The Latest

وحدت نیوز(لاہور) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ لاہور میں ذاکر اہلبیتؑ عمران حیدر گل کی رہائش گاہ آمد صوبائی صدر ایم ڈبلیوایم نے ذاکر اہلبیت ؑ عمران حیدر گل سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

ذاکر اہلبیتؑ عمران حیدر گل نے صوبائی صدر کا اپنے والد کے انتقال پر تعزیت کرنے کا شکریہ ادا کیا ۔جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور آفتاب علی ہاشمی سنیئرضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور بھی کے ہمراہ تھے ۔ صوبائی صدر مرحوم ریاض حسین جعفری کی قبر پر گئے اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی ۔

وحدت نیوز(لاہور) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ ذاکر اہلبیت ؑ جناب غلام عباس رتن کی رہائش گاہ واقع بحریہ ٹاون لاہور آمدذاکر غلام عباس رتن کی عیادت اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔

ذاکر غلام عباس رتن نے صوبائی صدر کا ان کی عیادت کرنے اور ان کی رہائش آمد پر شکریہ ادا کیا ۔ جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور آفتاب علی ہاشمی سنیئرضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ داروغہ والہ میں قدیمی عزادار ریاض جعفری کی رہائش گاہ آمد۔ صوبائی صدر ایم ڈبلیوایم نے ریاض حسین جعفری مرحوم کے فرزند ناصر حسین جعفری سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

ناصر حسین جعفری نے صوبائی صدر کا اپنے والد کے لئے مرحوم کی رہائش گاہ آمدپر شکریہ ادا کیا ۔جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور آفتاب علی ہاشمی سنیئرضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ صوبائی صدر مرحوم ریاض حسین جعفری کی قبر پر گئے اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے جوان قائد شہید اور ڈاکٹر شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہوئے وطن عزیز پاکستان میں اسلام ناب محمدی کی تبلیغ و ترویج کے لئے مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 29ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی نور حق کی تجلی تھی۔ جس سے تاریکیوں اور ظلمتوں کی سوداگر استکباری قوتیں خائف تھیں۔ انقلاب اسلامی نے عالمی استکباری نظام کی باطل بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ عاشق امام خمینی تھے۔ قائد شہید عظیم مفکر سید باقرالصدر کے فرمان کی عملی تصویر تھے۔ آپ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی ذات میں ذوب ہوگئے۔ قائد شہید کے گفتار اور کردار سے عشق امام چھلکتا تھا۔

 علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان کے نوجوانوں کے لئے نمونہ عمل ہیں۔ آپ قائد شہید کے پیرو اور دست و بازو بنیں۔ سفیر انقلاب نے انقلاب اسلامی اور رہبر کبیر خمینی بت شکن کے افکار و پیغام کو سر زمین پاکستان میں پھیلایا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا ہم سب پر واجب ہے۔ قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور سرزمین فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے جوان قائد شہید اور ڈاکٹر شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہوئے وطن عزیز پاکستان میں اسلام ناب محمدی کی تبلیغ و ترویج کے لئے مصروف عمل ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس و شب بیداری ملتان میں منعقد ہوئی، اجلاس میں صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی سیال، صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم ایڈووکیٹ، صوبائی سیکرٹری میڈیا سیل ثقلین نقوی، صوبائی رابطہ سیکرٹری سید غدیر عباس شیرازی نے شرکت کی، صوبائی نائب صدور صفدر عباس خان اور عامر عباس بھٹہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15رمضان المبارک یوم ولادت امام حسن مجتبی علیہ السلام، 21ماہ رمضان المبارک یوم شہادت مولا علی علیہ السلام، مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم القدس کے موقع پر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں شرکت اور 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر جمعة المبارک کو احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین جھنگ کے وفد نے ضلعی صدر مولانا سید روح اللّٰہ کاظمی کی قیادت میں دو سال سے جبری طور پر لاپتہ تعلیم یافتہ محب وطن نوجوان بلال حیدر کے خانوادے سے ملاقات کی، اس موقع پر مولانا روح اللہ کاظمی کا کہنا تھا کہ محبت وطن نوجوان کی بازیابی کیلئے ہر ممکنہ کوشش جاری رکھیں گے، اس انداز سے نوجوانوں کا لاپتہ ہونا تشویش ناک عمل ہے، ہم قانون پسند اور وطن کے محب ہیں، ہمارے لئے ملک کی سالمیت ریڈ لائن ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہمیشہ سے مطالبہ رہا ہے کہ اگر کسی کا کوئی جرم یا گناہ ہے تو اسے معزز عدالتوں کے روبرو پیش کرکے قانونی طریقہ کار سے شامل تفتیش کرنا چاہیے، اہل خانہ کیلئے مدت سے نوجوان کا آنکھوں سے دور رہنا انتہائی اذیت ناک اور بہت زیادہ پریشانی کا باعث ہے، جس کا اندازہ لگانا محال ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہم ہرپلیٹ فارم پر ان کی بازیابی کیلئے کوشش جاری رکھیں گے، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ کے ضلعی و تحصیل کابینہ کےاراکین موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں، ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کی سیاسی عمل میں شمولیت کے بیانیہ نے شر پسندوں کے حوصلے بلند کر رکھے ہیں، ملک میں امن و امان کے حقیقی قیام کے لیے ملک دشمن قوتوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا ضروری ہے، دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلوں کو پسپا نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے لیے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، قومی سلامتی کے ذمہ داران اور قوم کے ان گنت جوانوں نے پاک دھرتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ وطن عزیز کی محبت انہیں ہر شئے  پر مقدم ہے، دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ان بہیمانہ کاروائیوں میں ملوث عناصر انکے سرپرستوں کی بیخ کنی انتہائی ضروری ہے۔

وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین کے رکن قومی اسمبلی انجینئرحمید حسین اور تحصیل چیئرمین پاراچنار آغا مزمل حسین کو ڈسٹرکٹ کرم کے تمام اداروں نے ڈی سی کانفرنس روم میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈسٹرکٹ کرم کے تمام اداروں نے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر تفصیلات سے مزمل آغا اور ایم این اے حمید حسین کو آگاہ کیا اور ساتھ ساتھ تمام تر مشکلات بھی سامنے رکھے ایم این اے اور تحصیل چیئرمین کو اپر لور اور سینڑل کرم کے تمام علاقوں کے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی اور مشکلات کے حل کے لیے جامع منصوبہ بندی پیش کی۔

رکن قومی اسمبلی انجینئرحمید حسین اور تحصیل میئرآغا مزمل حسین نے مسلسل تین گھنٹے بریفنگ بڑی انہماک سے سنی اور ہر ایک ادارے کے سربراہ کے ساتھ ٹیکنیکل اور دیگر حوالے سے سوالات کئے اور بہت سی جگہوں پر ناراضگی کا اظہار کیا  اور آئیندہ کے لیے ہدایات جاری کردی۔ چند مزید معاملات پر بھی احکامات جاری کردیئے جیسے قبرستان اور دیگر جگہوں کی تحفظ . تمام لائن ڈیپارٹمنٹس سی این ڈبلیو، فارسٹ، ایگری کلچر، ٹی ایم اے، واپڈا، ہیلتھ، اور دیگر اداروں نے اپنے مسائل اور پراجیکٹس پر بریفنگ دی. ایم این اے کے حکم پہ تمام اداروں کو بریفنگ دینے کا کہا گیا تھا جو آج سیشن میں کمپلیٹ نہیں ہوسکی جو اگلے سیشن میں کمپلیٹ ہوگی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر حفیظ اللہ، تحصیل چئیرمین آغا مزمل ، سمیت ایم این اے کے سیکرٹری سید مسرت کاظمی، پی ایس ٹو تحصیل چیرمین انجینئر قمر عباس ، انجنیر لیاقت اور ایم ڈبلیو ایم کے اراکین نے شرکت کی.بعد از بریفنگ آغا مزمل نے دعا کی اور ایم این اے انجینئر حمید حسین نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور اداروں کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا اور ملکر ساتھ چلنے اور ترقی اور تعمیر کے لئے دن رات ایک کرکے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ایم ڈبلیو ایم مظاہر شگری کی اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں حالیہ پریس کلب الیکشن میں جیتنے والے نو منتخب صدر اظہر خان جتوئی سے ملاقات، صدر منتخب ہونے پر انہیں اور ان کے پورے جرنلسٹ پینل کو مبارک باد دی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔

 مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے اس موقع پر کہا کہ اظہر خان جتوئی خوش مزاج، ملنسار اور مخلص انسان ہیں، نیشنل پریس کلب کی صدارت کے لیے انکا انتخاب یقیناً آپ پر صحافتی برادری کے اعتماد کا اظہار ہے، امید ہے نو منتخب صدر اور انکی پوری ٹیم صحافتی اصولوں اور اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے ملک وملت کی تعمیر وترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، آزادی اظہار رائے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام صحافیوں کے حقوق کے حصول کے لیے بھی کوشاں ہوں گے۔

وحدت نیوز(سکردو)امام جمعہ گیول سکردو شیخ نذیر انصاری کی سربراہی میں نئے مکلفین کی حوصلہ افزائی اور بنیادی شرعی احکام کی تفہیم کے لیے ایک عظیم الشان جشن بلوغت کا اہتمام جامعہ مسجد گیول سکردو میں ہوا۔ جشن میں علاقے کے نامور علماء کرام حجت الاسلام شیخ مہدی انصاری، حجت الاسلام شیخ محمد شریفی اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی محمد کاظم میثم سمیت علاقے کے سرکردگان اور زعما نے خصوصی شرکت کی۔ جشن بلوغت میں علاقہ بھر کے نئے مکلف نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 مکلفین اور نوجوان روزہ داروں کی حد بلوغت پر پہنچنے پر علما کرام نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور شرعی احکامات و وظائف سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے بھی نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ علماء کرام نے ہر سطح پر جشن بلوغت کو بنیادی ضرورت قرار دی۔ اس جشن میں نوجوانوں سے شرعی احکامات کے حوالے سے مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مکلفین کو انعامات سے نوازا گیا۔ والدین اور سرکردگان کی جانب سے اسے نہایت سراہا گیا۔

Page 14 of 1456

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree