The Latest

وحدت نیوز(گلگت) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے حلقہ  4 نگر 2آغا ذوالفقار بہشتی کی مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریٹ آمد، پی ٹی آئی امیدوار نے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی سے ملاقات کی ، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات برادر عباس اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ نیئر مصطفوی بھی موجود تھے۔

 ملاقات میں حلقہ 4 نگرمیں ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کی جانب سےمشترکہ کمپین چلانے کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی ، انشاءاللہ کامیابی کے بعد علاقے کی ترقی اور جی بی کے مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی نے اپنے انتخابی مہم کے سلسلے میں دورہ گلگت کے موقع پر گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون سے ملاقات کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل آغا سید علی رضوی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل آغا احمد علی نوری،صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری غلام عباس، حاجی زرمست خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔

گورنر گلگت بلتستان اور ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کے درمیان گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر الیکشن کے انعقاد کو پر امن ماحول میں دھاندلی سے پاک کروانے کے لئے تمام ضروری اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد اور سیکرٹری جنرل گلگت محترمہ سائرہ ابراہیم نے جٹل یونٹ میں خواتین کے ساتھ ملاقات کی محترمہ نرگس سجاد نے خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی میدان میں کامیابی و فتح کے لیے باشعور خواتین کا کردار نہایت اہم ہے۔

 انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیاسی میدان میں بھی بہت اہمیت کا حامل ہے اور گلگت کی خواتین اس الہی پلیٹ فارم سے خطے کی تقدیر بدلنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گی اس موقع پر سیکرٹری جنرل گلگت محترمہ سائرہ ابراہیم نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ گلگت کی خواتین نے ہمارا حوصلہ بڑھایا ہے اور بہترین رد عمل پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ آئینی حقوق کے حصول کے لیے ہماری خواتین نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے ہمارے خطے کی خواتین تعلیمی میدان میں بھی آگے بڑھ رہی ہیں انھوں نے کہا تعلیم یافتہ ، تربیت یافتہ اور جرات مند خواتین ملک و قوم کی ترقی میں ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

وحدت نیوز(سکردو)سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری اور سینئر رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان متفقہ امیدوار ایم ڈبلیو ایم و پی ٹی آئی حلقہ دو سکردو کاظم میثم نے عمائدین شھید جعفر کالونی گمبہ سکردو کی خصوصی دعوت پر آج شھید جعفر کالونی گمبہ سکردو کا دورہ کیا جہاں شھید جعفر کالونی گمبہ سکردو کے علماء،زعماء،  عمائدین سے ملاقات اور گلگت بلتستان کے سیاسی اور حلقے کے سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر علماء زعماء سرکردگان شھید جعفر کالونی گمبہ سکردو کے عمائدین نے مجاھد ملت آغا علی رضوی کے انتخاب آپکی قیادت اور مجلس وحدت مسلمین کی بابصیرت قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ انتخابات میں بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ آغا علی رضوی،شیخ احمد نوری اور کاظم میثم نے انکی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی ،صوبائی سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان آغا علی رضوی ایم ڈبلیو ایم وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر ماہر قانون دان جسٹس (ر) سید جعفر شاہ (مرحوم) کے گھر تعزیت کے لئے پہنچ گئے۔

سید جعفر شاہ کے فرزند سید سہیل شاہ اور دیگر لواحقین سے دلی تسلیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی۔ایم ڈبلیو ایم وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین سید اسد عباس نقوی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری،سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم جی بی غلام عباس،حاجی زرمست خان اور دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے سینیئر رہنما ، متفقہ امیدوار برائے حلقہ دو سکردو محمد کاظم میثم کے حق میں پی ٹی آئی کے رہنما و امیدوار زاکر ایڈووکیٹ دستبردارہوگئے۔پریس کانفرنس میں جناب ذاکر ایڈووکیٹ نے ایم ڈبلیوایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اپنی پارٹی قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے ہر مرحلے پر کاظم میثم کا ساتھ دینے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔

 جناب ذاکر ایڈووکیٹ نے ثابت کیا کہ وہ ایک سلجھے ہوئے سیاست دان ہیں جو نظریاتی تشخص کیساتھ اپنی لیڈرشپ کے فیصلوں کو تسلیم کرنے سے نہیں ہچکچاتے۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ حلقہ دو کے عوام کی بھرپور حمایت کیساتھ اسمبلی فلور اور ہر لیول پر عوام اور علاقے کے حقوق اور مسائل کے حل میں کردار ادا کرینگے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی کابینہ کے سابقہ ادوار میں کام کرنے والے احباب کا ایک اجلاس سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی زیر صدارت وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکائے اجلاس نےریاستی سیکرٹری جنرل ان کی کابینہ اور ان کے کام کاج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیااور کاموں کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ اس موقع پر سابقین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کا ایک واضح اور روشن چہرہ ہے جو مقام معاشرے کے اندر مجلس وحدت مسلمین کا ماضی میں تھا اب اس میں مزید بہتری لانی چاہیے۔بہتری کی ہر جگہ گنجائش موجود ہوتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہیں چاہے جہاں بھی ہوں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کے آپ جوہمارے سابقین دوست ہیں آج مجلس وحدت مسلمین جہاں کھڑی ہے یہ آپ دوستوں کے کام کا آپ دوستوں کی بہتر حکمت عملی اور آپ لوگوں نے جو مجلس وحدت مسلمین کو وقت دیا اس کی بدولت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آپ دوست مجلس وحدت مسلمین کا قیمتی سرمایہ ہیں ہم آپ کی رہنمائی چاہتے ہیں ہم سمجھتے ہیں آپ جہاں بھی ہیں اس وقت وہاں تک آپکو پہنچنے میں آپکی فکری ، معنوی اور سیاسی تربیت میں مجلس وحدت مسلمین کا کردار ہے آپ جہاں ہیں وہاں مجلس وحدت مسلمین کے سفیر ہیں مجلس وحدت مسلمین کے پیام میں امن و محبت کے پیامبر ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہم بھی کام کر رہے ہیں انسانی اعتبار سے غلطیاں ہو سکتی ہیں جہاں بندہ کام کرتا ہے وہاں غلطی کی گنجائش موجود ہوتی ہے لہذا آپ جو سابقہ دوست ہیں ہم توقع کرتے ہیں کہ آپ ہماری بہتر رہنمائی بھی کریں گے اور کام کاج میں بھی تعاون و مدد کریں گے۔ سابقین دوستوں نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جہاں ہماری ضرورت سمجھی جائے گی وہاں مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ وتعاون کے لیے تیار ہیں نیز اجلاس میں ماہ محرم و صفر میں اوردیگر پروگرامات،وحدت بین المسلمین کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین کے قیام میں مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے کردار کو سابقین احباب کی طرف سے سراہا گیا اور یہ رائے دی گئی کہ مجلس وحدت مسلمین جس طرح پہلے میلاد کے موقع پر بڑا پروگرام کرتی تھی اسی طرح پروگرام کو برگزار کرانے کی بھرپور کوشش کرے نیز میلاد النبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ریلیاں و اجتماعات میں شرکت اور جلوس ہائے میلاد کا استقبال سبیلوں اور لنگر کےاہتمام کی بھی کوشش کی جائے۔ جن پروگرامات میں شرکت کی جائے وہاں اپنا جماعتی تشخص بحال و برقرار رکھ کے شرکت کی جائے۔

اجلاس میں سابق سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی,سابق سیکرٹری تربیت مولانا ممتاز علی حسینی, سابق سیکرٹری تبلیغات مولانا خافظ کفایت حسین نقوی , سابق سیکرٹری رابطہ و تنظیم سازی برادر سید حسین سبزواری, سابق سیکرٹری نشرواشاعت سید قلندر حسین نقوی, سابق سیکرٹری سیاسیات سید ارسلان علی بخاری کے علاوہ ریاستی سیکرٹری جنرل کی معاونت کے لیے سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی, سیکرٹری تربیت مولانا سید اسرار عباس نقوی اور سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرشیرازی کے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور سے مسلسل رابطوں اور کوششوں کی بدولت اور علی امین گنڈا پور کی جانب سے آئی جی خیبرپختونخوا، ڈی سی،ڈی سی او،ڈی آئی جی کو دی گئی فوری ہدایات کےنتیجے میں چہلم امام حسینؑ پر جلوس اربعین میں پیدل شرکت کرنے پر گرفتار تینوں عزادارایم ڈبلیوایم کے رہنما سید اسدعلی زیدی، علامہ غضنفر نقوی اور زاکر اہلبیتؑ ساجد حسین سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان سے رہا ہوگئے ہیں

تمام گرفتار شدگان کو خیبر پختونخوا کی متعصب پولیس نے 3ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم نواسہ رسول ؐامام حسینؑ کے موقع پر جلوس عزا میں شرکت کیلئے پیدل مارچ کرنےکے جر م میں گرفتار مجلس وحدت مسلمین کے سمیت دیگر عزاداروں کو آج سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان سے رہا کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رہا ہونے والوں نےمیں سید اسد علی زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخواہ، مولانا سید غضنفر نقوی ضلعی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خا ن اور زاکر اہلبیتؑ ساجد حسین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھرمیں اس سال چہلم امام حسینؑ پر جلوس ہائے عزا میں پیدل شرکت کرنے پر ریاستی اداروں کی جانب سے عزاداروں کے خلاف سینکڑوں مقدمات درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں ۔

وحدت نیوز(لاہور)تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میںمنعقد ہوئی جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے خصوصی خطاب کرتےہوئے کہاکہ منہاج القرآن آکر میں ایسا محسوس کرتا ہوں جیسے اپنے گھر میں بیٹھا ہوں اپنوں کے درمیان بیٹھاہوں، اپنے بھائی بہنوں کے درمیان بیٹھا ہوں، خدا گواہ ہے میری یہ کیفیت ہوتی ہے ادھر آکر۔کوئی اجنبیت نہیں محسوس کرتا میں آپ کے ساتھ چل کر مرسکتاہوں اپنی جان قربان کرسکتا ہوں اس راہ پر جو حق کا راستہ ہےجو مظلوموں کا راستہ ہے۔یہ وقت ہے بیدار ی کا ہوشیاری کا اس ملک کو بچانے کا، حکمران ، اسٹیبلشمنٹ اور اپوزیشن جس کے ہاتھ میں طاقت اور اختیار ہے ذاتی بغض وعناد کو ایک طرف کردویہ وطن رہے گا تو تم بھی عیاشیاں کرسکوگے۔اس وقت جو کچھ اس وطن میں ہورہا ہےاس کے پیچھے فقط اندرونی نہیں بلکہ بیرونی قوتیں بھی کارفرماہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ دشمن بڑی خطرناک منصوبہ بندی کے ساتھ وادر ہوا ہے، روس کو گھیرا ہے، کورین کی طرف سےبیلاروس کی طرف سے آذربائیجان ، آرمینا کی جانب سے، ساؤتھ چائنا سی کی طرف بھی مسائل کھڑے کیئےہیں، تقسیم کا یہ منصوبہ پاکستان کو کمزور کیئے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ چائنا کوکنٹین کرنا ہے ، ویسٹ سے ایشیاءاور ایسٹ کی جانب شفٹ آف پاور کو روکنا ہے ۔ وہ ہمارے دین کے بھی دشمن ہیں اور اس مادر وطن کے بھی دشمن ہیں،انسانیت کے بھی دشمن ہیںوہ غیرت اور ہمیت کے دشمن ہیں،آئیں اپنے دین اور وطن کی خاطر ہم ایک ہوجائیں، اگر یہ حکومت ہمارے دشمنوں کی بھی ہوتی تو ہم ان حالات میں اس کے خلاف بھی محاذ آرائی نا کرتے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ تحریک منہاج القرآن کا منہج قرآنی اور انبیائی ہے، ظلم مٹانے اور عدل کے نفاذ کا راستہ ہے،منہج قرآن یہی ہے کہ ہم پرچم عدل اٹھائیں اور ظالموں کے مقابلے کیلئے میدان میں حاظر ہوں اور مظلوموں اور محروموں کے چہروں پر تبسم آئے اور ناامیدی ختم ہوجائے، میں نے دیکھا جب وقت کے یزیدوں نے ماڈل ٹاؤن کا محاصرہ کیا تھا تو یہاں بچوں، بوڑھوں، جوانوں کا حوصلہ دیدنی تھا۔ نہج القرآن پر چلنے والے یہ تمام لوگ حسینی ؑ ہیں، میں نے ان میں حسینیت کو دیکھا ہےاس وقت دیکھا ہےجب یہ حکمرانوں کے ظلم کے مقابل لبیک یا حسینؑ ، لبیک یا زہراؑ اور لبیک یازینبؑ کہتے تھے ۔جن کا اسوہ حسینی وزینبی ہو ان کا راستہ کوئی یزیدی نہیں روک سکتا۔

یوم تاسیس کی تقریب میں منہاج القرآن کی مذہبی، سماجی، فلاحی، تعلیمی، تربیتی خدمات پر مشتمل ڈاکومنٹری شرکائے تقریب کو دکھائی گئی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مہمانوں کو مرکزی سیکرٹریٹ میں خوش آمدید کہا۔ نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ میر آصف اکبر، وقاص خالد، علامہ غلام مرتضی علوی اور سدرہ کرامت نے ادا کئے۔ انوار المصطفیٰ ہمدمی نے نظم پیش کی، بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری نور محمد چشتی نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی اور نعت رسول مقبول ﷺ محمد افضل نوشاہی اور حمزہ نوشاہی نے پیش کی۔

دیگر مقررین میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری،امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سید ضیائاللہ شاہ بخاری ، مجیب الرحمن شامی ، ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر ، بیرسٹر عامر حسن، خواجہ معین الدین محبوب،ایم ڈبلیوایم کی رہنما ایم پی اے زہرا نقوی، علامہ حسین رضا قادری، صوفیہ بیدار بخت بٹ شامل تھے۔

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کا ایک روزہ دورہ لیہ، عزاداروں سے ملاقات، اربعین حسینی کے موقع پر جلوس نکالنے کی پاداش میں بے بنیاد مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ، شہادت امام حسن علیہ السلام کے سلسلے میں مجلس عزاء سے خطاب، مختلف علاقوں میں فاتحہ خوانی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی و ضلعی رہنما موجود۔

تفصیل کے مطابق علامہ اقتدار حسین نقوی نے صوبائی رہنمائوں سید ندیم عباس کاظمی اور ثقلین نقوی کے ہمراہ ضلع لیہ کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی رہنماء صفدر حسین خان، جمیل حسین خان، ساجد حسین گشکوری، تصور عباس اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے روز اربعین مشی واک نکالنے پر درج کیے گئے بے بنیاد مقدمات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران علامہ اقتدار نقوی نے ضلعی پولیس سربراہ سے مطالبہ کیا کہ عزاداری سید الشہداء کی پاداش میں درج کیے گئے تمام مقدمات کو خارج کیا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ مقدمات تعصب کی بناء پر قائم کیے گئے ہیں اور ان مقدمات میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو گذشتہ کئی سالوں سے وفات پاچکا ہے، جن افراد پر مقدمات بنائے گئے ہیں، ان میں بیشتر افراد واک کا حصہ بھی نہیں تھے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ عمل کسی کو خوش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ علامہ اقتدار نقوی نے تھلہ عنایت خان میں مرحوم افراد کی فاتحہ خوانی کی اور بعدازاں شہادت امام حسن علیہ السلام کے سلسلے میں منعقدہ بنگلہ ناصر خان میں مجلس عزاء سے خطاب بھی کیا۔

 اُنہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری کی راہ میں کسی بھی رکاوٹ کو قبول نہیں کریں گے، ملک اور عزاداری دشمن کان کھول کر سن لیں، ہم کٹ تو سکتے ہیں لیکن عزاداری سیدالشہداء پر سودے بازی قبول نہیں کرسکتے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree