The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ایک وفد نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اور تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان سے اسلام آباد کے پی کے ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی سمیت ایم این اےشیخ وقاص اکرم،سینیٹرشبلی فراز،حسین اخونزادہ اورترجمان کے پی کے حکومت بیرسٹرسیف موجود تھے۔
ملاقات میں ضلع کرم کے ناگفتہ بہہ صورتحال اور کشیدگی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان ایک اعلی سطح اجلاس میں ضلع کرم میں جنگ بندی اور دیرپا امن کے لئے مزید اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس ملاقات میں شریک تمام قائدین اور پارلیمانی رہنماؤں نے ضلع کرم میں وقفے وقفے سے پیدا ہونے والی کشیدہ جنگی صورتحال پر انتہائی تشویش اور چند روز سے جاری لڑائی میں قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کیا، جنگ کی وجہ سے راستوں کی بندش اور بارڈر پار سے مداخلت کی بدولت معصوم شہریوں کی جان و مال کو ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین خطرات لاحق ہوتے جا رہے ہیں۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کےصوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اپنےایک بیان میں کہا ہے کہ پارہ چنار میں دھشتگرد کھلے عام دھشتگردی کر رہے ہیں حکومت پاکستان کیا کر رہی ہے ۔ دھشتگرد آتے ہیں اپنی مرضی سے پارہ چنار کے عوام کو قتل کرتے ہیں۔ مارکیٹوں پر بم دھماکہ کر کے مارکیٹیں مسمار کر دیتے ھیں ۔ مگر حکومت پاکستان تماشہ دیکھ رہی ہے ۔
دھشتگردوں کو سزا تو دور کی بات ہے، دہشت گردوں کو گرفتارہی نہیں کرتی ۔ پارہ چنار میں دھشتگردوں کی وجہ سے بد امنی پیدا ہوچکی ہے،حکومت پاکستان سےمطالبہ ہے کہ پارہ چنار میں دھشت گرد جو دھشتگردی کر رہے ہیں ان کو گرفتار کر کے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹرء سید ناصر عباس شیرازی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر قانون کا ضلع کرم میں حالیہ کشیدہ صورتحال پر فرقہ ورانہ اور متعصبانہ بیان جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اس کا نوٹس لیں، بجائے اس کے کہ صوبائی وزیر قانون یہ بتائیں کہ ضلع کرم میں آئین و قانون کا نفاذ کیوں نہیں ہو رہا، پورے علاقے میں امن و امان قائم کیوں نہیں ہو رہا اور اپنی ناکامی ونااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے اس کا فی الفور ازالہ کریں، عوام کی جان و مال کا تحفظ انکی ذمہ داری اور فرض ہے اور اس لڑائی میں قیمتی اور معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ و تکلیف کا اظہار کریں، عوام کی مشکلات کو حل کرنے کی راہ نکالیں، الٹا جلتی پر تیل ڈال کر انتہائی غیر ذمہ دار شخص ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں جو کہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔
سید ناصرشیرازی نے کہا کہ انکے بیان سے تعصب اور فرقہ واریت کی بو آتی ہے، جو کہ پاکستان کی سالمیت اور انکی پارٹی پالیسی کے بھی خلاف ھے، اس طرح کے متعصبانہ رویہ سے علاقے میں اتحاد و وحدت کی فضاء قائم ہونے کی بجائے اسے شدید نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ یہ خود ایک نااہل شخص ہے، علاقے میں بارڈر پار سے ہونے والی دراندازی اور شدت پسندوں کے باڑ توڑ کر عام شہریوں پر حملہ آور ہونے کو روکنے کی بجائے مسئلے کا رخ موڑ کر اصل بات کو غلط رنگ دینے کی مضحکہ خیز کوشش کی جا رہی ہے، ایک ایسا اسلامی ملک جو فلسطینی عوام اور فلسطینی مسئلے کے ساتھ پورے عالم اسلام میں استقامت کے ساتھ کھڑا ہے اور مظلومین کی توانا آواز ہے اسے بدنام کرنے کی بھونڈی کوشش کی گئی ہے، صوبائی وزیر فوری طور پر اپنی اس بہیمانہ حرکت پر پوری قوم اور بالخصوص کرم کے عوام سے معافی مانگے، دوسری صورت میں کرم کے عوام یہ بتائیں گے کہ کس طرح کراس بارڈر دہشت گردی کو نہیں روکا جا رہا اور ذمہ دار ادارے اس کو روکنے میں ناکام ہیں۔
وحدت نیوز(رانی پور)اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان رانی پور ہونٹ کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے رانی پور سٹی میں وحدت علمی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ وحدت سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی ضلعی صدر علامہ صفدر علی ملاح علامہ حیدر علی عامر و دیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر وحدت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی دومکی نے کہا کہ فلسطین کے محاذ پر حماس کے مجاہدوں نے اور غزہ کے بہادر اور صابر عوام نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ انسانی میں کم نظیر ہیں آج حزب اللہ لبنان مظلوم فلسطین کے شانہ بشانہ اسرائیل غاصب سے لڑ رہی ہے۔ انصار اللہ یمن نے بھی فلسطین کے مظلوموں کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ آج امت مسلمہ کو مل کر ان مجاہدوں کی ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حق و باطل کی اس جنگ میں ہم بے طرف نہیں ہیں ہم اھل حق کے ساتھ ہیں۔ امت مسلمہ کو تماشائی بننے کی بجائے اھل حق کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وحدت قران کریم کا حکم ہے جبکہ تفرقہ قران کریم کی نظر میں حرام اور گناہ ہے علماء کرام اور قوم کے مختلف طبقات کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ وحدت اور اخوت کے پیغام کو عام کریں اور تفرقہ و انتشار کے سوداگروں کو بے نقاب کریں جو بھائی کو بھائی سے لڑاتا ہے وہ دشمن کا آلہ کار تو ہو سکتا ہے امت مسلمہ کا وفادار ہرگز نہیں ہو سکتا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ صفدر علی ملاح نے کہا کہ حضور سید الانبیاء ﷺ کی ذات گرامی امت مسلمہ کے درمیان نکتہ اتحاد ہے۔ اور شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)پارہ چنار ضلع کرم کی حالیہ کشیدہ وجنگی صورتحال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، ڈاکٹر عابد حسین نے دیگر قائدین اور مشران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اہم اور حساس ترین علاقے پارہ چنار کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر انتہائی تشویش ہے، جس میں چند روز کے اندر کئی معصوم جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے، جس کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں پر عائد ہوتی ہے، آخر کیوں مٹھی بھر شدت پسندوں کو بار بار علاقے کے امن و امان سے کھیلنے کا موقع دیا جاتا ہے، ہمارا دونوں حکومتوں سے مطالبہ ھے کہ اس مخدوش صورتحال کو فوری طور پر کنٹرول کریں، پارہ چنار شہر کے لوگ پرامن اور تعلیم یافتہ ہیں لیکن ضلع کرم کے لوگوں کو یہ صلہ دیا جا رہا ہے کہ وہاں کے معصوم شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے، دونوں حکومتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارڈر سے مداخلت کو بھی روکیں اور ان حالات میں ملوث افراد کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے، ہمارے قومی اسمبلی میں بیٹھے ممبران کو اپنی سیاسی چالبازیوں سے ہی فرصت نہیں کہ وہ اس اہم علاقے میں امن کے نفاذ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کشیدگی میں پچاس افراد جانبحق ہوئے، کشیدگی کے خاتمے کے لئے ایک بھرپور پارلیمانی وفد نے ضلع کرم کا دورہ بھی کیا، دونوں اطراف کے لوگ امن چاہتے ہیں، جب طے ہوا تھا کہ کوئی نیا مورچہ نہیں بنے گا اس کے باوجود خلاف ورزی کی گئی، بارڈر کے پار سے دراندازی کے واضح شواہد موجود ہیں، سوشل میڈیا پر فتنہ پھیلانے والوں پر ہاتھ ڈالے بغیر امن کی امید مشکل ہے، اس علاقے کا تمام زمینی ریکارڈ موجود ہے، کاغذات مال کے مطابق زمینی تنازعات کو حل کیا جانا چاہئے، جرگوں کمیٹیوں کے فیصلوں کے باوجود امن کی راہ میں کونسی قوتیں حائل ہیں، امن برقرار رکھنے میں ناکامی سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے، جب دونوں اطراف کے مورچوں میں سیکورٹی کے اہلکار موجود ہیں لیکن لڑائی پھر بھی شروع ہو گئی ہے، وفاقی سیکورٹی ادارے سب سے پہلے جواب دہ ہیں، کرم زمینی طور پر باقی ملک سے کٹ چکا ہے، جنگ کی چنگاری آگ بننے لے لئے تیار ہے، بیس دن کرم یکجہتی کمیٹی کے عمائدین نے اسلام آباد میں دھرنا دیا لیکن انہیں انتظامیہ نے دباؤ ڈال کر اٹھا دیا، جو بھی امن کو ثبوتاژ کرنا چاہتا ہے ان کے خلاف قانون حرکت کرے ریاست اپنی رٹ قائم کرے، ضلع کرم میں ریاست کی رٹ نظر نہیں آرہی جبکہ ایک ملٹری برگیڈ وہاں موجود ہے، یہ ریکارڈ پر ہے کہ کرم کبھی ملٹری کے لئے تھریٹ نہیں رہا، بطور پاکستانی ہم علاقے کی کشیدہ صورتحال پر بہت پریشان ہیں۔
وحدت نیوز (کنب)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن استکباری قوتیں مسلمانوں کے درمیان نفرت، اختلاف اور انتشار کو ہوا دے رہی ہیں اور عالمی سامراج "لڑاؤ اور حکومت کرو" کے شیطانی منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنب شہر کے مین چوک پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جامعہ امام علی علیہ السلام کنب کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور میلاد امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے عظیم الشان سالانہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، جامعہ امام علی علیہ السلام کنب کے پرنسپل علامہ محمد نقی حیدری، سید زین العابدین شاہ، عمران شاہانی رئیس اور نثار علی چانڈیو نے کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سید الانبیاء (ص) سے عشق و مودت ایمان کا تقاضا ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں حضرت محمد مصطفی (ص) جیسا بے عیب رسول عطا کیا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہفتہ وحدت منانے کا مقصد امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و وحدت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔ کیونکہ اسلام دشمن استکباری قوتیں مسلمانوں کے درمیان نفرت، اختلاف اور انتشار کو ہوا دے رہی ہیں اور عالمی سامراج "لڑاؤ اور حکومت کرو" کے شیطانی منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ امت مسلمہ کے علماء و اکابرین اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نفرت کے سوداگروں کو شکست دیتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کے پیغام کو عام کریں۔ انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل کے مقابلے میں حزب اللہ، حماس اور انصار اللہ کے جوانوں نے جس بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا ہے وہ لائق صد تحسین ہے۔ فلسطین کے مظلوم مسلمان پوری امت مسلمہ کے عزت اور وقار کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انشاءاللہ حماس، حزب اللہ، انصار اللہ اور دیگر اہل حق کے جہاد کے نتیجے میں بیت المقدس آزاد ہوگا۔ ہمیں یقین رکھنا چاہئے کہ فلسطین خدا کے صالح بندوں کے ہاتھوں عنقریب آزاد ہوگا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ سے مستقبل میں اقتصادی سمیت تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ ہماری قوم کا دار و مدار نئی نسل پر منحصر ہے۔ جنہیں اقتصادی میدان میں بے تحاشا ترقی کرنے کے لئے کوششیں کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاطمیہ اسلامک سینٹر کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی جانب سے منعقدہ کتب خوانی مقابلہ کے تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان شعبہ تربیت کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کتب خوانی مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء سید عباس موسوی، ڈاکٹر لیاقت علی، حاجی غلام حسین اخلاقی سمیت دیگر صوبائی و ضلعی رہنماؤں، کارکنوں اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
علامہ علی حسنین نے شعبہ تربیت کے سیکرٹری اور کارکنوں کو کتب خوانی مقابلے کے انعقاد پر داد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل میں کتب خوانی اور مطالعہ کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے انکی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ قارئین کی حوصلہ افزائی سے مطالعہ کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے معاشرے میں مثبت اقدار کے فروغ اور عوام کے شعور کی بلندی میں کتب خوانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اسی طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی ضرورت ہے۔ علامہ علی حسنین نے طلباء کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز نالج بیسڈ اکانومی ہے۔ تعلیم میں ترقی کے ذریعے ان کا اقتصاد بہتر ہوا ہے۔ پاکستان کے روشن مستقبل کا انحصار نوجوانوں پر ہے۔ تعلیم کے ذریعے ہر میدان کو فتح کیا جا سکتا ہے۔ دنیا کے اقتصاد پر قابو پانے کے لئے ہماری نسل کو بہترین تعلیمی اداروں سے علم حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی صدر پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے خانہ فرہنگ ایران میں سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول ﷺ کی حیات طیبہ عالم جہاں کیلئے راہ نجات ہے، لیکن دنیا کی بدبختی یہ ہے کہ ہم آقا محمد مصطفیﷺ کے بتائے ہوئے راستہ اپنانے کی بجائے مغربی تہذیب پر عمل پیرا ہو کر اپنے اصل مقاصد اور محور سے بہت دور جا چکے ہیں، اور آج ہمارے معاشرے میں عدل انصاف ایمانداری کی بجائے ہر طرف بے ایمانی کرپشن نا انصافی ظلم عام ہے، ہرطرف گناہ کی محافل کا اہتمام سرکاری سرپرستی میں کیا جاتا ہے، لوگ نماز قرآن سے دوری اختیار کر چکے ہیں، آج مظلوم فلسطنی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، معصوم بچے تین ماہ سے بھوک پیاس سے نڈھال امت مسلمہ کی طرف نظرے لگائے بیٹھے ہیں، کہ کوئی ہماری مدد کو آئے، پر مجال ہے ان مسلم حکمرانوں کی غیرت جاگی ہو اور یہ مظلوم فلسطنیوں کی امداد کیلئے اپنا کردار ادا کریں، بلکہ امت مسلمہ کے امریکہ نواز بے غیرت حکمران امریکہ اسرائیل کو خوش کرنے کے چکر میں امریکہ اسرائیل کو ہر ممکنہ مدد فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات اور اطاعت پروردگار سے دور اپنے انجام کو بھی بھول چکے ہیں، ان کو یہ یاد ہی نہیں کہ ان کی موت بہت قریب ہے، اور یہ اپنے انجام کو پہنچیں گے پھر یہ اپنے رب العزت کو کونسا منہ دیکھائیں گے، پھر ان کیلئے جہنم کے علاوہ کچھ نہیں، لہذا ہیمں چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ سیرت و کردار رسول ﷺ کے عنوان سے کانفرنس اور محافل کا اہتمام کریں اور رسول ﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلووں پر درس کا اہتمام کریں، تاکہ ہمارے بچے اور بڑے، مرد و خواتین کو تعلمات رسول ﷺ سے روشناس کروا جا سکے اور معاشرے میں حقیقی طور پر نظام مصطفیﷺ کا قیام کرنے میں مدد فراہم ہو، جب تک ہم قرآن اور رسول اللہ کی تعلمات سے دور رہیں گے، ہم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتے اور اس طرح معاشرہ بے ایمانی بدکراری ناانصافی کا منظر پیش کرتا رہے گا۔
انہوں ںے کہا امت مسلمہ کو ترقی اور نجات کیلئے اپنا قیبلہ درست کرنا ہوگا اور ہر ظلم کیخلاف قیام اور ہر مظلوم کی حمایت کرنا ہوگی، مخلوق خدا کی خدمت سے اپنے پرودگار کو راضی کرنا ہوگا، سیرت رسول ﷺ پر عمل پیرا ہونا ہوگا، پھر جا کر ہم ہر فرعون یزید کا مقابلہ کرکے اصل اسلام کا چہرہ دنیا کے سامنے لا سکتے ہیں، اور اسلام کا پرچم بلند کر پائیں گے، ہم کو اپنے ذاتی اختلافات کو دین کی سربلندی اور صالح معاشرے کے قیام کیلئے پس پردہ ڈال کر مل کر جہدوجہد کرنی ہو گی۔
جناب مرزا امیر عباس فرزند ارجمند الحاج حیدر علی مرزا کے علاؤہ جناب فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات ،جناب آفتاب علی ہاشمی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت المسلمین ضلع لاہور ،جناب نقی مھدی ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت المسلمین ضلع لاہور ،رانا آصف صاحب صدر مجلس وحدت المسلمین شالامار ٹاؤن ، ظہیر کربلائی بھی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ہمراہ تھے ۔
وحدت نیوز(ماںترنگ ڈیسک) لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مرجع جہاں تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی السیستانی دامت برکاتہ کی جانب سے اہل لبنان کے نام ایک خصوصی پیغام ان کے دفتر سے جاری کیا گیا ہے ۔ جس کا متن پیش خدمت ہے۔
'خدا کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
ان مشکل دنوں میں جن سے معزز لبنانی عوام اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت اور وحشیانہ کارروائیوں کا سامنا کر رہے ہیں، جس میں بڑی تعداد میں ذاتی مواصلاتی آلات پھٹنے، بمباری کے نتیجے میں شہریوں، حتیٰ کہ خواتین اور بچوں سے بھرے گھروں کو نشانہ بنانا شامل ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ جنوب اوربکعا کے درجنوں دیہاتوں اور قصبوں پر شدید بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں اب تک بڑی تعداد میں بہادر مزاحمتی جنگجو اور دیگر بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوئے اور دسیوں ہزار افراد کو اپنے گھروں اور مکانوں سے نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔
سپریم مذہبی اتھارٹی سید علی حسینی سیستانی عزیز لبنانیوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی بڑی مشکلات میں ان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سے ان کی حفاظت کرنے اور ان سے شریروں اور شریروں کے شر کو دور کرنے کے لیے ہاتھ اٹھا کر دعا کرتے ہیں اور ان صالح شہداء پر رحمت اور زخمیوں کو جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔
اس جاری وحشیانہ جارحیت کو روکنے اور لبنانی عوام کو اس کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کا مطالبہ کرتے ہوئے مومنین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں۔
خداوندا لبنان اور اس کے عزیز لوگوں کو ہر قسم کی مصیبت سے محفوظ رکھے۔
۱۹ ربیع الاول 1446ھ
بمطابق 23 ستمبر 2024ء
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے کتب خوانی مقابلے میں پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم بلوچستان شعبہ تربیت کی جانب سے منعقدہ کتب خوانی مقابلے کے پوزیشن ہولڈرز میں تقسیم انعامات کے لئے تقریب کا انعقاد فاطمیہ اسلامک سینٹر کوئٹہ میں کیا گیا۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی، سید عباس موسوی، ڈاکٹر لیاقت علی سمیت دیگر صوبائی و ضلعی رہنماؤں، کارکنوں اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان شعبہ تربیت کی جانب سے نوجوان نسل میں کتب خوانی (مطالعہ) کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے رواں سال اگست کے مہینہ میں کتب خوانی مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔
جس میں کتاب "اسلامی طرز فکر کے بنیادی اصول” کا انتخاب کیا گیا۔ امتحان میں شرکت کرنے والے قارئین کی حوصلہ افزائی کے منعقدہ تقریب میں تین بہترین قارئین کو اعلان شدہ انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں معاشرے میں مثبت اقدار کے فروغ اور عوام کے شعور کی بلندی میں کتب خوانی کی اہمیت پر زور دیا، اور مستقبل میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اسی طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کا عہد کیا۔