The Latest

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان سعید الحسنین نے اپنے ایک بیان میں جامعہ قراقرم میں پرامن اور عظیم الشان یوم حسین (ع) کے پروگرام کے انعقاد پر شیعہ طلباء کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ پروگرام کے پرامن اور کامیاب انعقاد کے بعد بعض شرپسند عناصر کے دباو میں آ کر یونیورسٹی انتظامیہ بعض شیعہ طلباء کیخلاف انتقامی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اگر کسی بھی شیعہ طالب علم کیخلاف کوئی بھی ناانصافی ہوئی تو ملت جعفریہ خاموش نہیں رہیگی اور جامعہ قراقرم کی متعصب انتظامیہ اور وائس چانسلر کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔ انہوں نے یوم حسین (ع) کیخلاف گلگت شہر میں ایک کالعدم دہشت گرد جماعت کی کال پر پرتشدد احتجاج کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) ایم ڈبلیوایم میڈیاسیل کوئٹہ سے جاری کردہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا رضوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ایک ملک گیرسیاسی جماعت ہے۔ جو قوم، برادری اور ذات کے امتیازات سے بالاترہوکرپاکستان کے ہرمظلوم کے حقوق کے حصول کی بات کرتاہے۔ایم ڈبلیوایم قوم کوزبان کے نام پرایک حلقے تک محدود کرکے اُنہیں تنہاکرنے اورلسانی تعصب کی بنیادوں پرسیاست پریقین نہیں رکھتی۔بلکہ قوم کوپاکستان میں بسنے والے دیگراقوام کے ساتھ ایک صف میں کھڑاکرکے ملکی و بین الاقوامی سطح پرایک شناخت دینے پریقین رکھتی ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں بسنے والے دیگربرادراقوام کے ساتھ قیام امن وآشتی کی برقراری ہو، مسالک کے ساتھ مل کرملک میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف موثراقدامات ہوں، سنی شیعہ اتحادکافروغ ہو یاغیرمسلم بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی ہو؛ایم ڈبلیوایم نے اپنے عمل سے ہرمیدان میں ثابت کیاہے کہ وہ پاکستان میں بسنے والے ہرانسان کی حرمت اور احترام کاقائل ہے۔ہم بلوچستان اور پاکستان بھرمیں پاکستان کی سلامتی ، قیام امن اور برادر اقوام کے ساتھ برابری کی بنیادوں پراپناکرداراداکرتے رہیں گے اورقوم کوکسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے۔ایم ڈبلیوایم کی پالیسیوں پریقین ہی تھا کہ عوام نے ہماری مخلصانہ جدوجہدسے متاثرہوکر11 مئی اورحالیہ انتخابات میں ہم پر بھرپور اعتمادکرکے ہمارے نامزداورحمایت یافتہ امیدواروں کوکامیاب بنایا۔صرف ایک سال کی قلیل مدت میں ایم ڈبلیوایم کی عوام میں سیاسی مقبولیت کودیکھتے ہوئے گزشتہ بیس سالوں سے لسانی سیاست کی بات کرنے والی تنظیم بوکھلاہٹ کاشکارہوچکی ہے اورآئے دن عوام کوگمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ ایک عرصہ سے اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ لسانی تعصب کی بنیادپروجودمیں آنے والی ایک سیاسی تنظیم کی طرف سے ایم ڈبلیو ایم جیسی ملک گیرسیاسی جماعت پرتعصب اورانتہاپسندی سے متعلق بے بنیاد اورمن گھڑت باتوں کوجوڑنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔قوم اورملت کی خدمت ہرفرد اورہرتنظیم کاحق ہے۔عوامی خدمت کسی فردواحدیاتنظیم کی میراث نہیں۔مغربی ثقافت سے متاثرمخصوص مفادپرست ٹولہ الفاظ کے توڑمروڑسے نفرتوں کوہوادے کراپنے مذموم مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں اپنی حکمت عملی سے کامیابی حاصل کرنے کے بعدبعض مفادپرستوں سے ایم ڈبلیوایم کی کامیابی دیکھی نہ گئی۔اوروہ ہماری کامیابی کونام نہادتعصب کارنگ دے کرعرصے سے قائم برادرانہ ماحول کوسبوتاژ کرناچاہتے ہیں جو انتہائی شرمناک ہے۔ پہاڑکی چوٹی پربیٹھ کرحلقہ 12 کی سیاسی و سماجی حالات پرتبصرہ کرنے والے غیرمتعلقہ عناصر کو حلقے کے عوام میں محبت اوربھائی چارے کی کیا خبر؟



انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ 12 میں سینکڑوں سالوں سے رہائش پذیرپشتون، بلوچ، ہزارہ، قندھاری و دیگربرادران آپس میں بھائیوں کی طرح زندگی بسرکر رہے ہیں اورایک غیرذمہ دارسیاسی پارٹی کے زہرافشاں بیان حلقہ کے عوام میں محبت اوربھائی چارے کی فضاء کوختم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ایم ڈبلیوایم اس پیاراورمحبت کے رویئے اورماحول کومزیدتقویت دینے کے لئے موثرکرداراداکرے گی۔ہمیں اس بات پرفخرہے کہ حلقہ 12 میں ایم ڈبلیوایم کے نامزدامیدوارکی وہاں بسنے والے ہرقوم کے افرادنے اپنے ووٹ سے حمایت کی۔ اور ہم ان کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں۔اورعلاقے کی ترقی کی لئے حلقے کی تمام اقوام کے ساتھ مل کراپنامثبت اداکرتے رہیں گے۔الیکشن میں ہارجیت سیاسی اورجمہوری عمل کاحصہ ہے۔اپنے پارٹی کے نام کے ساتھ جمہوریت کا لفظ استعمال کرنے والی تنظیم حقیقت میں جمہوری تقاضوں سے آشناہی ہی نہیں۔ کسی حلقے میں کامیابی پرخوشی کااظہارکرناایک فطری عمل ہے۔ حلقہ کے عوام کے خوشی ومسرت کے جذبات کوتعصب کا نام دینا اصل میں خودتنگ نظری اورانتہاپسندی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے پانچ رکنی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور سانحہ راولپنڈی پر ملت تشیع کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وفد میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کی قیادت نے وزیر داخلہ سے سانحہ راولپنڈی پر پنجاب حکومت کے کردار، پولیس کی طرف سے بیگناہ افراد کے خلاف یکطرفہ کارروائی، گرفتاریاں اور جوڈیشل کمیشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پنجاب پولیس کی جانب سے ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کی یقین دہانی کرائی اور اس حوالے سے اپنی نگرانی میں پانچ رکنی کمیٹی بنائی، جو ان شکایات کا جائزہ لے گی اور پولیس کی جانب ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریگی۔ وزیر داخلہ نے اس بات کو تسلیم کیا اور کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ مکتب تشیع پاکستان میں کوئی دہشتگرد گروہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایسا شدت پسند گروہ موجود ہے جو ریاست مخالف کارروائیاں کرے۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ جلوس عزا اہل تشیع کا آئینی و قانونی حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی پر تمام تحقیقات آزادانہ ہونگی اور کسی فریق کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، عالم کربلائی ،یعقوب حسینی،آصف صفوی اور دیگر نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے گودراہ میں اسٹینڈرڈ گرامر اسکول کے مالک اور انجمن زولفقار حیدر ی کے ماتمی قمر حسنین کی ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم تنظیموں کے ساتھ دینی مدارس کے طالبعلم بھی ملوث ہے۔ وزیر اعلی قائم علی شاہ اس بربریت کاسخت نوٹس لیں اور گورنر سندھ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ اپنے روابط کو ختم کریں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف شہر کراچی سمیت پورے ملک میں آپریشن کرے اور شہر قائد میں ان کے دفاتر اور ان کی ریلیوں پر پابندی لگائے اور ایسے دینی مدارس جہاں ان دہشت گردوں کی پشت پناہی ہوتی ہے انہیں بھی فوری سیل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف شہر کراچی سمیت پورے ملک میں آپریشن کریں اور شہر قائد میں ان کے دفاتر اور ان کی ریلیوں پر پابندی لگائی جائے اور ایسے دینی مدارس جہاں ان دہشت گردوں کی پشت پناہی ہوتی ہے انہیں بھی فوری سیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے یہ دہشت گرد اسلام اور ملک دشمن ہیں، جو کبھی انچولی میں بے گناہ شیعہ سنی مسلمانوں کو لہولہان کرتے ہیں تو کبھی مظلوم بے گناہ قمر حسنین کو سفاکیت اور درندگی کا نشانہ بناتے ہیں۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اس بربریت کا سخت نوٹس لیں اور گورنر سندھ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ اپنے روابط کو ختم کریں اور ان سے نرم رویہ اختیار کرنے کے بجائے فوری کارروائی کے احکامات جاری کریں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان نے جا ری کردہ اپنے ایک بیان میں کہاکہ مجلس وحدت مسلمین کے نو منتخب کونسلر کر بلائی رجب علی ،حلقہ 10 کے کونسلر عبا س علی ہزارہ، حلقہ 12 کے کو نسلر سید محمد مہدی اور پشتونخوا ہ ملی عوامی پارٹی کے قا ئدین صوبا ئی صدر عثمان کا کڑ ، ایم پی اے نصر اللہ زیرے ، صوبائی وزیر عبدل رحیم زیارت وال، ایم پی اے لائق آغا کے ہمراہ گزشتہ روز ایک مشتر کہ پریس کا نفرنس میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی جا نب سے نا مزد ہو نے والے مئیر کے اُ میدوار کی غیر مشروت اور بھر پور حما یت کی یقین دہانی کرائی انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے کی نبیاد برادر اقوام کو ایک دوسرے کے نزدیک اور مو جو دہ حا لات میں ملکر اتحاد و اتفا ق سے کو ئٹہ کے مسا ئل کو حل کر نے کیلئے آگے بڑھنے کا عزم کیا ۔انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ اس اقدا م سے کو ئٹہ کے حا لات میں مزید بہتری اور عوامی مفا دات پر اچھے اثرات دیکھنے کو ملیں گے۔ اس سے قبل پشتونخواہ میپ کے وفد جس میں ایم پی اے منظور کاکڑ ، قادر آغا ، عبداللہ آغا ، مبارک علی ہزارہ، حسن آغا ہزارہ، نو منتخب کونسلر حا جی عمر قریش شامل تھے نے مجلس وحدت مسلمین کے دفترمیں ایم پی اے سید محمد رضا اور دیگر عہدے دا ران سے ملا قات کی جس میں کوئٹہ کی مجمو عی صو رت حال ، امن و اما ن اور بلدیا تی انتخا با ت کے بعد کی صورت حال پر تفصلی بات چیت کی اور عوام کی بنیا دی مسا ئل کے حوالے سے اسمبلی کے اندر اور با ہر مل کر کام کر نے پر اتفا ق کیا گیا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) فیس بک انتظامیہ کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی میڈیا مانیٹرنگ سیل کا فیس بک پیج شیعہ قوم کے حقوق کی آواز بلند کرنے، وطن عزیز میں شیعہ و سنی کے درمیان اتحاد و وحدت کے فروغ کیلئے عملی کردار ادا کرنے اور پاکستانی میڈیا میں ملت جعفریہ سے متعلق خبروں کی ترویج کی پاداش میں بند کردیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام سپورٹرز سے گزارش ہے کہ ہمارے نئے پیج کو زیادہ سے زیادہ لائک کریں تاکہ حق اور سچ کی فراہمی کے اس سلسلے میں کوئی خلل پیدا نہ ہو اور آپ پہلے کی طرح قومی و ملی فعالیتوں ، علمائے کرام کے میڈیا پیغامات ، انٹر ویوز، ٹاک شوزاور تنظیمی پروگرامات کی رکارڈنگز سے استفادہ کر تے رہیں اور پیغام حق کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جاسکے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سوشل میڈیا پر بنائے گئے نئے میڈیا مانٹرنگ سیل پیج کا لنک درج ذیل ہے۔
https://www.facebook.com/MWM.MMC.OFFICIAL

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضارضوی  نے پیر کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پاسپورٹ آفس کے مرکزی دفتر کا ہنگامی دورہ کیا۔ بلوچستان اسمبلی کے رکن نے پاسپورٹ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیساتھ ملاقات میں کوئٹہ کے حلقہ پی بی 2 اور پی بی 6 کے عوام کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی، چونکہ کوئٹہ کے عوام کو گذشتہ کچھ عرصے سے پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، اسی سلسلے میں ایم پی اے بلوچستان اسمبلی جناب سید محمد رضا نے پاسپورٹ آفس کا ہنگامہ دورہ کرکے انتظامیہ کو عوامی مشکلات کو جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے بھی بات چیت کی اور اُنکے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی نے سانحہ راجہ بازار کی آڑ میں 6 امام بارگاہوں کو نذر آتش کرنے، پنجاب حکومت کی یکطرفہ کارروائی، مجالس عزا اور جلوس عزا کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کو تحفظ دینے کیخلاف 20 دسمبر (بمطابق چودہ صفر) کو امام بارگاہ قدیمی کے باہر عظیم الشان احتجاجی اجتماع کا اعلان کر دیا ہے۔ ایم ڈبلیوایم ضلع راولپنڈی کے مسئول اور پروگرام کے آرگنائزر سعید رضوی نے ''وحدت نیوز'' کو بتایا کہ احتجاجی اجتماع میں ضلع راولپنڈی کی تمام ماتمی سنگتیں، علماء، ذاکرین اور واعظین سمیت ہزاروں عزاداران شرکت کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی اور علامہ حسن ظفر سمیت دیگر تنظیموں کی شخصیات بھی خطاب کریں گی۔

وحدت نیوز ( قم المقدس) ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و مسئول امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ شہداء کا مقدس خون غیور قوموں میں زندگی کی نئی حرارت ، جوش و جذبہ ، تحرک اور بیداری کی لہر پیدا کرتا ہے، خود کش حملہ آور ، ٹارگٹ کلرز اور ان کی پشت پناہی کرنیوالے عناصر سن لیں کہ شہید پرور قوم کو موت سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا،انشاء اللہ ہم کربلائی عزم کے ساتھ ملک و مذہب کے خلاف ہونیوالی دشمن کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے،  انہوں نے ان خیالات کا اظہار علامہ دیدار جلبانی کی مظلومانہ شہادت کے تناظر میں ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر میں منعقدہ رتعزیتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ، علامہ شفقت شیرازی کاکہنا تھا کہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنیوالے حکمران ملک کا وقار مجروح کر رہے ہیں، حکمرانوں کی طالبان نواز پالیسیوں کے نتیجے میں پوار ملک بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہے ، علمائے کرام ، سیاستدنوں ، تاجروں ، ڈاکٹروں ، وکلا اور دانشوروں سمیت کسی بھی شہری کو تحفظ حاصل نہیں ، بالخصوص کراچی میں شیعہ سنی علمائے کرام اور اکابرین کو چن چن کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے راہنما علامہ دیدارعلی جلبانی اور ان کے محافظ کی مظلوما نہ شہادت  اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں محب وطن عوام کی نظریں افواج پاکستان پر لگی ہوئی ہیں ، حالات کو درست کرنا موجودہ حکمرانوں کے بس بات نہیں ، تاہم اگر کمانڈڑ دلیر اور شجاع ہو تو پاک فوج معجزہ دکھا سکتی ہے ۔ انہوں نے علامہ دیدار جلبانی کی مذہبی و ملی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ، اجلاس میں شہداے کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ سیاسیات سے جاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے 16 امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوچکے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ سیاسیات کے ترجمان سید طاہر عباس کے میڈیا کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار سید عبدالغنی شاہ یونین کونسل کی نشست پر، عبدالکریم جمالی، ضلع صحبت پور سے عاشق علی جاکھرانی ضلع کونسل کی نشست پر، محمد زمان گولہ، مسز گلاب خان تحصیل تنبو سے کونسلر، سبی سے ایم ڈبلیو ایم سیکرٹری جنرل سید ندیم رضا زیدی، اوستہ محمد سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی رکن ضلع کونسل کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی ، غلام محمد جمالی سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی رکن مائی جوری جمالی کامیاب ہوگئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کوئٹہ سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار عباس علی اور کربلائی رجب علی، ڈیرہ مراد جمالی سے غلام علی عمرانی، گوٹھ داود خان سے جاوید علی عمرانی اور دیگر کامیاب ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی امیدواروں کو آزاد حیثیت میں کھڑا کیا گیا تھا، جن میں متعدد کامیاب ہوئے ہیں۔ سید طاہر عباس کا کہنا تھا کہ ابھی بعض حلقوں سے نتائج آنا باقی ہیںیہ امیدوار مبارکباد کے مستحق ہیں اور جلد ان منتخب نمائندوں کے اعزار میں تقریب منعقد کی جائے گی۔ مجلس وحدت مسلمین اسی طرح سندھ ،پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بھی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اُن کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری جدو جہد پر یقین رکھتے ہیں اور بلو چستان کے نتائج نے ثابت کیا کہ ہماری عوامی جدوجہد کو بھر پور عوامی حمایت بھی حاصل ہیں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree