وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین صوبائی، ڈویژن کابینہ اور عزاداری ونگ سندھ و کراچی کے ذمہ داروں کا مشترکہ اجلاس وحدت ہاوس کراچی میں منعقد ہوا اجلاس میں علامہ صادق جعفری، رضی حیدر، علامہ مختار امامی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں صدر علامہ سید باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ زائرین پر پابندی قابل قبول نہیں ۔یہ ملک دشمن عناصر ،دہشت گردوں کے عزائم کو تقویت دے گی حکومت اپنی کمزوری چھپانے کیلئے ایسے اقدامات کر رہی ہے ۔زائرین کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے راستوں کو کھلے رکھے جائیں پاکستان سمیت ایران و عراق میں جنگی حالات نہیں جس کی وجہ سے حکومت اتنے بڑے اقدامات کرے یہ ایک غیر آئینی اقدام ہے۔ حکومت کو چاہئے کے زائرین کو سیکورٹی فراہم کرے دہشتگردی کے نام پر حکومت کی جانب سے صرف زیارات پر جانے والے عزاداران پر پابندی لگانا حکومتی نااہلی ہے۔دہشتگردی کا خطرہ پورے ملک کو لاحق ہے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور ،کوئٹہ سمیت دیگر شہری راستوں کو بند اور شہریوں پر گھر سے نہ نکلنے کی پابندی لگا دی جانا چاہئے۔حکومت سے زمینی راستوں سے جانے والے زائرین پر لگائی جانے والی پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اجلاس سے خطاب میں صدر عزاداری ونگ علامہ سید علی انور جعفری کا کہنا تھا کہ حکومتی ناقص داخلی و خارجی پالیسیاں دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بن رہی ہیں ۔حکومت کی جانب سے زائرین کو سہولیات ،آسانیان پیدا کرنے کے دعوے کئے جاتے ہیں دوسری جانب زیارت پر جانے والوں پر ہی پابندی لگا دی گئی ہے اس دوغلی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا ان حکمرانوں سے اعتماد اوٹھ چکا ہے ۔پاکستان سے ہر سال لاکھوں زائرین اربعین امام حسین علیہ السلام زیارت کیلئے عراق جاتے ہیں اور ان کو ریاست کی جانب سے کوئی سفری سہولیات فراہم نہیں کی جاتی سوائے ویزہ فراہم کرنے کے ان کی سفری آسانیوں کیلئے مکتب جعفریہ کے مختلف ادارے ملک کے مختلف شہروں میں اور بارڈرز پر عارضی انتظامات کئے جاتے ہیں جس میں زائرین کے کھانے پینے، عارضی آرام گاہوں اور طبی سہولیات دی جاتی ہیں ایک ایسے موقع پر جبکہ اربعین زیارت پر جانے والے عزاداروں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور فی زائر لاکھوں روپے خرچ کئے جاچکے ہیں ایسے موقع پر پابندی کسی صورت بر داشت نہیں کی جائے گی ۔حکومت زائرین کو تحفظ فراہم کرے اور زمینی سفر کرنے والوں پر سے پابندی کو فوراً ہٹایا جائے ورنہ ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی۔