The Latest

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین، اصغریہ اور ملت جعفریہ جیک آباد کے زیر اہتمام دریاؤں کے عالمی دن کے موقع پر سندھو دریا سے ناجائز کینالز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندھ کے عوام کی اکثریت کا ذریعہ معاش زراعت پر ہے۔ صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کا ایک باضابطہ معاہدہ موجود ہے۔ سندھ کو ہمیشہ یہ شکایت رہی ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھ کا پانی چوری کیا جا رہا ہے۔ اب اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پنجاب میں چھ نئے کینالز بنا کر سندھ کی آباد زمینوں کو ریگستان اور صحراء بنانے کی سازش کی جا رہی ہے، جس پر سندھ کی عوام سراپہ احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے درمیان نفرت پیدا کرکے وفاق پاکستان کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ ریاست اور حکومت کے معاملات ناانصافی کی بجائے عدل و انصاف کے معیار پر چلائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے صحرا کو آباد کرنے کے لئے سندھ کی آباد زمینوں کو بنجر اور غیر آباد کرنے کا منصوبہ کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے۔ تعجب ہے کہ سندھ کے مسلسل اعتراض اور احتجاج کے باوجود غیر قانونی کینال کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ ایوان میں غیرقانونی کینالز کے خلاف قرارداد پیش کرے۔ انہوں نے پنجاب کے عوام اور ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ سندھ کے سات کروڑ عوام کے احتجاج کو نظرانداز کرنے کی بجائے سندھ کے عوام کے قانونی حق کا تحفظ کریں اور وفاقی اکائیوں کے درمیان نفرتوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے صوبائی نائب صدر سید غلام شبیر نقوی نے کہا کہ ناجائز طور پر کینالز تعمیر کرکے سندھ کو صحرا میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ تقریب سے اصغریہ علم و عمل تحریک کے صدر زوار دلدار علی گولاٹو نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے ماہ مبارک رمضان بہار قرآن، عبادت، بندگی، روزے اور اعتکاف کا مہینہ ہے۔ ہمیں اس مبارک مہینے میں زیادہ وقت قرآن کریم کی تلاوت اور قرآن فہمی پر خرچ کرنا چاہئے۔ ہر مسجد میں روزانہ کی بنیاد پر اجتماعی تلاوت قرآن کریم اور درس قرآن کا اہتمام لازمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد علمائے کرام اور عوام سے ماہ مبارک رمضان میں ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مدرسہ خاتم النبیین (ص) میں روزانہ تلاوت قرآن کریم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علماء کرام کو چاہئے کہ وہ خطبات جمعہ میں عوام کو تقویٰ اور پرہیزگاری کی نصیحت کے ساتھ ساتھ تعمیر کردار کی تلقین کریں، جبکہ نماز جمعہ کا دوسرا خطبہ حالات حاضرہ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ جس میں عوام کو امت مسلمہ کے مسائل و مشکلات اور اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے شیطانی منصوبوں سے آگاہ کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کی ابتر صورتحال ہے۔ بلوچستان میں ٹرین کے سینکڑوں مسافروں کو اغواء کیا جا رہا ہے۔ جبکہ سندھ میں ڈاکو راج ہے، جو حکومت کے کنٹرول میں نہیں آ رہا۔ جعلی مینڈٹ کی حامل حکومت مکمل طور پر ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اس وقت سراپا احتجاج ہیں۔ کیونکہ دریائے سندھ سے غیر قانونی کینالز نکالے جا رہے ہیں۔ سندھ کو اعتماد میں لئے بغیر یکطرفہ طور پر سندھ کے پانی پر ڈاکہ قبول نہیں ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے عالمی یوم القدس کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دیں۔ اس حوالے سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ضلع لاہور کی جانب سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابقین امامیہ اور مجلس وحدت مسلمین لاہور کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی یوم القدس ریلی کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس او کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی نمائندہ مولانا ظہیر کربلائی نے کی جبکہ آئی ایس او کی جانب سے مرکزی کابینہ کے ارکان، لاہور ڈویژن کے عہدیدار اور سابقین نے شرکت کی۔

عالمی یوم القدس 27 رمضان المبارک بمطابق 28 مارچ کو منایا جائے گا۔ اس حولے سے اسلام پورہ کی مسجد صاحب الزمان سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی قیادت اور آئی ایس او لاہور ڈویژن کے عہدیدار کریں گے۔ ریلی  کے شرکاء اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ قاضی نادر عباس علوی کے بڑے بھائی سربراہ جامعہ شہید مطہری (ملتان) الحاج علامہ قاضی شبیر حسین علوی کے انتقال پر سوگوار خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں، غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں،۔

علامہ شبیر حسین علوی ملت کے لیے درد دل رکھنے والے مخلص عالم دین تھے، آپ کی تبلیغی و تدریسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، آپ کے کئی شاگردان ملک میں دین کی ترویج وتدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں، دعا گو ہوں کہ خداوند متعال مرحوم کی مغفرت و درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

واضح رہے کہ علامہ قاضی شبیر حسین علوی مرحوم کے انتقال پر ملال پر ایم ڈبلیوایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی، صدر جنوبی پنجاب علامہ اقتدار نقوی، سلیم عباس صدیقی و دیگر رہنماؤں نے بھی اہل خانہ و پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ علامہ سید حسنین عباس گردیزی ودیگر قائدین نے بزرگ عالم دین و رکن نظارت مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ  حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد عالم شاہ موسوی کی وفات پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

تعزیتی پیغام میں قائدین نے کہا کہ بزرگ عالم دین و رکن نظارت مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ  حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد عالم شاہ موسوی کے انتقال پر آپ کے ہم عصر علماء کرام، خانوادہ گرامی، شاگردان اور آپ سے وابستہ تمام افراد کو دلی تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں، آپ کی ملی ودینی حوالے سے تدریسی و تربیتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، خدا وند متعال سے دعا گو ہوں صدقہ چہاردہ معصومین علیہ السلام آپ کی مغفرت و درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

وحدت نیوز(کراچی) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی دورہ کراچی کے موقع پر مجاہد ملت شہید علامہ حسن ترابی ؒ کے جوان سال فرزند زین ترابی شہید کی ایک روڈ حادثے میں المناک وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے عباس ٹاؤن میں مرحوم کے گھر آمد اور اہل خانہ سے اظہار تسلیت ، اس موقع پر وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری ، علامہ حیات عباس ، علامہ مبشر حسن، علامہ اسحاق قرائتی،علامہ سید حسن رضا نقوی، علامہ ذیشان حیدر الحسنی، علی نیئر زیدی و دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) جعفریہ زائرین گروپ کے قافلہ سالاروں کے وفد کی فرحت شاہ صاحب، زوار صاحب اور دیگر معزز اراکین کی قیادت میں مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ سے مرکزی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیوایم میں ملاقات وفد نے انہیں زائرین کی مشکلات سے آگاہ کیا ۔

وفد نے مجلس وحدت مسلمین کو اس کی بہترین کاوشوں پر تبریک عرض کرتے ہوئے مزید کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔مرکزی جنرل سیکرٹری نے زائرین امام حسین علیہ السلام کے کی مشکلات کو برطرف کرنے کے لئے فعالیت کو اپنی ذمہ داری قرار دیا اور کہا کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کر  زائرین کی مشکلات کے حل کی کوشش کریں گے ۔

وحدت نیوز(کراچی)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی دورہ کراچی کے موقع پر سینیئر تنظیمی رہنما سید جعفرحسین زیدی کے جواں سال فرزند سید میثم عباس زیدی مرحوم کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے عباس ٹاؤن میں مرحوم کے گھر آمد اور اہل خانہ سے اظہار تسلیت ، اس موقع پر وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری ، علامہ حیات عباس ، علامہ مبشر حسن، علامہ اسحاق قرائتی ،علامہ سید حسن رضا نقوی،علامہ ذیشان حیدر الحسنی، علی نیئر زیدی و دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے پولٹیکل سیکرٹری علامہ مبشر حسن نے  کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی پر قابو پانے کے حکومتی دعوے محض اخباری بیان ثابت ہوئے ہیں۔اشیائے خورد و نوش اور پھلوں کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کو مشکلات میں جھکڑ ا ہوا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے عوام کو لوٹنے کی گراں فروشوں کوکھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے تقدس کے پیش نظر غیر مسلم ممالک اشیائے خورد و نوش کے نرخوں میں نمایاں کمی کرتے ہیں لیکن ہمارے ہاں کھانے پینے کی چیزیں مہنگی کر کے روزہ داروں سے روٹی کا لقمہ بھی چھین لینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی آفس میں سوشل میڈیا ٹیم کی افطار سے گفتگو کرتےہوئے کیا۔

ان کا مذید کہنا تھا رمضان المبارک کے دوران ملک کے تمام شہروں میں پرائس مجسٹریٹ بازاروں کا دورہ کریں اور چیزوں کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا جائے،گراں فروشوں کو جگہ پر جرمانے کیے جائیں تو عوام کو اس مہنگائی کی اس اذیت سے نجات مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کا بھی محاسبہ ہونا چاہیے جو خود ساختہ مہنگائی کا باعث بنتے ہیں۔روزمرہ اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا حکومت کے انتظامی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ضلعی انتظامیہ کی دانستہ غفلت نے ناجائز منافع خوروں کے حوصلوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔اگر ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں تو پھر طے شدہ نرخوں سے زائد قیمت پر خریدو فروخت کی کسی کو جرات نہیں ہو گی۔

وحدت نیوز(اصفہان)مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے موقع پر جامعہ المصطفی کے کانفرنس ہال میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر قربانی مقدم نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔  ڈاکٹر قربانی مقدم نے اپنے خطاب میں شب رحلت حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہ کی مناسبت سے کہا کہ جس طرح حضرت خدیجہؑ ام المومنین کی یاد منائی جاتی ہے، اسی طرح شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی عظیم شخصیات کی یاد کو بھی زندہ رکھنا چاہیے اور ان کی خدمات کو نئی نسل تک پہنچانا چاہیے۔

 انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اپنے لیے اسوہ خیر معین کرنا چاہیے اور شہید ڈاکٹر نقوی جیسی شخصیات سے کو یاد کرنا چاہیے،انہوں نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد کو زندہ رکھنے کے دو اہم طریقے بتائے: پہلا، ان کا نام ہر کسی کو معلوم ہو اور فراموش نہ کیا جائے، اور دوسرا، ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے۔ ڈاکٹر قربانی مقدم نے کہا کہ جس طرح قرآن کو پڑھنا عبادت ہے، اسی طرح ان شخصیات کی یاد کو زندہ رکھنا بھی ہماری زندگیوں میں برکت اور تاثیر پیدا کرے گا۔

 پروگرام میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیے مسابقات اور دیگر تعلیمی پروگرامز کے انعقاد پر بھی زور دیا گیا۔ ڈاکٹر قربانی مقدم نے کہا کہ شہید ڈاکٹر نقوی کی یاد کو صرف ایک دن تک محدود نہیں رکھنا چاہیے، بلکہ سال بھر زندہ رکھنا چاہیے، تاکہ وہ ہمیں نہ صرف راستہ دکھائیں، بلکہ ہدف تک پہنچانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔  شہداء کی یاد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کے فرمان کے مطابق، "شہداء کی یاد منانا شہادت سے کم نہیں ہے۔
" انہوں نے کہا کہ شہداء کی یاد منانا درحقیقت معاشرے کو شہید کی طرح زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔  پروگرام کے اختتام پر حاضرین کے لیے افطاری کا اہتمام کیا گیا، جس میں تمام شرکاء نے شرکت کی۔یہ پروگرام مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی عظیم شخصیات کی قربانیوں کو یاد رکھنے اور ان کی خدمات کو نسل نو تک پہنچانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں ایک اہم قدم ثابت رہا۔

Page 17 of 1554

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree