) تمام اہل وطن کو مملکت خدا داد پاکستان کے 67ویں جشن آزادی پر مبارک باد پیش کر تا ہوں ، تمام محب وطن پاکستانیو ں کو اس یوم آزادی پر پاکستان کی بقاء، سلامتی اور خوشحالی کے لئے تجدید عہد اور اس کے دشمنوں سے جنگ کا عزم کر نا ہو گا ، مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبال (رح)نے جس آزاد وطن کا خواب دیکھا تھا اور بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح (ر ح) نے جو آزاد وطن ہمارے پاس امانت کے طور پر چھوڑا تھا ، آج وہ آزادوطن دہشت گردی ، لا قانونیت، کرپشن اور طرح طرح کی بیماریوں کاشکار ہوچکا ہے ، افسوس کے اس وطن کے با اختیار ادارے بھی اب اس کے ساتھ با وفائی نہیں کر رہے، مفکر پاکستا ن اور بانی پاکستان کی ارواح اس وطن کی حالت زار پر نوحہ کناں ہو ں گئی۔ ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے 67ویں یوم آزادی کے موقع پر وحدت ہاؤس اسلام آباد سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پاکستان ایک مرتبہ پھر اہل وطن سے اس عزم کا اعادہ چاہتا ہے جو اس نے 67برس قبل تحریک آزادی کے دوران کیا تھا ،اس وطن کے باسی برطانیہ سامراج کی غلامی سے آزادی پا کر امریکہ سامراج کی غلامی میں چلے گئے ہیں ، کیا بانیان پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانیوں کے بعد یہ آزاد وطن امریکہ کی غلامی میں دینے کے لئے حاصل کیا تھا ، ہرگز نہیں ، یہ ہمارے خائن اور مفاد پرست سیاستدانوں کی ناقص داخلہ اور خارجہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، جس کا خمیازہ آج پاکستان کے 18کڑوڑ محب وطن عوام بھگت رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور قتل وغارت گری اس ملک کا مقدر بنادی گئی ،کرپشن اس ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ، انصاف اس ملک میں چراغ لے کر ڈھونڈنے سے نہیں ملتا ، روزانہ مساجد، امام بارگاہوں ، درباروں بازاروں اورچوراہوں پر بیگناہوں کے خون سے ہولی کھیلی جاتی ہے ، اب تو حد ہی ہو گئی روز روز دسیوں فوجی جوان اس ملک کے اندر موجود دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن افسوس کہ ہمارے جرنیل اپنے محلات میں پر سکون نیند سو رہے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کر وانے کے لئے اس یوم آزادی پر تمام محب وطن شیعہ ، سنی، ہندو، سکھ اور عیسائیوں کو یہ شہدائے تحریک پاکستان اور بانیان پاکستان کی ارواح سے عہد کرنا ہو گا کہ دہشت گردی کے خلاف عملی اور اجتماعی جدوجہد کا آغاز کر نا ہے ، یہ وطن خداوند متعال کی ایک نعمت برصغیر کے مسلمانوں کے لئے تھا اوررہے گا ۔مایوسی اورناکامی انشاء اللہ اس وطن کے دشمنوں کا مقدر بنے گی۔

لائن آف کنٹرول کے پاکستانی علاقوں پر جاری بھارتی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ ہندستان اپنی آنکھوں کا میل صاف کر لے ، اس پاک وطن کی مٹی سے عہد وفا نبھانے والے ابھی زندہ ہیں ، وہ چند ہیں جو اس کی عصمت کے درپے ہیں اور وہ بھی تم میں سے ہی ہیں ، ہمارے وطن کی مٹی گواہ ہے کہ اس مادر وطن کے باوفا بیٹوں نے کبھی اس ملک کے دشمنوں کے ساتھ ساز باز نہیں کی اور ہمیشہ اس کے دفاع کی فرنٹ لائن پر موجود رہے ہیں ۔اگر بھارتی جارحیت حد سے بڑھی تو اس وطن کا بچہ بچہ اس کے ذرے ذرے پر قربان ہونے کے لئے امادہ وتیار ہو گا ۔

وحدت نیوز (سکھر) ہندوستانی وزیر دفاع کا جارحانہ بیان اور بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی علاقوں پر فائرنگ پر زور مذمت کر تے ہیں ۔دشمن ہوش کے ناخن لے پاکستانی فوج اور عوام سرزمین وطن کے انچ انچ کا دفاع کر نیکی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر حسین نے وحدت ہاؤس سکھر سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی روز سے بھارتی فوج پاکستانی سرحدوں کی مسلسل خلاف روزی میں مصروف ہے ، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں،لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹررز میں فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، جب کہ 2بیگناہ شہری اب تک شہید ہو چکے ہیں ، بھاری اسلحے کا استعمال معمول بن چکا ہے ۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ بھارتی فوج پاکستانی غیور عوام کے صبر کو نہ آزمائے ، ہم اپنی مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں اگر بھارتی افواج نے پاکستان کے خلاف جارحانہ وریہ ترک نہ کیاتو ہم اپنے وطن کے دفاع کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ۔ 

وحدت نیوز (حیدر آباد) کالعدم دہشت گرد گروہ کی فائرنگ سے شہید ہو نے والے نارا جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آغا ندیم عباس غوری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نمازہ جنازہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی کی زیر اقتداء ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء عالم کربلائی ، یعقوب حسینی ، ندیم جعفری اور دیگر بھی موجود تھے ۔جب کہ کثیر تعداد میں اہل سنت برادری بھی نماز جنازہ میں شریک تھی ، اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ اشکبار تھی۔

واضح رہے کہ ناراجیل حیدرآباد کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آغا ندیم عباس غوری کو دو روز قبل جیل سے گھر جاتے ہو ئے ٹنڈو آغا کے مقام پر امریکی و سعودی تکفیری دہشت گردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا تھا ۔

وحدت نیوز (گلگت)  مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی نے عید الفطر کے روز مسجد علی بارہ کہو میں خودکش حملے کی ناکام کوشش، اور وفاقی دارالحکومت میں سخت سکیورٹی کے باوجود ایک خودکش حملہ آور کی باآسانی مسجد تک رسائی کو معنی خیز، لمحکہ فکریہ اور قابل افسوس قرار دیتے ہوئے مسجد کے شہید سکیورٹی گارڈ کی جوانمردی اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا ہے کہ جس کی بروقت کی کارروائی سے خودکش حملہ آور اپنے ناپاک منصوبے میں ناکام ہو گیا۔

 اس موقع پر انہوں نے وفاقی حکومت سے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور اصل حقائق سے عوام کو آگاہ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا، مجرمان کے جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عامر حیدر شمسی نے علی مسجد اسلام آباد میں خودکش حملہ کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محافظ امین حسین نے اپنی جان دیکر کئی انسانی جانیں بچا لیں، یہ واقعہ حکومت کیلئے ٹیسٹ کیس ہے، دہشتگرد کی شناخت کے بعد اب اس کے نیٹ ورک تک پہنچنا تحقیقاتی اداروں کا کام ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جیسے ہائی سیکورٹی زون شہر میں خودکش حملہ آور کی دہشتگردی کی کوشش اور اس کے بعد مقامی انتظامیہ کے درعمل نے عوام کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ عید کے روز ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے دعوے محض کاغذی تھے، صرف اعلیٰ حکومتی اور سیاسی شخصیات کو سیکورٹی فراہم کی گئی جبکہ عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بارہ کہو میں دہشتگرد کی ٹائمنگ غلط نہ ہوتی اور محافظ امین حسین اپنی جان پر کھیل کر اس خودکش حملہ آور کو واصل جہنم نہ کرتا تو بہت بڑا سانحہ رونماء ہوسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کی نعش حکومت اور تحقیقاتی اداروں کیلئے ٹیسٹ کیس ہے، دہشتگرد کی شناخت کے بعد اس کے نیٹ ورک تک پہنچنا اور اس کو بے نقاب کرنا بھی حکمرانوں اور تحقیقاتی اداروں کا فرض ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی نے بارہ کہو سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد ملت جعفریہ یہ سوچنے پر مجبور ہو گئی ہیں کہ دہشت گردوں کی سرپرستی میں ریاستی ادارے ملوث ہیں کیونکہ اسلام آباد جیسے حساس مقام پر ان سفاک قاتل درندوں کی مجودگی خود انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔بارہ کہو سانحہ میں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت پربہت سے سوالات چھوڑ گئے ہیں اس حملے کا دراصل ٹارگٹ مجلس وحدت مسلمین کی اعلیٰ قیادت تھی جو ہمارے جانباز رضاکاروں نے ناکام بنا دی، شہید امین حسین نے اپنی جان دے کر ملت کو عظیم سانحے سے بچا لیا اور حقیقی غلامان غازی عباس میں اپنا نام لکھ دیا، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ان کی عزم وہمت،بہادری،فرض شناسی اور شوق شہادت کو سلام پیش کرتی ہے۔ خانم سکینہ مہدوی کا کہنا تھا کہ بہت جلد لاہور سے ایم ڈبلیو ایم خواتین ونگ کے ارکان کوہاٹ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے اور شہید کے خانوادہ سے تعزت کے لیئے روانہ ہونگے۔ ان کا کہنا تھا اس قوم میں جب شہید امین حسین جیسے جذبہ شہادت سے سرشار نوجوان موجود ہوں وہ کبھی بھی دشمن کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے شہید کی درجات کی بلندی کیلئے دعا اور لاحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے بارہ کہو اسلام آباد میں علی مسجد پر دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دارالخلافہ میں ہائی سکیورٹی زون میں دہشت گردوں کا داخلہ اس بات کی غمازی ہے کہ ہمارے سکیورٹی اداروں میں کالی بھیڑیں موجود ہیں جن کا بلواسطہ یا بلاواسطہ ان دہشت گرد وطن دشمنوں سے روابط ہیں۔انہوں نے کہا کہ خفیہ ایجنسیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں چند گز کے فاصلے پر موجود مقامی تھانے کے پولیس اہلکاروں کا واقعے کے ایک گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنا اس بات کی دلیل ہیں کہ پلان پہلے سے طے شدہ تھا۔


انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارہ کہو تھانے کی انتظامیہ کو شامل تفتیش کر کے حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف اب تک کاروائی سے ہچکچاہٹ اور مذااکرات کی پیشکش پاکستان بھر کے بے گناہ بہنے والے مسلمانوں کے خون سے غداری ہے ہم اب ایسے مذاکرات کی ڈھکوسلوں کو کبھی برداشت نہیں کریں گے عوام کی جان ومال کی تحفظ میں ناکامی پر نواز لیگ کو انسانی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مستعفی ہونا چاہیئے کیونکہ الیکشن میں ان کا راگ الاپ کر عوام سے ووٹ حاصل کیے تھے۔



علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ نجوبی پنجاب میں کالعدم ہشت گرد گروہ صف بندیوں میں مصروف ہیں پنجاب میں مستقبل قریب میں شیعیت کے خلاف محاذ کھلنے والا ہے اور اس میں پنجاب حکومت برابر کے حصہ دار ہیں کھلے عام لوگوں کو دھمکیاں،خطوط،ایس ایم ایس،فون کالز کر کے ہراساں کیا جارہا ہے وطن دوستی اور امن پسندی کو ہماری کمزوری سمجھا جا رہا ہے، عوام کو یہ حق حاصل ہیں جب ریاست ان کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہوتو وہ اپنی حفاظت خود کریں۔ انہوں نے کہا کہ مساجد،امام بارگاہوں،اولیااللہ کے مزارات کی سکیورٹی پر کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے۔ انہوں نے شہید سکیورٹی گارڈ امین حسین کے جذبہ قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں قومی ہیرو قرار دیا اور اُن کے پسماندگان سے دلی ہمدردی اور شہید کی درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) وطن کی حفاظت کے لئے ہزاروں جوان رضاکار فراہم کریں گے جو سیکورٹی فورسز کے مورال کو بلند بھی کریں گے اور اپنے وطن کے باسیوں کی حفاظت بھی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بارہ کہو میں موجود مسجد علی ابن ابیطالب (ع) میں خودکش حملہ آور کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان رضاکار محمد امین کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شرکاء کی بہت بڑی تعداد نماز جنازہ میں شرک تھی۔ شرکائے جنازہ لبیک یا حسین (ع)، لبیک یا زینب (س) کے شعار بلند کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مراکز پر آپریشن کا مطالبہ کررہے تھے۔

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی نے سیکورٹی فورسز کا مورال ڈاؤن کردیا ہے، انتظامیہ کو ہر شہر میں سیکورٹی فورسز کا مورال اپ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑے تو ہر شہر کی حفاظت کے لئے ہمارے جوان حاضر ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  پارلیمنٹ کے اندر بیٹھ کر جو لوگ طالبان دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی بات کررہے ہیں وہ یہ سمجھ لیں کہ ان کا یہ اقدام ہزاروں شہدا کے خون کے ساتھ غداری ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ جو امن و امان کے قیام کے لئے  بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں ان کے لئے بارہ کہو کا یہ واقعہ شرم کا مقام ہے کہ جو وزیر داخلہ اپنے دارالحکومت کو ہی محفوظ نہیں  کرسکا وہ ملک کو کیا محفوظ کرے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree