The Latest
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے معروف زاکر اہل بیت علیہ السلام شہید علامہ ناصر عباس آف ملتان کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ،شہید علامہ ناصر عباس کے چہلم کے اجتماع سے خطاب کے بعد ایم ڈبلیو ایم ضلع ملتان کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی اور دیگر تنظیمی دوستوں کے ہمراہ دربار شاہ شمس تبریز کے احاطے میں شہید علامہ ناصر عباس کی قبر مبارک پر حاضری دی ، علامہ امین شہیدی نے شہید علامہ ناصر عباس کی جرائت ، ہمت اور شجاعت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا ۔
وحدت نیوز(لاہور) المصطفیٰ اسلامک یونیورسٹی اینڈ ایجوکیشنل ولیج علاقے کی ترقی اور تعلیمی معیار کو بہتربنانے کی جانب ایک اچھا قدم اور نیک کاوش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ملک سے فاسد نظام کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ آٹھ ایکڑ زرقبے پر محیط یہ منصوبہ تعلیمی میدان میں ایک منفرد ادارہ ثابت ہو گا، بزدل حکمران دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہیں۔ کراچی کے بعد پنجاب میں بھی دہشت گردوں کا جادوسر چڑھ کر بولنا شروع ہوا ہے۔ عمران خان اور نواز شریف نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ تحریک انصاف عوام سے زیادہ دہشتگردوں کے ترجمان کرتی نظر آتی ہے۔ طالبان کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے اس کینسر کو ملک کے طول و عرض میں پھیلا رہے ہیں۔ وطن عزیز کے غیور اور محب وطن عوام دہشت گرد اور اور اُن کے حامی قوتوں کو پاک سر زمین پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں المصطفیٰ اسلامک یونیورسٹی اینڈ ایجوکیشنل ولیج کے تعمیراتی کا م کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تکفیری فرقہ واریت پھیلانے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں۔ تکفیریوں اور شدت پسندوں کے مدارس دہشتگردی کی فیکٹریاں ہیں۔ جہاں سے بھی کوئی خود کش حملہ آور کی شناخت ہو جاتی ہے وہ کسی نہ کسی تکفیری مدرسے کا طالبعلم نکلتا ہے۔ انہوں نے کراچی میں ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کاروائی قرار دیا ۔ بنوں میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے اور نوجوانوں کی شہادتوں پر ظالمان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے قاتلوں سے مذاکرات کی باتیں شہداء کے خون سے غداری ہے۔ انہوں نے بنوں میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے باوفا بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اس ملک دشمن گروہ کیخلاف فیصلہ کن کاروائی کا اعلان کریں۔
بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دست مبارک سے المصطفیٰ اسلامک یونیورسٹی اینڈ ایجوکیشنل ولیج کے تعمیراتی کام کا سنگِ بنیاد رکھا ، اس موقع پر علمائے کرام اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع حیدر آباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی نے وفد کے ہمراہ ایکسپریس نیوز آفس کا دورہ کیا ، علامہ امداد نسیمی نے ایکسپریس نیوز حیدر آبادکے بیورو چیف سے ملاقات میں کراچی میں گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہو نے والے تین صحافیوں کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا ، فاتحہ خوانی کی اور شہید صحافیوں کی مغفرت کے لئے دعاکی ، علامہ امداد نسیمی کا کہنا تھا کہ ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی پرروز مذمت کر تے ہیں ، مجلس وحدت مسلمین ایکسپریس نیوز کے شہید اراکین کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، ایکسپریس نیوز پر پہ در پہ دہشت گرد حملے انتہائی تشویش ناک ہیں ، حکومت صحافی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرے ، ایکسپریس نیوز کو حق سچ کی ترویج کی پاداش میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے پنجاب میں بڑھتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بعد شرپسندوں نے پنجاب کا رخ کر لیا ہے پنجاب حکومت کو بارہا باور کرانے کے باوجود شرپسندوں کیخلاف ایکشن لینے سے قاصر ہیں علامہ عبد الخالق اسدی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب دہشت گردوں کے لئے جنت بن چکاہے دہشت گردوں کے ہاتھوں نہ عوام محفوظ ہیں نہ صحافی کراچی میں صحافیوں کی شہادت کی بھر پور مذمت کرتے ہیں وقت آگیا ہے کہ عوام دہشت گردوں کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوں حکمران فقط اپنے اقتدار بچانے اور تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں اور عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ سرگودہا میں فرقہ وارانہ دہشت گردی پنجاب کے امن پر کاری ضرب ہے ۔
حکومت دہشت گردوں کیخلاف ایکشن لینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے بے گناہوں کی قتل میں ملوث دہشت گردوں کوحکومت کی مکمل سر پرستی حا صل ہیں لاہور میں اور پنجاب بھر میں شہید کیے گئے شیعہ عمائدیں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کے صفوں میں موجود کالی بھیڑیں ان مجرموں کی سرپرستی کرتی ہیں پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ کاروائی کے بغیر امن کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔
وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین کے یوتھ ونگ کے وحدت اسکاوٹس کی پہلی کیمپوری مرکز معارف اسلامی میں منعقد ہو گی۔ 13 تا 16 فروری 2014 کو رجوعہ سادات میں ہونے اسکاوٹنگ کے بیسک لیڈر کورس میں فرسٹ ایڈ، نقشہ بینی، پیراکی، رسوں کا استعمال، کیمپنگ، کوکنگ سمیت تمام اسکاوٹ سرگرمیاں اور مہارتیں شامل ہوں گی۔ وحدت اسکاوٹس کے صوبائی ہیڈکوارٹرز کو ہدایات جاری کی گی ہیں کہ اسکاوٹ کیمپ میں شامل ہونے والے کارکن اپنے ساتھ کمبل، وردیاں اور ضرورت کا سامان لیکر آئیں۔ اسکاوٹس کو بیسک کورس کا سلیبس اور مہارتوں کی ٹریننگ کے لیے پنجاب بوائے اسکاوٹ کی طرف سے خصوصی طور پر انسٹرکٹرز اس کیمپ میں شریک ہوں گے۔ وحدت اسکاوٹس کے تربیتی پروگرام میں اسلامی عقائد و نظریات، قرآن مجید، نہج البلاغہ،صحیفہ کاملہ، احکام دینی، سیرت و تاریخ اور اسلامی اخلاق سمیت مختلف موضوعات پر علما اور اسکالرز کے لیکچرز ہوں گے۔ اسکاوٹ کیمپوری میں شرکت کے حوالے سے تمام اضلاع کو شرکت کرنے والے اسکاوٹس کی فہرستیں پانچ فروری تک مرکز معارف اسلامی ارسال کر دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فدا حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے مطالبات کو فوری طور پر منظور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں وفاق میں بھی آواز بلند کریں گے اور اس اہم مسئلے کی حل تک جدوجہد جاری رہے گی۔ فدا حسین نے کہا کہ جائز حقوق کی حصول کے لیے معاشرہ میں سب سے اہم خدمت سرانجام دینے اور مسیحائی کے فرائض انجام دینے والوں کو مزید سڑکوں پہ رکھنا غیر اخلاقی عمل ہے۔ وفاقی حکومت ان کی خدمات اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مطالبات کی منظوری کے لیے فوری اقدامات کریں، بصورت دیگر ہم بھی ان کے ہمراہ احتجاجات پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے اپنے بیان میں توقع کا اظہار کیا کہ چیف سیکرٹری اور وفاقی وزیر اپنی اولین ترجیح میں اس مسئلے کو حل کر کے شکریہ کا موقع فراہم کریں گے۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کے نو منتحب سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسنین الحسینی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشاور تبلیغی مرکز پر ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ حکومت وقت شفاف انکوائری کروائے اور ذمہ داران کو منظر عام پر لا کر ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ کا مزید کہنا تھا کہ جب سے نواز حکومت برسر اقتدار آئی ہے ملک مسلسل دہشت گردی کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے۔ آئے روز کہیں نہ کہیں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے واقعات ہو رہے ہیں۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ جس دن دہشتگردی کا کوئی واقعہ نہ ہو۔ کسی کی جان محفوظ نہیں ہے۔ حکومتی سکیورٹی ادارے خواب خرگوش میں پڑے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام جاننا چاہتی ہے کہ حکومت نے اب تک کتنے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے۔ حکومت کی نظر میں عوام کی کیا اہمیت ہے۔ محرم الحرام سے دہشت گردی کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا، جو آج تک جاری ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پہلے اس کو فرقہ وارانہ دہشتگردی کا رنگ دے دیا جاتا تھا کہ سنی شیعہ کی آپس میں لڑائی ہے۔ لیکن اب یہ حقیقت بھی واضح ہوچکی ہے کہ ملک میں شیعہ سنی کا تو کوئی مسئلہ نہیں اور عالمی میڈیا نے بھی اس کو دکھایا کہ کس طرح چہلم اور عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں میں شیعہ سنی نے مل کر اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کیا۔ اب حکومت کو واضح کرنا ہوگا کہ حکومت آج تک کیوں خاموش ہے، کیا حکومت بھی ان دہشت گردوں سے خوفزدہ ہے یا پھر اس تمام دہشت گردی کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ حکومت ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے تمام واقعات کی اعلی سطحی اور شفاف انکوائری کرائے اور اس گھنانی سازش میں ملوث انسانیت، اسلام اور ملک کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائے اور حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے مگر افسوس ابھی تک اس ذمہ داری کا حق ادا نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
علامہ سید سبطین حسین ے کہا کہ شہید اعتزاز حسن اور چوہدری اسلم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے شہید اعتزاز حسن نے پوری ملت کو ایک پیغام دیا کہ جو شخص بھی وطن اور اس ملک کے ساتھ محبت رکھتا ہے، اسے یہ ہی کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ ایک معصوم بچہ تو سمجھتا ہے کہ دہشت گرد کو میں نے روکنا ہے، تاکہ معصوم بچوں کی جانیں بچائی جاسکیں، لیکن جن کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ اس دہشت گردی کا قلع قمع کریں، سکیورٹی اور ریاستی ادارے، وہ یہ ذمہ داری ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ہمارے ریاستی ادارے آگاہ ہیں کہ یہ دہشت گرد کہاں پلتے ہیں، ان کی فنڈنگ کہاں سے ہوتی ہے۔ شہید اعتزاز حسن نے ریاستی اداروں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اس دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ قابل افسوس امر ہے کہ شہید اعتزاز حسن اور چوہدری اسلم کے قاتلوں کے خلاف کسی قسم کا آپریش کرنے سے حکومت گریزاں ہے۔
وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعانِ اہل بیت (ع) بیدار ہیں اور ہر محاذ پر امریکہ اور تکفیریوں کی سازشوں کی ملک اور اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم قم المقدسہ کے دفتر میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ولی فقیہہ کے تابع ہیں اور ان کی اطاعت کرتے ہوئے پاکستان کو امریکی چنگل سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قم المقدسہ میں تعلیم کے حصول کے لئے آئے ہوئے طلاب کا فریضہ ہے کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن عزیز میں مظلوم پاکستانی قوم کی خدمت کریں۔
اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم قم المقدسہ کے سیکریٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے اپنی کابینہ کا بھی اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق حسن باقری (ڈپٹی سیکریٹری جنرل)، مولانا میثم ہمدانی (ڈپٹی سیکریٹری جنرل)،مختار کلیم (سیکریٹری تعلیم و تربیت)، مولانا سجاد آہیر ( معاون سیکریٹری تعلیم و تربیت)، شبیر سعیدی (سیکریٹری سیاسیات)، محمد عادل علوی (تنظیم سازی)، ذوالفقار حیدری (اجتماعیات)، جان حیدری (میڈیا سیکریٹری) اور اسد عباس آہیر (قم آفس) کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
وحدت نیوز(مظفر آباد) وحدت سکاؤٹس کے مرکزی کابینہ کے اراکین تنصیر حیدر اور وقار حسین بنگش نے امامیہ اسکاؤٹس آزادکشمیر کے انچارج وقار کاظمی اور فرحان علی کے ہمراہ آزادکشمیر سکاؤٹس کے سیکریڑی راجہ فطرت سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،وحدت سکاؤٹس کو آزادکشمیر میں رجسٹرڈ کروانے اور آزادکشمیر میں سکاؤٹس کیمپس و دیگر تقریبات میں وحدت سکاؤٹس کی شمولیت پر گفتگو کی گئی۔ آزادکشمیر سکاؤٹس کے سیکریڑی راجہ فطرت نے کہا کہ وحدت سکاؤٹس کو آزادکشمیر میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔سکاؤٹس کی تربیت کیلئے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔بعدازاں وحدت سکاؤٹس کے مرکزی کابینہ کے اراکین تنصیر حیدر اور وقار حسین بنگش نے سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ تصور جوادی سے بھی ملاقات کی۔
وحدت نیوز(آزادجموں و کشمیر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چئرمین صاحبزادہ حامد رضا،مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام 23جنوری کو دربار سہیلی سرکار پر منعقدہونے والیمیلادِ مصطفی ؐ کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔صاحبزادہ حامد رضانے مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری سیاسیات سید تصورعباس موسوی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور باہمی رنجشوں کو مٹا کر اتحاد و یگانگت کا تقاضا کرتا ہے۔شیعہ سنی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہم انشااللہ اولیا اللہ کی سرزمین مظفرآباد میں شیعہ سنی اتحاد کا پرچم بلند کرکے دنیا کی مہذب اقوام کویہ پیغام دیں گے کہ وطن عزیز کے غیور بیٹے شیعہ سنی اختلافات سے بالا تر ہوکرناموس و عظمتِ رسالت ﷺ ، محبت اہل بیت ؑ اور تکریم صحابہ رضوان اللہ اکٹھے ہو چکے ہیں۔ہم نے پاکستان کے گھٹن زدہ ماحول جو دہشتگردی کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا کو شیعہ سنی وحدت کے ذریعے آکسیجن فراہم کی ہے اور انشااللہ اتحاد و وحدت کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام 23جنوری کو دربار سہیلی سرکار پر منعقدہونے والی میلادِ مصطفی ؐ کانفرنس میں نامور نعت خواں، ملک گیر شہرت یافتہ ثناء خوانِ مصطفی ﷺ جناب شعیب حسین کاظمی ، شبر عباس کیانی ،فیضان شیخ بارگاہِ رسالت میں گلہائے عقیدت نچھاور کریں گے۔ وجہ تخلیق کون و مکاں حبیب کبریا ﷺ کی نعت گوئی کیلئے آزادکشمیر بھر کے معروف نعت خواں شرکت کریں گے۔