The Latest

hrc.allama raja nasir abbasمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کسی بھی انسانی معاشرے میں عوام کو آئینی حقوق اوربنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، اگر حکمران اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا راستہ روک کر ایک مثالی معاشرے کی تشکیل کا خواب پورا کیا جا سکتا ہے، آج صرف پاکستان ہی پوری دنیا میں انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے، انسانی حقوق کی پامالی کے سبب پیدا ہونے والا معاشرتی بگاڑ عروج پرہے ،اس صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ انسانی حقوق کی بحالی کے لیے اسلام کے عطا کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل کیا جائے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مجلس وحدت کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا ، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی غربت کی نچلی سطح پر زندگی گزارنے پر مجبور ہے ، تینتیس فیصد بچوں کو حصول تعلیم اور چالیس فیصد آبادی کو صحت کی سہولیات میسر نہیں، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کے سبب سرزمین وطن پر غربت مہنگائی ، اقربا پروری اور دیگر معاشرتی برائیوں نے عوام کو احسااس محرومی میں مبتلا کر رکھا ہے ، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی

مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری امور جوانان سید رحیم شاہ دوپاسی انتقال کر گئے ، وہ اپنے آبائی علاقہ حب جانے کے لیے حیدر آباد سے کراچی جا رہے تھے کہ سپر ہائی وے پر ٹریفک کے المناک حادثے کا شکار ہو گئے ، مرحوم کا شمار ایم ڈبلیو ایم کے فعال ترین کارکنوں میں ہوتا تھا ، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری ، ڈپٹی سیکرٹری علامہ امین شہیدی ، مرکزی سیکرٹری امور جوانان اور دیگر راہنماؤں نے مرحوم کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہپار کرتے ہوئے اسے مجلس وحدت کا ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیاہے ، انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ہے
رحیم شاہ کاشمار ان افراد میں ہوتا تھاجو دن اور رات کی تمیز کرے بغیر قوم اور ملک کی خدمت کیا کرتے تھے وہ ایک بے مخلص جوان تھے جو کبھی بھی بلوچستان کے ناگفتہ بہ حالات سے مرعوب نہیں ہوئے اور اپنے کام کوجاری رکھ

Allama raja nasir.dokh syadanمشکل ترین وقت کربلا میں تھا جہاں تمام مرد شہید ہوچکے تھے سوائے ایک امام کے جو کہ بیمار تھے ،دشمن نے اپنے خیال میں بظاہر سب کچھ ختم کردیا تھا 
میں نے کتابوں میں پڑھا ہے کہ یزید کے فوجی یزید سے کہہ رہے تھے کہ یزدید ہم نے پورے راستے ان پر تشدد کیا انہیں ٹارچر کیا ہر طرح کی ازیتیں دیں لیکن ان کے بڑے تو کجا ان کے بچے بھی ڈرے نہیں اور کسی نے شکست تسلیم نہیں کیا لہذا ہم نے بھی آج خوفزدہ نہیں ہونا دہشت گردی اور دہشت گردوں سے ہم کبھی خوفزدہ نہ ہوں
ان خیالات کا اظہار علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ڈھوک سیداں میں جلوس عاشورہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین سے ملاقات میں کیا

جن کے پائے استقامت میں کبھی لغزش نہیں آئی

علامہ آغا علی رضوی کے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے طور پر انتخاب کے بعد بلتستان کے جوانوں کے عزم و ہمت اور حوصلے بلند ہوگئے۔ علامہ آغا علی رضوی بلتستان کے جوانوں کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔ آپ نے بلتستان کے جوانوں کو صحیح جہت دینے اور ان میں حسینی عزم پیدا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ آپ نڈر، بہادر، بے باک اور حق گو عالم دین ہیں، تمام احتجاجی تحریکوں میں آپ نے نوجوانوں کی قیادت کی ہے، بلتستان کا جوان طبقہ آپ کے ہر حکم پر لبیک کہنے کو تیار ہے۔

جوانوں کے ایک وفد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ آغا علی رضوی کی قیادت میں ہم اسلام دشمنوں، پاکستان دشمنوں اور دہشت گردوں کو اس علاقے میں ذلیل و رسواء کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی خوش نصیبی ہے کہ علامہ آغا علی رضوی جیسے عظیم رہنما ملے ہیں وہ یقیناً تنظیم کے اہداف تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے اور ان کے انتخاب سے ہمارے حوصلے اور ہمت بلند ہوگئے ہیں، ہم ہمہ وقت دین کی سربلندی اور پاکستان کی بقاء کے لیے متسعد ہیں۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے معروف عالم دین علامہ آغا علی رضوی کے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے طور پر انتخاب کو نہایت حوصلہ افزاء قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ آغا علی رضوی جسے نڈر، بے باک اور عالم مبارز کے انتخاب سے دشمن مایوں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ آغا علی رضوی میں قیادت کی صلاحیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے آپ سخت ترین حالات میں بھی مصلحت کا شکار ہونے والا نہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن اس الٰہی تنظیم اور اس کے عظیم رہنماء سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرتی ہے اور دونوں تنظیمیں مل کر اسلام دشمن، پاکستان دشمن اور انسانیت دشمن طاقتوں کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ آغا علی رضوی کو سانحہ کوہستان، چلاس اور لولوسر کے بعد صدائے احتجاج بلند کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف بولنے پر مختلف ذہنی اذیتوں میں مبتلا کرنے کی بھرپور کوششیں ہوئی ہیں تاہم آپ کے پائے استقامت میں کبھی لغزش نہیں آئی ہے، آپ کو گرفتار کروانے میں ان عناصر کا بھی ہاتھ ہوسکتا ہے جو پس پردہ دہشت گردوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جو کبھی یہ نہیں چاہتے کہ سانحہ چلاس، کوہستان اور بابوسر کے قاتل پکڑے جائیں۔ جیل، گرفتاریاں اور شہادتیں کربلا والوں کا خاصہ ہے اور یہ ہمیں ان سے وراثت میں ملی ہے۔ کربلا والے بھی یزیدی طاقتوں سے کبھی مرعوب نہیں ہوئے۔

protest-against-attacks-on-womemمجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے زیراہتمام کراچی میں نمائش چورنگی پر شیعہ خواتین اور معصوم بچیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں خواتین اور معصوم بچوں سمیت کراچی میں شہید ہونے والے درجنوں شیعہ نوجوانوں اور عمائدین کے خانوادوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشت گردی کے خلاف اور حالیہ دنوں شہر کراچی میں دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہونے والی خواتین اور معصوم بچی مہزر زہراء سے اظہار یکجہتی پر مبنی کلمات درج تھے۔ شرکائے احتجاجی مظاہرہ شہر کراچی میں ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ اور خصوصاً خواتین کی ٹارگٹ کلنگ سمیت مقامی اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا 13 سال مہزر زہراء پر حملہ کرانیوالے دہشت گردوں کی گرفتاری اور سزا کا مطالبہ کر رہے تھے اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بھی لگا رہے تھے۔

allama sabil ulhasanمجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کرنے والی پاکستان و اسلام دشمن قوتوں کو لگام دی جائے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کراچی میں مولانا اسماعیل کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ مسلمانوں کے مشترکہ دشمن شیعہ سنی عوام کی قتل و غارت گری میں مصروف ہیں، حکومت کراچی میں دہشتگردوں کیخلاف فوری کارروائی کرے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اہلحدیث پیش امام کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کی گرفتاری اور اس کے انکشافات نے ظاہر کردیا ہے کہ شیعہ سنی عوام کے قتل عام میں ایک ہی قوت ملوث ہے۔

protest in usa shia killingنیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ہزاروں افراد نے پاکستان میں شیعہ نسل کشی کیخلاف شدید احتجاج کیا 
اس مظاہرے میں شریک افراد نے ہاتھوں میں پاکستان میں ہونے والی شیعہ نسل کشی کیخلاف بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ اس نسل کشی میں شہید ہونے والے افراد کی تصاویر بھی اٹھارکھی تھیں
مظاہرین بند کرو بندکرو دہشت گردی بند کرو شیعہ کشی بند کرو اور ہم امن کے ہیں طلبگار شدت پسندی مردہ باد جیسے نعرے لگارہے تھے 
اس مظاہرے کو انعقاد کرنے والوں میں سے ایک خاتون وجیہ رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم جماعتوں اور طالبان کے حملوں میں ابتک ہزاروں بے گناہ شیعہ مارے گئے ہیں جن میں ایک بڑی تعدادڈاکٹرز اینجنئرز اور پروفیشنل افراد کی ہے 
انہوں نے کہا کہ اس غیر انسانی سلوک کا خاتمہ ضروری ہے افسوناک پہلو یہ ہے کہ ریاستی ادارے اور ذمہ دارافراد ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی خاص قدم نہیں اٹھارہے ہیں 
واضح رہے کہ اس مظاہرے میں پورے امریکہ سے افراد نے شرکت کی جوسو سے زائدہ دینی سماجی اور انسانی تنظیموں کی کال پر جمع ہوئے تھے 
مظاہرے میں شریک علمائے کرام کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں امن کے خواہان ہیں اور امت مسلمہ کے درمیان وحدت اور بھائی چارگی چاہتے ہیں لیکن حکومت اوراداروں میں موجود کالی بھیڑیں اور کچھ سیاسی جماعتیں شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں 
مظاہرین نے آخر میں پاراچنار ،ڈیرہ اسماعیل خان کوئٹہ گلگت بلتستان،اور کراچی میں شہید کئے جانے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی اور مذمتی قرارداد پیش کی جس میں محرم الحرام کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی گئی

سگریٹ نوشی اور بلند فشار خون سے بڑی عمر کے افراد کی یاداشت اور توجہ میں کمی جبکہ کم عمر افراد کی سیکھنے کی صلاحتیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔

کنگز کالج لندن میں کئی گئی حالیہ طبی تحقیق کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کے سگریٹ پینے والے افراد کو ہائی بلڈ پریشر کی تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے جس سے دل کے دورے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں ۔

تحقیقی ٹیم نے کہا ہے کہ سگریٹ نوشی اور بلڈ پریشر سے بڑی عمرکے افراد اور نوجوان طبقہ بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ نوجوان طبقے کی یاداشت اور توجہ میں کمی کے علاوہ ان کی سیکھنے کی صلاحیتیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔

کنگز کالج لندن کی طبی ٹیم کی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی سے دماغ اور پھیپھڑے بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی اور بھرپور صحت کیلئے سگریٹ نوشی سے اجتناب کرنے کی ضرورت ہے۔

اسی طرح بلڈ پریشر سے بچنے کیلئے سادہ غذا اور ورزش کو معمول بنا کر صحت مند طریقے سے زندگی بسر کی جاسکتی ہے

مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد کے زیراہتمام نصرت فتح علی خان ایڈیٹوریم فیصل آباد میں "حسین (ع) سب کے امن کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ mwm.failsalabad.confجس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، فیصل آباد امن کمیٹی کے اراکین سمیت بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، چیئرمین امن کمیٹی پنجاب پیر ابراہیم سیالوی، مرکزی امیر تحریک اتحاد ملت اسلامیہ پاکستان مولانا احمد کھرل، جامعہ معصومیہ کے وائس پرنسپل سید زوار حسین نقوی، مولانا تصور حسین جعفری، ضلعی صدر عالمی امن اتحاد کونسل مولانا آصف رضا علوی، ضلعی صدر منہاج القران مولانا عزیز الحسن، مولانا محمد خوبیب حمید، مرکزی رہنماء جماعت اہلحدیت مولانا قاری محمد حنیف بھٹی، چیئرمین متحدہ امن کمیٹی قاری محمد منشاء، ایم ڈبلیو ایم ضلع فیصل آباد کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی، صوبائی صدر جماعت مشائخ پاک پیر صدیق الرحمان احمد، عرفان علی حسینی اور سید حسنین شیرازی نے خطاب کیا۔
مقررین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امام حسین (ع) کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ امام حسین (ع) نے کربلا میں قربانی اسلام کو بچانے کے لئے دی تھی، لہذا تمام مکاتب فکر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کی یاد کو بھرپور طریقے سے منائیں اور ان کے عظیم اہداف و مقاصد کو سمجھ کر ان پر عمل پیرا ہوا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے طاغوت اور یزید کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔ امام حسین (ع) ایک ایسی ہستی ہیں کہ ان پر پوری امت مسلمہ اتحاد کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام (ع) نے خون دے کر یزید کو بے نقاب کیا اور اسلام کا اصل چہرا امت مسلمہ کے سامنے پیش کیا۔ دہشت گردی کرنے والے یزیدی نسل سے تعلق رکھتے ہیں، جو اسلام کے نام کو اسی طرح مٹانے چاہتے ہیں، جیسے یزید نے کوشش کی۔ لہذا حسینی کرادر ادا کرکے اسلام کا تحفظ کرنا ہوگا۔

mwm.womans.krcمجلس و حدت مسلمین پاکستان (شعبہ خواتین )کے زیر اہتمام مملکت خداد پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی حالیہ دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے نذر زیدی اورزخمی ہونے والی اُن کی معصوم بیٹی مہزل زہرا سمیت شیعہ خواتین کودہشت گردی کا نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی کل 8،دسمبر ،بروز ہفتہ ،بوقت 4بجے شام بمقام امام بارگاہ شاہ خراسان،نمائش چورنگی سے امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈتک نکالی جائے گی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree