لاہور میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی نئی عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ، مرکزی صدر معصومہ نقوی نے حلف لیا

17 دسمبر 2022

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے قومی مرکز شاہ جمال میں مجلس عزا  کا انعقاد ہوا جس سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا ۔

مجلس عزا میں لاہور کے تنظیمی یونٹس اور مختلف علاقوں  سے مومنات نے بھرپور شرکت کی ۔ مجلس کے اختتام پر  ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور کی نو منتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا جسکے بعد مرکزی صدر نے تمام ذمہ داران سے حلف لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری اتفاق ٹاون محترمہ صدف نقوی لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ ،منصورہ ، کینال ویو ،ملتان روڈ ، اقبال ٹاون ، سبزہ زار اور جعفریہ کالونی کی صدر  جبکہ محترمہ مہر انساء  نائب صدر منتخب ہوئیں۔

سابقہ سیکرٹری جنرل نشتر کالونی محترمہ رقیہ بانو نشتر کالونی ، فیروز پور روڈ ، پاک عرب سوسائٹی اور اچھرہ کی صدر جبکہ محترمہ شبانہ بی بی نائب صدر منتخب ہوئیں اندرون شہر کے علاقوں گلشن راوی ، سمن آباد ، موچی ، بھاٹی ، شاہ عالمی ، کرشن نگر ، ساندہ ،بندہ روڈ ، بلال گنج کی صدر محترمہ ام رباب اور ان کی نائب محترمہ حمیرا رضوی کو نامزد کیا گیا ۔

علاوہ ازیں محترمہ سیدہ فاطمہ کو  ٹاون شپ ، گرین ٹاون ، ویلینشاہ اور واھگہ منڈی کے علاقوں کی ذمہ داری سونپی گئ اس موقع پر مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے نیک تمناوں کے ساتھ تمام نومنتخب صدور کی حوصلہ افزائ کی اور ایک ماہ کی مدت میں اپنی کابینہ کی تشکیل اور اس کے بعد یونٹ سازی کے عمل میں بھرپور فعالیت انجام دینے کی ھدایات کیں ، آنے والے دنوں لاہور کے مزید علاقوں کی مسئولین کا اعلان کیا جاے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree