The Latest

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام "لبیک یا رسول اللہ (ص) " ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام ایک عظیم الشان ریلی بعنوان "لبیک یا رسول اللہ (ص) " ریلی یادگار چوک اسکردو سےڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی کی زیر قیادت  نکالی گئی۔ یہ عظیم الشان ریلی نیابازار اسکردو سے ہوتا ہوا مرکزی امامیہ جامع مسجد اسکردو میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی، جہاں مرکزی جشن میلاد مصطفٰی میں شرکت کی۔ریلی میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز(خانیوال) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع خانیوال کا تنظیمی اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل انصر عباس سرگانہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں معمول کی کاروائی کے بعد سیکرٹری جنرل اور کابینہ نے اپنا استعفی صوبائی سیکرٹری جنرل کو پیش کیا۔ بعدازاں اکثریت رائے سے انصر عباس سرگانہ کو دوبارہ ایم ڈبلیو ایم خانیوال کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے حلف لیا۔ اس موقع پر مختار حسین، سید عدیل عباس زیدی، وسیم حسن جوئیہ، جواد حیدر، اقبال جعفری ایڈووکیٹ اور دیگر موجود تھے۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ملت جعفریہ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے، بہت تھوڑے عرصے میں قوم کی تمام اکائیوں کو وحدت کی لڑی میں پرو کر بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔

اسلام آباد (وحدت نیوز) ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے شہید قائد علامہ عارف حسینی کے رفیق خاص ممتاز عالم دین علامہ عالم موسوی کی مظلوما نہ شہادت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک بھر میں جاری شیعہ اکابرین کی ٹارگٹ کلنگ کی ورداتوں کا تسلسل قرار دیا ہے ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونیوالے ایک مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ علامہ عالم موسوی کی مظلومانہ شہادت حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، کراچی ، کوئٹہ ، لاہور اور پشاور سمیت پورے ملک میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے اور حکمران سفاک قاتلوں کے خلاف کوئی فیصلہ کن اقدام اٹھانے کو تیار نہیں ،یہ صورتحا ل زیادہ دیر نہیں چلے گی ، حکمرانوں کو طالبان نواز پالیسیاں ختم کر کے دہشت گردوں کو ریاستی طاقت کے سا تھ کچلنا ہو گا ،  انہوںنے کہا کہ طالبان کی جانب سے بنوں اور راولپنڈی کے دلخراش سانحات کی ببانگ دہل ذمہ داری قبول کرنے کے بعد چاہیے تو یہ تھا کہ ان کے خلاف فوری کاروائی کی جاتی،لیکن اس کے بر عکس حکمرانوں نے ابھی تک مہر سکوت نہیں توڑی اور بدستوردہشت گردوں سے مذاکرات کی آڑ میں امن کی بھیک مانگ رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں کو ملکی مفادات عزیز ہیں تو انہیں دہشت گرد وں کو کچلنے کیلئے تما م مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر فوجی آپریشن کرنا ہو گا ۔

وحدت نیوز(لیہ) میلاد رسول مقبول و امام جعفر صادق کے منانے کا صحیح مقصد ان کی سیرت کا اپنی زندگی میں عملی اتباع ہے۔ خیر العمل فاﺅنڈیشن کی جانب سے اس پر مسرت موقع پر اہلبیت کلینک کا افتتاح اس کی بہترین مثال ہے۔پاکستان کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صحت اور تعلیم کے میدان میں تمام دور میں حکومتوں کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی سیکرٹری فلاح بہبود و مسئول خیر العمل فاﺅنڈیشن پاکستان نثار علی فیضی نے لیہ میں میلاد رسول خدا و امام جعفر صادق کے موقع پر اہلبیت کلینک کی افتتاحی سے خطاب کرتے ہو ئے کیا  ، تقریب میں معززین و عوام کی کثیر تعداد کی شرکت کی۔

 

تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تربیت مولانا احمد اقبال رضوی ، ملک احمد علی سابق وزیر صوبائی اسمبلی، اکرم سمتیہ تحریک انصاف، ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال پاکستان پیپلز پارٹی ، الحاج منظور خان سرگانی ، حماد اکبر خان گشکوری اور ڈاکٹر عصمت اللہ خان لاشاری نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سنی شیعہ وحدت کے ساتھ ساتھ عوام و پاکستان دوست کاوشوں کو بھی خوب سراہا اور اس کے فلاحی شعبے خیر العمل فاﺅنڈیشن کی 2010کے سیلاب سے لیکر ابتک جاری منصوبوں میں سنجیدگی و زمہ داری کے ساتھ کاموں کے جاری رکھنے پر مسئولین کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر لیہ کے علاقے میں معیاری کلینک کے اجراءپر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی لیڈرشپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس پروجیکٹ کے حوالے سے ڈونیشن کا بھی اعلان کیا۔ بعد میں مہمانوں نے کلینک کا باقاعدہ افتاح کیا اور مریضوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) انجمن امامیہ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ ریلی دادن شاہ سے نکالی گئی ریلی  اپنے مقررہ راستوں سے ہو تی ہو ئی قدم گاہ  مولا  علی علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوئی ، جسمیں مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی نے خصوصی شرکت کی ، جب کہ ریلی کی قیادت سید زوار نقوی نے کی، ریلی میں شیعہ سنی عوام کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) ادارہ امور اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا امت مسلمہ کے لیے پیغام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، سرینا ہوٹل کوئٹہ میں منعقدہ اس کانفرنس میں  وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، ایم ڈبلیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی سید محمد رضا رضوی ، علامہ جمعہ اسدی، قاری عبدلرحمن نورزئی ، ڈاکڑ عطا الرحمن اور جید علماء، دانشور،سکالرز اور سیاسی زعماءشریک تھے،  مقررین نے عالم اسلام کے مسائل اور پاکستان میں قیام امن، استحکام اور اسلامی یکجہتی پر اظہار خیال کیا گیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ ہفتہ و حدت کے عنوان سے نمائش چورنگی سے سولجربازار مشعل بردارریلی نکالی گئی جس میں مقامی شیعہ و سنی عمائدین اور علماء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شیعہ سنی بھائی بھائی ،سرکار کی آمد مرحباء ،سیدی یا مر شدی یا نبی ؐیا نبیؐ ،مردہ باد آمریکہ ،مردہ باد اسرائیل کے نعروں کے ساتھ شرکاء نے آغاز کیا ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی ،علامہ منورنقوی ۔مولانا حسن اسدی،محمد حسین کریمی،عالم کربلائی ،ناصر حسینی ،شبیر حسینی سمیت دیگر رہنماؤں نے کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کے آج ملت اسلامیہ دہشت گردی انتہاء پسندی ،اور فرقہ پرستی کے جس دلدل میں گہری ہے اس کی تعلیم یقینََ ہمارا مذہب نہیں دیتا پوری دنیا میں مذہب حق اسلام کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے بلخصوص مملکت خداد پاکستان میں استعمارنے اسلام اور مسلمانوں کو صہونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے دہشت گردی اور مذہبی انتہاء پسندی کی آگ میں دھکیل دیا ہے جس زد میں آج بنو میں سکیورٹی فوسزز کے جوانوں کی شہادت دہشت گردی کی بدترین مثال ہے اس واقع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ملک میں جاری اس دہشت گردی سے نجات کا واحدحل امت مسلمہ میں اتحاد اور وحدت ہے اور اس اتحاد اور و حدت کی مثال ہمیں اپنے پیارے آقا سرکار دو عالم ﷺ کی ذات اقدس کا بغور مشاہدہ اور ان کی سنت پر عمل کر کے ہی حاصل ہو سکتی ہے انشا ء اللہ شیعہ و سنی متحد ہیں اور ہم اپنی وحدت سے ملک خداد پاکستان میں اسلام دشمن عالمی استعماری طاقتوں اور ان کے طیار کردہ ایجنڈوں کو شکست دیتے آئیں ہیں اور آئندہ بھی ان کو ناکامی کا سامنہ رہے گا۔ عظیم الشان عید میلادالنبی ﷺمشعل بردارریلی کا اختتام مجلس و حدت مسلمین سولجر بازار کے صوبائی دفتر پر ہواجہاں ملک خددا د پاکستان کی سلامتی امت مسلمہ میں وحدت اور حالیہ دہشت گردی میں شہید ہونے والے مظلوم عوام اور سکیورٹی فورسز کے اہکاروں کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی اور شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شمعیں بھی روشن کی گئی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امورخارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ میلاد مصطفےٰۖکے موقع پر پوری قوم متحد نظر آئی،شیعہ سنی مسلمانوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر دہشتگردوں کے مد مقابل ڈٹ جانے کا عزم کیا،عوام کے ووٹوں سے اقتدار حاصل کرنیوالے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ سفاک قاتلوں اور دہشت گردوں کی ترجمانی کر نے کی بجائے عوام کے جذبات و احساسات کو مد نظر رکھیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار دورہ شام کے دوران دمشق میں پاکستانی کمیونٹی کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی داخلی و خارجی پالیسیوں کی تشکیل کے دوران عوام خواہشات و احساسات کو مد نظر رکھے اور کوئی ایسی پالیسی تشکیل دینے سے گریز کرے جو عوامی خواہشات کے منافی ہو ، اگر موجودہ حکمرانوں کو حکومت کرنے کا سلیقہ نہیں آتا تو انہیں اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو اپنی مذموم کاروائیوں سے نہ صرف سرزمین پاکستان کو بے گناہ اانسانوں خون سے رنگین کر رہے ہیں بلکہ اسلامی جمہور یہ پاکستان کے وقار اور تشخص کو بھی مجروح کرکے اسے دنیا بھر میں تنہا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں ، یہ آزاد اور خود مختار ریاست شیعہ اور سنی مسلمانوں کی اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے ، اس کی بنیادوں میں ہمارے اسلاف کا مقدس خون شامل ہے ، ہم اس پاک دھرتی پر تکفیریوں کے ناپاک عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے ، اب وقت آ چکا ہے کہ حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے ، اب حکمرانوں کو پاکستان کے غیور عوام یا دہشت گردوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا اور دوٹوک اعلان کرنا ہو گا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان کے مطابق پارٹی کے جنرل باڈی اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال، بڑھتی ہوئی دہشت گردی، لاقانونیت، مہنگائی، بجلی اورگیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اورگیس پریشرمیں کمی، اغوابرائے تاوان کی وارداتوں اورشہریوں کے بنیادی حقوق کی عدم فراہمی پرخیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاگیا کہ ملک اس وقت شدید مشکلات میں گھراہواہے۔جس میں دہشت گردی، لاقانونیت اورمہنگائی سرفہرست ہیں۔رکن شوری عالی علامہ سیدہاشم موسوی، رکن صوبائی اسمبلی آغارضا، سیکرٹری جنرل کوئٹہ ڈویژن سیدعباس علی اورمجلس وحدت مسلمین کے دیگررہنماؤں نے پارٹی کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کیا۔

 

ملک میں ایک طرف دہشت گردوں کی طرف سے معصوم انسانوں کو نشانہ بنایاجارہاہے۔ تودوسری طرف انصاف فراہم کرنے والے اعلیٰ عدلیہ کے ادارے دہشت گردوں کو سزائیں سنانے سے قاصرنظرآرہے ہیں۔ گزشتہ ایک ڈیڑھ دہائی سے مسلسل معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں میں سے کسی ایک فردکوکیفر کردار تک نہیں پہنچایاگیا جس سے دہشت گردوں کے حوصلے بلندہوئے ہیں۔جبکہ پاک وطن کے غیرت مندجوان اوربزرگ شہیداعتزاز حسن اوچوہدری اسلم کی شکل میں دہشت گردوں سے نبردآزماہیں اوراُن کے سامنے آہنی دیوارکی مانند کھڑے ہیں۔

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سیدمحمدرضانے کہاکہ ملک پرجب بھی کوئی مشکل گھڑی آئی ہے تو شیعہ سنی بھائیوں نے مل کرحالات کامقابلہ کیا ہے۔ اورملک کو مشکلات سے نجات دلائی ہے۔اوراب ایک دفعہ پھرہم اپنے سنی بھائیوں کے ساتھ مل کر ملک کواِن بحرانوں سے نکالنے کے لئے کمرکَس لی ہے۔جس کا عملی مظاہرہ گلگت بلتستان اوراسلام آبادمیں ہمیں نظرآیا۔ جہاں وطن عزیزپرقربان ہونے والے شہداء کے لواحقین نے بھرپورشرکت کی۔اورشہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

 

اس سلسلے کا اگلاپروگرام انشاء اللہ کوئٹہ کی سرزمین پر ایک عظیم اجتماع کی شکل میں ہوگا جس میں ملک بھرسے شہداء کے لواحقین ، معتدل سوچ رکھنے والے سیاسی، مذہبی اورسماجی رہنماشرکت کریں گے، اجلاس میں گزشتہ روزکراچی میں ایکسپریس نیوزکے صحافیوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ اوراُنہیں شہیدکئے جانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اورحکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔نیزحکومت سے پرزورالفاظ میں یہ بھی مطالبہ کیاگیاکہ دہشت گردوں کانہ تو کوئی دین ہے اورنہ کوئی وطن۔ لہٰذاایسے ملک دشمن اورانسان دشمن عناصرسے مذاکرات بالکل نہ کیاجائے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنماء علامہ سید وحید عباس کاظمی نے سانحہ بنوں و راولپنڈی اور ٹانک میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری رہنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے وفاقی اور صوبائی حکومت کی دہشتگردی کیخلاف ناقص پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی بزدلانہ پالیسی کی وجہ سے دہشتگردوں کے حوصلے روز بروز بلند ہورہے ہیں، بنوں اور راولپنڈی میں دہشتگردی کے واقعات نے ثابت کردیا ہے کہ کمزور حکومتی پالیسی کسی طور پر بھی ملک میں امن قائم کرنے میں معاون ثابت نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ بنوں میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا جبکہ دہشتگردوں کی ترجمانی کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت کا اتنے بڑے واقعہ پر کمزور ترین موقف اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ پی ٹی آئی نے پورے صوبے کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ہائی سیکورٹی کے علاقہ میں خودکش حملہ سوالیہ نشان ہے، جب تک دہشتگردوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نہیں نمٹا جاتا ملک میں قیام امن ایک خواب ہی رہے گا۔ علامہ وحید عباس کاظمی نے ٹانک میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں سید منصورحسین شاہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ روکنے کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو بھرپور احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔انہوں نے ان حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہیداء کے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree