The Latest
وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین جھنگ کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اظہر کاظمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ علامہ ناصر عباس کی شہادت کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاﷲ کو برطرف کیا جائے، تاکہ ملک میں امن و امان کی فضا قائم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے، جسے روکنا حکومت کے بس میں نہیں رہے گا۔ انکا کہنا تھا کہ علامہ ناصر عباس کا قتل حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) راولپنڈی،رحیم یارخان،کراچی اورخیبرپختونخواہ میں خودکُش حملوں، ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اوردہشت گردی کے واقعا ت میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے جن کی روک تھا م کے سلسلے میں متعلقہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے کو ئی بھی سنجیدہ اقدام نہیں کیاجارہا۔بیان میں کہا گیا کہ پنجاب ،کراچی اورخیبرپختونخواہ میں گزشتہ کئی مہینوں سے عوام کا قتل عا م ہو رہا ہے۔ دہشت گردوں کوکھلی چھوٹ دی گئی ہے اوروہ ہرجگہ دھندناتے پھررہے ہیں۔جبکہ حکو مت اور قانون نا فذ کر نے والے ادارے خا مو ش تما شا ئی کا کر دار ادا کررہے ہیں جو اس با ت کا ثبو ت ہے کہ حکو مت عوام کی جا ن و مال کے تحفظ کیلئے سنجیدہ نہیں جس سے دہشت گر دوں کے حو صلے بلند ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل محمد عباس موسوی نے وحدت ہاؤس کوئٹہ جاری اپنے بیان میں کیا ۔
ان کا کہنا تھاکہ ایک طرف طالبان؛ پاکستان کے معصوم افراداورسیکیورٹی فورسزپر دہشت گردی کے حملوں کی کھلم کھلاذمہ داری قبول کررہے ہیں ۔ اورحکومت سے مذاکرات سے انکارکررہے ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت اس بات پر مصرہے کہ وہ طالبان سے مذاکرات کرناچاہتی ہے۔جس سے اس بات کاپتہ چلتاہے کہ موجودہ حکومت طالبانی دہشت گردوں سے خوف زدہ ہے۔پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے حالت جنگ میں ہے۔ ایسی خوف زدہ لیڈرشپ جنگ کے زمانے کے لئے بالکل موزوں نہیں جواپنی جان کی حفاظت کی خاطرپچاس ہزارپاکستانیوں کے قاتلوں اوردہشت گردٹولے سے مذاکرات کے لئے آمادہ نظرآرہی ہے۔ہم حکومت کے ایسے بزدلانہ اقدامات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بیان میں حکو مت سے راولپنڈی اورکراچی کے حالیہ واقعات میں ملوث دہشت گردوں اوراُن کے حامیوں کو کو فی الفور گرفتا ر کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔بیان میں نیز راولپنڈی اورکراچی کے واقعات میں شہیدہونے والے معصوم پاکستانیوں کے ورثاء سے دلی ہمدر دی کا اظہا ر کیا گیا اورشہداء کے درجات کی بلند ی کیلئے دعا کی گئی۔
وحدت نیوز(کراچی) سنی اتحاد کونسل سندھ کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا فیصل عزیزی کی قیادت میں مولانا بلال شاہ کاظمی نے وحدت ہائوس کراچی کا دورہ کیا ، اس وفد نے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امورسیاسیات سید علی حسین نقوی اور سیکریٹری روابط مولانا علی انور جعفری سے ملاقات کی، دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی ، ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ، رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گذر رہا ہے ، وقت کا تقاضہ ہے کہ محب وطن سنی شیعہ عوام مل کر انتہا پسندی کے خلاف صف آرا ہو جائیں ، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے آنے والے بلدیاتی الیکشن میں مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے پر بھی غور کیا ، البتہ کوئی حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ، آئندہ جلد ہو نے والی ملاقات میں کوئی ٹھوس حکمت عملی وضح کر لی جائے گی ۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائو ں نے سنی اتحاد کو نسل کے وفد کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیااور ملاقاتوں کے جاری رہنے پر اتفاق کیا گیا۔
وحدت نیوز(ماتلی) سندھ کے مختلف اضلاع میں تکفیری دہشت گرد مسلسل مقدسات اسلامی کی توہین میں مصروف ہیں ، ماتلی میں شبیہ ذوالجناح اور علم حضرت غازی عباس علمدارعلیہ السلام کو آگ لگانے کی مضموم کوشش کی پر زور مذمت کر تے ہیں ، انتظامیہ مذہبی مقدسات پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو لگام دے ، علم مبارک اور ذوالجناح پر حملہ کر نے والے دہشت گردوں فوراً گرفتار کیا جائے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے یوتھ سیکریٹری یاسرعباس،صوبائی معاون سیکریٹری تنظیم سازی کاظم حسین اور مولانا غلام شبیر کانیو نے ماتلی میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ماتلی میں درگاہ ذمردفقیر پر تکفیری گروہ کے حملے میں شبیہ ذوالجناح امام حسین علیہ السلام اور علم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کو آگ لگا کر جلانے کی ناکام کوشش کی ذوالجناح کو جلانا مقدسات کربلا کی توہین ہے ہمارے صبر کو آزمایا نہ جائے ہم اس کی شدید مزمت کرتے ہیں اور اگر انتظامیہ نے فوری طور پر اقدامات نہ اٹھائے تو شہر کے حالات خراب ہو سکتے ہیں جس کی تما م تر ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت پاکستان پر ہوگی ۔
وحدت نیوز(کراچی) آل کراچی تاجر اتحادکے چیئر مین عتیق میر نے وفد کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہائوس کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی سے ملاقات کی اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید علی حسین نقوی ، ناصر حسینی اور شبر زیدی بھی موجود تھے جبکہ عقیق میر کے ہمراہ وفدمیں تاجر اتحاد کے رہنما اصغر علی مور والا، سید دلشاد احمد بخاری ، طارق ممتاز،غلام عباس ، ساجد علی ، ذبیر علی خان ، عارف میمن اورصرافہ بازار کھارادر کے صدرشاکر فیضی شامل تھے ۔ ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین اور آل کراچی تاجر اتحادکے درمیان ایک یاداشت پر دستخط کیئے گئے جسمیں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ۔
کسی بھی شخص کو اس کی مذہبی رسومات کی بجا آوری سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ۔
تحریر و تقریر قول و فعل میں مہذب رویہ اختیار رکھا جائے جس سے کسی کی دل آزادی نہ ہو ۔
نام نہاد جہادی اسلحہ بردار تنظیموں پر پابندی عائد کی جائے اور ہم مسلک علماء ان سے اعلان برائت کریں ۔
منافرت پہلانے اور کسی بھی مسلم مسلک کی تکفیر پر پابندی ہو اور ہم مسلک علماء اس سے اعلان برائت کریں ۔
قتل و غارت کر نے والوں اور بم دھماکے کرنے والوں کودائرہ اسلام سے خارج قرار دیا جائے خواہ وہ خود کو مسلمان کیوں نہ کہیں۔
جلوس کی گزر گاہ پو موجود ہر قسم کی املاک کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔
کسی واقعے پر افواہوں کی صورت میں عوام کو اصل حقائق سے آگاہی کے لئے مشترکہ میڈیا سیل تشکیل دیا جائے ۔
مندرجہ بالا کو قابل عمل بنانے کے لئے سفارشات و کمیٹی مرتب کی جائے گی ۔
مجلس وحدت مسلمین اور تاجر اتحاد کے درمیان رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
پاکستان کے استحکام ، قوم کی خوشحالی ، بہتر اقتصاد اور مضبوط معیشت کے لئے دوستانہ ماحول میں عملی اقدامات کیئے جائیں ۔
آخر میں علامہ صادق رضا تقوی نے عتیق میر اور آل کراچی تاجر اتحاد کے وفد کی وحدت ہائوس آمد پر انکا شکریہ ادا کیا ، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تاجر برادری کو اپنے بھر پو ر تعاون کا یقین بھی دلایا ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ضلعی کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمر عباس زیدی ، ضلعی ویلفیئرسیکریٹری اسد علی اور ضلعی سیکریٹری اطلاعات محمد جعفر رضوی شامل تھے ، جب کہ اس موقع پر پی پی پی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منظور عباس ، ضلع کورنگی کے جنرل سیکریٹری فیصل مزاری ، ضلع کورنگی کے سینئر نائب صدرجاوید شیخ اور پی ایس ۱۲۷ کے سینئر نائب صدرڈاکٹر واجد عابدی بھی موجود تھے ۔دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور کورنگی میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں مشترکہ حکمت عملی تیار کر نے پر اتفاق کیا ۔
وحدت نیوز(کراچی) ملک میں حکومت نام کی کوئی شہ دکھائی نہیں دیتی ، شریف برادران نے دہشت گردوں کے سامنے عملی طور پر ہتھیار ڈال دیئے ہیں ، جو حکمران اپنے صوبے میں قیام امن کے لئے دہشت گردوں کو بھتہ دیتے ہوں وہ عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری کس طرح پوری کر سکتے ہیں،علامہ ناصرعباس آف ملتان کی شہادت ملت تشیع کا مشترکہ نقصان ہے ، شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صونہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے معروف ذاکر اہل بیت علیہ السلام علامہ ناصر عباس آف ملتان کی لاہور میں المناک شہادت پروحدت ہاوس کراچی سے جاری ایک بیان میں کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مسلسل دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات مذاکرات کا کھیل کھیلنے کی کوشش میں مصروف ہے ، جب کہ دہشت گرد مسلسل ہمیں لاشوں پر لاشوں کے تحفے بھیجے جا رہے ہیں ، اسٹیٹ دہشت گردوں اور دہشت گردوں دونوں پر قابو پانے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے ، حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ عوام اب خود اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کا آغاز کریں ، ملک کے دیگر شہروں کی طرح اب لاہور جیسے پر امن شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی کاروائیاں باعث تشویش ہیں ، اگر شریف برادران وطن عزیز کو اس کا امن نہیں لوٹا سکتے تو مسند اقتدار کو خیر باد کہ دیں ، عوام ان نا اہل حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں۔
علامہ ناصر عباس آف ملتان کی المناک شہادت نہ فقط ذاکرین کا بلکہ تمام ملت تشیع کا مشترکہ عظیم نقصان ہے ، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، غم کی اس گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین کے تمام علماء ، اکابرین ، ذمہ داران اور کارکنان علامہ ناصر عباس کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان کی جوار آئمہ معصومین علیہ السلام میں جگہ کے حصول کے لیئے دعا گو ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے راولپنڈی میں نہتے عزادارں پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت عملاً دہشت گردوں کی حکومت ہے۔ جو بے گناہوں کا قتل عام کررہے ہیں۔حکومت نے مکمل طور پر دہشت گردوں کے آگے سرینڈر کر دیا ہے، لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت راولپنڈی میں دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کرنے کی بجائے شیعہ پڑھنے لکھے نوجوانوں، بزرگوں کو بلا جواز گرفتار اور ان پر بربریت کرنے میں لگی ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو حق حکمرانی کا کوئی جواز نہیں۔ شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں وزیرِ خارجہ لگتے ہیں۔ راولپنڈی میں چہلم امام حسین پر کوئی قد غن لگانے کی کوشش کی تو پورے پاکستان سے ردِ عمل آئیگا۔دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو مکمل تحفظ دیا جا رہا ہے۔ راولپنڈی دھماکہ تکفیری ٹولے کی سازش ہے۔ ان دہشت گردوں کیخلاف عملی قدم نہ اٹھا یا گیا تو ملک میں خانہ جنگی دورکی بات نہیں۔ ہزاروں پاکستانیوں کے قاتلوں سے مذاکرات آئین پاکستان اور اسلامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ شہداء پاکستان کے وارثان کے زخموں پر نمک پاشی نہ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے کارکنان دہشت گردوں کے لئے سراغ رسانی کا کام کرتے ہیں۔ پاکستان کی شاہراہوں پر پُر تشدد مظاہرے کئے گئے۔ تکفیری نعرے لگے ۔لاہور میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائیں گئیں۔کیا لاہور کی انتظامیہ نے تکفیریوں کیخلاف کوئی ایکشن لیا۔؟لاہور سمیت ملک بھر میں ہمارے شہید علامہ ناصر عباس کی شہادت پر 18گھنٹے پر امن احتجاج ہوا نہ کسی کیخلاف نعرے لگے نہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی۔ ہماری امن پسندی کا جرم ہے کہ ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش ہو رہی ہے۔راولپنڈی بم دھماکے کے ملزمان وہی سوچ و فکر کے حامل لوگ ہیں جو سانحہ عاشور پر فساد پھیلانے میں ملوث تھے۔ ان تکفیریوں کو سڑکوں پر شرابی، ڈاکو، رہزنوں کے گذرنے پر کوئی مخالف نہیں نواسہ رسول اور میلاد کے جلوسوں سے تکلیف ہے۔
وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے گریسی لائن میں مجلس عزاء کے دوران ہونے والے بم دھماکے کے زخمیوں کی مقامی اسپتال میں عیادت کی اور زخمیوں کے اہل خانہ کو حوصلہ دیا ، اس موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تواتر کے ساتھ مکتب تشیع کو نشانہ بنا رہا ہے ، کبھی ٹارگٹ کلنگ تو کبھی خودکش حملوں کے ذریعے ہمارا متحان لینے کی کوشش کی جارہی ہے ، ہم نے پہلے بھی دو ٹوک الفاظ میںواضح کیا تھا پھر دوبارہ کر رہے ہیں کہ ، یہ بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے ، ہم کسی صورت عزاداری سید الشہداء علیہ السلام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، یہ عزاداری ہمارے قومی بقاء اور سلامتی کی ضامن ہے، ایک مرتبہ پھر میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو متنبہ کر تا ہوں کہ ہوش کے ناخن لو دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹناوقت کی اہم ضرورت ہے ، مذاکرات کا راگ الاپنا بند کیا جائے ، عوام کی جان ومال کا تحفظ مذاکرات سے نہیں بلکے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے مشروط ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ترجمان مظاہر شگری نے پشاور میں امریکی قونصلیٹ کی گاڑی سے دھماکہ خیز مواد بر آمد ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی آئی اے کے ایجنٹ ملک میں تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی لمحہ فکریہ ہے، وطن عزیز میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کے لئے دشمن قوتیں متحرک ہیں، اگر حکومت نے ان سازشوں کا قلع قمع نہ کیا تو شدید نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ارکان سینیٹ کی جانب سے ڈرون حملوں کو پاکستان کیلئے مفید قرار دینے والے یہ مت بھولیں کہ وہ امریکی سینیٹ کے نہیں بلکہ پاکستان کی سینیٹ کے رکن ہیں اور انہیں پاکستان کے مفاد میں بات کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کھلم کھلاڈرون حملوں کے ذریعے ملکی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور حملوں میں خواتین، معصوم بچوں کو شہید کر رہا ہے، امریکی نام نہاد جنگ نے ملکی معیشت کو 100 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچایا اور 50 ہزار بے گناہ افراد کو نگل لیا ہے، ایک طرف امریکہ افغانستان سے انخلاء چاہتا ہے تو دوسری طرف وہ اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور فی الفور اس جنگ کو خیرباد کہہ دیں۔