The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے وحدت ہائوس کوئٹہ سے جاری اپنے  بیان میں کہا ہے کہ تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے جسکے لئے اسباب و وسائل فر اہم کرنا حکومت کی براہ راست ذمہ داری بنتی ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں شرح تعلیم انتہائی کم ہے لہذا حکومت کو چاہئے کہ تعلیمی میدان میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کرے اور علم کی روشنی کو پاکستان کے کونے کونے تک پہنچائے تاکہ تہذیب و ترقی یافتہ قوموں کی صف میں پاکستان شامل ہو جائے۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن کیساتھ شروع ہی سے تعلیمی حوالے سے امتیازی سلوک روا رکھا ہے جہاں سرکاری کالج کا تو نام و نشان ہی نہیں۔ لاکھوں کی آبادی اورہزاروں طلباء و طالبات کیلئے صرف ایک سکول موجود ہے وہ بھی خستہ حالی کا شکار ہے۔ سکول کی عمارت بوسیدہ، تعلیمی و سائل ، فرنیچرز اور SST ٹیچرز کا شدید فقدان پایا جاتاہے۔ ایک کلاس روم میں سینکڑوں بچوں کو بٹھایا جاتا ہے سکول میں سائنس لیبارٹری ہے نہ پلے گراونڈ جسکی وجہ سے ہزاروں بچوں کا تعلیمی کیرئیر بری طرح تباہی سے ود چار ہے۔ بیان میں متعلقہ حکام، صوبائی حکومت، متعلقہ ایم ۔پی۔اے ، اور ایم۔این۔ اے سے یہ مطالبہ کیاگیا کہ مذکورہ تعلیمی بحران کے حل کیلئے تر جیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائے اور علاقے کی ضرورت کے مطابق سکولز، کالجز اور تعلیمی اداروں کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ علاقے کے لوگوں کا احساس محرومی ختم ہوجائے اور کوئی بچہ تعلیم سے بے بہرہ نہ رہے بیان میں والدین سے اپیل کیا گیا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز میں والدین بچوں کے روشن مستقبل کیلئے اُنکی تعلیم و تر بیت پر خاص توجہ دیں اور اپنے پانچ سال کے بچوں کو سکول میں داخلہ دلوائے تاکہ حتی الا مکان تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ہو سکے۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اللہ یار) ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے طالبان مخالف قوتوں کو اکٹھا کریں گے، یہ وقت طالبان سے مذاکرات کا نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا ہے ،نواز شریف نے وطن عزیز کو طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،ملک بھر میں شیعہ سنی عوام متحد ہوچکے ہیں اور انشاء اللہ وطن دوستوں سے محبت کرنے والی عوام کا سمندر طالبان دہشت گردوں کو بہا کر لے جائے گا، تھرپارکر میں بھوک سے معصوم بچوں کی اموات پر سندھ حکومت فوری مستعفی ہوجائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اللہ یار میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے تحت ’’ لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس ‘‘ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی۔ اجتماع کا پنڈال لبیک یا رسول اللہ (ص)، لبیک یا حسین (ع)، پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے، امریکہ مردہ بار، اسرائیل نامنظور کے نعروں سے گونجتا رہا۔

اجتماع سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہمارا وطن دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے، ضیائی اسٹیبلشمنٹ نے جس ناسور کو پالا تھا آج وہ ہمارے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہا ہے، وقت آگیا ہے کہ محب وطن قوتیں پاکستان کو بچانے کیلئے یکجا ہوں اور دہشت گردی کی لعنت سے ملک کو نجات دلانے کے لئے میدان میں اتریں، مجلس وحدت مسلمین ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے طالبان مخالف قوتوں کو اکٹھا کرے گی اور انشاء اللہ دشمن قوتوں کو یہ پیغام دے گی کہ ملک بھر میں شیعہ سنی عوام متحد ہوچکے ہیں اور انشاء اللہ وطن دوستوں سے محبت کرنے والی عوام کا سمندر طالبان دہشت گردوں کو بہا کر لے جائے گا۔ انہوں نے تھرپارکر میں بھوک سے معصوم بچوں کی اموات پر سندھ حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر اپنی جماعت کی بقاء چاہتی ہے اور فوری طور پر سندھ کے وزارت اعلیٰ کا منصب کسی قابل اور لائق فرد کے حوالے کیا جائے، تھرپارکر میں بھوک سے نڈھال بچوں کی اموات پر قائم علی شاہ از خود اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے استعفیٰ پیش کریں۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اللہ یار) سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما مفتی سعید رضوی نے کہا ہے کہ یہ وقت طالبان سے مذاکرات کا نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے تحت ’’ لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس ‘‘ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے اجتماع کی۔ اجتماع کا پنڈال لبیک یا رسول اللہ (ص)، لبیک یا حسین (ع)، پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے، امریکہ مردہ بار، اسرائیل نامنظور کے نعروں سے گونجتا رہا۔مفتی سعید ضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام نے دیکھ لیا کہ حکومت نے مذاکرات کی پیشکش تو کی لیکن طالبان دہشت گردوں نے وطن عزیز کی افوان اور عوام کو اپنی بربریت کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند نہیں کیا، ایسے لوگوں سے مذاکرات سے ریاست کمزور ہوگی، اگر ہمیں ریاست کو مضبوط اور طاقتور کرنا ہے تو طالبان دہشت گردوں کو ملک سے صفایا کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز(کو ئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید محمد عباس موسوی کاکہنا تھا کہ ایک طر ف ملک میں جا ری دہشت گر دی ، اغوا ء بر ائے تا وان ، مہنگائی،بے روز گاری کا با زا ر گرم ہے جسکی وجہ سے عوام کا جینا دشوا ر ہو کر رہ گیا ہے تو دوسری طر ف ہما رے حکمر ان اپنی اور اپنے من پسند افراد او ر رشتہ دا روں کی جیبیں بھر نے کی فکر میں ہیں او ر عوا م کی فلا ح و بہبود کیلئے کو ئی مو ثر اقدا مات اٹھا نے سے مکمل طور پر غا فل نظر آتی ہے جسکی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں ملک میں قو می اثا ثو ں کے نجکا ری کی مخا لفت کر تے ہوئے کہا گیا مجلس وحدت مسلین ہر اُس اقدا م کی مخا لفت کرتی ہیں جس سے ملکی دولت اور عوام کو نقصا ن پہنچتا ہو بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم حکومت کی طر ف سے قو می اثاثوں کے نجکا ری کی بھر پور مذمت کر تے ہو ئے مزدوروں اور عوام کے سا تھ کھڑے ہیں اور حکومت کے اُن تمام اقدا ما ت کی بھر پور مخا لفت کر تے ہیں جو ملکی اورعوامی مفا دا ت کو نقصا ن پہنچا نے کا با عث بنتا ہیں۔


ان کا مذید کہنا تھا کہ وفا قی حکومت کا اولین فر ض بنتا ہے کہ وہ کوئٹہ میں عوام کواُن کے بنیادی حقوق کے حصو ل کے سلسلے میں مو ثر اقدا ما ت اُٹھا تے ہوئے پا سپورٹ آفس کو ئٹہ میں بد عنو نیوں کا نو ٹس لے اور عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرتے ہوئے آفس میں سر گرم ما فیا کا شناخت کرکے اُن کے خلاف سخت کا روائی عمل میں لا ئے اور عوام کیلئے شنا ختی کارڈ اور پاسپورٹ کا حصول نہا یت آسان بنائے اور عوام کو مختلف دفا تر میں خوار کر نے کے بجا ئے اُن کو علاقے کے منتخب عوامی نما ئندوں ،کونسلروں کے پاس بھیجا جائے جسکی تصدیق کے بعد عوام کو شناختی کارڈ اور پا سپو رٹ کا اجراء کیا جائے کیونکہ جمہو ری حکومت کے ہوتے ہو ئے عوامی نما ئندوں کو یہ اختیا ر حا صل ہو نا چا ہئیے کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے مسا ئل کے حل کیلئے اقدا مات اُٹھا سکیں اور اگر عوام کو اُن کے بنیا دی حقوق کے حصول کو آسان اور شفا ف نہیں بنا یا جاتاتو عوام شدید احتجا ج پر مجبو ر ہو جا ئے گی۔

وحدت نیوز( سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن اور اسلام دشمن طالبان دہشت گرد پاکستان کے معصوم عوام کو قتل کر رہے ہیں اور حکمران طالبان دہشت گردوں اور عوام کے قاتلوں کو تحفظ دینے میں مصروف عمل ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، سیکرٹری سیاسیات عبد اللہ مطہری ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالم کربلائی اور سکھر ڈویژن کے سیکرٹری جنرل چوہدری اظہر حسن بھی موجود تھے۔



سکھر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ اولیاء اللہ کی سر زمین سندھ کے علاقے خیر پور میں سولہ مارچ کو ہونے والی ’’لبیک یا رسول اللہ (ص)‘‘ کانفرنس ملک کی تاریخ میں شیعہ و سنی مسلمانوں کی وحدت کا عظیم الشان مظہر ثابت ہو گی ، ان کاکہنا تھا کہ ’’لبیک یا رسول اللہ (ص)‘‘ کانفرنس میں ملک کی مایہ ناز شخصیات ، دانشور، جید علمائے کرام، شہداء کے خانوادوں سمیت اہم ترین شخصیات شرکت کریں گی۔انہوں نے سکھر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سکھر انٹظامیہ بدمعاش اور تکفیری دہشت گرد ٹولوں کی ایماء پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ’’لبیک یا رسول اللہ (ص)‘‘ کانفرنس کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم شیعہ و سنی عوام کا عظیم الشان اجتماع اپنے مقررہ وقت اور تاریخ پر ممتاز گراؤنڈ خیر پور میں منعقد کیا جائے گا اور اگر حکومت نے کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی کرنے کی کوشش کی تو سنگین نتائج کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔



مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تھر میں بھوک اور پیاس کی شدت سے جانبحق ہونے والے معصوم انسانوں کی جانوں کے زیاں کو حکمرانوں کی نا اہلی اور سستی اور کاہلی قرار دیا اور عوام سے مطالبہ کیا کہ عوام تھر کے عوام کی مد دکے لئے دل کھول کر عطیات جمع کروائیں اور بھوک او ر پیاس کی شدت سے موت اور زندگی کی کشمکش میں پھنسے معصوم انسانوں کی مدد کی جائے۔



علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کی ایماء پر امریکی اورصسیہونی اسکیم کا حصہ نہیں بننا چاہئیے بلکہ پاکستان کو چاہئیے کہ شام اور مشرق وسطیٰ سے متعلق اپنی سابقہ پالیسی پر کاربند رہے اور امریکی اور اسرائیلی اتحادی سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کی ایماء پر پاکستان کی خارجہ پالیسی کو تبدیک کرنے سے گریز کرے، انہوں نے متنبہ کیا کہ پاکستان دہشت گردوں کی آمجگاہ بنا ہوا ہے اور ایسے حالات میں دہشت گردوں کی سرپرست حکومتوں کی ایماء پر بنائی جانے والی پالیسی کے باعث دہشت گردوں اور ملک دشمن قوتوں کے حوصلے بلند ہوں گے جو پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔



علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مورخہ نو مارچ کو ڈیرہ الہ یار اور سولہ مارچ کو خیر پور میں لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کا انعقاد ملک کی سلامتی اور بقاء اور شیعہ و سنی مسلمانوں کے اتحاد کا عظیم الشان مظہر ہو گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان حکومت پاکستان کے نہیں طالبان کے نمائندے ہیں ، نواز لیگ پاک فوج کے کردار کو داغ دار بنانے کے لئے مذکراتی کمیٹی میں شامل کر نا چاہتی تھی، پاک فوج نے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں شرکت سے انکار کر کے خون شہداء کی پاسداری کی ہے،طالبان وہ سانپ ہیں جنہیں جتنادودھ پلایا جائے گا اتنا ان کے زہر میں اضافہ ہی ہو گاان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا ۔

 

انکا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے ضلع کچہری میں جسٹس ملک رفاقت اعوان شہید کے قتل کا ذمہ دار طالبان کے بجائے ان کے محافظ کو قرار دینا شہید کے خون سے غداری کے مترادف ہے، چوہدری نثار بھول گئے کہ وہ ایوان میں عوام کے ووٹوں کی بدولت بیٹھے ہیں نہ کے طالبان کے ووٹوں کی بدولت، ملک رفاقت اعوان شہید کے محافظ اور دیگر عینی شاہدین کے بیانات کے بعد چوہدری نثار کو مسند وزارت پر بیٹھنے کا کو جواز باقی نہیں رہتا، اگر چوہدری نثار تھوڑے بھی غیرت مند ہیں تو مستعٰفی ہو جائیں ، نواز لیگ نے طالبان سے مذکرات میں فوج کو شامل کرنے کی کوشش پاک فوج کے کردار کو مشکوک بنانے کے لئے کی ، جسے پاک فوج نے ناکام بنا دیا ، کور کمانڈرز اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کا حصہ نا بننے کا فیصلہ عوام کی آواز کی ترجمانی ہے ، پاک فوج نے طالبان کے ہاتھوں شہید ہونے والے ہزاروں فوجی و سول شہریوں کے خون کی پاسداری کا بہترین حق ادا کیاہے، جس پر ہم اٹھارہ کروڑ عوام کی جانب سے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) شہیدڈاکٹر محمد علی نقوی آیت قرآنی’’رجال صدقوا ما عہدوا‘‘ کے مصداق ، یہ آیت مجیدہ صرف صدر اسلام کے لیئے نہ تھی، بلکہ ہر زمانے کے وہ مرو جو اللہ سے کیئے ہو ہر عہد کو نبھاتے ہوں وہ اس آیت مجیدہ کی عملی تفسیر ہیں ،سرزمین پاکستان پر شہید اس کا عملی نمونہ تھے، ڈاکٹر کی زندگی اسلامی انقلاب کے لیئے جدوجہد ، محنت و لگن سے عبارت تھی، شہید ڈاکٹر کی زندگی تقویٰ الہی اور نظم امر کے علوی اصول پر استوار تھی، شہید خود منظم تھے ، حلقہ احباب کو بھی منظم رہنے کا درس دیتے تھے، شہید نے اپنی اجتماعی فعالیت سے جوانان ملت کو اپنی خاص توجہات کا مرکز بنایا، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے شہید ڈاکٹر کی برسی کے موقع پر مظفرآباد میں منعقد ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ یہی کردار شہید تھا جس کی بدولت ان کی جلائی ہوئی شمعیں آج تک روشن و منور ہیں، آج بھی ہر ملی تنظیم و جماعت میں کسی نہ کسی طرح شہید کے افکار شامل ہیں، شہید حقیقت میں مرد آہن تھے، وہ مرد جس کا ذکر آیت قرآنی کرتی ہے، وہ مرد جو میدان میں موجود رہتا ہے، وہ مرد جو دوسروں کو بھی میدان میں رہنے کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ خیبر کا میدان دیکھا جائے، جہاں رسول ؐ نے فرمایا تھا کہ ’’لاعطین غداً‘‘ کہ کل میں علم اسے دوں گا جو مرد ہو گا ، کرار ہو گا، اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہو گا، ان تمام باتوں کو دیکھا جائے تو شہید نے اپنی زندگی اس آیت مجیدہ و فرمان رسول ؐ کے مطابق وقف کر دی، مرد میدان رہے، اللہ کی خاص عنایات تھیں جو شہید کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتے انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں مصروف عمل رہے ۔

 

علامہ تصور جوادی نے کہا کہ حضرت علی ؑ کا قول کہ اس انداز میں رہو کہ اگر زندہ ہو تو لوگ ملنے کے مشتاق رہیں اور جب دنیا سے چلے جاؤ تو لوگ تم پر گریہ کریں، شہید خوش رفتا، خوش گفتار، ملنسار اور ہر دل عزیز شخصیت تھے، ہر ایک سے خندہ پیشانی سے پیش آنا ان کا شیوہ تھا، ضرور ت اس امر کی ہے کہ شہید کی سیرت و کردار میں آج کے جوان کو ڈھال لینا ہو گا، ہمیں اور ہمارے جوانوں کو اپنی منزل کی طرف جو سفر درپیش ہے اس میں کامیابی کے لیئے، اس منزل تک پہنچنے کے لیئے ’’رجال صَدَقُوا‘‘بننا ہو گا، وہ وقت کہ جب گل نرجس کے ظہور سے موسم خزاں بہار میں بدل جائے گا، اس موسم کے رنگ میں رنگنے کے لیئے آج سے اپنے آپ کو تیار کرنا ہو گا، جو قومیں شہداء کی یا مناتی ہیں وہ قومیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں ، کیوں کہ رہبر معظم فرماتے ہیں کہ شہداء کے آثار کو زندہ رکھیں اس میں قوموں کی حیات ہے، شب عاشور مظفرآباد کے شہدا ہوں یا شہید ممتاز مغل، شہید شوکت نقوی ہوں یا شہدائے پاکستان و کشمیر سب اسی راستے کے راہی ہیں جو راستہ شہید ڈاکٹر کا تھا، پروردگار شہداء کے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرے، سیمینار سے سید شبیر حسین بخاری، سید زوار نقوی، راجہ عبدالرحمن اخلاق، ڈویژنل صدر آئی ایس او سید وقار کاظمی، سید ذاکر حسین سبزواری و دیگر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(دمشق) جشن ولادت با سعادت شریکتہ الحسین حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے پر مسرت موقع پر حرم مطہر میں ہزاروں افراد کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا، اس موقع پر حرم مطہر  ھیھات من الذلہ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا، مقامی بچے اپنے ہاتھوں میں پھول اٹھائے صحن شریف میں داخل ہونے والے ہر شخص کے درمیان تقسیم کررہے تھے،اور دنیا کے گوشہ وکنار سے آئے ہوئے زائرین کو مبارک باد پیش کررہے تھے،اور یہ پیغام دیاجارہا تھا کہ شام میں ہونے والا کوئی واقعہ انہِیں یہاں آنے سے کبھی بھی نہیں روک سکےگا۔

 

جشن میں مہمان خصوصی مقام معظم رھبری کے نمائندے برائے سوریا آیت اللہ سید محمد مجتبیٰ حسینی تھے جبکہ  صدارت جمہوری عربی شام کے مفتی ڈاکٹر بدرالدین حسون کر رہے تھے جہاں انہوں نے  سب سے پہلےحرم مقدس کے سامنے فاتحہ پڑھی اور بعدازآں محراب مین جا کر نمازادا کی۔اس کے بعد انہوں نے اپنے عوام،قائد اور فوج کو مبارک باد دی جو تین سالوں سے حالت جنگ میں ہیں ،اس کے بعدانہوں نے کہا کہ جوتکفیری گروہ شام میں داخل ہوکر جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا  کے اس پررونق روضے کو ختم کرنا چاہتے تھے وہ آج آکر دیکھ لیں کہ بی بی کا ذکر کتنا بلند ہورہا ہے،  اور وہ لوگ یہ بھی چاہتے تھے کہ شام کے عوام کے اندرتفرقہ ڈالیں ،آج اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ شام آج بھی اپنے عوام،فوج،جوانان،قائد سمیت قائم ودائم ہے۔  

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبے وحدت اسکائوٹس پاکستان کے نمائندہ وفد نے علی رضا آباد میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے مرقد پر حاضری دی پھول چڑھائے ، سلامی دی اور فاتحہ خوانی کی ،شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یوم شہادت کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکز کی جانب سے آغا اللہ بخش جعفری صاحب اور وحدت چیف اسکاوٹ  پنجاب برادر تنصیر حیدر نے اسکائوٹ وفد کی قیادت کی ، شرکاء نے شہید کی قومی و ملی  خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مشن کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)سندھ حکومت کی تھرپارکر  میں بھوک اور پیاس کے سبب پیدا ہونے والے انسانی بحران پر خاموشی افسوس ناک ہے ،120سے بچوں کی قحط سالی سے موت حکمرانوں کے منہ پر تماچہ ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ناکامی کا اعتراف کر نا ہی کافی نہیں ہے، عوام کو اس انسانی بحران اور مسائل سے باہرنکالنے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں۔ سندھ فیسٹول کے نام پرعوام کے  اربوں روپوں کا ضیاع کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تھر پارکر میں قحط سالی سے معصوم بچوں کی اموات پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ   ناکام پالیسیوں کی بدولت آج سندھ حکومت  ہر شعبے میں ناکام نظر آرہی ہے وافر مقدار میں گندم کی موجودگی اور تھر میں قحط سالی سے انسانی جانوں کے ضیاع پر ذمہ داران کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائےاور انہیں کڑی سزا دی جائے ، افسوس ناک بات یہ ہے کہ عوام بھوک و پیاس سے مر رہے ہیں ، اور حکمران فیسٹیول منانے میں مصروف ہیں ، بلاول بھٹو اور آصف ذرداری اس واقعے کاجلد از جلد نوٹس لیں ۔کراچی میں بے گناہوں کا قتل عام جاری ہے ٹارگٹ کلنگ روکنے میں حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے عوام کی جان مال کی تحفظ نہ کر سکنے والوں کو عوام پرحکمرانی کا کوئی حق نہیں ۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ فلاح وبہود خیرالعمل فاوُنڈیشن کو  ہدایات جاری کردی ہے کہ وہ فوری طور پر تھرپارکر  کا دورہ کر کے متاثرین کی بھر پور مدد کریں۔ مجلس وحدت مسلمین عوامی جماعت ہونے کے ناطے اس دکھ کی گھڑی میں اپنے غریب عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree