The Latest

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت شہید علامہ دیدار علی جلبانی اور ان کے محافظ سرفراز بنگش کی یاد میں چراغاں کا انعقاد کیا گیا۔ جائے شہادت شہید جلبانی (این ای ڈی یونیورسٹی) اور نمائش چورنگی پر منعقدہ چراغاں کے پروگرام میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی،الفت عالم کربلائی، کراچی ڈویژن کے رہنما علی حسین نقوی، حسن ہاشمی، علامہ علی انور جعفری و دیگر رہنماو¿ں سمیت خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاءنے چراغ روشن کرتے ہوئے کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا اور یہ اعلان کیا کہ ہم شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے تاکہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مظلومین جہاں میدان میں حاضر رہ سکیں۔ اس موقع پر علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ شہید علامہ دیدار علی جلبانی ایک نڈر اور شجاع عالم دین تھے، استعماری طاقتوں کے ایجنٹوں نے ایک ایسی آواز کو ہم سے چھینا ہے کہ جو امریکہ مخالف اور دنیا بھر کے مظلوموں کی حامی آواز تھی، انشاءاللہ ہم ان کا مشن جاری و ساری رکھیں گے اور ہمیشہ ہر مظلوم کی حمایت کیلئے میدان میں حاضر رہیں گے۔حسن ہاشمی، علامہ علی انور جعفری و دیگر کا کہنا تھا کہ شہید علامہ دیدار جلبانی نے اپنی پوری زندگی میں استعماری قوتوں کو انتہائی شجاعت کے ساتھ للکارا اور ان کی سازشوں کو ناکام کرتے ہوئے ہمیشہ اتحاد کا پرچم بلند کیا، ان کے جنازہ میں اہل سنت برادر اور علمائے کرام کی شرکت اس بات کی غماز ہے کہ شہید جلبانی نے اپنے خون کے ذریعے امت مسلمہ کے اتحاد کی ایک ایسی امید روشن کی ہے کہ جو ہمیشہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا اور سنی تحریک نے صوبہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور شدت پسندی، دہشتگردی و فرقہ پرستی کیخلاف مشترکہ طور پر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے وفد کی سنی تحریک کے صوبائی سربراہ انعام الحق قادری کیساتھ ملاقات کے دوران ہوا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات عدیل عباس زیدی اور صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش شامل تھے۔ اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے نائب صدر سید محمد اور سہراب علی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبہ کے حالات اور سانحہ راولپنڈی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ دونوں جماعتوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ راولپنڈی واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش اور ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کا حصہ تھا اور فرقہ پرست جماعت نے اسے ملک میں فساد پھیلانے کیلئے کیش کرنے کی کوشش کی۔

 

ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات عدیل عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ملک میں شیعہ، سنی کے مابین دوریاں پیدا کرنے اور ایک خاص سوچ کو پروان چڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ شیعہ، سنی نے جس طرح ملکر پاکستان بنایا تھا اسی طرح اس ملک کو بچائیں۔ جس کیلئے شیعہ، سنی وحدت کو فروغ دینے اور فرقہ پرست قوتوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔ اس موقع پر سنی تحریک کے صوبائی سربراہ نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ صوبہ کے مخصوص حالات کے پیش نظر ہمیں ایک ساتھ چلنا ہوگا، اور ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے شیعہ، سنی اتحاد کو فروغ دینے کیلئے ہم مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر آئی ایس او کے ڈویژنل نائب صدر سید محمد نے انعام الحق قادری کو 11 دسمبر کو منعقد ہونیوالے یوم حسین (ع) پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) صوبہ بلوچستان میں جماعتی بنیادوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ابتدائی طور پر غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق صوبے بھر سے مجموعی طور پر گیارہ (11) نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وارڈ نمبر 10 سے ایم ڈبلیو ایم کے حمایت یافتہ اُمیدوار کربلائی عباس علی نے 1250 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی طرح وارڈ نمبر 12 سے ایم ڈبلیو ایم کے اُمیدوار کربلائی رجب علی نے 713 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع سبی سے 1، گنڈاوا سے 1، جعفرآباد سے 4، سنوبر پور سے 1 اور ضلع نصیرآباد سے 2 نشتوں پر کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

 

دوسری جانب کوئٹہ میں کل 62 حلقوں میں سے 35 حلقوں کے آمد نتائج کے مطابق پشتونخوا میپ 11، مسلم لیگ (ن) 7، آزاد 6 اور نیشنل پارٹی نے 5 نشستوں پر کامیاب حاصل کرلی ہیں۔ اسی طرح ژوب میں سٹی کے 33 وارڈز میں سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی 18 کامیاب امیدواروں کیساتھ پہلے نمبر پر، اے این پی اور جمعیت نظریاتی ایک ایک، مسلم لیگ (ق) تین نشستوں پر کامیاب جبکہ دیہی علاقوں میں پشتونخوا میپ پہلے، مسلم لیگ (ق) دوسرے اور جمعیت تیسرے نمبر پر ہیں۔ یاد رہے یہ نتائج غیر حتمی و غیر سرکاری ہیں، جبکہ سرکاری طور پر اصل نتائج کا اعلان 10 دسمبر کو ہوگا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرعوامی خدمت کے جذبے کے پیش نظر آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مشترکہ پینل تشکیل دے گی ، عوامی مسائل کا حل مجلس وحدت مسلمین کی بنیادی ترجیح ہے ، ہماری جماعت کی بنیاد ایک مسلک پر ضرور ہے لیکن فرقہ واریت ہمارا ایجنڈہ نہیں ہے ، ضلع کے عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کا رلائیں گے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدرعبد الرزاق راجہ سے وفد کے ہمراہ ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا ۔ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی پولیٹیکل سیکریٹری حسن عباس ، ضلعی کوآرڈینیٹر ذکی زیدی،انفارمیشن سیکریٹری محمد جعفر ، رابطہ سیکریٹری سعید رضا، اسد علی زیدی اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر واجد عابدی ، محمد علی گلگتی بھی ملاقات میں موجود تھے۔


احسن عباس رضوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان مختلف مسائل پر بات چیت جاری ہے ، جن میں ضلع کے عوام کے بنیادی ضروری مسائل کے حل کے لیئے ملاقاتیں جاری ہیں ، ضلع ملیر کی مختلف یونین کونسل میں مجلس وحدت اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی اتحاد تشکیل پا چکا ہے ، اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں دونوں جماعتیں مشترکہ پینل تشکیل دیں گی ، مخلص اور دیندار قیادت اور عوامی نمائندوں کو سامنے لانا اور انہیں کامیاب بناکر عوامی خدمت کے لئے پیش کرنا ہمارا بنیادی ہدف ہے ۔


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالرزاق راجہ کا کہنا تھا کہ ضلع کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے ہم مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں ، پیپلز پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے کافی مشترکات ہیں ،جن پر ہم اکٹھا ہو کر بہتر انداز میں عوامی خدمت انجام دے سکتے ہیں ، عبد الرزاق راجہ نے وفدکو یقین دہانی کراوائی کے ضلعی سطح پر درپیش عوامی مسائل کے حل کے لئے جس فورم پر بھی آواز اٹھانا پڑی اٹھائیں گے، انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ممتاز عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ دیدارعلی جلبانی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کی نااہلی اور غیر سنجیدہ کے باعث دہشتگردی فروغ پا رہی ہے۔ کراچی اور کوئٹہ سمیت پورا ملک معصوم پاکستانیوں کی قتل گاہ بن چکا ہے۔ جبکہ ریاستی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے جج حضرات کو ماسک پہن کر دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت کا مشورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ دہشتگردوں سے خوفزدہ ادارے معصوم شہریوں کو کس طرح عدل و انصاف فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف نہیں ہو رہا۔ شہدائے راہ حق کا مشن پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پوری ملت کو کردار زینبی (س) ادا کرنا ہوگا۔ دور حاضر کی باطل یزیدی قوتوں کو رسوا کرنے کیلئے اسوہ زینب (س) کو اپنا نا ہوگا۔

وحدت نیوز(کراچی) عالم اسلام میں انسانی حقوق کے کا اصل علمبردار اور قائد اگر کوئی ذات ہے تو وہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب (ع) کی ہے ، اسلامی معاشرے میں انسانی حقوق کی ادائیگی حاکم اسلامی کی شرعی ذمہ داری ہے ، آج معاشروں میں بےتفاودگی کا اصل محرک عدل و انصاف کی شفاف فراہمی کا نہ ہونا ہے،  الہٰی معاشرے کی تشکیل میں انسانی حقوق کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہمارے معاشرے میں بگاڑ کا ایک سبب انسانی حقوق کا استحصال بھی ہے ،  ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما سید علی حسین نقوی  مختلف مکاتب فکر اور مذاہب (شیعہ ، سنی ، ہندو ، سکھ ) نے شرکت کی، اجلاس میں مجلس وحدت مسلین نےگزشتہ 6 ماہ کے دوران شیعیان حیدر کرار کے قتل عام پر مشتمل تفصیلی  رپورٹ بھی پیش کی ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجاہد ملت شہید علامہ دیدارعلی جلبانی اور ان کے با وفا محافظ شہید سرفراز حسین بنگش کی مجلس سوئم جمعہ 6 دسمبر کو جامع مسجد الحسینی ایوب گوٹھ میں بعد نماز جمعہ منعقد کی گئی جس سے مختلف علما ئے کرام نے خطاب کیا، اس موقع پرعلامہ صادق تقوی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی اور شہید علامہ دیدار جلبانی کی شجاعت کی مثالیں پیش کیں۔انہوں نے کہاکہ  اس قتل کے پیچھے سیاسی طالبان اور کالعدم و تکفیری گروہوں کا نیٹ ورک ملوث ہے، شہید جلبانی ببانگ دہل حق سچ کا اظہار کرنے والی شخصیت تھے ، مصلحت پسندی سے اجتناب کر تے تھے، دشمن نے علامہ جلبانی کو ہم سے جدا کر کے اگر یہ سمجھا کہ وہ ہمیں جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد سے روک سکے گا تو یہ اس کی بھول ہے ، ہم شہید کے کون سے عہد کرتے ہیں کہ خون کے آخری قطرے تک شہدائے مکتب اہل بیت (ع) کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) یوم حسین (ع) کیا ھے کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق رضا تقوی نے  یوم حسین (ع) کے مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے یوم حسین (ع) کو علم ،اجالے اور نور کا راستہ قرار دیا اور یوم حسین (ع) کی مخالفت کرنے والے کو جہالت کی تاریکیوں اور اندھیروں کی چمگاڈر قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھاکہ امام حسین(ع) سے عشق دنیا کی تمام خوبیوں اوراچھائیوں سے عشق و محبت ہے ۔ امام عالی مقام (ع) کی ذات با برکت نہ صرف مکتب اہل تشیع بلکہ تمام عالم بشریت کے لئے مشعل راہ ہے ، توحید پرستی اور نبوت کی پیروی کاسلیقہ امام حسین (ع) نے ہمیں سکھائی ان خیالات کا اظہار انہوں نےمحمد علی جناح یونیورسٹی میں انتظامیہ اور طلبہ و طالبات کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدہ یوم حسین (ع) کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،اس  یوم حسین (ع) سے علامہ قادری ، یونیورسٹی کی پروفیسر، مولاناکمیل مہدوی، ڈاکٹر عبدالوھاب اورڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم و معروف اسکالر اور مشاور نوجوانان علامہ صادق تقوی نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) پانچوں صوبوں (پنجاب، سندھ، سرحد، بلوچستان، گلگت بلتستان) اور آزاد کشمیر سے نمائندہ شیعہ جماعتوں نے اجلاس بعنوان \"آل شیعہ پارٹیز کانفرنس\"میں شرکت کی۔ آل شیعہ پارٹیز کانفرنس میں شامل 37شیعہ ملی جماعتیں اس عزم کا اظہار کرتی ہیں کہ پاکستان کی سا لمیت ، جغرافیاتی و نظریاتی سرحدوں کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا۔


آل شیعہ پارٹیز کانفرنس نے سانحہ راولپنڈی کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور یہ مطالبہ کیا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں۔ مساجد و امام بارگاہ و املاک کو جلانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ نیز کمیشن اس واقعہ سے پہلے کے واقعات( سانحہ ڈھوک سیداں، سانحہ کوہستان، سانحہ چلاس سمیت دیگر سانحات) کو بھی اپنی تفتیش کے دائرہ کار میں لائے۔


کانفرنس نے اس بات کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی کہ سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں بے گناہ افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ کانفرنس کے شرکاء نے اس بات کا عزم کیا کہ کسی بھی صورت بے گناہ افراد کے ساتھ زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ سانحہ راولپنڈی کے اصلی محرک مولوی امان اللہ کہ جس کی گفتگوسے سانحہ پنڈی رونما ہوا کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔


آل شیعہ پارٹیز کانفرنس اعلان کرتی ہے کہ پاکستان بھر کے شیعہ سنی عوام ملکر پورے اہتمام، طاقت، اور آزادی کے ساتھ چہلم امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کرینگے اور اس راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برادشت نہیں کرینگے، اگر کوئی بھی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو اس رکاوٹ کو پوری طاقت کے ساتھ عبور کرینگے۔


آل شیعہ پارٹیز کانفرنس یہ بھی اعلان کرتی ہے کہ ولادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ؑ کے موقع پر شیعہ سنی عوام ملکر عیدمیلاد النبی ﷺ کی محافل کا انعقاد کرینگے اورمشترکہ ریلیاں نکالی جائیں گی، اس دوران بھی کسی قسم کی رکاوٹ کو بھی قبول نہیں کرینگے۔ اگر کوئی رکاوٹ کھڑی کی گئی تو ان کوپوری طاقت کے ساتھ عبورکرینگے۔


آل شیعہ پارٹیز کانفرنس نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی شیعہ نسل کشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ شیعہ نسل کشی کے پے درپے واقعات سے ملت جعفریہ پاکستان کی ریاست کی انتظامی مشینری، حکومت، فوج اور عدلیہ سے مایوس ہورہی ہے۔ لہٰذا پاکستان کے تمام اداروں کو ملت جعفریہ کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرنا چاہیے۔ اجلاس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ ملک میں اتحاد بین المسلمین کی فضا کو فروغ دیا جائیگا اور ایسی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائیگا جو ملک میں فرقہ وارانہ فساد کا باعث ہو۔


آل شیعہ پارٹیز کانفرنس ملی یکجہتی کونسل کے ضابطہ اخلاق سمیت ہر اس ضابطہ اخلاق کو مسترد کرتی ہے جسمیں شیعہ اور سنی مسلمہ عقائد کا خیال نہ رکھا گیا ہو اور ہر ایسی کوشش کو امت مسلمہ کے اتحاد کے خلاف سازش ہوتی ہے جس میں اس قسم کے ضابطہ اخلاق کو قانونی شکل دینے کی کوشش کی جائے۔ کانفرنس ایسی ہر سازش کا عوامی ، قانونی اور علمی بنیادوں پر مزاحمت کرنے کا عزم کرتی ہے اور حکومت پاکستان پر واضح کرتی ہے کہ اس طرح کی قانون سازی کی کوئی کوشش قبول نہیں کی جائیگی۔


آل شیعہ پارٹیز کانفرنس طالبان سے مذاکرات کو یکسر مسترد کرتی ہے اور ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت پاکستان کی رٹ کی عمل داری کو یقینی بنائے اور ہمارے قاتلوں کو انعام کی بجائے سزا دے۔


آج کی آل شیعہ پارٹیز کانفرنس بعض حلقوں کی طرف سے دہشتگردوں کو شہید قرار دینے پر انتہائی غم و غصہ کا اظہار کرتی ہے اور اپنے قومی ہیروز، فوج کے شہید جوانوں، شیعہ سنی شہداء اور عوام کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔


آل پارٹیز کانفرنس میں ملک بھر سے شرکت کرنے والی ملی تنظیموں اور رہنماؤں کے نام درج زیل ہیں:
مجلس وحدت مسلمین(سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، علامہ عبدالخالق اسدی) جعفریہ الائنس(جنرل سیکرٹری سید سلمان مجتبیٰ) ، شیعہ ایکشن کمیٹی(سربراہ مرزا یوسف)،ہزارہ قومی جرگہ (قیوم چنگیزی)، بلوچستان شیعہ کونسل(رہنما سید مسرت حسین )،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (اطہر عمران مرکزی صدر)اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان(مرکزی صدرعرفان علی)، آصغریہ پاکستان(سید سند علی)،غازی یوتھ آرگنائزیشن(سید نجف علی عباس)، شیعہ شہریان پاکستان(کنونئیر وقارالحسنین نقوی)، شیعہ مرکز پنجاب(رہنماء سید دلشان زیدی)، المصفطیٰ لائیرزفورم(صدرسید زاہد عباس شیرازی)، علمائے امامیہ پنجاب( نائب صدرمحمد حسنین عارف)، مجلس علمائے اہل بیت پاراچنار (سیکرٹری جنرل علامہ باقرحیدری)، ہیت المساجد(سیکرٹری جنرل علامہ باقر رضا زیدی)، مجلس زاکرین امامیہ(سیکرٹری جنرل سید جعفررضا نقوی)، مرکزی تنظیم عزا سندھ(سید افتخار مہدی سیکرٹری جنرل)، وحدت کونسل(سینئیر نائب صدر علامہ عبدالحسین الحسینی)، البصیرہ اسلام آباد(رہنما علامہ سبطین)، بزم حسین زاکرین(سربراہ سید ریاض حسین شاہ )، بزم ولایت تحفظ سعادت(رہنماء سید آصف رضا)، آئی او پاکستان( سربراہ لال مہدی)، الخمینی فاونڈیشن()، انجمن حسینیہ ناروال(رہنما عاشق حسین)، جعفریہ لیگل ونگ(سید تصور حسین کراچی)، تحفظ عزاداری کونسل(سید جاوید علی بخاری سیکرٹری جنرل)، شیعہ پولیٹیکل پارٹی(چئیرمین سید نواب بہار شاہ)، عزاداری الائنس(سید ظہیر زیدی صدر)، جعفریہ سپریم کونسل کشمیر(رہنماء زیشان حیدر ) ، مرکزی عزاداری کونسل آزاد کشمیر(مولانا طالب حسین ہمدانی)، تحفظ حقوق جعفریہ(مشتاق جعفری رہنما)، مختار فورس پاکستان(محمد لطیف رضا ڈپٹی کمانڈر)، الفلاح ٹرسٹ(صدر اسد علی)، انجمن جعفریہ(حاجی محمد اعظم نائب صدر)، ولائے عزا(رہنما زاکراسد عباس)،بزم سفیران کربلا(الطاف حسین چیئرمین)،بزم ولائے عزا(سید اطہر عباس ناظم الامور پنجاب)، افکار حسین فاونڈیشن (سید مظہر حسین مشہدی چیئرمین)، باقر العلوم ثقافتی مرکز گلگت(علی محمد محمدی صدر)، اس کے علاوہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی نظارت کے رکن علامہ سید حسنین گردیزی، علامہ احمد اقبال رضوی سمیت دیگر علماء نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) ۶ دسمبر۲۰۱۳ بروز جمعہ کو مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ضلع ایبٹ آباد میں ضلعی کابینہ کی تشکیل دی گئی ۔ جس میں صوبہ خیبر پختون خواہ کے شوریٰ عالیٰ کے رکن مولا نا آغا جہانزیب صاحب نے ضلع ایبٹ آباد کے منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل سید مدثر علی کاظمی اور انکی کابینہ سے حلف لیا جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید حسیب الحسن ،سیکرٹری تنظیم سازی سید اظہر حسین شاہ، سیکرٹری مالیات ضیغم عباس ،سیکرٹری میڈیا سیل عقیل کھوکھر، سیکرٹری روابط سید قمر علی شاہ ، سیکرٹری فلاح بہود سید عاطف محمود ، سیکرٹری تعلیم اظہر علی ، سیکرٹری تحفظ عزاداری سید شجر علی شاہ ،سیکرٹری شعبہ جوانان سید عدیل الحسن اور لیگل ایڈوائزر سید توصیف الحسن شامل تھے۔ اس موقع پر عوام کے علاوہ صوبائی سیکرٹری جنرل تنظیم سازی مولانا سید وحید عباس اور ضلعی سیکرٹری جنرل ہریپور سید اسرار حسین شاہ بھی موجود تھے۔ ضلعی کابینہ کی حلف برداری کے بعد مولا نا آغا جہانزیب صاحب نے مجلس وحدت مسلمین کے لئے دعائے خیر فرمائی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree