The Latest

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چنیوٹ کے زیر اہتمام یوم جناب سکینہ سلام اللہ علیھا نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا جس میں  علاقہ کی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی مجلس عزا سے محترمہ سمیرا نقوی اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین چینیوٹ کی صدرعابدہ نقوی نے خطاب کیا۔

محترمہ سمیرا نقوی نے کہا کہ سکینہ کے معنی ہیں قلبی و ذہنی سکون پر یہ بچی سکون سے نہ رہ سکی نازونعم سے پلی، باپ کے سینے پر سونے والی اپنی پھوپیوں کی چہیتی پیاری سکینہ چار سال ہی میں یتیمہ ہو گئی لیکن دین اسلام کی سربلندی اور بقا کے لیے امام حسین علیہ سلام کی کم سن دختر نے بے انتہا غم و مصائب جھیلے اور دشمنان دین کے سامنے جرات و استقامت کے ساتھ ڈٹی رہیں۔

 انہوں نے کہا جناب سکینہ سلام اللہ علیھا تمام بچیوں کے لئےمشعل راہ ہیںبچیوں نے کالی عبا و برقعے میں شرکت کی ،سکینہ سلام اللہ علیھا سے تجدید عہد کیامجلس کے بعد سبیل جناب سکینہ کا اہتمام کیا گیا۔

وحدت نیوز(گلگت)حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے جہاں پاکستان کے چاروں صوبے متاثر ہوچکے ہیں وہاں گلگت بلتستان میں بھی جانی ومالی نقصانات سے عوام دوچار ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جو علاقے متاثر ہوچکے ہیں ان میں موضع بوبر ضلع غذر موضع گورو جگلوٹ ضلع گلگت موضع ہوپر ضلع نگر اور تحصیل تانگیر ضلع دیامر قابل ذکر ہیں۔سرکاری سروے کے مطابق گلگت بلتستان میں کل 22ہلاکتیں ہوٸی ہیں جبکہ رہاٸشی مکانات اور انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔گورو جگلوٹ بوبر اور تانگیر میں متاثرین کیلٸے خیمہ بستیاں قاٸم کی جاچکی ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے حتی المقدور متاثرین کی امداد کیلٸے سرگرمیاں جاری ہیں جن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
١۔ لباس
متاثرین کیلٸے 4000 گرم جوڑے زنانہ۔۔
٢۔ بچوں کیلۓ 2000 گرم جوڑے
٣۔مردوں کیلۓ 300 جوڑے لیڈیز جینٹس 1500 سوئیٹر
٤۔ نوجوان لڑکوں کیلٸے پینٹ شرٹس 1500
کمبل و رضائیاں
١۔ کمبل 100
٢۔ رضاٸیاں۔35
٣۔گدیاں 100
خوراک
١۔ کھانے پینے کی ضروری اشیاٸے خوردونوش جن کی مالیت تقریبا ایک لاکھ اورنقدی ایک لاکھ گیارہ ہزار دو سو نقد رقم رہنما شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین پاکستان محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپٹی ٹیم کے ہمراہ صوبائی آفس گلگت میں رہنما الیاس صدیقی اور محترم برادر عارف قنبری کو نقدی اور دیگر سامان حوالہ کیا۔

وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جنرل سیکرٹری محترمہ نزہت نقوی ،ضلعی سیکرٹری مالیات محترمہ عاصمہ نوید ،یونٹ صدر خواہر نصرت نقوی ،سابقہ مرکزی سیکرٹری مالیات خواہر قرات العین نیز مرکزی  رابطہ  سیکرٹری محترمہ زینب بنت الہدی نے ضلعی برادران کے ہمراہ ملنگ بستی نوشھرہ کا دورہ کیا اور وہاں سیلاب سے متاثرین خاندانوں سے ہمدردی اور داد رسی کی  وفد نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان جس میں کپڑے ،جوتے،چادریں ،جائے نمازیں ،بچوں کے لیے کھلونے،بسکٹ،نمکو،کھجوریں،پانی کی بوتلیں اور پینسلیں ،ربڑ ،رنگ تقسیم کیے گئے  علاوہ ازیں نقد رقم بھی متاثرہ خانوادوں کو دی گئی۔

 امدادی سامان کی تقسیم کے لیے سید عقیل عباس اورانکی فیملی نے جو وہیں کے رہائشی تھے نے بھرپور تعاون کیا ۔اس وفد میں میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جس میں ڈاکٹر عاصف اور انکی دختر ڈاکٹر زہراء عاصف نے مریضوں کا معائنہ کیا آئی ایس او محبین کے یونٹ صدر سید ضامن عباس نےشرکت کی جنھوں نے وہاں  ادوایات کی فراہمی میں اپنا مالی تعاون کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم برادر سید ناصر شیرازی کو سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے رقم بھجوا دی گئی ۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے سیلاب متاثرین کے لیے کی گئی کاوشوں پر تمام اضلاع کا شکریہ ادا کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے اب تک نو لاکھ دس ہزار دو سو روپے کی امداد مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان بردار ناصر شیرازی تک پہنچا دی گئی ہے جبکہ مزید چار لاکھ کا امدادی سامان خریدنے کے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بھیجا جائے گا اس مد میں تمام خواہران کی زحمات قابل ستائش ہیں جنہوں نے اپنی تمام تر مصروفیات کے ساتھ ساتھ اس دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی امداد کے لیے اپنی بھرپور کاوش کی۔

وحدت نیوز(لاہور)کم تعداد اور محدود وسائل و ہتھیار لیکن جذبہ ایمانی سے لبریز مجاہدوں نے اپنے سے دس گنا ذیادہ بڑے اور طاقت رکھنے والے دشمن کو ناکوں چنے چبواے چھ ستمبر ان عظیم غازیوں اور شہیدوں کی یاد دلاتا ہے کہ جنہوں نے اپنے لہو سے اس پاک سرزمین کی آبیاری کی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ۔ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی و رہنما مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے یوم دفاع کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں کیا۔

 ان کا کہنا تھا دھرتی پر جب کبھی مشکل وقت آیا پاک فوج ہمیشہ اسکے تحفظ اور عوام کی فلاح کے لیے میدان میں اتری ہے چھ ستمبر 1965ء کا معرکہ اور عظیم مجاھدوں کے کارنامے آج بھی خون گرماتے ہیں نئی نسل کو اس سنہری تاریخ اور اس جذبہ ایمان اور حب الوطنی سے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے موجودہ دور پاکستان کا سخت ترین اور مسائل و مشکلات کا دور ہے ان نامسائد حالات سے نکلنے کے لیے قوم کو ماضی کی طرح اتحاد و یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ حب الوطنی کو اپنے ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے آگے بڑھیں اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

وحدت نیوز(سکردو)یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ و صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ علی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمارے شہدا اور غازیوں کی بے مثال بہادری و قربانیوں کا غماز ہے اس دن اہل پاکستان نے بے مثال قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا اور اہل پاکستان دشمن کی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن دفاع وطن کے لیے ہر قسم کے خطرات کے خلاف ہمارا عزم مضبوط کرتا ہے اور دنیا کی کسی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جتنی قیمت ادا نہیں کی۔قوم نے اس دن دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس روز پاک فوج نے بےمثال جرأت و بہادری سے دشمن کی آرزوؤں پر پانی پھیرا، آج ہم ایک ایٹمی قوت ہیں اور ہماری افواج پہلے سے زیادہ تربیت یافتہ اور چوکس ہیں اور پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ اس لا مساوی جنگ میں پاکستانی افواج نے اپنی سرحدوں کا بھرپور دفاع کیا اور بھارت کو اس سترہ روزہ جنگ میں  وہ عبرتناک شکست دی کہ آج آدھی صدی گزرنے کے باوجود اس شکست فاش کی یاد سے دشمن کے دل کانپ جاتے ہیں۔

 انہوں نے کہا ۶۵ کی جنگ میں پاکستانی افواج کے کارنامے،عزم و ہمت ،  جوش و جذبہ او بہادری و شجاعت کی داستانیں سن کر دنیا آج بھی انگشت بدندان ہے اس معرکے میں پاکستانی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ، پاکستان کی غیور عوام نے جنگ کی وحشت و دہشت کو ایسا رنگ دیا جس میں جوش و ولولہ اور بہادری نمایای تھی ۔

انہوں نے کہا چھ ستمبر کا یہ دن شھیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے چاہے وہ افواج پاکستان کے شھداء ہوں یا اے پی ایس کے معصوم شھید بچے ، یا پھر وہ 80 ہزار پاکستانی جو بے گناہ قتل کر دیے گئے یا اعتزاز حسن جیسے جوان جنھوں نے اپنی جان گنوا کر ہزاروں جانیں بچا لی ہوں ان سب شھداء کو یاد رکھنا اور ان کی ارواح سے عہد کرنا کہ مادر وطن کے دفاع مقدس میں ہم بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرینگے اور اپنے شھداء کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھینگے کیونکہ زندہ قومیں اپنے شھداء کو کبھی نہیں فراموش کرتیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا یوم دفاع ہمیں ماضی کی طرح مثالی اتحاد و یکجہتی کا بھی پیغام دیتا ہے ، جسطرح ۶۵ کی جنگ میں قوم یکجاں تھی آج بھی ہمیں  ملکر ایک قوم بننے کے ضرورت ہے اسی میں ہم سب کی اور ہمارے ملک کی بقا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) لاہور میں منعقدہ یوم سکینہ بنت الحسین ع  اور تیاری اربعین واک کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تعلیم وتربیت محترمہ فرحانہ فصاحت نے خواتین اور بچوں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اربعین میں ماؤں اور ننھے زائرین کو ظہور امام کیلئے تیار کیا جاتا ہےاربعین پیادہ روی کی شاہراہ ، شاہراہ ظہور ہے۔ پیاده روی اربعین،اسی کلومیٹر کی مسافت طے کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک تشنگان عدالت و حریت کا عظیم مارچ ہے منتظران ظہور کی ایک بڑے پیمانے کی مانوورہے۔  

انہوں نے کہا اس شاہراہ پر تمدن اسلامی کے احیا، بچوں اور بڑوں کو استعماری و استکباری ثقافتی یلغار سے بچاؤ کی کوششوں، نسل مہدوی کی تربیت، ظہور امام (عج) کی زمینہ سازی، ملت امام حسین(ع) و منتظران امام مہدی (عج) کے اتحاد و ارتباط کےعملی مظاہرے کا بہترین موقع فراہم ہے۔بقول حجت الاسلام استاد حسین انصاریان اربعین پیادہ روی دشمن کیلئے  سوایٹم بموں سے زیادہ ڈراونی ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی مائیں بہنیں بیٹیاں سیرت زینبی پر عمل پیرا ہوتے ہوے اربعین واک میں بھرپور شرکت کریں گی۔

وحدت نیوز(گلگت) متاثرین سیلاب کے ساتھ مالی تعاون ہم سب کا شرعی اور قومی فریضہ ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں مصیبت زدہ خاندانوں کی امداد کرکے دنیا وآخرت کی زندگی کو سنوارنے کا خدا نے موقع فراہم کیا ہے لہٰذا اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بھائیوں کی مدد فرمائے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی رہنما خواہر سائرہ ابراہیم نے کہا کہ ہمارے مکتب میں ایثار وقربانی کی انتہاٸی اہمیت بیان کی گئی ہے۔انسانی ہمدردی کا جو جذبہ پاکستانی قوم بدرجہ اتم موجود ہے اور اس قوم نے جب بھی مشکل پڑی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔اس مرتبہ بھی اس ملت نے اپنا جذبہ دکھادیا ہے اور امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔جن لوگوں اور اداروں نے سیلاب زدہ گان اور متاثرین کی مدد کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے ہم ان کے ممنون ہیں اور دعا گو رب جلیل مخیر حضرات کی تمام جائز خواہشوں کی اجابت فرمائے نیز جس طرح مصیبت زدہ گان کی مشکلات کو آسان بنانے کی کوشش کی ہے خدا وند تعالی ان کی مشکلات کو حل فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے گلگت دیامر غذر اور نگر میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوگئے ہیں۔ہم ان کے نقصانات کا ازالہ تو نہیں کرسکتے لیکن ایک حد تک ان کی مشکلات میں کمی کرسکتے ہیں۔میری تمام مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ نقد و جنس ( کپڑے۔کمبل ۔رضائی۔کھانے پینے کی اشیا ءوغیرہ)کی صورت میں تعاون فرمائے۔خداوند تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) گلگت بلتستان خصوصاً دیامر اور سکردو میں خواتین کی شناختی کارڈ رجسٹریشن کو بہتر بنانے کے لیے اراکین گلگت بلتستان ‏اسمبلی،محترمہ کنیز فاطمہ(MWM) اور محترمہ ثریا زمان نے نادرا ہیڈ کوارٹر ، اسلام آباد کے سنئیر حکام، محترمہ ریما آفتاب ، ڈائریکٹر جنرل ، محترمہ معظمہ یوسف ، ‏ڈائریکٹر ، اور زاہدالرحمان شمس ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے اسلام آباد میں ٹرسٹ فار ڈیمو کریٹک ایجوکیشن فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کے دفتر میں ‏مشاورتی ملاقات منعقد کی۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی خواتین کی شناختی کارڈ  رجسٹریشن کو بڑھانے کے حوالےسےتفصیلی گفتگو ہوئی۔

 محترمہ ‏ثریا زمان نے دیامر میں گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں کی نسبت خواتین کی سیاسی و انتخابی شرکت کم ہونے کے حوالے سےاہم وجوہات کی نشاندہی ‏کرتے ہوئےبتایا کہ تعلیم کی شرح کم ہونے  اور ثقافتی رکاوٹوں کی وجہ سے خواتین کی سماجی، معاشی و سیاسی عوامل میں شرکت کم ہے اور این جی اوز اور ‏سول سوسائٹی کی موجودگی بھی نہ ہونے کے برابر ہے ، جس کی  بنیاد پر خواتین کی قومی زندگی میں شرکت بڑھانے کے حوالے سے علاقے کو سنگین ‏مسائل کا سامنا ہیں ۔شناختی کارڈ اورووٹر رجسٹریشن کو بڑھانے کے لیے متعلقہ حکومتی محکموں نادراورالیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو ٹھوس اقدامات ‏اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

سکردو میں خواتین کی شناختی کارڈ رجسٹریشن کم ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے محترمہ کنیز فاطمہ نے کہا کہ خواتین کی رجسٹریشن میں حائل ‏رکاوٹوں مثلاً، نادرا کے دفاتر تک رسائی نہ ہونا، خواتین کے مرکز میں محدود جگہ ہونے کی وجہ سےلمبی قظاروں میں انتظار کرنا، شناختی کارڈ کی اہمیت‎ کے  ‏حوالے سے آگاہی نہ ہونا اور رجسٹریشن کے لیے درکار دستاویزات کے حوالے سے معلومات نہ ہونا ، موبائل جسٹریشن وین کی عدم دستیابی اور دیگر ‏سماجی و ثقافتی رکاوٹوں کے باعث خواتین شناختی کارڈ اور اس سے منسلک بنیادی حقوق سے محروم رہ جاتی ہیں۔ ‏ملاقات کے دوران گلگت بلتستان اسمبلی خواتین کاکس اور اسمبلی کےدیگر اراکین اورسول سوسائٹی کے ادروں کے اشتراک سے خواتین اور دیگر ‏پسماندہ طبقات کی شناختی کارڈ  رجسٹریشن کی مہمات اور دیگر سرگرمیوں کے حوالےسے حکمت عملی تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Page 22 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree