The Latest

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ حکومت فی الفور فرانس کا بائیکاٹ کرے، گستاخ فرانسیسی صدر دنیا کا بدترین دہشتگرد ہے، پورے یورپ کو آگ میں جھونکنے والے بدبخت کو لگام ڈالی جائے، حکومتی سطح پر رسالت مآب کی شان میں گستاخی عالمی سطح پر ایک نئی سازش ہے۔

ان کاکہناتھا کہ یورپ میں ایک منظم انداز میں اسلام کے خلاف ماحول بنایا جا رہا ہے، ملعون فرانسیسی صدر کا ناپاک وجود دھرتی کے لیے بدنما داغ ہے۔ حکومت پاکستان فرانس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر فورا ملک بدر کرے اور فرانسیسی سفارت خانہ بند کر کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جہاں اسرائیل کو تسلیم کرانے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، وہیں یورپ میں اسلام مخالف دھڑے منظم ہو رہے ہیں، آج وقت ہے کہ مسلمان یک زبان ہو کر اسلام مخالف قوتوں کے خلاف ڈٹ جائیں، مسلم ممالک اور خاص طور پر نام نہاد اسلامک ملٹری الائنس کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ پاکستان میں موجود فرانسیسی اشیاء پر پابندی لگائی جائے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی کابینہ کا اہم اجلاس۔ اجلاس میں تنظیمی صورتحال،شعبہ جاتی پروگرامات شعبہ جاتی فعالیت کے علاوہ ماہ ربیع الاوّل کے پروگرامات پر غور و خوص کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ ماہ ربیع الاول میں منعقدہ میلاد ریلیوں میں اپنے تنظیمی تشخص کے ساتھ شرکت کی جائیگی نیز مختلف سطح پر ہونے والی میلاد النبی ص کانفرنس اور سیرت نبوی ص کے پروگرامات میں بھی شرکت کی جائے گی نیز فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے ماضی کی درخشاں روایات کو پیش نظر رکھتے ہوئے عمدہ میلاد النبی ص کانفرنس منعقد کی جائے گی جس کی جگہ اور تاریخ کا تعین ہے بہت جلد کر لیا جائے گا۔ اجلاس میں گزشتہ دنوں ہونے والے سابقین کے اجلاس کے فیصلہ جات کی تائید و توثیق کی گئی۔

سابقین کی سفارش کے مطابق امسال ماہ ربیع الاول میں ایک عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا نیز اجلاس کے دوران پولٹیکل کونسل کی تشکیل بھی عمل میں لائی گئی جس کا باقاعدہ اعلان سیکرٹری سیاسیات تنویر احمد خان مغل نے کیا۔ اجلاس کی صدارت ریاستی سیکرٹریٹ جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کی جب کہ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر مولانا سید حمید حسین نقوی،سیکرٹری سیاسیات تنویر احمد خان مغل،سیکرٹری تربیت مولانا سید اسرارعباس نقوی،سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی،سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی،سیکریٹری ویلفیئر خالد محمود عباسی،سیکرٹری وحدت یوتھ و ADMCسید رضی عباس سبزواری شریک ہوئے۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان و آزادکشمیر بھر میں امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت نہایت ہی تو تزک احتشام کے ساتھ منائے گی۔ اس موقع پر منعقدہ ریلیوں،جلسوں اور جلوسوں میں بھرپور شرکت و شمولیت اختیار کی جائے گی نیز خود مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے مختلف اضلاع میں وحدت بین المسلمین کی خاطر کانفرنسز سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مرکزی پروگرام انشاءاللہ مظفرآباد میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی یہ درخشاں روایت ہے کہ وہ ہمیشہ وحدت بین المؤمنین وحدت بین المسلمین کے لیے کوشاں رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ذات رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی کائنات کا وہ واحد نکتہ ہیں جس پر امت مسلمہ کا اتحاد ممکن ہے۔ دنیا کا ہرایک مسلمان اپنے اپنے طریقے سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کو مناتا ہے کہیں پر سیرت النبی ص اور کہیں پر میلاد النبوی ص کانفرنسز ہوتی ہیں تو کہیں پر محافل میلاد اور کہیں پر ریلیاں جلوس ہوتے ہیں لیکن یہ سب آقا علیہ السلام سے محبت کے اظہار کے طریقے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھر میں اہلسنت برادران کی طرف سے نکالی جانے والی ریلیوں میں نہ صرف شرکت کرے گی بلکہ جلوس کے راستوں پر سبیلوں اور استقبالیوں کا اہتمام بھی کرے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری تربیت مولانا سید اسرار عباس نقوی نے کہا کہ اللہ تعالی نے کائنات کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر خلق کیا اور حضور کے اخلاق کریمانہ کو عالم انسانیت کے لیے اسوہ حسنہ قرار دیا ضرورت اس امر کی ہے کہ ملت اسلامیہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کو اپناتے ہوئے ان روشن واضح تعلیمات پر عمل کرے جو اس کی ہستی کو بنانے اور بقاء و فلاح کی ضامن ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی ۔

علامہ راجہ ناصرعباس اور علی امین گنڈا پور کے درمیان گلگت بلتستان کےسیاسی مسائل ، آئندہ کی حکومت سازی اور الیکشن کے بعد بلدیاتی الیکشن سمیت دیگر تمام امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی اورمرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کے ہمراہ موجود تھے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ملک گیررحمت اللعالمین وحدت کانفرنس کا انعقاد4نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے نامور علماء و مشائخ، دانشور اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی کے مطابق کانفرنس میں شرکت کے لیے اہم شخصیات کو مدعو کیا جا رہا ہے۔کانفرنس کے انعقاد کا مقصد سیرت نبوی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے اتحاد امت کے تقاضوں اور ضرورتوں کو واضح کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواداری اور عقائد کا احترام ہمارے دین کا بنیادی جُز اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی روشن تعلیمات کا حصہ ہیں۔جو قوتیں مذہب کے نام پر نفاق کے بیج بو رہی ہیں وہ شیطانی طاقتوں کے آلہ کار اور دین اسلام کے دشمن ہیں۔طاغوت و استکبار کو شکست دینے کے لیے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ مسلمانوں کےلیے مرکز اتحاد اور طاقت کا منبع ہے جسے مضبوطی سے پکڑ کر امت مسلمہ ذلت سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔رحمت اللعالمین کانفرنس کے ذریعےاخوت، اتحاد اور محبت کے ہیغام کو ملک بھر میں پھیلائیں گے۔ ان قوتوں کو پنپنے نہیں دیں گے جو بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتی ہیں۔

وحدت نیوزز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے افغانستان کے ایک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں بے گناہ انسانوں کی شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ مسلمان ملک افغانستان میں گزشتہ ایک عرصے سے بے گناہ معصوم انسانوں کا قتل عام جاری ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گرد افغانستان میں سر عام اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ بے گناہ انسانوں کو نشانہ بناتے ہیں ایک تعلیمی ادارے پر حملہ کر کے معصوم بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کرنا اسلام دشمن دہشت گرد عناصر کی کارروائی ہے۔ افغانستان کی حکومت اور اس پر قابض افواج کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

 انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے امریکی کردار شرمناک ہے۔ داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو ہمیشہ اسلام دشمن سامراجی قوتوں کی سرپرستی اور مالی معاونت حاصل رہی ہے ہے۔انہوں نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبے بھر کے ارکان اور عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اہلسنت برادران کی جانب سے عیدمیلادالنبی(ص) کے سلسلہ میں نکالے جانے والے جلوسوں کے استقبال کیلئے اہتمام کریں اور جلوسوں کے روٹ پر دودھ، شربت اور چائے کی سبلییں لگائیں۔

لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کی خصوصی ہدایت پر 12 سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جائے اور شیعہ علماء اور قائدین اہلسنت بھائیوں کے جلوس ہائے میلاد میں شرکت کریں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں کی امت کو منتشر کرنے کی سازشوں کو خاک میں ملانے کا یہ بہترین موقع ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ حضور نبی کریم (ص) کی شخصیت ہمارے لئے وحدت کا بہترین نمونہ ہے، ہم سیرت النبی(ص) پر عمل پیرا ہو کر تکفیریت کو شکست دے سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ربیع الاول میں ہم اپنے اتحاد کا عملی مظاہرہ کر سکتے ہیں اور یہ وحدت کے فروغ کیلئے بہترین موقع ہے، کیونکہ حضور نبی کریم(ص) کی شخصیت تمام مکاتب فکر کیلئے قابل احترام ہے، دشمن نے محرم میں جو فرقہ واریت کی آگ لگانے کی کوشش کی، یہ ربیع الاول کا مہینہ اس آگ پر پانی ڈالنے کا موقع ہے جسے نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وحدت کانفرنسوں کا اہتمام کیا جائے جس میں اہلسنت اور اہل تشیع علمائے کرام کو مدعو کیا جائے اور امت تک وحدت و بھائی چارے کا پیغام عام کیا جائے۔



وحدت نیوز(گلگت)ہماری قیادت نے خطے کی تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوے جو بھی فیصلہ جات کیے ہیں ہمیں من و عن تسلیم کرنے چاہیے عوام اپنے قائدین کے ساتھ مخلصانہ اور بے لوث کوششوں کو جاری رکھیں تو بہت جلد مثبت نتائج دیکھنے کو ملیں گے، ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد جو کہ ان دنوں گلگت بلتستان کے سیاسی دورہ پر ہیں نے نومل حلقہ 1 میں خواتین کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئےکیا ۔

انھوں نے کہاکہ موجودہ سیاسی جدوجہد میں عوام اپنے قائدین کے شانہ بشانہ میدان میں موجود رہی تو اہداف تک رسائی آسان ہو جائے گی ،ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمارا ہدف گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دلانا ہے اور اس ہدف کی تکمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

 اس موقع پر سیکرٹری جنرل گلگت سائرہ ابراہیم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی باشعور اور وطن دوست عوام اس بات کا مشاہدہ کر رہی ہے کہ ان کے حقوق کی جنگ کے لیے میدان عمل میں مجاھدانہ کردار کون ادا کر رہا ہے۔

 انھوں نے مزید کہا کہ حقوق کے حصول کی اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں کیونکہ ہمارے بچوں کا مستقبل اسی صورت محفوظ اور روشن ہوسکتا ہے جب اس خطے کو صوبہ کا درجہ دے دیا جائےگا۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

اسدعباس نقوی اور چیف الیکشن کمشنر جی بی کے درمیان قانون ساز اسمبلی کے آمدہ الیکشن صاف شفاف اور پرامن ماحول میں کروانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے اسد عباس نقوی کو بتایاکہ شفاف اور پرامن الیکشن کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور جو لوگ دھاندلی کی باتیں کر رہے ہیں وہ حقائق کے منافی ہیں الیکشن کمیشن مکمل غیر جانبدار ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) حلقہ نمبر دو سکردو کے نامور عالم دین آغا سید محمد رضوی نے رفقاء و عمائدین سمیت مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید محمد رضوی نے کہا کہ آغا علی رضوی اور انکی جماعت کے نظریاتی حامی تھے تاہم آج کے بعد آغا علی رضوی کے قدم سے قدم ملا کر کندھے سے کندھے ملا کر پاکیزہ اہداف کے حصول کے لئے اپنے رفقاء اور عمائدین شگری خورد سمیت بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور مل کر حلقے کے مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھیں گے ساتھ ہی ساتھ آنے والے انتخابات میں کاظم میثم کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

آغا سید محمد رضوی،آغا سید نجف شاہ،آغا سید احمد شاہ،منچھی محمد،حاجی نذیر سمیت دیگر سرکردگان کی مجلس وحدت میں شمولیت پر آغا رضوی نے انکا خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔شمولیتی پروگرام میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری،شیخ علی شیر انصاری اور دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے خلاف پابندیاں قابل مذمت ہیں اس سے پہلے بھی امریکہ سید مقاومت اور حزب اللہ کے خلاف اپنی دشمنی اور عداوت کا اظہار کرتا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اسلام دشمنی کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے وہ دنیا بھر میں اسلام ناب کی علمبردار جماعتوں کا مخالف ہے کیونکہ وہ اپنے شیطانی استعماری اور استکباری عزائم کی راہ میں اسلام کے علمبردار علماء اور الہٰی تنظیموں کو سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک امت مسلمہ کے غدار ہیں۔ بحرین اور یو اے ای کے بعد سوڈان کی جانب سے غاصب اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کا عندیا انتہائی شرمناک ہے۔ امریکا اگر اپنے اثر و رسوخ دباو اور لالچ کے ذریعے بعض بے ضمیر حکمرانوں کے ذریعے اسرائیل کو تسلیم کروا لے تو اس کا یہ قطعا یہ مقصد نہیں ہے کہ امت مسلمہ بھی غاصب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا کیوں کہ آج بھی بحرین یو اے ای کے عوام اور سوڈان کے عوام سمیت پوری امت مسلمہ کی نظر میں اسرائیل غاصب اور ناجائز ریاست ہے جس کو تسلیم کرنے والے امت مسلمہ کے غدار اور مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عظيم انقلابی رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی طویل قید اور صحت پر شدید تشویش ہے۔ دنیائے اسلام نائیجیریا کے مجاہد عالم دین علامہ ابراہیم زکزاکی کی طویل قید اور نائیجیرین حکومت کے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree