وحدت نیوز(خوشاب) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی آرگنائزر، حجتالاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے وفد کے ہمراہ ضلع خوشاب کے موضع "پدھراڑ" اور سرگودھا کا تعزیتی دورہ کیا۔
یہ دورہ دارالعلوم محمدیہ سرگودھا کے پرنسپل، حجتالاسلام والمسلمین علامہ ملک نصیر حسین کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے لیے کیا گیا۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مغفرت کی دعا فرمائی۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی آرگنائزر، حجتالاسلام والمسلمین علامہ سید ملازم حسین نقوی، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن مولانا ذوالفقار حسین اسدی اور مولانا ظہیر کربلائی بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔