The Latest

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر آج امامیہ جامع مسجد دنیورمیں مجلس عزاء سے خطاب کیا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مکتب امامت و ولایت نے معاشرے کو چلانے کے لیے جو نظام دیا ہے اسے نظام ولایت کہا جاتا ہے جو کہ الہٰی نظام ہے۔ مغربی نظام معاشرت جو کہ انسانوں کا بنایا ہوا نظام ہے اس میں انسانی تمام ضروتوں کو مدنظر نہیں رکھا جا سکا۔ یورپ کی جمہوریت کا نعره خوب صورت جبکہ عملی طور پر اشرافیہ یا اسٹوکریسی کی حکمرانی ہوتی ہے۔ اس نظام میں سرمایہ داروں کے علاوہ کسی کو نجات نہیں، اشرافیہ کی حکومت میں امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتے جاتے ہیں۔ انسانی معاشرہ کے لیے قانون، آئین اور ضابطہ ناگزیر ہے۔ جس معاشرہ میں قانون کا احترام نه ہو وه معاشره جنگل ہوتا ہے۔ اس وطن میں سب سے بڑے قانون شکن حکمران ہیں جنکی ذمه داری قانون کا نفاذ ہے وه خود قانون شکن ہیں۔ الیکشن میں کروڑوں خرچ کر کے قانون شکنی کی جاتی ہے، میرٹ کا قتل عام کیا جاتا ہے۔ اس اشرافیہ اور قانون شکنوں کے نزدیک انسانوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔

 

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام باوفا عوام ہے، یہاں کے لوگ غیرت مند لوگ ہیں، آپ نے اپنی جواں مردی سے اپنے علاقے کو آزاد کرایا، ڈوگرہ راج کو مار بھگایا لیکن ان ظالم حکمرانوں نے یہاں کی عوام کو حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ اس ظلم کے خلاف ہم ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وطن کے باوفا بیٹے ہیں، اس ملک کو ہم نے بچانا ہے، ملک میں بھائی چارگی اور وحدت کی فضا قائم کر کے تعصبات اور فرقہ واریت کو دفن کرنا ہے۔ ہم نے ہر ظالم کے خلاف قیام کرنا ہے اور مظلوموں کی داد رسی کرنی ہے اور کربلا کا یہی پیغام ہے کہ ہم ہر ظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ اگر یہاں کے مظلومین اور تمام شریف مل جائیں تو کرپٹ سرمایہ داروں کو شکست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موجودہ حکومت نے بدعنوانی اور اقرباءپروری کے ذریعے عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالے ہیں۔ ہسپتالوں میں کسی قسم کی سہولت نہیں، لوگ گندے پانی کے سبب بیماریوں کا شکار ہو کے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، یہ مسائل اسی صورت میں حل ہونگے جب ہم ان سرمایہ داروں اور اشرافیہ کے راستے روکیں جائیں گے۔

وحدت نیوز (پشاور) وطن عزیز کی سالمیت اور استحکام کے لئے پاک فوج سے مکمل تعاون اور شانہ بشانہ لڑنے کے لئے تیار ہیں لیکن اپنے دینی اور روایتی اصولوں سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا علامہ سبطین حسینی نے مدرسہ اہل بیت (ع) انوار المدارس اورکزئی کلایہ میں شہداء یوم عاشور کے ایصال ثواب کی مجلس عزاء سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عزاداری کا مقصد بیداری، استقامت، شجاعت، حمیت، وطن دوستی اور انسان دوستی ہے، یہ سفر 1400 سو سال سے جاری ہے اور جاری رہے گا، ہم کل بھی مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے امین تھے، اب بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ میزائل، مارٹر حملے حسینیت (ع) کا راستہ نہیں روک سکتے، انہوں نے کہا کہ آج ہمیں آپس میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دیتے ہوئے کردار حسینی اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔

وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے زیراہتمام روزجمعة المبارک دعائے ندبہ اور درس اخلاق کا اہتمام کیا گیا، جس میں نجف اشرف میں مقیم پاکستان علمائے کرام اور طلباء کے لیے زائرین نے بھی شرکت کی۔ دعائے ندبہ کی تلاوت کے بعد سماحة آیت اللہ الشیخ فاضل البدیری دام ظلہ نے درس اخلاق دیا اور بالخصوص نوجوانوں کے مسائل اور اخلاق پر خصوصی توجہ دی۔ جبکہ آخر میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف عراق الشیخ ناصرعباس النجفی نے دعا ندبہ میں آئے ہوئے طلاب کا اور سماحة آیت اللہ الشیخ فاضل البدیری دام ظلہ کا شکریہ ادا کیا۔ ایم ڈبلیو ایم نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم مولا کائنات کی بارگاہ میں موجودہیں، اور ہر روزجمعہ کو دعائے ندبہ کی تلاوت کی جاتی ہے۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی اور انکے ہمراہ ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخواکے صوبائی سیکرٹری سیاسیات ایڈووکیٹ تنویر عباس مہدی نے ڈیرہ اسماعیل خان ہائی کورٹ بار کا دورہ کیا ،ڈیرہ ہائی کورٹ بارکے صدر ایڈوکیٹ ساجد نواز صدو زائی جماعت اسلامی کے ڈویژن مسؤل ایڈوکیٹ زاہد محب اللہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ہائی کورٹ بار کے سینئروکلاء سے ملاقات کی اور اپنی پارٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور قومی و بین الاقوامی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،  ہائی کورٹ بار کے صدر ساجد صدوزائی نے ایم ڈبلیوایم کےرہنماوں کو دوبارہ ہائی کورٹ باردورے کی دعوت دی۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ گلگت کے موقع پر آج مرکزی جامع مسجد امامیہ پہنچے جہاں انہوں نے نما زجمعہ کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کیا، مرکزی جامع مسجد امامیہ آمد پر  عوام کی بڑی تعداد نے انکا پرتپاک کیا۔ نعروں اور درود کی گونج میں جامع مسجد امامیہ  پہنچے، جہاں انہوں نے عوام سے خطاب کیا۔ جامع مسجد امامیہ گلگت  میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اتحاد و وحدت پر زور دیا اور اتحاد کی فقدان کو عالم اسلام کے لیے سب سے اہم مسئلہ قرار دیا۔

 

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کی غیور اور باشعور ملت نے اپنی قوت بازو سے اس خطہ کو ڈوگرہ راج سے آزاد کرایا اور وطن عزیز پاکستان سے الحاق کیا لیکن گلگت بلتستان کی عوام کو انکے حقوق سے محروم رکھے گئے ہیں یہاں کی عوام مظلوم اور مستضعف ہے۔ ہم عوامی جدوجہد پر یقین رکھنے والے ہیں، عوامی طاقت اور جدوجہد کے ذریعے سیاسی جنگ لڑیں گے اور یہاں کی مظلوم عوام کو انکا حق پہنچائیں گے۔مسلح نہیں عوامی جدوجہد ہی قومی سرفرازی کا بہترین راستہ ہے، ہم سیاسی طاقت سے وہ فیصلہ کریں جو ملک کے حق میں بہتر ہو۔ ہم نے کسی کے آگے سر نہیں جھکانا۔ ہم گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں وحدت پر زور دے کر کہا کہ اشرافیہ نے یہاں کی عوام کو مسلکی بنیادوں پر اور زبانوں کی بنیادوں پر تقسیم کر کے انکے حقوق پر ڈاکے ڈالے ہیں اب وحدت کی طاقت سے ان اشرافیوں کو شکست دیں گے۔ بلتستان امن کا گہوارہ ہے تمام مکاتب فکر یہاں کی امن کو تقویت پہنچانے کے لیے کام کریں۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ گلگت کے دوران مرکزی جامع مسجد امامیہ میں امام جمعہ والجماعت علامہ سید راحت حسین الحسینی سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر علاقائی اور عالمی سیاسی صورت حال سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی، علامہ ناصرعباس جعفری نے آغاراحت حسینی کو مجلس وحدت آئندہ کی سیاسی و انتخابی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا،علامہ سید راحت حسین الحسینی نے علامہ ناصرعباس جعفری کی آمد پر انکا شکریہ اداکیا،  اس موقع پرایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئرعباس مصطفوی، ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ سیدجعفرموسوی، علامہ عابد بہشتی ، غلام عباس، عارف قنبری اور سعید الحسنین بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ ناصرعباس جعفری جو ان دنوں آٹھ روزہ تنظیمی رودہ گلگت بلتستان پر ہیں ، آج انہوں نے مرکزی جامع مسجد امامیہ کے احاطے میں مدفون قائد گلگت بلتستان، مجاہد عالم دین علامہ سید ضیاء الدین رضوی کے مرقد پر حاضری دی ، اس موقع پر موجودہ قائد گلگت بلتستان اورامام جمعہ والجماعت علامہ سید راحت حسین الحسینی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، حاضرین نے شہید کے مرقد پر فاتحہ خوانی کی اوردعائے مغفرت کی،جبکہ ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی، ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ سیدجعفرموسوی، علامہ عابد بہشتی ، غلام عباس، عارف قنبری اور سعید الحسنین بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری تنظیمی دورہ پر گلگت پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری تنظیمی دورہ پر گلگت پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ تنظیمی دورہ جات کے علاوہ بزرگ علمائے کرام، عمائدین علاقہ، مختلف مکاتب فکر کے علماء و زعماء اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس جعفری گلگت میں کل مرکزی امامیہ جامع مسجد میں بعد از نماز جمعہ خطاب اور امام جمعہ والجماعت حجتہ السلام علامہ سید راحت حسین الحسینی سے ملاقات  کریں گے۔ وہ اپنے دورہ کے موقع پر گلگت شہر کے یونٹس کے دورہ جات کے دوران ہنزہ نگر کا بھی خصوصی دورہ کریں گے۔

وحدت نیوز (روندو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری اپنے دورہ بلتستان کے موقع پر سب ڈویژن روندو پہنچے۔ انکی روندو آمد کے موقع پر روندو باغیچہ کے مقام پر عوام کی بڑی تعداد نے انکا شاندار استقبال کیا۔ یہ استقبالیہ تقریب ایک ریلی کی شکل اختیار کر گئی، جس میں درجنون موٹر سائیکل سورار اور گاڑیاں موجود تھیں۔ روندو کے عوام تکبیر اور نعروں کی گونج میں انہیں جامع مسجد تھوار لے گئے، جہاں انہوں نے علماء و زعماء سے خطاب کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہاں کے سر بہ فلک پہاڑوں کی طرح یہاں کی عوام کے حوصلے بلند ہیں اور یہاں کی عوام با وفا عوام ہے، غیرت مند عوام ہے، انہوں نے اپنی قوت بازو سے اس خطہ کو ہندو سامراج سے آزاد کرکے پاکستان کے ساتھ الحاق کر دیا ہے، گلگت بلتستان کی عوام پاکستان کے محسن ہیں۔ گلگت بلتستان کی عوام کو حقوق سے محروم رکھنا وفاقی حکمرانوں کی احسان فراموش اور خیانت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ وطن سے محبت کرتے ہیں، وطن کی خدمت کرتے ہیں، پاک فوج میں بھی وطن کا دفاع کرتے ہیں، لیکن یہاں کی عوام پر وقفے وقفے سے ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، صرف یہی نہیں بلکہ پورے ملک میں پاکستان سے محبت کرنے والوں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بانی پاکستان سے لیکر لیاقت علیخان تک سب کے ساتھ جو کچھ ہوا وه سب جانتے ہیں۔ بانی پاکستان اس دنیا سے جا رہے تھے تو کس کسمپرسی سے جا رہے تھے، سب جانتے ہیں۔ انہیں کس طرح کی مشکلات میں گھیرا گیا، سب جانتے ہیں۔ آج بھی وہی لوگ سرگرم عمل ہیں، وہی لوگ اولیاء کی قبروں کو اڑاتے ہیں، مسجدوں اور امام بارگاہوں پر حملے کرتے ہیں، تعلیمی اداروں اور شاہراہوں کو خون میں نہلاتے ہیں، حد تو یہ ہے کہ ان دہشتگردوں اور وطن دشمنوں کی جانب سے حکیم الامت علامہ اقبال کی قبر کو اڑانے کی دھمکی مل رہی ہے۔ یہ دہشتگرد بیس کروڑ آبادی کے ملک کو کھوکھلا کر رہے ہیں، انکے ہاتھوں کوئی ادارہ محفوظ نہیں۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری نے تھوار میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس علاقے کے حقوق کو لیکر رہیں گے، چھین کر رہیں گے، یہاں منظم سازش کے تحت جوانوں میں منشیات عام کی جا رہی ہے، یہاں کے محکمہ صحت کو تباه کیا گیا ہے، اس ملک میں جب تک لاشیں لیکر دھرنا نہ دیں مظلوموں کی شنوائی نہیں ہوتی، ہم نے ملکر ان کرپٹ لوگوں کو شکست دینی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان دنیا کا خوبصورت علاقہ لیکن بدحالی کا شکار ہے، سڑکوں کا برا حال ہے، صاف پانی میسر نہیں جبکہ یہاں مینرل واٹر ہے، بجلی کا بحران ہے، ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹر میں چند ہزار کا ہیٹنگ سسٹم نہیں، ریسکیو کے پاس موسم کے مطابق ایمبولینس نہیں، غوطہ خور نہیں، مہینوں حادثات کے شکار ریسکیو نہیں ہوپاتے، یہ حکومت ہماری نسلوں کا کو برباد کر رہی ہے، یہاں الیکشن میں پیسہ چلتا ہے۔


 
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے سوال کیا کہ کیا ہم غریب ملکر شرافت سے پیسہ کو شکست نہیں دے سکتے؟ کیا شریف اور ایماندار کو ملک کا حاکم نہیں بنایا جاسکتا۔؟ لہٰذا ہمیں معاشرتی مسائل کو حل کرنے کے لئے میدان عمل میں اترنا ہوگا۔ لوگ جب معاشرتی مسائل سے لاتعلق رہیں تو پھر امام بھی جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، ہم شریف اور مظلوم ملکر کرپشن کو شکست دے سکتے ہیں، سرمایہ دار کبھی بھی عوامی بہتری کا نہیں سوچتا۔ انہوں نے کہا کہ روندو عاشقان اہلبیت (ع) کی سرزمین ہے۔ کربلا دنیا پرستی، بزدلی، بے وفائی اور بے دینی کیخلاف جنگ کا نام ہے۔ کربلا حیا، پاک دامنی، شجاعت اور مظلوموں کے حق کی جنگ کا نام ہے۔ ہم نے خاموش نهیں رہنا ہے، ظلم چاہے دنیا کے جس کونے میں ہو، اسکے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔

وحدت نیوز (شکارپور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے گذشتہ روز شکار پور میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے علامہ علامہ شفقت عباس سولنگی کی تشیع جنازہ میں شرکت کی ، اس موقع پر شرکائے نماز جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ شفقت عباس سولنگی ایک نڈر، بے باک، بہادراور شجاع انسان تھے، شہید کی زندگی ایثار و فداکاری سے عبارت تھی، علامہ شفقت عباس کا قتل سندھ کا امن تباہ کرنے کی سنگین سازش ہے، سرزمین اولیاء پر تکفیریوں کے نجس قدم اس عظیم دھرتی کو آگ و خون میں جھونکے کے لئے پڑے ہیں،سندھ دھرتی کے باسیوں کا کوئی مسلکی جھگڑا نہیں ، اس دھرتی پر فقط دو قومیں آباد ہیں یہ حسینی یہ یزیدی ، انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید علامہ شفقت سولنگی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تھ پہنچایا جائے وگرنہ سندھ بھر میں بھر پور احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree