گلگت بلتستان میں درپیش چیلنجز کے مقابلے کےلئے عوام تیار رہے مجاھد ملت آغاسید علی رضوی کی قیادت میں ہرسازش کا مقابلے کرینگے، شیخ محمد جان حیدری

17 مئی 2024

وحدت نیوز(سکردو) 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف طوسی پبلک سکول کے سٹوڈنٹس کا احتجاجی پروگرام ،رکن مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان جناب کاچو زاہد علی خان , مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین  جناب شیخ محمدجان حیدر ی اور الہدیٰ فاؤنڈیشن کے چیرمین علی نوری صاحب نے شرکت کی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 15 مئی 1948 کو اسرائیل کی غاصبانہ ریاست امریکہ اور برطانیہ کی ایماپر وجود میں آئی اور مظلوم فلسطینیوں کو انکے ملک سے نکالاگیا۔آج اسرائیل دن بدن کمزور جبکہ مظلوم فلسطینی ظلم سہنے کے باوجود مضبوط ہوتے جارہے ہیں سپریم لیڈر آف ایران رھبر بصیر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 25 سال سے پہلے اس غاصب ریاست کے خاتمہ کی نوید سنائی ہے جسکی تیاری جاری ہے۔انشاء اللہ رھبر معظم انقلاب کی قیادت میں مسلمان یوم القدس اور جمعہ الوداع مسجد اقصی میں اداکرینگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما شیخ محمدجان حیدری نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں درپیش چیلنجز کے مقابلے کےلئے عوام تیار رہے مجاھد ملت آغاسید علی رضوی کی قیادت میں ہرسازش کا مقابلے کرینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree