The Latest

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی ایماء پر مہنگائی کی بم گرا رہی ہے، حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہی ہیں اور عوام کی دو وقت کی روٹی مشکل ہوگئی ہیں، پاکستان کو مہنگائی اور غربت کا پیکیج دینے والوں کا عوام محاسبہ کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں، حکمرانوں نے مہنگائی کو کم نہیں کیا تو عوام کو سڑکوں پر آنے سے کوئی روک نہیں سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں وحدت ہاؤس انچولی میں پولیٹیکل کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا حیات عباس نجفی، علامہ صادق جعفری، زین عباس، سبط اصغر، کاظم عباس سیمت دیگر ارکین بھی موجود تھے۔

علامہ مبشر حسن نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے لینے کیلئے عوام پر مہنگائی کے تابڑ توڑ حملے کا سلسلہ بند کیا جائے، مہنگائی عالمی مسئلہ نہیں ہے حکمران عوام پر رحم کریں، مہنگائی کو روکیں آئی ایم ایف استحصالی ادارہ ہے جو پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف غریب عوام دشمن پر مبنی پالیسیوں پر گامزن ہے، پاکستان کے عوام کو بھوک و افلاس میں دھکیلنا چاہتا ہے، عوام کو بنیادی حقوق سے محروم مہنگائی کے ذریعے آخری نوالہ تک چھینا جارہا ہے، عوام کے مسائل حل نہ کرنیوالی حکومت زیادہ چل نہیں سکتی، حکمران ماضی سے سبق حاصل کریں، دعوؤں کا دور ختم ہوچکا اب تو عوام کو معاشی ریلیف دینا ہی ہوگا، مہنگائی کو روکنے میں حکمران بے بس ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد نے آئی جی خیبر پختونخوا (ر) سید ارشاد حسین سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ وفد میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور سید محسن شہریار زیدی شامل تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی حالات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر کرم میں پائیدار امن کو بحال کرنے اور مسلکی تعصبات ختم کرنے، علاقے کی ترقی کیلئے لائحہ عمل ببنانے  پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر اییر مارشل (ر) سید قیصر حسین بھی موجود تھے۔ملکی سطح پر حالیہ الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کے اتحاد کو سراہا گیا۔ الیکشن میں سپورٹ کرنے پر آئی جی (ر) سید ارشاد حسین، ائیر مارشل سید قیصر حسین اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر و ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین صاحب کی ڈی جی پراسیکیوشن خیبر پختونخواہ سے انکے آفس میں ملاقات۔ضلعی عدالت ہائے کرم ضلعی ہیڈکوارٹر پارہ چنار اور تحصیل عدالت صدہ کے مختلف مسائل اور امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

عدالت میں سرکاری وکلاء(پبلک پراسیکیوٹر، اسسٹینٹ پبلک پراسیکیوٹر  اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ) کے کمی پر تفصیل سے گفت و شنید ہوئی۔ ڈی جی صاحب نے جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔جس پر ایم این اے صاحب انکا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ضلع کرم بار کے صدر جناب ایڈووکیٹ محمود علی طوری صاحب بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان کی ملاقات ۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور صوبائی صدر پی ٹی آئی خالد خورشید خان نے ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سےان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔

اس موقع پر موجودہ ملکی سیاسی صورتحال ،جی بی کے آئینی حقوق ،عوامی مسائل، ریاستی جبر وتشددسمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل کے آفسران نے ہمیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی، جس پر ہم نے ذمہ داران کے خلاف اسلام آباد دہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دی ہے، عدالتی احکامات سے سرکاری آفسران کا انکار ایک سنگین جرم اور آئین شکنی ہے، جسے مثال بنا کر ہر کوئی قانون توڑے گا، ایسی مشق ملک و قوم کے لیے نقصان دہ اور خطرناک ہے۔

 ہماری درخواست پر سپرٹینڈنٹ اڈیالا جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، ملک اس وقت آئین و قانون کی بجائے مقتدر شخصیات کی پسند و ناپسند کے تابع ہے، وزیر خزانہ ایک ایسے شخص کو بنایا گیا جس کے پاس پاکستان کی شہریت تک نہیں، کیا پچیس کروڑ عوام کے ملک میں کوئی ایک شخص بھی اتنی قابلیت نہیں رکھتا کہ اسے یہ منصب دیا جاتا، عالمی قوتوں کے متعین کردہ یہ غیر ملکی پاکستان کے کیسے وفادار ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہارے ہوئے لشکر کو ملک و قوم پر مسلط کرنا کہاں کی عقلمندی ہے، غلط فیصلوں کے نتائج بھی ہمیشہ غلط نکلتے ہیں، عدلیہ اپنی رٹ کھو چکی ہے، پاکستان اس وقت قانون کے بغیر چل رہا ہے، عدلیہ کے احکام کو نہ ماننا ایک بدعت اور جرم ہے جس کا بار بار ارتکاب معمول بن چکا ہے، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان کو کچھ ہو گیا تو عوام کسی کو نہیں چھوڑیں گے، ملکی گھمبیر صورتحال پر اگر  پی ٹی آئی قیادت نے احتجاج کی کال دی تو ہم بھر پور ساتھ دیں گے۔

وحدت نیوز(خوشاب) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی خوشاب ، جوہرآباد میں میں ذاکر اہلبیت جناب ضرغام عباس بلوچ سے ملاقات صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے خوشاب کا وزٹ کیا جہاں انہوںنے  ضلعی تنظیمی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ذاکر اہلبیت جناب ضرغام عباس بلوچ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں تنظیمی وسیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔

 ذاکر اہل بیتؑ جناب ضرغام عباس بلوچ کو پہلی ملاقات میں ہی دعوت دی گئی کہ وہ باقاعدہ قومی دھارے میں شامل ہوں تاکہ ذکر آل محمد علیہم السلام کے ساتھ ساتھ ملک و ملت کی بہتر خدمت کرسکیں۔جس پر انہوں نے مشاورت اور حتمی رائے کے لئے فرصت مانگ لی ۔ امید ہے وسیع تر قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ذاکر اہلبیت صاحب مایوس نہیں کریں گے ان شاءاللہ ۔ اس ملاقات میں مولانا ظہیر کربلائی اور وحدت یوتھ خوشاب کے صدر جناب امتیاز لغاری بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کی میٹنگ کا انعقادصوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب لاہور میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شوری عالی کے معزز رکن جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید مبارک علی موسوی نے دستور کے مطابق خصوصی شرکت کی ۔

صوبائی کابینہ کے معزز اراکین میں سے سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری ،آغا سید حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ، سید اقبال حسین شاہ صاحب صوبائی نائب صدر ،سید انوار زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود ،برادر اسد علی بلتستانی صوبائی  میڈیا سیکرٹری ،برادر رائے ناصر علی صوبائی سیکرٹری روابط نے اس اہم میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جبکہ آغا علامہ سید مبارک علی موسوی رکن شوری عالی نےدرس اخلاق دیا ۔ میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ تنظیمی فعالیت کے حوالے کئی ایک تجاویز دی گئیں ۔

میٹنگ کے آغاز میں سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری نے آغا سید حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات کو الیکشن کی کامیابی اور وسائل کی کمی کے باوجود اتنی بڑی اچیومنٹ حاصل کرنے پر خصوصی مبارک باد پیش کی اور کہا الیکشن کے اس سارے پروسیس میں آغا سید حسین شاہ زیدی کا کردار بہت ہیں عمدہ اور بہترین رہا ہے ۔ یہ سارا عمل قابل ستائش بھی ہے ۔اس پر علامہ سید مبارک علی موسوی سمیت دیگر کابینہ کے معزز اراکین نے بھی آغا سید حسین شاہ کو خصوصی طور پر مبارک باد پیش کی ۔میٹنگ میں پچھلے فیصلوں پر نظر ثانی کی گئی ۔

 صوبائی صدر صاحب نے تاکید کی آگلی میٹنگ میں صوبائی کا بینہ کے معزز اراکین سب کوشش کریں شرکت فرمائیں ۔ مگر یہ کہ کوئی ایسا عذر شرعی در پیش ہو۔ میٹنگ  میں ایم پی اے  اسد عباس کی باقاعدہ  دعوت کو حتمی شکل دی گئی اور کہا گیا کہ ماہ مبارک رمضان میں اس دعوت کا اہتمام کیا جائے ۔ صوبائی سیکرٹری میڈیا سے کہا گیا کہ اسی دعوت میں صحافی حضرات کو بھی مدعو کیا جائے ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن کریم حق و صداقت پر مبنی مکمل نظام حیات ہے۔ قرآن کریم کا پڑھنا باعث ثواب، قرآن کا سمجھنا باعث ہدایت اور قرآن پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔ قرآن کریم پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں عزت و سربلندی حاصل کر سکتے ہیں۔ جبکہ قرآن کریم سے دوری ہی امت مسلمہ کے زوال اور ذلت کا بنیادی سبب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں ادارہ مرکز تبلیغات اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ اسلام شناسی تربیتی ورکشاپ میں "قرآن کریم کتاب ہدایت" کے عنوان پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 علامہ مقصود ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماہ مبارک رمضان کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منا رہے ہیں۔ اس دفعہ عالمی یوم القدس کے موقع پر پوری دنیا کے غیرت مند انسانوں کو غاصب و ظالم صیہونی ریاست کے خلاف سراپا احتجاج بن جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک دفعہ پھر نااہل حکمران زبردستی عوام پر مسلط کئے گئے ہیں۔ جنہیں 8 فروری کے انتخابات میں عوام نے نفرت کا نشانہ بنا کر مسترد کر دیا۔ مقدر قوتیں انہیں جبراً عوام پر مسلط کر رہی ہیں۔ جس کے باعث عوام کے غم و غصّے میں کمی آنے کی بجائے مزید اضافہ ہوا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسلسل قانون کی تحقیر اور بے توقیری ہو رہی ہے، عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا جاتا ہے، عدالت کے واضح حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرا کر صریحاً توہین عدالت کا ارتکاب کیا گیا ہے، توہین عدالت کے مرتکب جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرا دی ہے، ہر شہری کے بنیادی انسانی حقوق ہوتے ہیں، جیل میں بھی موجود قیدی کا حق ہے کہ اس کی ملاقاتیوں سے ملاقات کروائی جائے، پاکستان میں قانون کی بالادستی ختم ہو چکی ہے، یہاں قانون کی حرمت کو جان بوجھ کر پامال کیا جا رہا ہے، لگتا ہے یہ ملک جنگل بن چکا ہے جنگل کے بھی کچھ ضابطے اور اصول ہوتے ہیں یہاں تو جنگل سے بھی بدتر حالات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے فارم 45 کو چودہ دنوں میں اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کیا تھا، یہ ایک آئینی تقاضا تھا ہم نے اس غیر قانونی عمل کے خلاف کورٹ میں درخواست دائر کی، جس کے نتیجے میں جب جلد بازی میں فارم اپ لوڈ کیئے گئے انکی حقیقت قوم کے سامنے آشکار ہو گئی، جن میں غلط ردوبدل سے دھاندلی کے الزامات کو مزید تقویت ملی ہے، نقل کے لیے بھی عقل چاہیے ہوتی ہے پتہ نہیں کس طرح کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، ملک میں اس وقت تک چیزیں ٹھیک نہیں ہونگی جب تک قانون کا مکمل نفاذ نہیں ہو گا، قانون نافذ کرنیوالے قانون شکنی کی بجائے قانون کی پاسداری کریں گے، اس موقع پر وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(پشاور) حق سچ کی فتح، مجلس وحد ت مسلمین کے ایم این اے حمید حسین کے خلاف الیکشن کمیشن کےفیصلہ کو پشاور ہائیکورٹ نے معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 37 ضلع کرم پاراچنار انجینئر حمید حسین کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مخالف فریق کی درخواست پرووٹو ں کی دوبارہ گنتی کے احکامات کو کالعدم قرار دے کر معطل کردیا ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین اپنے وکلاء قاضی محمد انور ایڈوکیٹ اور چنگیز خان ایڈوکیٹ کے ہمراہ۔ جبکہ فریق مخالف کی جانب سے غلام محی الدین ملک ایڈوکیٹ اور محمد فاروق ملک ایڈووکیٹ پشاور ہائیکورٹ کے میں دورکنی بینچ کے ججز جناب جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد کے روبروپیش ہوئے۔

معزز جج صاحبان نے انجینئر حمید حسین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے 37 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے کو معطل کرنے کے تحریری احکامات جاری کردیے ہیں۔

اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا کہ یہ فتح دراصل حق سچ کی فتح ہے اور عدالت عالیہ نے حق دار کو اس کا حق دے دیا ہے۔

Page 16 of 1457

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree