The Latest

وحدت نیوز(مری) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد اور النباء فاؤنڈیشن کی جانب سے بھمروٹ سیداں مری میں تیسرے سلائی سینٹر کا افتتاح کیاگیا۔

سلائی سینٹر کا افتتاح حجت الاسلام مولانا سید ثمر علی نقوی نے کیا افتتاح سے پہلے اپنے خطاب میں جناب مولانا ثمر نقوی صاحب نے بی بی سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہ کی زندگی کے خاص پہلوں پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ ، ضلعی صدر اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات اور نائب صدر محترمہ نادیہ ظفر بھی موجود تھیں۔

وحدت نیوز(اٹک )مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ کامل پور سیداں میں ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں مجالس خمسہ کا اہتمام کیا گیا جس میں محترمہ فائزہ نقوی نے خطاب کیا۔

 انہوں نے کہا کہ مالک کائنات نے تخلیق کائنات کے لیے جن ہستیوں کو منتخب کیا ان میں مرکزی حیثیت بی بی کونین کی ہے۔انہوں نے اپنی اٹھارہ سالہ زندگی میں خواتین کے لیے ایسا نمونہ چھوڑا کہ خاتون چاہے بیٹی ہو بیوی ہو یا ماں کس طرح اسے اپنی زندگی بسر کرنی چاہیے اور اپنے حجت وقت کے دفاع کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

 ان مجالس سے محترمہ پھول نسیم صاحبہ اور محترمہ کنیز فاطمہ نے بھی خصوصی خطاب کیا جس میں انہوں نے ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کو اہل سنت کی تاریخ کی روشنی میں ثابت کیا۔

وحدت نیوز( کوہاٹ) حسن خیل کچئی کی مرکزی مسجد میں 3 دسمبر آزادی فلسطین مارچ کے حوالے سے کچئ کے مختلف تنظیموں کیساتھ خصوصی نشست ہوئی جس میں علاقے کے مختلف تنظیموں کے عہدیداران شریک ہوئے ۔

 وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی صدرعلامہ تصور علی مہدی نے آزادی فلسطین مارچ کے حوالے سے گفتگو کی اور تنظیمی مسئولین کے اوپرانتظامی ذمہ داریاں ڈالی گئیں۔

 اس موقع پر کچئی کے چیئرمین سید حسین رضا ،کچئ کے کسان کونسلر قاصد علی، اسماعیل حسین،عجیم الحسن،اظہار حسین،مبشر حسین و دیگر عمائدین بھی اجلاس میں شریک تھے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے 13 جمادی الاول آغاز ایام شہادت جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بی بی دو عالم کی المناک شہادت کے موقع پر تمام عالم اسلام بالخصوص امام زمان عج و رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہوں۔

 ان کا کہنا تھا کہ صدیقہ طاہرہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے محب اور عقیدت مند جہاں کہیں بھی ہوں ایام فاطمیہ کو شاندار طریقے سے مناتے ہیں اگر ہم فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کا بغور مطالعہ کریں تو بی بی دو عالم اپنے چاہنے والوں کو سیرت اور گفتار دونوں کے ذریعے سے اس اہم ترین عمل کی طرف دعوت دے رہی ہیں یعنی ہر دور میں ہمیں ولایت سے متمسک رہنا اور ولایت کا دفاع کرتے رہنا ہے، ولایت کے دفاع کے لیے اگر جان کی قربانی در کار ہو تو جان دے دی جائے مال کی قربانی درکار ہو تو مال کی قربانی دی جائے اولاد کی قربانی درکار ہو تو اولاد کی قربانی دی جائے۔

 انہوں نے مزید کہا  ایام فاطمیہ کی مجالس سے خطاب کرنے والی عالمات اور مبلغین سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان دنوں میں مدافع ولایت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظیم قربانیوں کو بیان کریں گے اور معاشرے میں ان کی سیرت و افکار کواجاگر کی سعی کریں گی۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے آزادی فلسطین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت کی صدر محترمہ بی بی سلیمہ نے کی ، شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور مظلومین کی حمایت میں بینرز اٹھا رکھے تھے  ۔

امامبارگاہ مجینی محلہ تا وحدت ہاوس اسپتال روڈ نکالی گئی  اس ریلی میں جناب مولانا شیخ نیر عباس مصطفوی، صدر ایم ڈبلیو ایم  گلگت ڈویژن  ،جناب اکبر رجائی ممبر اسمبلی گلگت بلتستان ،محترمہ نسرین سابقہ ناظمہ امامیہ آرگنائزیشن،محترمہ نور جہاں پرنسپل ادارہ تربیت گاہ ، سینئر رہنما وحدت وومن ونگ سائرہ ابراھیم، جناب عارف قنبری  صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع گلگت اور آخر میں محترمہ بی بی سلیمہ صدر ایم شعبہ خواتین گلگت نے خطاب کیا ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کی مظلومیت دنیا بھر میں اجاگر ہوتی چلی گئی اور دنیا بھر کے عوام میں فلسطین کے حق میں بیداری کی نئی لہر جنم لے چکی ہے  یہ فلسطینی مزاحمت اور عوام کی ایک اور بڑی کامیابی تھی فلسطین کے معصوم بچوں کا پاکیزہ لہو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا۔

وحدت نیوز(گلگت) اپوزیشن ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے آج اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے نظام کو چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اس وقت صوبے کے اندر ہر طرف احتجاج و مظاہرے چل رہے ہیں ایک طرف غریب عوام سے گندم چھینی گئی اور دوسری طرف طلباء و طالبات سراپا احتجاج ہیں صوبائی حکومت کے پاس نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لیئے فنڈز نہیں ہیں اور غریب عوام کو گندم سبسڈی دینے کے لیئے فنڈز نہیں ہیں لیکن آۓ روز کوآرڈینیٹرز بھارتی کرنے اور اپنے شاہی خرچوں اور پروٹوکول کے لیئے فنڈز موجود ہیں اگر ایسا ہی چلتا رہا تو وہ دن دور نہیں جب پورے گلگت بلتستان کی غیور عوام اس حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہوگی اور ہم انشاء اللہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور عوام کے لیئے آواز بلند کیں گے.

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین راولپنڈی و اسلام آباد کی صدر محترمہ صدیقہ کائنات نے مختلف علاقوں میں یونٹ سازی کی اس سلسلے میں دورہ جات کیئے اورشکریال کری روڈ کی یونٹ صدر محترمہ راحیلہ مختار ، موہڑاں سیداں مری یونٹ کی صدر محترمہ رخسانہ بتول  اور یونیورسٹی ٹاون بھارہ کہو کی یونٹ صدر محترمہ نغمہ فاطمہ زیدی کو منتخب کیا گیا ۔

نومنتخب یونٹ  صدور  و دیگر عہدیداران سے مرکزی آفس سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ بینا شاہ نے حلف لیا ،اس موقع پر نائب صدر محترمہ نادیہ ظفر بھی ہمراہ موجود تھیں۔

وحدت نیوز(گلگت)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کی صدر وسابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ اور نائب صدر محترمہ صائمہ شفیع نےحیدر پورہ (ڈومیال) گلگت کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے نیا یونٹ تشکیل دیا جس کے لیے محترمہ سیدہ زھرا رضوی کو یونٹ صدر اور محترمہ بلبل  کو نائب صدر منتخب کیاگیا۔ نو منتخب صدر، نائب صدر اور دیگر عہدیداران کی حلف برداری نائب صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت ڈویژن محترمہ صائمہ شفیع نے کی اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم گلگت ڈویژن کی صدر  محترمہ بی بی سلیمہ نے تنظیم کے اغراض ومقاصد بیان کیے ۔اس موقع پر محفل میں شریک تمام خواتین کو 26 نومبر بروز اتوار "آزادی فلسطین ریلی" میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔ آخر میں دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے اختتام کیا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کے سلسلے وحدت یوتھ کونسل اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقد جس وحدت یوتھ کے مرکزی صدر جناب تصور علی مھدی ، مرکزی جنرل سیکریٹری جناب سید سجادحسین نقوی ، ڈویژنل صدر لاہور ڈویژن جناب سید زین رضوی ، ڈویژنل نشرواشاعت سیکریٹری جناب سید علی مھدی نقوی ، صوبائی آفس سیکرٹری جناب علامہ ظہیر کربلائی موجود تھے ۔

اس کے علاوہ مختلف تحصیلوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ علامہ ظہیر کربلائی اور مرکزی صدر وحدت نے خطاب کیا جبکہ جنرل سیکریٹری وحدت یوتھ نےاجلاس کے ایجنڈے کی کاروائی کو منظم انداز سے آگے بڑھایا ۔ تحصیلوں کے سیٹ اپ پر اور 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی فعالیت کو حوصلہ افزاء قرار دیا گیا ہے ۔ تمام ڈویژن کے نمائندوں کے ذمہ شرکاء ریلی کی شرکت کے حوالے سے ٹاسک لگا دیا گیا ہے ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ لاہور میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب اسد عباس نقوی کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی تحصیل صدور کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں 26 نومبر کو لاہور میں منعقد ہونے والے آزادی فلسطین مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا لاہور کے مختلف یونٹس اور علاقوں سے خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تحصیل صدور میں تقسیم کار کیا گیا ،۔

تمام خواتین نے آزادی فلسطین مارچ کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور کوشش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس سلسلے میں بروز ہفتہ مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں مزید ورکنگ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

Page 4 of 117

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree