The Latest

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی ریاستی کابینہ نے بٹلیاں سے مظفرآباد آتے ہوئے ٹویوٹا ہائی ایس نیاز پورہ کے مقام پراور لوڈنگ کی وجہ سے پیش آنے والے ہولناک حادثے میں 2افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں ریاستی کابینہ نے کہا کہ ٹویوٹا ہائی ایس کے ہولناک حادثہ کی تحقیقات کرائی جائے اور کھٹارا گاڑیوں کی تلفی اور اور لوڈنگ جیسے خطرناک ٹریفک قوانین شکنی کے سدباب کیلئے فی الفور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ ستم ضریفی کی انتہا کہ 14سیٹوں والے ہائی ایس میں38افراد سوار تھے واقعے کی ذمہ داری وزیر ٹرنسپورٹ اور ٹریفک پولیس پر عائد ہوتی ہے۔ریاستی کابینہ ایم ڈبلیو ایم نے ٹویوٹا ہائی ایس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے ۔ (آمین)۔ مجلس وحدت مسلمین نے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو بہترین طبعی سہولیات فراہم کی جائیں اور انکے علاج معالج کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی ریاستی کابینہ کے اراکین نے وزیراعظم،آئی جی پویس اور چیف سیکرٹری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔زخمیوں اور جاں بحق افراد کیلئے مالی معاضے کا اعلان کیا جائے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) زلزلہ کو 9سال کے بعد بھی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی بانڈی کی عمارت تعمیر نہ ہوسکی ۔سردی کا موسم بھی شیلٹرز اور ٹینٹ میں گزرا اور اب شدید گرمی کے عالم میں طلبہ کسمپرسی کی حالت میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور۔وزیراطلاعات سید بازل علی نقوی نے بھی اپنی ابتدائی تعلیم اسی سکول سے حاصل کی ۔ متعدد بار حکام بالا کو تحریک کرنے کے باجود حکام بالا کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔عوام علاقہ کئی بار احتجاج کر چکے مگر انکی اس استدعاکو کوئی بھی سننے کو تیا ر نہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری ویلفیئر سید محسن رضا سبزواری ایڈوکیٹ، سید تصور عباس ایڈوکیٹ،چوہدری محمد سخی ،سید حیدر علی اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ٹیکنالوجی اس صدی میں جہاں دنیا علم و تحقیق کی بلندیوں کو پہنچ چکی ہے اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی بانڈی کے طلباء موسمی حالات برداشت کرتے ہوئے ٹینٹ میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبورہیں۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی بانڈی ملحقہ یونین کونسل ہا کا واحد و قدیمی تعلیمی ادارہ ہے اور میٹرک کے امتحانات کا سینٹر بھی اس تعلیمی ادارے میں ہے۔ اہلیان علاقہ کے اس درینہ مطالبے کو فوری طور پر پورو کیا جائے۔ انہوں نے صدر ریاست سردار یعقوب خان، وزیراعظم چوہدری عبدالمجید، وزیر تعلیم میاں عبدالوحید، وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی سمیت حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی بانڈی کی عمارت کی تعمیرکا اعلان کیا جائے۔ وگرنہ عوام علاقہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے اور دھرنا اس وقت تک ختم نہ ہو گا جب تک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی بانڈی کی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد نہ رکھ دیاجائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سابق سیکریٹر ی امور تنظیم سازی سندھ برداریعقوب حسینی کو مرکزی کابینہ میں سیکریٹری امور تنظیم سازی کی حیثیت سے ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں ، اس بات کا اعلان اسلام آباد میں جاری مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ، واضح رہے کہ برادر یعقوب حسینی علامہ مختار امامی کی زیر قیادت سندھ کابینہ میں بھی صوبائی سیکریٹری امور تنظیم سازی کی حیثیت سے بہترین تنظیمی فعالیت انجام دے چکے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے ، مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت جاری اجلاس میں  ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی،  سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی ،  سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال، سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی،سیکریٹری آفس علامہ حسنین گردیزی، سیکریٹری بین الصوبائی روابط علامہ اقبال بہشتی، سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ، سیکریٹری اطلاعات سید مہدی شاہ ، سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین ، سیکریٹری یوتھ ونگ فضل عباس نقوی اور سیکریٹری فلاح وبہبود نثارعلی فیضی بھی شریک ہیں ،زرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اور سیاسی حوالے سے اہم فیصلہ جات متوقع ہیں ، جن  میں بلتستان میں بیداری امت و استحکام پاکستان کنونشن ، انتخابی دھاندلی کے ایک سال مکمل ہونے پر حکمت عملی اور دیگرایشوز شامل ہیں ، جب کہ مرکزی کابینہ میں معمولی تبدیلیاں بھی متوقع ہیں ۔

وحدت نیوز(میر پورخاص) ڈگری میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سےمحمدی چوک پر جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے لگائے گئے خانہ کعبہ کے بینرز اور پرچموں کو کالعدم تکفیری جماعت کے دہشت گردوں نے پھاڑ کر پھنک دیا اور پیروں تلے روند کر بے حرمتی کی ، اس واقعہ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ باب العلم سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے رہنما بشیر شاہ نقوی نے کی، جب کہ سنی اتحاد کونسل ، سنی تحریک ، تحریک منہاج القرآن اور ہندو کمیونٹی کے رہنما بھی احتجاج میں شریک تھے،  ریلی کے شرکاء نے پہلے محمدی چوک پر چھ گھنٹے طویل دھرنا دیا اس کے بعد نیشنل پریس کلب اور دگری پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا ، انتظامیہ کی بے توجہی کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے اور ڈگری پولیس اسٹیشن کا گھیراو کر لیا جس کہ بعد پولیس نے فقظ تحریری درخواست و صول کی اور ایف آئی آر کاٹنے سے انکار کر دیا۔

 

بشیر شاہ نقوی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سندھ حکومت بھی پنجاب حکومت کی طرح کالعدم جماعتوں کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہی ہے، تکفیری دہشت گرد سندھ کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کے درپہ ہیں ، ڈگری میں جشن مولود کعبہ ولادت مولائے متقیان امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے بینرز کی توہین کرنے والے تکفیری بدمعاشوں کے خلاف توہین صحابہ کا مقدمہ درج کیاجائے، ورنہ میر پور خاص میں امن کی ذمہ داری نہیں دے سکتے ،مقدسات ِ اسلامی کی توہین کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں سندھ بھر میں آئے روز اس طرح کے توہین  آمیز دل خراش واقعات معمول بن چکے ہیں ، اہلیان سندھ جو کہ حب اہل بیت علیہ السلام سے سرشار قوم ہےاس طرح کی اہانت آمیز حرکات پر مذید خاموشی اختیار نہیں کر سکتی ، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مطالبہ کیا کہ ڈگری میں محمدی چوک ڈگری سے جشن مولود کعبہ کے بیرز اور مجلس وحدت مسلمین کے پرچموں کو پھاڑکر پیروں تلے روندنے میں ملوث کالعدم تکفیری جماعت کے ملزمان معاز، حافظ عمیر، زاہد ، میر حفیظ ، میر محمدعرف ڈاڈو، میر گڈو، جانی خاصخیلی، فیصل لغاری اور دیگر  کو فلفور گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے ورنہ شدیداحتجاج کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) اہل سنت والجماعت کی 23 جماعتوں کی نمائندہ جماعت سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضاترجمان وائس آف شہداءفیصل رضا عابدی اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے فرزند حسن محی الدین قادری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی دعوت قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق 18 مئی کو اسکردو میں یادگار شہداء اسکردو پر منعقدہ عظیم الشان بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور رہنماء شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں اہل سنت والجماعت کی 23 جماعتوں کی نمائندہ جماعت سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، سابق سینیٹر اور ترجمان وائس آف شہداء فیصل رضا عابدی  اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما  حسن محی الدین قادری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ اسکردو میں منعقدہ کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کرنے پر صاحبزادہ حامد رضا نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس پروگرام میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کے علاوہ بھی پاکستان کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنما اور برجستہ شخصیات شرکت کریں گی۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام 18 مئی کو بلتستان کے مرکزی شہراسکردو میں منعقد ہونے والے جلسہ عام کے موقع پر جہاں ایم ڈبلیو ایم اپنے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور انتخابی منشور کا اعلان کریگی، وہیں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گلگت بلتستان کی بعض اہم سیاسی و مذہبی شخصیات اور سماجی راہنما بھی مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرینگے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم سے اپنے سیاسی سفر کا ازسر  نو آغاز کرنے کیلئے متعدد اہم سیاسی و مذہبی راہنما ایم ڈبلیو ایم کے مقامی قائدین سے مسلسل رابطوں میں ہیں۔ رابطے کرنے والوں میں بعض مذہبی و وفاقی سیاسی جماعتوں کی اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔ 18 مئی کے جلسے کے موقع پر ان میں سے متعدد راہنما ایم ڈبلیو ایم میں اپنی شمولیت کا باضابطہ اعلان کرینگے۔

وحدت نیوز(گلگت) ضلع استور کے بزرگ عالم دین شیخ امیر حیات اور امام جمعہ رحمان پور استور شیخ طاہر حسین نے بھی مجلس وحدت مسلمین کی فعالیت سے متاثر ہو کر شمولیت کا باقائدہ اعلان کردیا ہے،شمولیت کے موقع پر وحدت ہاوس گلگت میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ نئیر عباس مصطفوی اور صوبائی سیکرٹری سیاسیات غلام عباس ہار پہنا کر معزز علمائے کرام کو ایم ڈبلیوایم میں شمولیت پر مبارک باد دی،قائدین وحدت کے ایمان افروز کردار ،قومی و اجتماعی معاملات میں واضح اور ٹھوس پالیسی ، بروقت اقدامات اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں حالیہ گندم سبسڈی بحالی تحریک میں فعال کردار ادا کرنے کی بدولت ایم ڈبلیو ایم کی مقبولیت میں روز بروزاضافہ دیکھنے میں آرہا ہےاورمسلسل علمائے کرام ، وکلاء ، معززین کی مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت جاری ہے۔

وحدت نیوز(دیامر) اہلیان دیامرکی محبت، مہمان نوازی اور اپنائیت کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔ امن، اخوت، اور خیر سگالی کا جو پیغام لیکر اہلیان بلتستان دیامر پہنچے وہ امن کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائیگا۔ گلگت بلتستان کے تمام لوگوں کو مذہبی اور مسلکی خول سے نکل کر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار بلتستان سے خیرسگالی کا پیغام لیکر آنے والے عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان ریجن کے نمائندہ وفد کے اراکین اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما  فدا حسین، احمد حسین ظفر، مولانا محمد اسحاق ثا قب، ڈاکٹر شجاعت میثم، انجینئر شبیر حسین، علامہ شبیر حسین رجائی، جاوید، غلام شہزاد آغا، اعجاز، عاشق حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے حقوق کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔ حکمرانوں نے 67سالوں سے ہمیں متنازعہ بنا رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ حقوق ملتے ہیں، اس کی بنیادی وجہ ہماری آپس کی رنجشیں اور عداوتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم کے تمام مسائل فوری حل کریں اور سرحدی تنازعات کا فوری حل نکالیں۔ اس حوالے سے اہلیان بلتستان دیامر کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر فورم میں ساتھ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دیامر میں تعلیم کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں اور ضلع بھر میں انفراسٹرکچر کی بحالی پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے حقوق کی جدوجہد کو تیز کرنے کے لئے ایک وحدت اور ایک قوم بنکر ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری تعلیم انجینئرمحمد اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلتستان میں دھرنے میں شرکت کے الزام میں ملازمین کو معطل کرنا وزیراعلٰی کی انتقامی پالیسی ہے۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی نے اپنی چار سالہ دور حکومت میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے ملازمین پر جھوٹے الزامات عائد کر کے چار دفعہ سینکڑوں ملازمین کو معطل کر کے واضح کر دیا ہے کہ وہ بلتستان کے عوام سے کس حد تک مخلص ہے۔ انہوں نے گزشتہ سالوں میں پیش آنے والے تمام واقعات اور سانحات میں صرف بلتستان سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو معطل کیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ وزیراعلٰی کی نظر میں اہل بلتستان کی کیا قدر ہے۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ گندم سبسڈی کی بحالی کے لئے دھرنے صرف بلتستان میں نہیں دیے گئے بلکہ گلگت، چلاس سمیت چالیس سے زیادہ مقامات پر دئیے گئے مگر صرف بلتستان سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو معطل کر کے بلتستان دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ عوام آئندہ الیکشن میں اپنے ووٹ کے ذریعے انتقام لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں حکمران پارٹی کی طرف سے ایک ناکام ریلی سرکاری ملازمین نے ہی نکالی تھی اور اس ریلی میں پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے لیکن کسی کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی۔ اگر حکومت معطل ملازمین کو فوری طور پر بحال نہیں کرتی تو اس کے نتیجے میں جو حالات پیش آئیں گے اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree