The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری بلتستان کے پانچ روزہ کامیاب دورے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔ کارکنان اور ذمہ داران نے ان کا بےنظیر بھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری گذشتہ ہفتے بلتستان کے پانچ روزہ دورے پر گئے تھے، جہاں انہوں نے بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور علماء کرام اور مختلف عمائدین سے ملاقاتیں کیں،ساتھ ہی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلتستان کے مختلف علاقوں میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے تعمیر کردہ مساجد اور تعلیمی مراکز کا افتتاح کیا، جب کہ مذید نئے فلاحی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا،سکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے 18 مئی کو بلتستان کی سرزمین پر عظیم الشان جلسہ منعقد کرنیکا بھی اعلان کیا۔ اپنی پریس کانفرنس میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین جی بی کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور اٹھارہ مئی کو اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ ملک میں ہر شخص عدم تحفظ کا شکار ہے، اقلیتی عباد ت گاہوں، میڈیا پرنسز اور نہتے عوام پر دہشت گردوں کے حملے تشویشناک ہیں، حکومت کیوں قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت نہیں بناتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو حیدرآبادمیں وحدت رابطہ سیکرٹریٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ پورے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ ایک جانب مذاکرات کئے جا رہے ہیں مگر دوسری جانب شرپسندوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے، وہ جسے چاہتے ہیں، جہاں چاہتے ہیں، نشانہ بنا ڈالتے ہیں۔ انہوں نے سندھ میں ہندو عبادتگاہوں پر شرپسندوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ارض وطن میں تمام باشندوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور انہیں اپنی عبادت کو اپنے انداز میں انجام دینے کا پورا حق حاصل ہے، شرپسند و دہشت گرد ملک میں افراتفری پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کی کامیابی چاہتے ہیں۔
انہوں نے گذشتہ روز ایک سینئر صحافی پر ہونے والے حملے کی بھی بھرپور الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ملک میں میڈیا پرنسز، اقلیتی عبادتگاہوں، نہتے عوام، علمائکرام، ججز، وکلاء سمیت ہر شخص عدم تحفظ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت قتل عام کرنیوالے خونی درندوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت نہیں بناتی، اس وقت تک امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خلاف برسرپیکار القائدہ اور سعودی نواز شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش )نے شامی شہر الرقہ میں اصحاب رسول (ص)حضرت اویس کرنی (رض)اور حضرت عمار بن یاسر(رض)کے مزار کودھماکے سے اڑا دیا۔مزار مبارک شہیدہوگیا۔ اور ملحقہ مسجد بھی شہید ہوگئی۔آزادکشمیرسمیت دنیا بھر میں شیعہ سنی مسلمانوں کا شدید احتجاج۔ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیرکے سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے شدت کیساتھ اصحاب رسول (ص)حضرت اویس کرنی (رض)اور حضرت عمار بن یاسر(رض)کے مزار ت اور مسجد کو شہید کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی تکفیریوں کے جرائم کو روکے، تاکہ اس قسم کے اعمال اور تخریب کاری سے مقدسات کی حرمت کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے اس واقع کو سنگین جرم قرار دیا اور کہا کہ جو عناصر بھی تکفیری دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں،وہ سب اسکے ذمہ دار ہیں اور سب کو چاہیے کی اس قسم کے اعمال کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
آزادکشمیر
وحدت نیوز(تھر پارکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبہ خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان اور وحدت یوتھ پاکستان سندھ بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام تھر میں قحط سالی کے بعد ایک امدادی ٹیم روانہ کی گئی جس میں ماہرین امراض سمیت وحدت یوتھ کے جوان شامل تھے، امدادی ٹیم کی سربراہی مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری فلاح و بہبود سید امتیاز بخاری کرر ہے تھے، امدادای ٹیم میں دس ڈاکٹر، بیس وحدت یوتھ کے جوانوں سمیت بیس اسکاؤٹس کو شامل کیا گیا تھا۔
امدادی کارکنان نے تھر کے مختلف علاقوں اور دیہاتوں میں جا کر قحط سے متاثرہ انسانوں کی مدد کی، واضح رہے کہ امدادی ٹیم مورخہ 26مارچ کو امدادی سرگرمیوں کے لئے روانہ ہوئی تھی جو کہ مسلسل ایک ہفتہ تک امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہنے کے بعد واپس لوٹ آئی ہے۔
امدادی ٹیم نے تھر میں متاثرہ علاقے میں تین روزہ امدادی اور طبی امدادی کیمپ کا انعقاد کیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں متاثرین کو سہولیات فراہم کی گئیں،خیر العمل فاؤنڈیشن کی امدادی ٹیم کے زیر اہتمام لگائے جانے والے امدادی کیمپ چھاچھرو، آدم جو تر، گاؤں جمال رند، سمیت متعدد مقامات پر لگائے گئے جہاں مجموعی طور پر چار ہزار سے زائد متاثرین کی دیکھ بھال سمیت سہولیات فراہم کی گئیں۔
وحدت نیوز(وادی نیلم) نواز شریف حکومت نے شام میں دشمنان اصحابؓ کی مدد کی کوشش کی تو ہرعاشق رسول (ص)و اصحابؓ بھرپور مزاہمت کرے گا۔ حرمت رسول (ص)و آل رسول ()و اصحابؓ کی خاطر آزادکشمیر بھر کے مسلمان متحد و مستحکم ہیں۔ داعش نامی دہشتگرد تنظیم کی جانب سے شام کے شہر شہر الرقہ میں اصحاب رسول (ص) حضرت اویس کرنیؓ اور حضرت عمار بن یاسرؓکے مزار کودھماکے سے اڑا دیاجانا ظلم عظیم اورناموس رسالت و اصحاب رسالت پر حملہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم کے سیکرٹری جنرل سید ظاہرعلی نقوی شام میں اصحاب رسولؐ حضرت اویس کرنی (رض)اور حضرت عمار بن یاسر(رض)کے مزارات اور ملحقہ مسجد بھی شہید ہوگئی کے مزرات مسمارکرنے کے خلاف، مذہبی تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔اجلاس میں ضلع بھر کی مختلف مذہبی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کے دوران مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم کے سیکرٹری جنرل سید ظاہرعلی نقوی اور دیگر رہنماؤں نے کہا اصحاب رسولؓ کے مزرات کے بے حرمتی سنگین جرم اور ناقابل برداشت فعل ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں عاشقان رسالت مآب (ص) اور عاشقان اصحاب رسولؓ کو شدیدنرنج و صدمہ پہنچا ہے۔مقررین نے نواز حکومت کو خبردار کیا کہ وہ دنیا میں کہیں بھی تیل ،ڈالر یا ریال کی لالچ میں دہشتگردوں تکفیریوں اور توہین رسالت و توہین اصحابؓ کرنے والوں کی مدد سے باز رہے۔
وحدت نیوز(بلوٹ شریف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام علامہ عبد الخالق اسدی اور سیکرٹری جنرل صوبہ خیبر پختون خواہ حجتہ الاسلام علامہ سبطین حسین الحسینی نے بلوٹ شریف (ڈی آئی خان) کا دوره کیا اور نقوی البخاری سادات کے جداعلیٰ پیر سید عبدالوہاب نقوی البخاری اور دیگر سادات عظام کے مزارات پر حاضری دی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی. اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکریٹری جنرل علامہ زاہد علی جعفری بحی ان کے ہمراہ تھے، اکابرین تحصیل پہاڑ پور سے ملاقات کے دوران علامہ عبدالخالق اسدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہ سادات عظام نے پاکستان میں اسلام کو پہلانے کے لیے بہت قربانیاں دی اور اس خطے میں انہی اولیاءکرام کے مرحون منت آج اسلام کا بول بالا ہے. آخر میں آغا سبطین حسین الحسینی نے پاکستان کی سلامتی اور اسلام کی ترقی کے لئے دعا کروائی
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی آفس لاہورمیں شام کی موجودہ صورتحال پر خصوصی سیمینار منعقد ہوا۔جس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید شفقت حسین شیرازی صاحب نے خصوصی خطاب کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حجتہ السلام والمسلمین علامہ سید شفقت شیرازی نے کہا کہ شام میں خراب حالات کا ذمہ دار سعودی عرب ہے۔اس وقت امریکہ بھی شام کے موضوع پر سعودیہ کا ساتھ چھوڑ چکا ہے جبکہ اس سارے کارِشیطانی میں قطر ،ترکی،سعودیہ ، اسرائیل اور امریکہ نے اپنا اپنا حصہ ڈالااس ساری جنگ کا مقصد اسرائیل کو فائدہ پہنچانا اور دنیا بھر میں شیعہ سنی وحدت کو تارتار کرنا تھا ۔آج شام میں اصحابؓ رسول اور بزرگان دین کے مزارات کی بے حرمتی کرکے شیعہ سنی فسادات کا بیج بویا جا رہا ہے اور پاکستان کے علاوہ دنیابھر سے سادہ لوح اہل سنت کو جھوٹ بول کر شام کیخلاف تیار کیا گیا جبکہ شام میں 80 فیصد حکومت میں ہمارے اہل سنت برادران شامل ہیں ۔ شام میں خراب حالات میں ملوث خائن ہیں جو کہ امریکہ ،اسرائیل اورسعودیہ سے ہیں۔ پاکستان پرمزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا قتل عام کیا جا رہا ہے جبکہ دنیا بھر میں شیعہ سنی متحد ہیں اور ایک دوسرے کی ہر لحاظ سے مدد بھی کرتے ہیں سیمینار میں صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی ، کوارڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب الحاج حیدر علی مرزا اور صوبائی سیکریٹری مالیات رائے ناصر علی نے شرکت کی ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)اسمائیلی برادری کی جانب سے میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں سیرت پیغمبر اکرم صل اللہ و علیہ و آلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کیا جب کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر جے یو آئی کے سینیٹر طلحٰہ محمود سمیت بڑی تعداد میں معززین شہر اور طلباءو طالبات موجود تھے۔
سیرت کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ سیرت ختمی مرتبت (ص)تمام عالمین کے لیئے مشعل راہ ہے، اسی سیرت طیبہ کی سعی کر تے ہوئے ہم اپنے معاشرے کی تمام نا ہمواریوں اور بے ضابطگیوں کا علاج کر سکتے ہیں، اسلامی معاشرے میں موجود تمام تبقات کے مساوی حقوق کے حصول کے لئے ہمیں سیرت پیغمبر اکرم (ص)کی پیروی کر نا ہو گی،جب تم ہم اپنی زندگیوں کو تعلیمات محمدی (ص)کے سانچے میں نہیں ڈھالیں گے ہماری معاشرتی مشکلات کا ازالہ ممکن نہیں ۔
وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ بلتستان کے موقع پر ضلع گنگچھے خپلو میں مرکزی امامیہ جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو قوم کمزور ہوتی ہے وہ اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکتی۔ ان کے حقوق کو پاوں تلے روندا جاتا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے امور میں نظم پیدا کریں اور طاقتور بنیں، جب تک ہم طاقتور نہیں بنیں گے، نہ ہم ظالموں سے اپنے حقوق حاصل کرسکتے ہیں اور نہ ہی مظلوموں کی معاونت کرسکتے ہیں۔ ہم گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے کراچی کے سمندر تک قوم کو وحدت کی لڑی میں پرو دیں گے۔ ملک کے مظلوم اور محکوم طبقے ظلم سے ٹکرانے کے لیے گھروں سے نکل پڑیں تو ظالم ان کے سامنے کھڑا نہیں ہوسکتا اور کوئی بھی مرحب و عنتر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد کے فرمان کے مطابق ہم ہر ظالم کے مخالف ہیں چاہے شیعہ ہی کیوں نہ ہو اور ہر مظلوم کے حامی ہیں، چاہے کافر ہی کیوں نہ ہو۔ آج ہماری مادر وطن خون آشام دہشت گردوں کے چنگل میں جکڑا ہوا ہے جو نفرتیں، قتل و غارت، فرقہ واریت پھیلا رہا ہیں، تاکہ اس وطن کے بیٹے نفرت کی آگ میں جل کر راکھ ہو جائیں۔ ملک دشمن طاقتوں نے ہمیں شیعہ، سنی، نوربخشیہ، اسماعیلی اور دیگر تعصبات میں تقسیم کرکے اس ملک کو کمزور کر دیا ہے، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے ذریعے ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیل دیا ہے، جسے اس ملک کے غیور بیٹے کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جس ملک میں ہم رہتے ہیں، اس میں حکمران غریب عوام پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام سب سے زیادہ اس ملک میں مظلومیت کا شکار ہیں۔ اس خطے کے غیور عوام پر 67 سالوں سے ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔ مادر وطن کو زور بازو سے اس خطے کے فرزندوں نے آزاد کرایا۔ گلگت بلتستان کے عوام مادر وطن کے محسن ہیں۔ حکمران اس خطے کو محروم رکھنے کے لیے یہاں کے لوگوں کو آپس میں لڑا رہے ہیں۔ یہاں پر ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو تباہ و برباد کیا گیا۔ تعلیم جیسے مقدس پیشے کو رشوت اور سفارش کے ذریعے بدنام کیا گیا اور نئی نسل کے مستقبل سے کھیلا گیا۔ یہ جنت نظیر علاقہ پاکستان کا سب سے ترقی یافتہ خطہ بن سکتا ہے۔ اس خطے کے وسائل سے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ لیکن اس خطے کے حکمرانوں نے اس خطے کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے علاوہ عوام کو کچھ بھی نہیں دیا۔ یہاں تک کہ عوام سے جینے کا حق بھی چھیننے کے لیے غریبوں کے منہ سے نوالا چھینا جا رہا ہے۔ اب گلگت بلتستان کے غیور عوام منظم اور متحد ہو کر اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے 10 دنوں کے لیے اپنے گھروں سے باہر نکلیں تو ہم وعدہ کرتے ہیں کہ پورے ملک میں لاکھوں عوام گلگت بلتستان کے آئینی حق کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گے اور دنیا بھر میں آواز بلند کریں گے۔ صرف دس روز کے لیے اپنے حقوق کی خاطر گلگت بلتستان کے غیور فرزندان متحد ہو کر سڑکوں پر نکل آئیں تو حکمرانوں کی جرائت نہیں کہ جی بی کو حقوق سے محروم رکھیں۔
وحدت نیوز(حیدرآباد)ایک بار پھر شام میں دہشتگردوں نے رسول خدا (ص)کے پیارے صحابیوں حضرت اویس قرنی ، حضرت سلمان فارسی، حضرت عمار یاسر کی قبروں کی بے حرمتی کی ہے آخر کب تک یہ دہشتگرد ہمارے مقدسات کی بے حرمتی کرتے رہیں گے اس دنیا میں آخر اتنے مسلمان ہیں کیوں نہیں متحد ہوکر ان دہشتگردوں تکفیریوں کے خلاف آواز اٹھاتے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآبادکے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی اور علامہ گل حسن مرتضوی نے ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر قدم گاہ مولاعلی(ع) کے باہر بعد نماز جمعہ یوم عظمت ناموس صحابہ (رض)کے موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ اٹھو مسلمانوں اتنی بے حرمتی ہورہی ہے رسول خدا(ص)کے صحابیوں کے مزاروں کی کیوں نہیں اٹھتے کیوں نہیں متحد ہوتے ایسا نہ ہوکہ دہشتگرد دوسرے مقامات کی بے حرمتی کریں خدارا ان تکفیریوں کے خلاف آواز اٹھائیں ورنہ یہ دہشتگرد ہمارے مقدسات کو اسی طرح بے حرمت کرتے رہیں گے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک بھی دہشتگردی کا شکار ہے ہمارے حکمران مذاکرات کے لولی پاپ کے مزے سے باہر نکلنا نہیں چاہتے کیوں کہ پوری قوم کو مذاکرات کی طرف متوجہ کیا ہوا ہے میرے پیارے شیعہ سنی بھائیوں آپ جانتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح یہ دہشتگرد اپنی کارروائیوں میں کبھی مسجد ، امام بارگاہ ،چرچ ، اسکول ، کورٹ اور ہمارے جوانوں پر حملہ کرتے ہیں پر حکمرانوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا افسوس کی بات ہے کہ کبھی بھی حکمرانوں نے یہ نہیں سوچا کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے تو پھر یہ مذاکرات آخر کیوں ؟ کیا مذاکرات کا ڈرامہ عوام کو دکھا کر شام میں تکفیریوں کی مدد کیلئے دہشتگردوں کو شام بھیجا جارہا ہے اور عوام کو پتہ نہیں حکومت یہ نہ سمجھے کہ عوام کو کچھ پتہ نہیں یہ مذاکرات صرف اور صرف ڈرامہ ہے اس ڈرامہ کا آخری ڈراپ سین حکمرانوں کیلئے بہت ہی بھیانک ہوگا ۔ آخر میں ہم ہالاناکہ میں غلام نبی مومن کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں اور خیرپور میں دہشتگردوں نے بے گناہ میر منظور ٹالپور کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کرتے ہیں ان قاتلوں کو بھی فوراً گرفتار کیا جائے اور کچھ دیر پہلے فتح چوک پر کچھ دہشتگردوں نے حیدرآباد کی فضا خراب کرنے کے لئے ہندو برادری کے مندر کو نظر آتش کیا اور ان کے لوگوں کو زدوکوب کیا ہم اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔