The Latest
وحدت نیوز(آزادکشمیر) ضلع ہٹیاں بالا کی مرکزی میلادریلی گوجربانڈی تا چناری،شیعہ سنی اتحاد کا فقید المثال مظاہرہ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری سیاسیات سید ذیشان حیدر کاظمی کی قیادت میں مجلس وحد ت مسلمین ضلع ہٹیاں بالا کے وفد نے گوجربانڈی تا چناری میلاد ریلی میں شرکت کی ،ریلی کی قیادت خطیب اہلسنت علامہ سید اسحاق نقوی ،سید ذیشان حیدر ،شفیق کاظمی اور دیگر نے کی ریلی کے دوران نعرہ تکبیر ،نعرہ رسالت،نعرہ حیدری کی صدائیں گونجتی رہیں ریلی میں نعرہ وحدت ،لبیک یا رسول اللہﷺ ،لبیک یا حسین ؑ لگایا گیا ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) ناصر ملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا اور علامہ سید ہاشم موسوی نے کوئٹہ میں مرکزی جلوس عید میلاد النبیﷺ میں شرکت کی ، اس موقع پر علمائے اہل سنت نے دونوں رہنما ئوں کو جلوس میلاد النبیﷺ میں خوش آمدید کہا ، ایم موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی جلوس میلاد البنی ﷺ میں شریک تھے ۔
وحدت نیوز(قصور) ہفتہ وحدت بمناسبت ولادت رسول خدا ﷺ کے موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ۱۲ ربیع الاول کے جلوس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان قصور کے کارکنان نےسیکرٹری جنرل سید اقبال حسین نقوی کی قیادت میں بھر پور شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں سید علی عمران نقوی ڈپٹی سیکرٹری قصور ، سیدعلی حسین شمسی سیکرٹری میڈیا سیل،سید سفیر عباس موسوی سیکرٹری سیاسیات چونیاں ،کے ہمرہ سینکڑوں شیعان حیدر کرار نے شرکت کر کے وحدت کا ثبوت دیا۔
وحدت نیوز(بدین) ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ضلع بدین تعلقہ ماتلی میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام جلوس جشن عید میلاد النبیﷺکا انعقاد کیا ، جلوس مرکزی اما م بارگاہ سے نکالی گئی ، جلوس کی قیادت ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی ، آغا نقی کھوسو، آغاممتاز کھوسو، یعقوب حسینی و دیگر نے کی ، اس موقع پر اہل سنت و اہل تشیع برادری کی بڑی تعداد جلوس میلاد النبی ﷺ میں شریک تھی ۔
وحدت نیوز(ٹھٹھہ) ولادت با سعادت رسول خدا ﷺ کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے شرکائے جلوس میلاد النبی ﷺ کے استقبال کے لئے کیمپ لگایا گیا اور شرکائے جلوس میں نیاز تقسیم کی گئی ، اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل مختار دایو اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ، شرکائے جلوس نے شیعہ سنی بھائی بھائی ، نعرہ تکبیر ، نعرہ رسالت اور نعرہ حیدری کے شعار بلند کیئے ،اس موقع پر مختار دایو نے تمام شرکائے جلوس کو خوش آمدیدکہا ۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ ضلع پشاور کے زیر اہتمام عید میلاد النبیۖ کے موقع پر جلوس محلہ حسینیہ سے نکالا گیا جو قصہ خوانی میں اہتمام پزیر ہوا۔ جلوس ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداروں سمیت آئی ایس او کے برادران بھی شریک ہوئے۔ دستہ شہزادہ علی اکبر نے نعت خوانی کی۔ دستہ کی قیادت ارشد علی حیدری کر رہے تھے۔ اس موقع پر اتحاد بین مسلمین کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس کے شرکاء نے شیعہ سنی بھائی بھائی، تیرا میرا رشتہ کیا لااللہ الااللہ کے نعرے لگائے۔ اہلسنت برادران نے اہل تشیع کی جلوس کا استقبال کیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے ناصرملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر چوک رنگ محل لاہور چائینہ ہاوس کے سامنے اہلسنت برداران کے جلوس میلاد پاک کا علامہ امتیاز کاظمی،علامہ جعفر موسوی،علامہ حسنین عارف،سید اسد عباس نقوی،خواجہ بشارت حسین کربلائی، آغا نقی مہدی،سید فساحت بخاری،سید حسین زیدی،شاعر وحدت یاسر علی یاسر،شیخ عمران،علی عباس مرزا و دیگر سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ پر تپاک اسقتبال کیا شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ دیکھ کر زندہ دلان لاہور، صحافی، انتظامیہ مجلس وحدت کے قائدین کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے رہے۔
وحدت نیوز(کراچی) ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عبّاس جعفری کے فرمان پرایم ڈبلیوایم ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی کی جانب سے عظیم الشان عيد ميلادالنبى صلى الله عليه وسلم ریلی کا انقاد کیا گیا . ریلی بعد نماز ظہرین مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی دفتر سولجر بازارسے شروع ہو کر ایم اے جناح روڈ سے ہوتی ہوئی مرکزی کیمپ نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوئی . ریلی کی قیادت علماء کمیٹی کے مولانا محمد حسین کریمی ،صوبائی رہنما ناصر حسین الحسینی اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری جنرل شبیر حسینی اور دیگر ڈسٹرکٹ کے عہدے داران نے کی .ریلی میں اہل سنّت و اہل تشیع برادران نے بڑی تعداد میں شرکت کی .اختتامی خطاب مولانا علی انور جعفری نے کیا۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر ملک بھر کی ملتان میں بھی عاشقان رسول کی جانب سے نکالے گئے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے چوک دولت گیٹ میں استقبالیہ کیمپ لگایا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کیمپ کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر علامہ عبدالخالق اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے جس طرح اعلان کیا ہے کہ 12ربیع الاول سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جائے گا انشااللہ آج پورے ملک میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنان برادران اہلسنت کے ساتھ عید میلاد النبی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ اُنہوں نے ملتان میں استقبالیہ کیمپ لگانے پر مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امام خمینی کے ماننے والے ہیں کہ جنہوں نے کہا تھا تم ہاتھ باندھنے اور کھولنے پر جھگڑ رہے ہو جبکہ تمہارا دشمن ہاتھ کاٹنے کے درپے ہے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم اپنے اہلسنت برادران کی میزبانی کرنے پر فخر محسوس کر رہی ہے۔ اس موقع پر شیعہ سنی اتحاد کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے جلوس کے شرکا کے لیے چائے اور سبیل کا اہتمام کیا ہوا تھا۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں ایک اسٹیج بنایا گیا تھا جس سے مختلف علاقوں سے آنے والوں جلوس کے شرکا کو خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر شیعہ علمائ کونسل ملتان کے رہنما سید مجاہد عباس گردیزی نے بھی مجلس وحدت مسلمین کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں پر اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی اور علامہ سید اقتدار حسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سید دلاور عباس زیدی، سید نسیم عباس شمسی، فخر نسیم اور دیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(کراچی) ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملیر میں بھی جشن ولادت با سعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے نادعلی اسکوائر تا جناح اسکوائر میلاد ریلی نکالی گئی ، جس کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے کی ، اس موقع پر اہل تشیع بردران کی جانب سے منفرد نویت کا ۶۰ فٹ بلند پرچم بھی برآمد کیا گیا، جسے اٹھانے کے لئے تمام شیعہ اور خصوصاًاہل سنت جوانوں نےانتہائی عقیدت کا اظہا رکیا،اس موقع پر شرکائے جلوس نے لبیک یا رسول اللہ ﷺ، لبیک یاحسین ؑ، شیعہ سنی بھائی بھائی امریکہ نے آگ لگائی کے فلگ فگاف نعرے لگائے۔اس ریلی میں شیعہ سنی شرکاء سمیت ایم ڈبلیوایم کے رہنماسجاد اکبرزیدی، اسد علی زیدی، سعید رضا، ثمر زیدی اور مختار امام بھی موجود تھے۔