The Latest
وحدت نیوز(کراچی)لمجلس ویلفیئر آرگنائزیشن شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور خدیجتہ الکبریٰ فاؤنڈیشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ الزہرؑ ا میڈیکل سینٹر غازی ٹاؤن ملیر میںلگایا گیا جس میں مختلف امراض کے ماہر لیڈیز اور جینٹس ڈاکٹرز نے 700 کے قریب مریضوں کا بلاتفریق مذہب ومسلک، رنگ ونسل مفت طبی معائنہ کیا اور انہیں ادویات بھی فراہم کیں جبکہ وژن لیب کی جانب سے سینکڑوں مریضوں کے شوگر اور کولسٹرول کے مفت ٹیسٹ بھی کیئے گئے۔ مریضوں کی جانب سے مہنگائی کے اس بدترین دور میں ایک مرتبہ پھرضرورت مندوں کیلئے اس فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر منتظمین کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، اس موقع پر مختلف نجی نیوز چینلز کے صحافی اور کیمرہ مین حضرات نے بھی کیمپ کادورہ کیا اور خصوصی کوریج کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے چودہ اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح رح کی قیادت میں ہم سب کو آزادی نصیب ہوئ یہ دن شکر الہی اور تجدید عہد کا دن ہے ہم سب پر بحیثیت قوم اپنے پیارے وطن کی حفاظت ،سالمیت اور ترقی کے لیے کوشش کرنا لازم ہے انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام اور ایام عزا میں یوم آزادی سادگی سے منائ جائے کیونکہ یہ ایام ان ہستیوں سے منسوب ہیں جنہوں نے اپنی شہادت سے حریت و استقامت کا جزبہ و شعور قیامت تک کے لیے ہر باضمیر انسان کے ذہن میں اجاگر کردیا ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا دشمن پہلے سے کئ گنا زیادہ گھنائونے انداز سے حملہ آور ہے۔دشمن یہ چاہتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ اور مسلکی اختلافات کو ہوا دے کر اتحاد اور یکجہتی کی فضا کو پاش پاش کرے ہماری اسمبلیوں میں متنازعہ بل منظور کرواے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں یہ ملک ایسی آگ میں جھونکا جا رہا ہے جس کے نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے ہم وطن عزیز میں پھیلائے جانے والے ہر مسلکی فتنے کو رد کرتے ہیں اور ایسے تمام بل جو ہمارے بنیادی عقائد سے تصادم رکھتے ہیں کسی صورت قبول نہیں کرتے
ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم آزادی نے پوری قوم کو متحد کیا ہےاور یہی وہی دن ہے کہ جس دن ہمارے آبائو اجداد نے قربانیاں دے کر اس عظیم انعام پاکستان کو حاصل کیا تھا اور اسی طرح ماہ محرم میں امام حسین اور آپ کے باوفا اصحاب کی قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہےکہ ہم اپنے وطن سے وفاداری کرتے ہوئے دین اسلام کی سربلندی کے لئے سربکف رہیں اور وقت آنے پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔
وحدت نیوز(لاہور)وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے صدر برادر سید زین رضوی کی قیادت میں 14 اگست بروز پیر کو جوانوں کے وفد کی مزار علامہ اقبال پر فاتحہ خوانی کے لیے حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ مزار اقبال پر چڑھایا۔وفد میں پنجاب سیکریٹریٹ کے سیکریٹری علامہ ظہیر کربلائی، وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری برادر شمس نقوی ، سیکریٹری اطلاعات و میڈیا سید علی نقوی، سیکرٹری فنانس برادر سید عرفان شاہ , شاعر اہل بیت علی علوی، ایڈوکیٹ سید اسد نقوی، رکن و ذاکر اہلبیت علی رضا طالب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز علی ، ڈپٹی رابطہ سیکرٹری محمد عرفان ، صدد عزیز بھٹی،برادر ذیشان ، صدر تحصیل فیروزوالہ برادر شمون علی، صدر تحصیل شرقپور شریف برادر ذیشان علی، برادر سرمد سمیت جوانوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔
وحدت نیوز (لاڑکانہ) وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ھال جیکب آباد میں عظیم الشان شہدائے کربلا و شہید حسینی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم عارف الجانی، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے مرکزی صدر ملک اقرار حسین علوی، یوتھ ونگ کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی نے خطاب کا۔
کانفرنس میں لاڑکانہ ڈویژن کے مختلف اضلاع سے سیاسی سماجی وکلاء سمیت مذہبی ذمہ داران نے شرکت کی، کانفرنس میں ڈویژن لاڑکانہ کے مختلف اضلاع و تحصیلوں سے جوانان بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے، مرکزی قائدین کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
مقررین نےسیرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عصر حاضر میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور مشکلات سے نبرد آزما ہونے کیلئے اسوہ شبیریؑ کو نمونہ عمل قرار دیا۔
دوسری جانب مقررین نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی مجاہدانہ اور قائدنہ خدمات کو حاضرین کے سامنے بیان کیا اور کہا کہ شہید قائد پاکستان کی سرزمین پر فکر حسینیؑ کے مبلغ اور علمبردار ہونے کے ساتھ ساتھ امام خمینی کے سچے پیروتھے جنہوں نے عالمی استعمار کو بےنقاب کیا۔
وحدت نیوز(لاہور)پچیس محرم الحرام یوم شہادت امام علی زین العابدین علیہ سلام کے المناک موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا لاکھوں سلام امام زین العابدین علیہ سلام کے صبر عظیم اور جہد مسلسل کو کہ جس کی وجہ سے کوچہ و بازار میں یزیدیت رسوا ہو رہی ہے جب کہ حسینیت کا پیغام پوری جاہ و جلالت کے ساتھ پھیلتا جا رہا ہے امام علیہ السلام نے کربلا سے کوفہ، کوفہ سے شام اور زندان سے رہائی تک ہر موقع پر اپنے خطبوں کے ذریعے جہاں قیام حسینی علیہ السلام کے اصولوں اور فلسفے سے لوگوں کو آگاہ فرمایا وہیں اسلام کا نام استعمال کرتے ہوئے اسلام کی دھجیاں اڑانے کی کوشش کرنے والی ناپاک حکومت کا مکروہ چہرہ بھی بےنقاب فرمایا انہوں نے کہا ہر دور میں یزیدی افکار و کردار کی نابودی کے لیے سیرت امام سجاد علیہ سلام کی پیروی کرنا ہم سب پر لازم ہے ۔
وحدت نیوز(لاڑکانہ)وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے صدر منصب علی کربلائی وفد کے ہمراہ جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، کے مختلف علاقوں کا تنظیمی دورہ کیا نوجوانوں اور معزز شخصيات سے ملاقاتیں کی وحدت یوتھ کے زیر اہتمام جیکب آباد میں ہونے والی شہدائے کربلا و شہید حسینی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھی دیا گیا۔
خصوصی طور پر ضلع شکارپور کے صدر اصغر علی سیٹھار، ضلع لاڑکانہ کے صدر مولانا عمران علی چانڈیو سے بھی ملاقات کی اور شرکت کی استدعا کی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شکارپور کے دوستوں سمیت دیگر نوجوانوں سے ملاقاتیں کرکے شمولیت کی اور کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا، جبکہ اس موقع پر وحدت یوتھ جیکب آباد کے صدر سید کامران علی شاہ، ڈویژن جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی بھی ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(شکارپور)کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین ہزارہ ایکسپریس کو نواب شاہ کے نزدیک سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ 33 سے زیادہ افراد شہید، 100 سے زیادہ افراد زخمی، نوابشاہ کے قریب المناک ٹرین حادثے پر وحدت یوتھ لاڑکانہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثے کے باعث 33 افراد کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ہیں، جس پر دلی صدمہ پہنچا ہے شہیدوں کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کی جائے اور حقائق عوام کے سامنے لائیں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ زخمیوں کے لئے علاج کے لئے اچھے اقدامات اٹھائے تاکہ مزید قیمتی جانیں بچ جائیں۔
وحدت نیوز(لاہور)مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی نے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے 35ویں یوم شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شہید قائد بے یارو مددگار محروموں اور مظلوموں کی ایک گونجتی ہوئی آواز تھے، آپ نےسرزمین پاک پرسب سے پہلے عالمی استکباری قوتوں امریکہ اور اسرائیل کو للکارا ۔انہوں نے کہا کہ 35 سال گذر جانے کے باوجود قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن نے روحانی فرزند حضرت امام خمینی کو ملت جعفریہ پاکستان سے جسمانی طور پر تو چھین لیا لیکن تاریخ گواہ ہے کہ شہید قائد کی شہادت کو 35 سال گزر جانے کے باوجود بھی دشمن ہماری دلوں سے نہیں چھین سکا ہے میں ملت جعفریہ پاکستان کے جوانوں کو تاکید کرتا ہوں کہ آپ زیادہ تر شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی حفظہ اللہ کی زندگی کا مطالعہ کریں اور کو رول ماڈل بنائیں شہید حسینی ایک عظیم شخصیت تھی وہ اتحاد بین المسلمین کے دائی تھے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہید کے معنوی فرزند علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ قائد شہیدکے موقف کےحقیقی ترجمان ہیں۔
وحدت نیوز(وزیر آباد) مجلس وحدت مسلمین کی ایک اور کاوش وزیر آباد جامکے چھٹہ گاوں میں مومنین کرام کےدیرینہ مسائل کو حل کرلیا گیا ہے ۔ جامکے چٹھہ میں میزائل موٹر کی تنصیب سے پانی کی قلت دور ہوگئی مسجد کیلئے اراضی،فری ڈسپنسری اور تجہیز و تکفین کے منصوبہ جات کا آغازدکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ایم ڈیبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی کا اظہار خیال معاشرے کے بے سہارا اور محروم طبقوں کی خدمت کرنا مجلس وحدت مسلمین کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیوایم پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی نے ضلع گوجرانوالہ کے یونٹ جامکے چٹھہ سے کارکنا ن سے کیا۔انہوں نے جامکے چٹھہ میں پانی کی قلت دور کرنے کے لئے450 فٹ گہریں کنویں کی کھدائی اور میزائل موٹر کی تنصیب اور تکمیل سے اہلِ علاقہ کو دیگر مسائل حل کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔
سید حسین زیدی نے کہا کہ کنویں کی کھدائی سے اہلِ علاقہ بلاتفریق مستفید ہوں گے۔انہو ں نے مزید بتایا کہ جامکے چٹھہ میں مرکزی جامع مسجد القائم کی توسیع کے پیش نظر 2 مرلے اراضی خریدی جس پہ اہلِ علاقہ شکرگزار ہیں۔ مسجد کے قریب فری ڈسپنسری کا منصوبہ بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔مقامی علاقے وزیر آباد میں فوت شدگا ن کیلئے تجہیز و تکفین کے اموربھی ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری سیاسیات اور انکی مخلص مخیرین کی ٹیم کے تحت انجام دئیے جارہے ہیں۔سید حسین زیدی کا مزید کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ مفلس اور درد مندخاندانوں کے دکھوں پر مرہم کا کام کریں گے۔
وحدت نیوز(لاہور) عالمی یوم علی اصغر علیہ سلام ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعے کو دنیا بھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے ، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ضلع چینیوٹ، جہلم ، اٹک ، گلگت ، سکھر ، راولپنڈی اور ٹنڈو محمد خان کے مختلف یونٹس میں یوم علی اصغر علیہ سلام منایا گیا جس میں شیر خوار اور کم سن بچوں نے اپنی ماوں کے ہمراہ شرکت کی بچوں نے شہزادہ علی اصغر علیہ سلام کی یاد میں سبز پوشاکیں پہنیں اور ماتھے پر لبیک یا حسین ، لبیک یا مھدی کی سرخ پٹیاں باندھیں مجلس کے اختتام پر تجدید عہد با امام زمان عج کیا گیا جس میں ماوں نے امام مھدی عج کے حضور سیرت علی اصغر کی پیروی کرتے ہوئے اپنے بچوں کی قربانی پیش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔