وحدت نیوز(خوشاب)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی آرگنائزر حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے آج ضلع خوشاب کا اہم تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر رحمان کالونی جوہرآباد میں محترم سید ریاض حسین شاہ کی رہائش گاہ پر ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں خوشاب و جوہرآباد کی معزز شخصیات، ماتمی سنگتوں کے سالار، بانیان مجالس اور کثیر تعداد میں عزاداران نے شرکت کی۔اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع خوشاب کی تنظیم نو کے تحت پانچ رکنی ضلعی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کیا گیا، جنہوں نے صوبائی آرگنائزر سے باضابطہ حلف اٹھایا۔نئی ضلعی تنظیم کے عہدیداران درج ذیل ہیں:ضلع آرگنائزر: جناب راجہ غلام شبیرنائب آرگنائزر: جناب سید ذین مہدی نقویاراکین ورکنگ کمیٹی: جناب عقیل بگھور، جناب ذاکر اہلبیت ضرغام بلوچ، اور جناب ظہیر کربلائیورکنگ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے تین ماہ میں ضلع خوشاب کی تینوں تحصیلوں (نوشہرہ، قائدآباد، نور پور تھل) میں تحصیل یونٹس تشکیل دے، ہر تحصیل میں پانچ پانچ یونٹس قائم کرے، اور نومبر کے پہلے ہفتے میں ضلعی شوریٰ کا اجلاس بلا کر جمہوری انداز میں ضلع صدر کا انتخاب مکمل کرے۔اس موقع پر سابقہ ضلعی کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا، تاہم سابقہ عہدیداران کو ضلعی مشاورتی کونسل اور ایلڈر کونسل کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سابقہ ضلعی آرگنائزر جناب سید تنویر عباس بخاری اور ان کی ٹیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی آرگنائزر شمالی پنجاب جناب علامہ ملازم حسین نقوی، ضلعی صدر ضلع سرگودھا و صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن مولانا استاد ذوالفقار اسدی بھی شریک تھے۔ اجلاس کا آغاز آیاتِ قرآنی سے ہوا جبکہ اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام پر ہوا۔