The Latest
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع ملیر کے زیر اہتمام سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی بفرمان شہید قائد ہفتہ قرآن و بفرمان امام خمینی یوم القدس کی مناسبت سے قرآن والقدس کانفرنس و دعوت افطار کا انعقاد مقامی لان میں کیا گیا جس میں خصوصی شرکت اور خطاب ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی صاحب نے کیا ۔
جبکہ دیگر مقررین میں صدر جمعیت علمائے پاکستان صوبہ سندھ قاضی احمد نورانی صدیقی صاحب ، سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابرابو مریم شامل تھے ، جبکہ صدر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن علامہ محمد صادق جعفری نے اختتامی و دعائیہ کلمات ادا کیئے، علاوہ ازیں تقریب میں تلاوت کلام پاک کی سعادت ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے نائب صدر مولانا بلاول حسین فائزی نے حاصل کی جبکہ صدر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیئےاظہار تشکر کیا ۔
تقریب کے مہمانان گرامی میں چیئرمین ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن ماڈل ٹاؤن جناب ظفر احمد خان صاحب ، زونل مینیجر سوئی سدرن گیس کمپنی ملیر جناب اسلم قریشی صاحب، انچارج ڈی آئی بی برانچ ملیر پولیس جناب نور محمد شیخ صاحب، ڈی ایس پی سید آل محمد زیدی، رہنماجماعت اسلامی رضوان وصی صاحب واحباب ، وائس چیئرمین یونین کمیٹی 3 سید رضا حسین، رہنما پاکستان پیپلزپارٹی ڈاکٹر سید مخدوم واجد حسین عابدی،مرکزی رہنما جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان علامہ اطہرحسین مشہدی، عسکری دیوجانی، انجم مرزاواحباب، سی ای او العمار مارکٹنگ سید ذوالفقار علی زیدی،چیئرمین امام حسن ؑ آرگنائزیشن تابوت کمیٹی سید فرحت عباس رضوی، رہنما مرکزی تنظیم عزا سید ادیب زیدی ، علمدار علی ، صادق عباس و احباب،رہنما ملیر بار ایسوسی ایشن ماجد رضا عابدی ایڈوکیٹ، کوآرڈینیٹر جعفریہ الائنس ضلع ملیر سید ثمرعباس زیدی ایڈوکیٹ، رہنما آئی ایس او کراچی غیور عباس، رہنما شیعہ علماءکونسل مولانا سید تنویر اصغرزیدی، اراکین غازی عباس ٹرسٹ جناب ثمر عباس رضوی، جناب کاشف رضا رضوی ، جناب اختیار امام رضوی،صدر سلمان فارسی ٹرسٹ سید غضنفر حسین زیدی(چاند بھائی)، صدر جامع مسجد حسینی ماروی گوٹھ حب علی لاکھو و احباب، رہنما اسکاؤٹ رابطہ کونسل سید قنبر رضوی،اراکین امامیزاکیڈمی ، رہنما ایم ڈبلیوایم کراچی علامہ نشان حیدر ساجدی، سید علی احمر زیدی، علامہ مبشر حسن، کاظم عباس ،علی نیئر زیدی، صدر عزاداری ونگ ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن سید رضی حیدر رضوی و احباب،صدر وحدت یوتھ کراچی حسن رضاواحباب، ذوالفقار علی بھٹو،ڈائریکٹر خدیجتہ الکبریٰ فاؤنڈیشن سیدنیئر زیدی، کوآرڈینیٹر شیئر انٹرنیشنل نسیم حیدر، رہنماامامیہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مختار منگی،صدر عزاداری ونگ ایم ڈبلیوایم ضلع شرقی سید حسن کاظمی ،سید معصوم نقوی(سچ ٹی وی)، رہنما پی ایل ایف مختار حسین، ایڈ منسٹریٹر بیت فاطمہ اسلامک انسٹیٹیوٹ جاوید حیدر، سماجی رہنما اظہر عباس ،علمائے کرام، ذاکرین عظام،ٹرسٹیز، مساجد وامام بارگاہ ، ماتمی انجمنوںکے عہدیداران اورمختلف یونٹس سے تعلق رکھنے والے ایم ڈبلیوایم کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے رہنماسید شعیب رضا، کاچو نیاز علی، سید عارف رضا، حسین رضوی، قیصر عباس زیدی، اسد علی زیدی، ممتازمہدی، رضا حیدر، کاظم نقوی، عمران نقوی سمیت دیگر اراکین اور یونٹس کے عہدیداران معززمہمانان گرامی کے استقبال کیلئے موجود تھے۔
وحدت نیوز(اصفہان)یوم شہادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے جامعہ المصطفیٰ اصفہان کے نماز خانہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا میں ایک خصوصی افطاری کی تقریب اور مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کی سعادت برادر مسلم رضا کو نصیب ہوئی۔ تلاوتِ قرآن کے بعد مغرب و عشاء کی نماز با جماعت ادا کی گئی۔
نماز کے فوراً بعد مجلس عزاء کا آغاز ہوا، جس میں مولانا جناب حافظ کبریا صاحب نے خطاب کیا اور امام علی علیہ السلام کی شہادت کے مصائب کو بیان کیا۔ جس نے حاضرین کے دلوں کو غم و الم سے بھر دیا۔
مجلس کے بعد عزاداری کا سلسلہ شروع ہوا، جس میں برادر غلام علی بلتستانی اور فرقان حیدر نے نوحہ خوانی کی۔
تقریب کے اختتام پر حاضرین کے لیے افطاری کا وسیع اہتمام کیا گیا، جس میں تمام شرکاء نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان، جامعہ المصطفیٰ کے طلباء، کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور امام علی علیہ السلام کی شہادت پر اپنے غم کا اظہار کیا۔
یہ تقریب مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے امام علی علیہ السلام کے سیرت و کردار کو یاد کرنے اور ان کی شہادت کے پیغامات کو تازہ کرنے کا ایک بہترین موقع تھا۔ اس پروگرام کے ذریعے امت مسلمہ کے درمیان وحدت اور اخوت کا پیغام بھی عام کیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےشب قدر کے بابرکت اور پرنور موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ شبِ قدر، رمضان المبارک کی سب سے بابرکت رات ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا ہے۔ یہ وہ رات ہے جس میں قرآنِ مجید کا نزول ہوا اور اللہ کے حکم سے فرشتے زمین پر نازل ہوتے ہیں، رحمتوں اور برکتوں کے دروازے کھل جاتے ہیں، اور ہر دعا قبول کی جاتی ہے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
“شبِ قدر (فضیلت میں) ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔” (سورۃ القدر)
یہ رات گناہوں کی مغفرت، رحمتوں کے نزول اور دعاؤں کی قبولیت کی رات ہے۔ جو شخص اس رات عبادت، توبہ، استغفار اور دعا میں گزارے، اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔
آئیے! اس عظیم رات میں دل سے توبہ کریں، اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، اپنے لیے، اپنے والدین کے لیے اور امتِ مسلمہ کے لیے دعائیں کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس رات کی قدر کرنے اور اس کی برکتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔
“اللّٰہم اِنّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ العَفوَ فَاعفُ عَنّی”
اللہ تعالیٰ ہم سب کو شبِ قدر کی برکتیں نصیب فرمائے۔ الہی آمین
وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر پاراچنار کے عمائدین نے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر سنی اتحادکونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین، کرم یکجہتی کونسل کے رہنما ناصر حسین، مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے رہنما شفیق حسین، اقرار حسین اور سید محمد بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تحریک تحفظ آئین کے ایجنڈے میں اس مسئلے کو بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے دیگر مسائل کے ساتھ ضلع کرم کی مشکلات پر بھی آواز بلند کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
وفد نے کرم میں سڑکوں کی بندش اور اس سے پیدا ہونے والی مشکلات سمیت حالیہ نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی، جس پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ محمود خان اچکزئی اور صاحبزادہ حامد رضا نے پاراچنار کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کا وعدہ کیا، جبکہ صاحبزادہ حامد رضا نے انسانی حقوق کمیٹی میں پاراچنار کے مسائل کو اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےاپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ
جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے 7 اکتوبر کے آپریشن “طوفان الاقصیٰ” کو دہشتگردی قرار دینا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔ یہ مؤقف نہ صرف صحافتی بددیانتی ہے بلکہ فلسطینی عوام کی جدوجہدِ آزادی کے خلاف کھلی جانبداری بھی ہے۔
حماس اہلِ فلسطین کی سب سے مضبوط اور منظم تحریک ہے، جو اپنے مظلوم عوام، سرزمینِ فلسطین اور مسجدِ اقصیٰ کے تحفظ کے لیے برسرِ پیکار ہے۔ ان کی جدوجہد حق، انصاف اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے اور تاریخ میں ان قربانیوں کو ہمیشہ عزت سے یاد رکھا جائے گا۔
جیو نیوز کی انتظامیہ اس مؤقف پر قوم سے معافی مانگے اور حقائق کو درست انداز میں پیش کرے۔ فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو دہشتگردی کہنا سراسر ظلم اور سچائی سے انحراف ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا سربراہی اجلاس تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر منعقد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس، پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرشپ بلترتیب عمر ایوب اور شبلی فراز، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سائیں زین شاہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں باقاعدہ طور پر اس تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی اور اس کے نیچے ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی جن میں ایک رابطہ کمیٹی ہے جس کو اسد قیصر دیکھیں گے، دوسری کمیٹی تنظیمی معاملات اور سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے ہے جس کی نگرانی حامد رضا کی ہوگی اور تیسری کمیٹی عید کے بعد ملک کی امن و سلامتی اور سیاسی حالات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لئے تشکیل دی گئی ہے جس کی ذمہ داری لطیف کھوسہ نے اٹھائی ہے اور دوسری اتحادی جماعتوں سے بھی لوگ اس میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث ہوئی۔ خاص کر بلوچستان کے مسائل پر بی این پی کے ساجد ترین نے تفصیلی گفتگو کی۔ بلوچ عوام اور ریاست کے درمیان بڑھتی خلیج کو پاٹنے کے لئے تجاویز پیش ہوئے اور ان کو منظوری بھی ملی۔
خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے ایشوز پر اپوزیشن اتحاد کی آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت میں بیٹھے جماعتوں کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔
طاقت کے زور پر نہ ہی خیبر پختونخواہ میں دہشتگردی کا کوئی پائیدار حل ڈھونڈا جا سکتا ہے اور نہ ہی بلوچستان میں۔ جبکہ سندھ کے عوام سے دریائے سندھ کے پانی کو لے کر ہم کسی بھی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔
اس کے علاوہ ہم نے پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی میں شریک نہ ہونے کا جو فیصلہ کیا ہے اس کے پیچھے یہی امر ہے کہ یہ جعلی حکومت اس مسئلے کے حل میں سرے سے سنجیدہ ہی نہیں۔ اس وقت ملک کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت کے قائد کو اس اہم اجلاس میں نہ بلانا ان کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں تلخی صرف مذاکرات کے میز پر ہی ختم ہو سکتی ہیں۔ اس لئے ہماری اولین اور آخری ترجیح مذاکرات ہی ہونے چاہئیں۔
افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے اور ان کے ساتھ ہمارے تاریخی اور ثقافتی رشتے ہیں۔ یہاں پر تجارت اور کاروبار کے مواقع بھی موجود ہے اور وسطی ایشیا کے ممالک تک رسائی بھی افغانستان کے ذریعے مل سکتی ہے۔
ہم کسی صورت یہ نہیں چاہتے کہ ہمارے دو ملکوں کے درمیان تعلقات خراب ہو۔ یہ خطہ پہلے سے ہی جنگوں سے تباہ حال پڑا ہے اور ہم کسی نئے جنگ کے آگ کو پھونکیں نہیں مار سکتے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہماری تاریخ کا وہ دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد ریاست کے لیے آواز بلند کی، ایک ایسی ریاست جہاں انصاف، آزادی اور عوام کی حکمرانی ہو۔ لیکن آج دل خون کے آنسو روتا ہے کہ وہ خواب کہیں کھو چکا ہے۔
ملک اس وقت بدترین معاشی بحران، مہنگائی، اور بے روزگاری کی لپیٹ میں ہے۔ عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں، دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو چکا ہے۔ جمہوریت صرف کتابوں میں رہ گئی ہے، زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔
افسوس کہ آج اس قوم کے مینڈیٹ پر شب خون مار کر کرپٹ عناصر اور مافیاز کو قوم پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ ایک ایسی سیاسی جماعت جسے عوام کی سب سے بڑی حمایت حاصل ہے، اسے دیوار سے لگایا جا رہا ہے، اس کے حقِ حکمرانی کو چھینا جا چکا ہے۔ طاقتور طبقے عوام کے فیصلے روند رہے ہیں اور قوم کا مستقبل مٹھی بھر مفاد پرستوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے۔
آج 23 مارچ کے دن ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے یہ ملک کس مقصد کے لیے حاصل کیا تھا؟ کیا اس لیے کہ چند خاندان اور مافیا اس قوم کی تقدیر کے مالک بن جائیں؟ یا اس لیے کہ عوام کی حکمرانی ہو، انصاف اور میرٹ کا بول بالا ہو؟
آئیے آج کے دن عہد کریں کہ ہم ظلم، ناانصافی اور کرپٹ نظام کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ ہم اس ملک کو اس کے اصل راستے پر واپس لے کر آئیں گے جہاں عوامی رائے کو مقدم سمجھا جائے گا اور پاکستان حقیقی معنوں میں ایک خوددار، آزاد اور خوشحال ریاست بنے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےاپنے مزمتی بیان میں کہا ہے کہ آج کوئٹہ کی سڑکوں پر پرامن مظاہرین پر شیلنگ، لاٹھی چارج اور فائرنگ کا منظر دیکھ کر دل دہل گیا۔ ایک معصوم بارہ سالہ بچہ خاک و خون میں تڑپتا رہا اور ظالموں کے دل نہ پسیجے۔
سوچنے کا مقام ہے — اس ظلم نے بلوچستان کے چپے چپے میں کیا پیغام دے دیا؟کیا حکمرانوں کے دل پتھر ہو چکے ہیں یا سوچنے سمجھنے کی صلاحیت مکمل کھو چکے ہیں؟ایسا لگتا ہے ریاست خود عوام سے دشمنی پر اتر آئی ہے۔یاد رکھو! ظلم کی ہر گولی، ہر لاٹھی، ہر شہادت تاریخ لکھ رہی ہے —اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی۔میں اس ظلم اور بربریت کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پردردموقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 21 رمضان المبارک، وہ المناک دن جب تاریخِ انسانیت کا سب سے بڑا مظلوم، عدل و انصاف کا سب سے عظیم علمبردار، یتیموں کا باپ، مظلوموں کا سہارا، امیرالمؤمنین حضرت علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام محرابِ عبادت میں شہادت کے درجے پر فائز ہوا۔
مولا علیؑ کا وجود قرآنِ ناطق تھا، جو اپنے عمل، کردار اور قول سے انسانیت کو راستہ دکھاتا رہا۔ آپؑ نے ظلم کے خلاف جہاد کیا، حق کی سر بلندی کے لیے ہر قربانی دی، اور اپنی حکومت کا مرکز عدل و انصاف کو بنایا۔ آپؑ فرماتے ہیں:
“حکومت کفر کے ساتھ تو چل سکتی ہے، لیکن ظلم کے ساتھ نہیں”
آج جب دنیا بالخصوص ہمارا وطن پاکستان ظلم، ناانصافی، کرپشن اور بے یقینی کا شکار ہے، ہمیں مولا علیؑ کے در سے ہی سبق لینا ہوگا۔ کیونکہ مولا علیؑ صرف ایک شخصیت نہیں، بلکہ ایک مکمل نظامِ زندگی کا نام ہے — ایسا نظام جو معاشرے میں عدل، مساوات، محبت، اور انسانی احترام قائم کرے۔
شہادتِ امیر المومنین حضرت علیؑ ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ:
•ظالم کے خلاف ڈٹ جانا ہی علیؑ کا راستہ ہے،
•مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا علیؑ کی سیرت ہے،
•حق بولنا، چاہے سر کٹ جائے، علیؑ کا طریقہ ہے۔
آئیے! اس موقع پر عہد کریں کہ ہم مولا علیؑ کے کردار کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں گے،
انصاف، امانت، دیانت اور حق پرستی کو اپنائیں گے،
اور اپنے ملک کو عدل و انصاف کے اصولوں کے مطابق سنوارنے کی کوشش کریں گے۔
سلام ہو اُس عظیم ہستی پر جس کی زندگی بھی حق تھی اور شہادت بھی حق۔
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کاظم میثم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے لوکل چھٹیاں ختم کرنا مضحکہ خیز عمل ہے۔
تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہے تو ایچ آر اور اے وی ایڈز سمیت دیگر ریسورسز کو بڑھائیں۔
اہلیت کی بنیاد پر تقرری اور پرفارمنس کی بنیاد پر پرموشن اور زونگ کرکے مراعات دیں اور اساتذہ کو تکریم دیں تو معیار بہتر ہونا ہے۔
جدید دنیا کی نسبت اب بھی پاکستان تعلیم کا تعلیمی دورانیہ زیادہ ہے لیکن بنیادی اصلاح کی طرف توجہ نہیں ہے۔
لوکل چھٹیوں کو ختم کرنے کے مضمرات کا دفاع یکطرفہ حکومت نہیں کرسکتی، لہذا فوری بحال کیا جائے۔
کے سی بی ایل کے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنا زیادتی ہے، فوری بحال کیا جائے۔
جی بی اسمبلی کے اختیار کو چیلنج کرنا حکومت کی بدترین شکست ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کیا سیکرٹریٹ ہے یا نہیں اور کس سیکرٹریٹ کے الاونس کتنا کم زیادہ کرنا ہے وہ اسمبلی کا استحقاق ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کی توقیر ختم کرنے کی کوشش کرنے والے عوامی غضب کے شکار ہوں گے۔
جس دن سیاسی نمائندہ عوامی مینڈیٹ کو سمجھیں تو حکمران بن جائے گا، اسوقت سرکاری ملازمین حکمران بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جن کو حکمرانی کا شوق ہے وہ الیکشن لڑکے اسمبلی میں آئیں پھر حکمران بنیں۔
گلگت بلتستان کا آوا کا آوا بگڑا ہوا ہے لیکن راوی چین کی بانسری بجانے میں مصروف ہے۔