وحدت نیوز(لاہور) جعفریہ کالونی لاہور میں عشرہ محرم الحرام کی مجالسِ عزاء نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔ ان مجالس سے حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی روزانہ صبح 6 بجے سے 8 بجے تک خطاب فرما رہے ہیں۔یہ مجالس ہر سال جناب آغا باقر قزلباش (ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود) کے زیر اہتمام ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوتی ہیں، جہاں مومنین و مومنات صبح سویرے بڑی تعداد میں شریک ہو کر ذکرِ امام حسین علیہ السلام سے دن کا آغاز کرتے ہیں۔
شرکاء نے آغا باقر قزلباش کی اس مسلسل دینی خدمت کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ محرم الحرام کی روحانی فضا میں ان کا کردار قابلِ تقلید ہے۔علامہ سید علی اکبر کاظمی ان مجالس کے علاوہ لاہور کے مزید تین مقامات پر بھی عشرہ محرم سے خطاب کر رہے ہیں، جبکہ ظہر کے بعد وہ ضلع وزیر آباد میں بھی مجالسِ عزا سے خطاب فرماتے ہیں۔دعا ہے کہ پروردگارِ عالم، علامہ سید علی اکبر کاظمی کو مزید توفیقاتِ خیر عطا فرمائے۔ آمین۔