The Latest

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے آج ضلع سکھر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلعی کابینہ سے ملاقات کی اس موقع پر نئے تنظیمی آئین سے اراکین کو متعارف کروانے کے بعد  ضلع سکھر کو پانچ تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا جس میں نیو سکھر ، سکھر سٹی ، صالح پٹ ، پنو عاقل اور روہڑی شامل ہیں کابینہ کو دو مہینے کا وقت دیا گیا ہے کہ جس میں پندرہ سے بیس فعال خواتین کا انتخاب کیا جائے اور مرکزی صدر سے ملاقات اور آمادگی کے بعد پانچوں تحصیلوں کی ذمہ داری سونپی جائے گی ضلعی کابینہ نے اس نئے تنظیمی سسٹم کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے جلد از جلد تحصیل کی مسئولین اور ان کی کابینہ کی تکمیل کے سلسلے میں عملی اقدامات کرنے کا عزم کیا۔

وحدت نیوز(کراچی)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی اور مولانا حسن مھدی کاظمی صاحب کی زیر سرپرستی کراچی کی تمام سابقہ عہدیداران کے ساتھ پہلی تربیتی نشست کا انعقاد ہوا ۔

محترمہ معصومہ نقوی اور مولانا حسن مھدی کاظمی نے خواہران سے خطاب کیا ۔اس موقع پر خواہران کا کہنا تھا کہ ہمارے اندر تزکیہ نفس کا فقدان ہے بہترین کردار سازی کے لیے ایسی ورکشاپس بہت موثر ثابت ہونگی۔ دوسری تربیتی ورکشاپ ان شاء اللہ دو ماہ بعد ہوگی۔

وحدت نیوز(گلگت) ہمارے پی ایچ ڈی ڈاکٹر پنجاب میں دھکے کھا رہے ہیں اور دوسرے شہروں سے افسران لاکر ہم پرمسلط کر دئیے جاتے ہیں ،محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کے بلتستان یونی ورسٹی میں پرانے وی سی کو اگر دوبارہ تعینات کیا گیا تو حالات کشیدگی کی طرف جا سکتے ہیں جس کی ذمہ دار حکومت اور ریاستی ادارے ہوں گے رہنما شعبہ خواتین ایم ڈبلیوایم محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے جاری بیان میں کہا کے 75 سالہ سلسلہ کو اب رک جانا چاہیے اور ہمارے خطے میں ہمارے قابل افراد کو جگہ ملنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کے جب امپورٹڈ وی سی  بلتستان یونی ورسٹی پہلے ہی ناقابل معافی غلطییاں کر چکا ہے پھر اس کو دوبارہ تعینات کرنے کا مقصد کیا ہے اس سے تو صاف ظاہر ہے اسٹبکشمنٹ اس میں برابر کی شریک ہے اگر بلتستان یونیورسٹی میں معمولی انتشار  بھی ہوا تو اسکی ذمہ دار حکومت اور ریاستی ادارے ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کے کیا گلگت بلتستان میں کوئی ایک بھی بندہ اتنا قابل نہیں ہے کہ اسے وی سی لگایا جائے یہ سوالیہ نشان گلگت بلتستان کی عوام کے لئے ہے ،گلگت بلتستان کی رعوام کب تک وفاق کے مظالم سہتے رہیں  گے ہمارے لئے کوٹے کی سیٹیں پورے پاکستان میں نہی ہیں لیکن گلگت بلتستان کے اندر پورے پاکستان کے لئے کوٹہ موجود ہے جہاں سے چاہیے جیسا چاہئیں اپنی مرضی کا بندہ لا کے ہمارے اوپر مسلط کیا جاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کے ہمارا سوال ہے کے کیا گلگت بلتستان میں اہم پوسٹوں پر کام کرنے کے اہل  افراد موجود نہیں ہیں لیکن وفاقی پالیسیاں ہمیشہ ہمارے بر خلاف رہی ہیں انہوں نے کہا بلتستان یونی ورسٹی کا مسلہ بھی اسی سکسلے کی کڑی ہے باہر سے آنے والے افراد ہمیں تیسرے درجے کے ملازم سے بھی کم کا درجہ دیتے ہیں اور ہماری نوجوان نسل احساس کمتری کا شکار ہوتی جارہی ہے۔

 انہوں نے کہا کے قائد بلتستان محترم سید آغا علی رضوی نے جو قدم اٹھایا ہے وہ عوام کی خواہشات کو مدنطر رکھ کے اٹھایا ہے اور ہم سب سید آغا علی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے پیں اور اپنے حقوق کے لئے ہر میدان عمل میں سید آغا علی کے ساتھ ہوں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان وومن ونگ کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی جو گزشتہ ہفتے سے دورہ سندھ پر ہیں جس میں انہوں نے نوابشاہ اور حیدر آباد کے بعد کراچی کا دورہ کیا اور ایک ہفتے میں مختلف علاقوں میں جا کر تنظیمی خواہران سے ملاقات کی۔

کراچی میں تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل کے لیے بروز ہفتہ ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سابقہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ ام البنین اور کابینہ سمیت تنظیمی فعال خواتین نے شرکت کی اس اجلاس میں باہمی مشاورت کے تحت ایک نظارتی کونسل تشکیل دی گی جو کراچی سٹی میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کریں گی ۔

اس کے علاوہ کراچی شہر کو سات اضلاع میں تقسیم کیا گیا جن میں شرقی کراچی ، وسطی کراچی ، جنوبئ کراچی ، غربی کراچی ،ضلع کورنگی ، ضلع ملیر اور ضلع کیماڑی شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہر ضلع کی تحصیلوں کو متعارف کروایا گیا اس اہم اجلاس میں طے پایا کہ اگلے ماہ میں تیس فعال خواتین کا انتخاب کیاجائے گا جنہیں ان تمام تحصیلوں اور اضلاع کی مسئولیت سونپی جائے گی۔

اجلاس میں اس بات کی اہمیت پر زور دیا گیا کہ منتخب خواتین کو ذمہ داری سونپنے سے پہلے بہترین مدیریت ، الہی تنظیم و جماعت میں کام کرنے کا طریقہ کار اور تنظیمی آداب و اخلاق سے آراستہ کرنے کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(حیدرآباد)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے حیدر آباد سندھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تنظیمی فعال خواہران سے ملاقات کی  ضلع حیدر آباد کی کارکردگی اور تنظیمی امور کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی صدر کی جانب سے  حیدر آباد کو چار تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا جن میں تحصیل لطیف آباد ، حیدر آباد سٹی ، حیدر آباد اور قاسم آباد شامل ہیں  محترمہ غزالہ بتول ضلع حیدر آباد کی صدر منتخب ہوئیں جبکہ محترمہ پروین نقوی کو تحصیل لطیف آباد کا صدر منتخب کیا گیا ۔

باقی تین تحصیل کی صدور کا بھی جلد انتخاب کیا جائے گا مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے دونوں منتخب مسئولیںن سے حلف لیا اس موقع پر سیدہ معصومہ نقوی کی جانب سے ضلعی صدر کو چاروں تحصیلوں میں تنظیمی فعالیت کو بڑھانے ، ذیادہ سے ذیادہ یونٹس کی تشکیل اور خواتین کے لیے ہر ماہ تربیتی پروگرامز کے انعقاد کی تاکید کی گئی۔

وحدت نیوز(جعفرآباد) المجلس ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم ساؤتھ پنجاب کے نائب صدر اصغر تقی، ایم ڈبلیو ایم ساؤتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری زعیم زیدی اور دیگر رہنماؤں نے چائنا کے میں مقیم پاکستانیوں کے تعاون سے بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کئے۔ ضلع جعفرآباد کی تحصیل چھتر کے علاقہ پھلیجی میں تقسیم کئے جانے والے امدادی سامان میں 200 کے قریب خیمے، 150 سے زائد راشن کے پیکٹس، 200 سے زائد مچھردانیاں اور کپڑے شامل تھے۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم طویل راستہ طے کرکے پھلیجی تک پہنچے۔ علاقے کو پسماندہ رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہاں نہ بجلی، نہ دیگر سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے منتخب نمائندوں کی عدم توجہ کے باعث اس جدید دور میں بھی یہ علاقہ پسماندہ ہے۔ انہوں نے علاقہ مکینوں کی جانب سے المجلس ڈیزاسٹر سیل، امامیہ ریلیف سیل اور چائنہ سے تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکی مدد سے یہاں پر خیمہ بستی لگائی گئی ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم نے منہدم مکانات کا بھی جائزہ لیا۔ پہاڑ سے آنے والے پانی نے چاروں اطراف میں مکانات کو گرا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیلاب متاثرین جو سڑکوں کے نزدیک ہوتے ہیں انکی مدد کے لئے مختلف این جی اوز اور ادارے پہنچ جاتے ہیں، لیکن پھلیجی جیسے علاقے جو مرکزی سڑک سے ہٹ کر ہے اور راستے خراب ہیں، وہاں کوئی نہیں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچے اور دشوار راستوں سے گزر کر آئی آر سی اور المجلس ڈیزاسٹر سیل نے جو کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ساؤتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری زعیم زیدی نے صحافیوں کو امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امدادی سامان میں 200 کے قریب خیمے، 150 سے زائد راشن کے پیکٹس، 200 سے زائد مچھردانیاں اور کپڑے شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ چائنا کے دستوں نے ہمیشہ ہماری مدد کی ہے۔ آفت زدہ علاقوں میں بھی امدادی سامان انہی کے تعاون سے تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں بارشوں نے شدید تباہی پھیلائی۔ مرکزی سڑک سے 65 سے 70 کلو میٹر دور نصیر آباد کی تحصیل چھتر تک راستیں بھی صحیح نہیں ہیں۔ انہوں نے آخر میں چائنا سے تعاون کرنے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی۔

وحدت نیوز(لاہور) مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے مرکزی سیکرٹری تعلیم و تربیت محترمہ فرحانہ فصاحت اور مرکزی سیکرٹری عالمات و ذاکرات محترمہ عصمت بتول کے ہمراہ وحدت ہاوس لاہور میں اہم میٹنگ کی جس میں مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ سے منسلک خواہران کے لیے تربیتی پلان مرتب کیا گیا۔

 اس موقع پر سیدہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ جب تک معاشرے میں خواتین کی تربیت پر کام نہیں کیا جائے گا کسی بھی قسم کی مثبت تبدیلی معاشرے میں لانا نا ممکن ہے ،معاشرے کی اصلاح سازی اور ایک مہدوی معاشرے کے قیام کے لیے ہماری خواتین کو تعلیم و تربیت کے مراحل سے گزرنا ہوگا اور اس مقصد کے حصول کے لیے کارکنان کی تربیتی ورکشاپس اور ایک ماہ میں ایک روزہ تربیتی و علمی نشستوں کا اہتمام کیا جانا بہت ضروری ھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ماہ ربیع الاول سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی ملک بھر کے اضلاع کا تنظیمی دورہ کریں گی جس میں سابقہ کارکردگی رپورٹس اور مستقبل کے لائحہ عمل اور ذمہ داریاں طے کی جائیں گی۔

 اس سلسلے کے آغاز میں مرکزی صدر نے ضلع اسلام آباد کی سیکرٹری جنرل صدیقہ کائنات اور ان کی کابینہ سے ملاقات کی جس میں پچھلی کارکردگی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ضلع راولپنڈی کی عبوری سیکرٹری جنرل محترمہ سمعیہ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ شائستہ کو منتخب کیا گیا دونوں ذمہ داران سے حلف لیا گیا دونوں مسئولین تین مہینے کے لیے ضلع راولپنڈی میں اپنی تنظیمی خدمات ادا کریں گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی آفس محترمہ بینا شاہ اور ضلع اسلام آباد و راولپنڈی کی مسئولین محترمہ صدیقہ کائنات ، محترمہ سمعیہ اور محترمہ شائستہ نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی آفس میں مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سیداسد نقوی کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔

 اجلاس میں ماہ ربیع الاول میں ولادت با سعادت سرور کائنات حضرت محمد مصطفی ص و ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی کانفرنس میں خواتین کی شرکت اور انتظامی امور سے متعلق پروگرام ترتیب دیا گیا۔

 اس سلسلہ میں مرکزی صدر وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے بذریعہ ٹیلی فون خواہران کو تاکید کی۔ اس کانفرنس میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے اور ان کے طعام ، نشست اور نماز کے انتظامات بہترین انداز میں ترتیب دیا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے افغانستان کے دارلحکومت کابل کے نواح دشت برجی کے ایک تعلیمی ادارے میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش اور پلاننگ کے تحت افغانستان میں شیعہ مسلک کو نشانہ بنایا جارہا ہے کبھی مساجد اور کبھی تعلیمی ادارے کبھی بزرگ و جوان تو کبھی معصوم بچے ان  دہشتگرانہ واقعات میں بے دردی سے شہید کر دیے گئے عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کے ادارے اس انسانیت سوز واقعے پر ایک بار پھر مجرمانہ خاموشی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا دہشتگردوں نے افغان ہزارہ برادری کے مستقبل کو نشانہ بنایا ہے جس سے یہ بات ثابت ہے کہ دشمن شیعیان امام علی علیہ سلام سے کس قدر خوفزدہ ہے جو ہمیشہ غیر مسلح نمازیوں ، معصوم بچوں اور طلباء و طالبات کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت پیش کرتے ہیں یہ شہادتیں ان شاء اللہ اپنے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گی۔

Page 20 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree