The Latest

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ سائرہ ابراہیم نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام ، مساجد جماعت خانوں اور اساتذہ کرام تعلیمی اداروں میں سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کریں  ،نوجوانوں کی قیمتی زندگیاں بچانے کے لے عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کے گلگت بلتستان حکومت اور دیگر اداروں کو ایسے اندوہناک واقعات کی روک تھام کے لیے ذہنی صحت کی ایمرجنسی نافذ کرنی ہوگی اور ان مسائل کے حل کے لئے کچھ ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کا تین سالہ مرکزی کنیزان امام عصر عج کنونشن 25 اور 26 جون بروز ہفتہ اور اتوار مرکزی امام بارگاہ شکریال میں منعقد ہوگا۔ کنونشن کے آخری روز مرکزی صدر ایم ڈبلیوایم پاکستان شعبہ خواتین کا انتخاب عمل میں لایا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے مرکزی کنونشن کے سلسلےمیں رابطہ مہم مکمل کرلی گئی ہے، مرکزی کنونشن میں ملک بھرمیں خواتین عہدیداران شریک ہوں گی اور آئندہ تین سال کیلئے مرکزی صدر شعبہ خواتین کا انتخاب کریں گی۔

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق کنونشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا، کنونشن کے مختلف سیشنز سے ایم ڈبلیوایم کےچیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی، اسدعباس نقوی، ناصر شیرازی، نثار علی فیضی ، سید ہ زہرا نقوی، سیدہ معصومہ نقوی، سیدہ نرگس سجاد ودیگر خطاب کریں گے ۔

ایم ڈبلیوایم کی ملک بھر سے آنے والی خواتین عہدیداران کنونشن کے آخری روز خفیہ رائے شماری کے ذریعے آئندہ تین سال کیلئے مرکزی صدر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کا انتخاب کریں گی، چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ان کے نام کا اعلان کریں گے اور ان سے حلف لیں گے۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین یوتھ ونگ کی جانب سے گلگت میں عالمی شہرت یافتہ ترانہ امام زمان عج سلام فرماندے کی ریکارڈنگ کی گئی ۔ مرکزی سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم کی زیر نگرانی المصطفی سکول گلگت میں بچوں نے سلام فرماندہ  ترانہ پڑھ کر امام زمان عج سے تجدید عہد کیا ،اس موقع پر علامہ راحت حسین الحسینی نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور بچوں سے خطاب کیا ۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی ڈپٹی نائب صدر محترمہ اُم البنین زیدی نے خصوصی دعوت پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین حیدرآباد کے زیر انتظام چلنے والا فلاحی پراجیکٹ بیتِ زہرہ کا دورہ کیا، جہاں بیتِ زہرہ کی مختلف شعبوں سے وابستہ ذمہ دار خواہران کی ٹیم سے بھی ملاقات کی گی۔جسکے بعد فلاحی و رفاہ عامہ پر مشتمل، تدریسی و تنظیمی پروجیکٹ کا تفصیلی وزٹ کرتے ہوئے،  اہداف کے حصول کے سلسلے میں  پیش آنے والی مشکلات اور  ان سے نبھرد آزما ہوتے ہوئے، ملنے  والی کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

محترمہ اُم البنین نے  بیتِ زہرا سلام اللہ علیھا کی ٹیم کی انتھک محنت کو  انتہائی قابل ستائش اور قابل تقلید طرزِ عمل قرار دیتے ہوئے مزید نیک  توفیقات میں اضافہ کی دعا کیساتھ اس وزٹ پر دعوت دینے کا شکریہ ادا کیا۔ محترمہ اُم البنین نے اپنے دورہ حیدر آباد کے دوران محترمہ سیمی نقوی مرکزی سیکرٹری روابط ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سے بھی خصوصی ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آنے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وحدت نیوز(لاہور) صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور محترمہ حنا تقوی کی زیر سرپرستی شالیمار ٹاون یونٹ رشید پورہ میں سمر کیمپ کا  آج باقاعدہ آغاز کیا گیا ، سمر کیمپ میں حفظ سورہ بروج ، قرآن شناسی ، فقہی مسائل و احکام اور معرفت امام زمانہ عج جیسے موضوعات پر دروس دیے جائیں گے سمر کیمپ میں بچوں کی عمر کے حساب سے تین گروپس بنام فاطمہ ، زینبیون اور سکینہ تشکیل دیے گئے۔

ابتدا میں محترمہ نجبہ علوی نے بچوں کو سورہ بروج کی فضیلت و اہمیت سے آگاہ کیا اور بمع تجوید و ترجمہ سورہ حفظ کروائی ، جبکہ سکینہ گروپ کے بچوں کو خواہر ابیہا اور خواہر انعم نے اصول دین اور بنیادی احکام پر درس دیا

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی نائب صدر محترمہ ام البنین نے محترمہ معصومہ صدرکراچی اور محترمہ نایاب نائب صدر کراچی ڈویژن کیساتھ حیدرآباد ڈویژن کا خصوصی دورہ کیا جہاں ضلع حیدر آباد کی نئی ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز دعائے توسل سے ہوا، جسکے بعد محترمہ ام البنین نے تمام شرکاء سے مختصر خطاب کیا اور الٰہی تنظیمی کے  اہداف کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اہداف کی جانب خلوصِ نیت کیساتھ سفر کا آغاز کیا جائے تو  الٰہی مقاصد کے حصول میں  کامیابی کے صورت میں خداوند متعال  بہترین انجام عطا فرماتا ہے۔

اجلاس کے دوران انتخاب کا عمل گزشتہ کابینہ سے ووٹنگ کے ذریعے مکمل کیا گیا، جس میں  محترمہ پروین نقوی بطور صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین حیدرآباد منتخب ہوئیں۔ محترمہ اُم البنین نے ان سے حلف لیا اور مبارکباد پیش کی۔دعائے سلامتی امام زمانہ ع کے ساتھ ملک و ملتِ تشیع کی کامیابی و کامرانی کی دعا کیساتھ انتخاب کا عمل اختتام پذیر ہوا۔

وحدت نیوز(لاہور) رکن پنجاب اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید زہرا نقوی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروا دی۔ قرارداد میں سیدہ زہرا نقوی کا کہنا ہے کہ یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں مہنگائی کی نئی لہر کو روکنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کررہی، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقدس ایوان کی رائے ہے کہ اگر حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتی تو فی الفور اسمبلیوں کو ختم کرکے ملک میں عام انتخابات کا اعلان کرے۔ زہرا نقوی نے قراردا میں مزید کہا کہ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف شفاف انتخابات کا انعقاد ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی اور منتخب حکومت ہی ملک و قوم کیلئے مفید پالیسیاں تشکیل دے سکتی ہے، بیساکھیوں پر کھڑی اتحادی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کا مینڈیٹ  نہیں رکھتی، جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) امام خمینی نے اسلامی انقلاب کے ذریعہ نہ صرف ایرانیوں  بلکہ پوری دنیا کے لوگوں کو اپنا عاشق بنا دیا اسلامی انقلاب کے وقوع پذیر ہونے کے ساتھ ایک بار پھر مستضعفین کو روئے زمین کی حکومت عطا ہوئی اسلام کا چمکتا ہوا سورج ایک بار پھر نئی روح و حیات لے کر سر زمین ایران کی افق سے نمودار ہوا اور دھیرے دھیرے پوری دنیا میں نور افشانی کرتا چلا جا رہا ہے۔ دنیا کے کونے کونے سے اٹھنے والی اسلامی تحریکیں اسی آفتاب کی روشنی میں اپنا راستہ ڈھونڈتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی 33ویں برسی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے کیا۔

 انہوں نے کہا حضرت امام خمینی(رہ)  کے اصولوں میں  خالص اسلام  محمدی کا اثبات امریکی اسلام کی نفی، اللہ تعالی کے وعدے پر اعتقاد ،  عوامی طاقت و عزم پر اعتماد  دنیا کے مظلومین کی حمایت ،بین الاقوامی منہ زور طاقتوں کی آشکارا مخالفت شامل ہے انہوں نے کہا  امام خمینی وہ نڈر رہنما و رہبر کبیر انقلاب ہےجنہوں نے خواتین کو حضرت سیدہ زینب (س) کی خوبصورت زندگی کی تجزیانہ شرح پیش کر کے عورتوں کو ان کی عظمت رفتہ اور حقیقت کی پہچان کرا دی آج عالم اسلام کے حالات انتہائی خراب ہیں ، سامراجی ذرائع ابلاغ، سچ کو جھوٹ ، جھوٹ کو سچ قرار دے رہے ہیں اور آج ان کی سازشوں کے مقابلے میں حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے زریں اصولوں کی افادیت پہلے سے کہیں زیادہ واضح ہو رہی ہے ۔ ہم اس عظیم شخصیت کی عظمت کو سلام کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت) امام خمینی رح کی قیادت میں حقیقی معنوں میں عالم اسلام میں انقلاب برپا ہوا ہے اقوام عالم  میں امریکہ مردہ باد کی  صدائیں بلند ہوئی ہیں اور انشااللہ بہت جلد امریکہ کی بربادی قریب ہے، ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے امام خمینی رح کی 33ویں برسی کے موقع پر جاری بیان میں کہا کے رہبر کبیر امام خمینی نے اپنی تعلیمات میں ہمیشہ خواتین کو تربیت اولاد پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا رہبر انقلاب حضرت امام خمینی رح فرماتے ہیں کے عورتوں کو ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ ہونا چاہیے، انہوں نے کہا رہبر انقلاب فرماتے ہیں کے دشمن ہمارے شہدا کے خون سے ذیادہ ہماری خواتین کے حجاب سے خوف ذمہ ہے آج عصر حاضر میں رہبر انقلاب امام خمینی کی کہی ہر بات سچ ثابت ہو رہی ہے اور انشااللہ جلد ہی اسرائیل اور امریکہ نیست و نابود ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کے ملک کی بقا و سلامتی کے لئے اٹھائے گے مشکل فیصلے اور تکلیفیں آنے والی نسل کے لئے آسانی فراہم کرتی ہیں ۔

وحدت نیوز(لاہور)یکم ذی القعدہ آغاز عشرہ کرامت و روز ولادت با سعادت کریمہ اھلبیت حضرت فاطمہ معصومہ کے پر مسرت موقع کی مناسبت سے تمام عاشقان و محبان اہلبیت علیھم السلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوے مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا فضائل و کمالات کی بلندی پر فائز ہیں اہل بیت علیہم السلام کی زبانی آپ کے فضائل کا بیان ہونا، آپ کے بلند مقام اور عظیم کمالات کی نشاندہی کرتا ہے عبادت و زہد، پارسائی اور تقوی، صداقت اور حلم، مشکلات و مصائب میں صبر و استقامت، جود و سخا، رحمت و کرم، پاکدامنی اور ذکر و یاد الہی سے اس پاک ہستی کی سیرت مبارکہ مزین ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ آپ سلام اللہ علیھا کو معصومہ کا لقب آپؑ کے بھائی آٹھویں امام حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے عطا فرمایا امام سے روایت ہے "جو شخص معصومہ کی قم میں زیارت کرے، اس شخص کی طرح ہے جس نے میری زیارت کی" حضرت بی بی معصومہ کا امام رضا (ع) سے رابطہ اور تعلق صرف بھائی اور بہن کی محبت اور خونی رشتہ کا نہیں تھا بلکہ ایک پاکیزہ کردار اور طیب و طاہر انسان ، الہی نمائندہ اور امام کے عنوان سے تھا اور آپ کا اپنے بھائی امام رضا (ع) سے عشق اور لگاؤ فضائل اور کرامات سے لگاؤ تھا ان مذید کہنا تھا کہ جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی سیرت طیبہ تمام خواتین کے لیے نمونہ عمل ہے اپنے وقت کے امام کی معرفت رکھنا انکی اطاعت کرنا ،  ان کی نصرت کے لیے آلام و مصائب تحمل کرنا اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے آمادہ رہنا حضرت معصومہ قم کی عظیم سیرت و کردار کی روشن مثالیں ہیں۔

Page 25 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree