ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے وفد کی جماعت اسلامی کے دفتر آمد، سابق امیر کی وفات پر اظہار افسوس

18 July 2025

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی ارگنائزر و ممبر متحدہ علما بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے وفد کے ہمراہ اسلامک سنٹر ملتان کا دورہ کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ طاہر عباس نقوی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، مولانا لیاقت حسین، سید جواد رضا جعفری شامل تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر ثناء اللہ سہرانی اور جماعت اسلامی ملتان کے ا میر صہیب عمار صدیقی موجود تھے۔

ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سابق امیر رائو محمد ظفر نے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات کو ایک بڑا نقصان قرار دیا، انہوں نے کہا کہ روا محمد ظفر نے انسانیت کی خدمت کے لیے جن فلاحی کاموں کا آغاز کیا آج وہ ثمرآور در خت بن چکے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree