مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے مجلس عزا بعنوان تجدیدِ پیمان و عہدِ وفا با نائب امام زمان عج کا انعقاد

28 July 2025

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے قومی مرکز لاہور میں مجلس عزا بعنوان تجدیدِ پیمان و عہدِ وفا با نائب امام زمان عج کا انعقاد ہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے تمام یونٹس اور تحصیل عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ مجلسِ عزا سے خصوصی خطاب وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم جناب مولانا احمد اقبال رضوی ، صدر صوبہ پنجاب ایم ڈبلیو ایم جناب مولانا علی اکبر کاظمی ، پرنسپل جامعہ بعثت جناب مولانا سید حسن مہدی کاظمی اور مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے کیا ۔

مقررین نے مقصد و پیام امام حسین علیہ السلام کی آفاقیت کے تناظر میں دور حاضر کی کربلا میں حسینی کردار کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی کہ آج جو کروڑوں انسان ’لبیک یا حسینؑ‘ کہتے ہیں اس کا مقصد بھی امام کے ساتھ وعدہ کرنا ہے کہ امام ہم اپنی جانیں آپ پر فداکریں ، ہم آپ کے ساتھی اور ناصر ہیں ، آپ کے مشن کو بڑھائیں گے اور غیبت امام مہدی علیہ السلام میں ان کے نائب آقا خامنہ ای ہمارے پیشوا و رہبر ہیں کہ جن کا حکم بجالانا ہم پر واجب ہے۔

مجلس کے  آخر میں مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے تمام حاضرینِ مجلس سے نائب امام زمان عج رہبر مسلمین جہاں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حمایت میں تجدید عہد لیا اور کہا کہ سرزمینِ پاکستان کی مائیں ،بہنیں،  بیٹیاں ہر طرح سے لشکر امام زمان عج کی ہمراہی اور مقدماتِ ظہور کی فراہمی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گی ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم نشتر کالونی یونٹ لاہور کے قرآن سنٹر کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا ۔اس مرکزی مجلس عزا میں ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ چنیوٹ کی کابینہ اور مرکزی سیکرٹری روابط ایم ڈبلیو ایم سیدہ زینب بنت الہدی نے بھی شرکت کی۔ اختتامِ مجلس پر تمام حاضرین مجلس کو حرمِ امام حسین علیہ کے گنبد کے پرچم کی زیارت کروائ گئ اور نوحہ خوانی کی گئ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree