The Latest

وحدت نیوز(ڈیرہ مرادجمالی)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی میں بعنوان افکار امام خمینی کنونشن منعقد ہوا جس کے مہمان خاص علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان تھے ۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ امام خمینی ایک زندہ حقیقت ہے جو ہمیشہ رہے گیعالم اسلام کے عظیم مفکر اور انقلاب اسلامی کے قائد، فلسفی، مربی، راہنما، رہبر، مظلوموں کے مسیحا، ظالموں کے لیے آہنی تلوار، طاغوت شکن، انسان کامل حضرت امام خمینی کو ہم سے بچھڑے ہوئے تقریباً 34 سال کا عرصہ ہو چکا ہے، لیکن  امام خمینی آج بھی دنیا کے کروڑوں انسانوں کے دلوں میں اسی طرح زندہ و جاوید ہیں، جس طرح وہ 34 برس قبل تھے۔ ان کی پاکیزہ روح آج بھی ہر ذی شعور انسان کے دل میں دھڑکن بن کر دھڑک رہی ہے جو امت مسلمہ کے لیے درد رکھتا ہے۔اسلام کو نئی زندگی دینے والی تحریک کے موجد امام خمینی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی اسلامی حیثیت اور شخصیت کو دوبارہ حاصل کرنے کا سلیقہ سکھایا۔ یہ تحریک قومیت سے بالاتر اثر و رسوخ کی حامل ہے۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے اسلامی انقلاب کے ذریعہ کروڑوں مستضعف انسانوں کو زندگی کی امید دی۔ یہی وجہ ہے کہ آج اسلامی انقلاب کے آثار و برکات سرحد سے نکل کر مشرق وسطی میں سب سے بڑا سیاسی اور اسلامی تحریکوں کا محرک بن گئے ہیںامام خمینی کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو ایک بات بڑی واضح نظر آتی ہے کہ آپ کی پوری زندگی تعلیمات انبیاء و اوصیائے کرام اور اسلام و قرآن و اہلبیت علیہم السلام کے بتائے ہوئے بنیادی اصولوں کے گرد گھومتی ہے، آپ کی پوری زندگی کے حالات و واقعات اس قدر سخت اور مشکل گزرے ہیں کہ اگر کوئی عام انسان ان حالات سے گزرے تو شاید ایک دو روز میں ہی شکست خوردہ ہوجاتا، لیکن یہ امام خمینی کی ثابت قدمی اور اللہ پر ایمان کامل کا نتیجہ رہا کہ سخت سے سخت حالات کا آپ نے احسن طریقے سے مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دور حاضر میں امام خمینی کی شخصیت ایک ایسی روحانی اور کامل شخصیت تھی، جنہوں نے اللہ پر اپنا یقین اس طرح سے کامل کر لیا تھا، جیسے ایک مرد مومن کو کرنا چاہیے۔ امام خمینی نے اپنی زندگی میں اس وقت کے تمام طاغوتی نظاموں کو چیلنج کیا اور اللہ پر کامل یقین رکھتے ہوئے اپنی جدوجہد کا آغاز کر دیا۔ ایران میں شاہ کا زمانہ تھا، آپ کو متعدد مرتبہ مصائب و آلام کا نشانہ بنایا گیا، جلاوطن کیا گیا، سختیوں میں رکھا گیا لیکن آپ اپنے ہدف اور مقصد سے پیچھے نہ ہٹے، آپ نے اسلام کی سربلندی کی راہ میں ہر وہ قربانی پیش کی، جس کا آپ سے تقاضہ کیا گیا اور بالآخر آپ کو ملک بدر کر دیا گیا۔پھر بھی آپ نے اپنی جدوجہد کو جاری رکھااور بالآخر کامیابی سے ہم کنار ہوئے ہمیں اس مردعظیم کے افکار کوزندہ رکھنا ہوگا کنونشن میں ضلعی صدر سید مرتضیٰ شاہ تحصیل کے صدر سید بہار شاہ سید موجن شاہ ودیگر عہدیداران وکارکنان کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کا ہفتہ وار سلسلہ دروس صوبائی سیکرٹیریٹ لاہور میں جاری ہے اس سلسلے میں بروز اتوار علامہ سید حسن مہدی کاظمی صاحب نے درس اخلاق کے موضوع پر خطاب کیا ، اس موقع پر مرکزی صدر  ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے لاہور کی تمام تحصیل صدور  و نائب صدور کے ساتھ عید غدیر کے حوالے سے ایک میٹنگ کی جس میں طے پایا کہ جشن عید غدیر کے عنوان سے لاہور میں غدیری اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں خواتین کی ذیادہ سے ذیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ،

علاوہ ازیں اسی پروگرام میں نو سال کے سن کو پہنچنے والی بچیوں کے لیے جشن بندگی و عبادت کا بھی اہتمام کیا جاے گا اس پروگرام سے جید علماء خطاب کریں گے اور خصوصی خطاب  ان شاءاللہ چئیرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کا ہوگا ۔

تمام اراکین نے کامیاب پروگرام کے انعقاد کے لیے اپنی بھرپور کاوشوں کی یقین دہانی کروائی اس اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تعلیم و تربیت محترمہ فرحانہ فصاحت اور مرکزی سیکرٹری عالمات و ذاکرات محترمہ عصمت بتول بھی موجود تھیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی/ اسلام آباد و مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے زیر اہتمام امام خمینی رض کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے افکار امام خمینی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

افکار امام خمینی کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کا انقلاب ایک معنوی اور روحانی انقلاب تھا، دین اسلام کو ناموزوں قرار دینے والوں کی تمام تھیوریز کو خاک میں ملا دیا، دنیا کے انقلابات کی بنیاد اقتصادیات پر تھی لیکن امام خمینی کے انقلاب کی بنیاد خالصتاً دینی، اخلاقی اور اقدار پر مبنی تھی۔ امام خمینی نے اتحاد بین المسلمین کے لیے عملاً کاوشیں کیں، جمال الدین افغانی، محمد عبدہ اور علامہ اقبال کے پیغام وحدت کو آگے بڑھاتے ہوئے حقیقی معنوں میں وحدت کو امت مسلمہ میں رائج کیا۔

افکار امام خمینی کانفرنس سے جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے اسلام مکاتب کے درمیان وحدت کی فضاء کو عملاً قائم کیا اور ہم امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کو واجب سمجھتے ہیں، ہمیں آپس میں شیر و شکر ہوں اور دشمنان اسلام کے سامنے تیز دھار تلوار بن جانا چاہیے۔

افکار امام خمینی کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کی فکر کو حقیقی معنوں ابھی تک بھی درک نہیں کیا جا سکا اور دنیا کو تمام شعبوں میں پالیسی دینے والا امریکہ ہر میدان میں شکست کھا جانا جاتا ہے اس ساری شکست اور ناکامی کے پیچھے فکر امام خمینی کارفرما ہے، سب عالمی طاقتوں نے طے کیا کہ گریٹر اسرائیل بنائیں گے،اب فلسطینی مظلومین اسرائیل کی زد میں نہیں بلکہ اسرائیلی فلسطینی مجاہدین کے نشانے پر ہیں، ہم فکر امام خمینی کے مطابق تمام مسالک میں وحدت کو فروغ دیں گے اور سیاسی میدان میں موجود رہیں گے اور ملک کے اندر مطلق العنانیت کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

افکار امام خمینی کانفرنس سے مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ سید ثمر عباس نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رض نے پیغمبرانہ اور ائمہ علیہم السلام کا فریضہ انجام دیا، آپ نے ظالم حکمرانوں کی اس خواہش کو ناکام و نامراد کیا اور اسلامی حکومت قائم کی جسے علمائے کرام لیڈ کر رہے تھے۔ آپ کا دوسرا بڑا کارنامہ عالم اسلام کے درمیان اتحاد و یگانگت کو احسن انداز میں پیش کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس علماء مکتب اہلبیت کے رہنما علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ امام خمینی نے اسلام کو مدرسہ و امام بارگاہوں سے باہر نکالا اور اسلام کے پیغام کو معاشرے میں لاگو کیا، اسلام اور تشیع کے حقیقی چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کیا، اسلام کے سیاسی و آفاقی پیغام کو لوگوں تک پہنچایا۔شرکاء کانفرنس سے رکن شوریٰ عالی علامہ اقبال حسین بہشتی، علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ عیسیٰ امینی نے بھی خطاب کیا اور امام خمینی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت وسلام پیش کیا، میڈیا سیل کی جانب سے امام خمینی کی حیات جاویداںپر ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

وحدت نیوز(سکردو)ممبر جی بی کونسل و سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے ایک چیلنج ہے۔آلودگی کے باعث انسانی صحت اور قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہے، اقوام عالم کو مل کر قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن 5 جون کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں، تحفظِ ماحول اور آلودگی کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ہمیں چاہیے کہ ذیادہ سے ذیادہ  درخت لگائیں اور پلاسٹک کے استعمال کو کم کریں۔ گرمی کی لہروں اور پانی کی کمی سے نمٹنے کا یہ سب سے آسان اور قابل عمل طریقہ ہے جس کا ہم ہر سال سامنا کرتے ہیں۔ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے ماحولیاتی مسائل پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد)صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ ڈاکٹر یاسر عباس سبزواری نے امام خمینی رح کی 34 ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ امام خمینی کی انقلابی فکر کی بدولت ہی انقلاب اسلامی ایران کے بعد دنیا بھر میں ملت تشیع، عالم اسلام کا روشن چہرہ بن کر نمایاں ہوا۔ عالمی سطح پر رہبر انقلاب امام خمینی رضوان اللہ علیہ کو عظیم شخصیت کے نام سے جانا جاتا ہے، نہ فقط شیعہ بلکہ سنی علمائے دین بھی امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے افکار سے بے حد مانوس ہیں حضرت امام خمینی مسلمانوں کے درمیان خصوصاً سنیوں اور شیعوں کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ اختلافات اسلامی معاشروں میں اسلام دشمنوں کی چالوں اور سازشوں سے ماخوذ ہیں۔امام خمینی کا خیال تھا کہ اسلامی انقلاب کی فتح کا راز اتحاد کے سائے میں ہے۔

ڈاکٹر یاسر عباس سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ اس ہدایت دہندہ ہستی کے بارے میں بہت سے بیانات اور تحریروں کے باوجود ان کی شخصیت اور قیادت کی عظمت اور طاقت کے بارے میں بہت کچھ باقی ہے اور نوجوان نسل جو امام کو درست طرح نہیں جانتی ہے، قومی اور انقلابی ذمہ داری کو نبھانے ، ملک کے بہترین نظم و نسق کے لیے، اسے ملک کے روشن مستقبل کی طرف اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے امام خمینی رح کے اہم اور تعین کنندہ اسباق سے درس حاصل کرنا چاہیے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام پارا چنار کے علاقے تری منگل میں شہید ہونے والے اساتذہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی، شہداء کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے قائمقام صدر مرزا وجاہت علی نے کی۔ مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔ مظاہرین نے دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ کتنے شرم کی بات ہے ابھی تک شہدا کے قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر تک درج نہیں کی گئی، یہ کیسی ریاست ہے جہاں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والوں پر ایف آئی آر درج تو ہو سکتی لیکن قاتلوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں، اس ملک میں قاتل دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ بے گناہ لوگ غائب کر دیے جاتے ہیں، اس موقع پر غلام حسنین انصاری، محمد رضا مومن، سبطین حیدر اور دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے 34 ویں برسی امام خمینی امام بارگاہ حیدری مسجد گلگشت کالونی ملتان میں منعقد ہوئی۔برسی میں مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر شیرازی، علامہ قاضی نادر حسین علوی ،جواد مصطفیٰ، عون عباس سید اکبر علی اور برادر حسن نے خطاب کیا۔

سلام فرماندہ ترانہ اور تقریری مقابلہ کرایا گیااور انعامات تقسیم کیے گئے۔آخر میں صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے دعا کروائی۔

برسی میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیلم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات وسیم زیدی، سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور زیدی، سیکرٹری نشرواشاعت ثقلین ظفر ،میڈیا سیکرٹری برادر عاطف سرانی، صدر عزاداری ونگ سخاوت سیال، ڈویژنل صدر یوتھ ونگ سید حسن نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان وجاہت مرزا سمیت مومنین ومومنات نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے زیر اہتمام برسی امام خمینی کی مناسبت سے افکار امام کے معاصر دنیا ہر اثرات کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے خصوصی خطاب کیا۔انہوں نے دنیا کے قلب مشرق وسطی سے امریکی غلبہ کے خاتمے میں فکر امام خمینی کے اثرات کو بیان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین، لبنان، شام ،عراق میں امریکی استعماریت کی شکست دراصل امریکہ کے عالمی غلبہ میں کمی کا سبب بنی ۔ان تمام علاقوں میں مزاحمت نے فکر امام سے استفادہ کیا ہے ۔دیں اور سیاست کی وحدانیت نے امت مسلمہ کو نیا تحرک اور نئی امید و جہت عطا کی ۔امام نے روسی صدر کو دعوت اسلام دے کر اسلام کے عالمی غلبہ کو سمت عطا کی ۔امام کا رشدی کے حوالہ سے فتوی آج بھی زندہ ہے اور اس پر عمل کی آخری کوشش اسی سال ہوئی ۔انقلاب اسلامی کا کامیاب ماڈل مغربی استعماریت کو شکست دینے کا سبب بنا ۔ثابت ہوا وسائل انقلاب کو جنم نہیں دیتے بلکہ انقلاب وسائل کو جنم دیتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر شہید حسینی فکر امام کے وارث تھے ۔ہم اس فکر کو زندہ رکھ کر اس وطن کو آزاد خود مختار اور مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔تقریب کے دیگر خطبا میں مولانا علی عباس ،مفتی گلزار احمد نعیمی، عبداللہ گل ،نائب سفیر ایران ،جناب عزیزی اور دیگر شامل تھے۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس علماء مکتب اھل بیت ع پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام 18 جون 2023 کو کراچی میں افکارِ امام خمینی رح کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان، مجلس علماء مکتب اھل بیت ع پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ عبداللہ مطھری نے اپنے بیان میں کہا کہ امام خمینی رح ایک عظیم شخصیت تھی جو ابھی ہمارے درمیان موجود نہیں ہے جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، 18جون 2023 کو کراچی میں افکارِ امام خمینی رح کانفرنس کا انعقاد کیا ہے، جس میں ملک بھر کے نامور علماء کرام شرکت کریں گے اور خطابات بھی فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ عبداللہ مطھری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 4 جون انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی' امام خمینی رح کی برسی ہے جس کی مناسبت سے مجلس علماء مکتب اھل بیت ع پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام 18 جون 2023 کو کراچی میں صوبہ سطح پر افکارِ امام خمینی رح کانفرنس کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس منعقد کرنے جارہے ہیں جس میں خصوصی شرکت  و خطابات مرکزی صدر حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی، علامہ شیخ صلاح الدین، علامہ غلام عباس رئيسی، علامہ اصغر حسین شہیدی، علامہ علی نقی ہاشمی، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی،علامہ حیدر عباس عابدی کریں گے۔

 مزید کہا کہ افکارِ امام خمینی رح کانفرنس میں سندھ کے علماء کرام و اہم شخصیات شرکت کریں گے، امام خمینی رح کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے امام خمینی رح امت مسلمہ کا ایک عظیم سرمایہ تھا عالمی سطح کا لیڈر تھا جس ہم ابھی محروم ہیں، ہم نے امام خمینی رح کی یاد کو زندہ رکھتے ہوئے 18 جون کو انقلاب اسلامی کے پاسبان امام خمینی رح کے عنوان سے کراچی میں افکارِ امام خمینی رح کانفرنس منعقد کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حضرت امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے انہیں شاندار انداز میں خراج عقیدت وسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ نادر و نایاب، خورشید تابناک ہمہ جہت خصوصیات کی حامل شخصیت ہمارے لیے عظیم عطیہ خداوندی تھا، آپ ایمان و عمل صالح کی مصداق آفاقی شخصیت کے مالک تھے، خمینی بت شکن عالم اسلام کی وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے اپنی علمی و عملی جد و جہد سے مسلمین و مستضعفین جہاں کا سر بلند کر دیا، آپ کی دین ناب کی فکر ہی مرہون منت بنی کہ دنیا بھر کی تحریکوں اور نہضتوں نے طاغوتی قوتوں کو ہر میدان میں شکست فاش سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی رح کی تعلیمات و افکار میں ہی ملت پاکستان کے مسائل کا حل پوشیدہ ہے، جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنے ملک کو درپیش چیلنجز سے باطریق احسن نبردآزما ہو سکتے ہیں، آپ نے ذاتِ باری تعالیٰ پر کامل یقین کے ساتھ نہ صرف ملت ایران کو بلکہ ملت اسلامیہ کو خود اعتمادی عطا کی، امام خمینی رض نے عملی طور پر ثابت کیا کہ اگر دین سے صحیح استفادہ کیا جائے، تو یہ قوموں کو بیدار کرنے کا بہت ہی مؤثر اور فعال ترین ذریعہ ہے، آپ نے کمزور اور پسے ہوئے طبقات کی کامیابی کے لیے زمینہ سازی کی، اپنی عملی زندگی سے ہم سب پر یہ بات ثابت کر دی کہ دنیا کی استکباری طاقتوں کے مقابلے میں پوری طاقت سے ڈٹ جانے میں ہی کامیابی ہے اور اصولوں کی خاطر ان کے مقابلے میں کبھی خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

Page 2 of 1357

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree