وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور آئی ایس او پاکستان کے رکن مرکزی نظارت سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کی عدم بازیابی اور پنجاب حکومت کی بے حسی کے خلاف پریس کلب کراچی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی،جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی،مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین اورآئی ایس او کے صدرمحمد یاسین سمیت مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی،شرکا نے پنجاب حکومت،شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی بھی کی۔

مقررین نے کہا کہ ایک ملک گیر سیاسی و مذہبی جماعت کے سینئر رہنما کو بیس روز قبل اغوا کیا گیاجس کے ذمہ دار رشہباز شریف،حمزہ شریف اور رانا ثنا اللہ ہیںCTD کے ذریعے ناصر شیرازی کو اغوا کرایا گیا اورآج بھی وہ سی ٹی ڈی کی غیر قانونی قید میں ہیں۔اس ملک میں جنگل کاقانون ہے،شریف خاندان نے وطن عزیز کو سلطنت شریفہ میں بدل دیا ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ناصر شیرازی کی بازیابی کو پولیس انتظامیہ نے جان بوجھ کر معمہ بنایا ہوا ہے۔پنجاب پولیس آئین و قانون کی پاسداری کی بجائے شہباز شریف کی تابعداری کا حق ادا کرر ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کی بازیابی میں دانستہ تاخیر ملت تشیع کے اضطراب میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ ہم نے اپنے حقوق کے لیے ہمیشہ آئینی راستہ اختیار کیا۔ناصر شیرازی کا جرم محض یہ تھا کہ انہوں نے اعلی عدلیہ کو فرقہ واریت کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش پر رانا ثنا اللہ کے خلاف پٹیشن دائر کی اور لاپتا افراد کی بازیابی اور ملک میں آئین کی بالادستی کی بات کی۔انہیں ریاستی اداروں کے ذریعے اغوا کر کے ملت تشیع کو دبانے کی کوشش دیوانے کا خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ظالم حکمرانوں کے خلاف ہماری رآئینی جدوجہد اسی عزم و استقامت کے ساتھ جاری رہے گی۔ملک میں تکفیری اور کالعدم مذہبی جماعتوں کو حکومت پنجاب کی مکمل حمایت حاصل ہے جب کہ محب وطن طاقتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔رانا ثنا اللہ حکومتی صفوں میں رہ کر کالعدم جماعتوں کی کھلم کھلا سرپرستی کر رہے ہیں جو ملک و قوم کے ساتھ سنگین غداری ہے۔ شریف خاندان نے وطن عزیز کو سلطنت شریفہ میں بدل دیا ہے۔ان خائن اور کرپٹ ملک دشمن حکمرانوں کہ دن گنے جاچکے ہیں۔کارکنان اور عوام جاتی امراء لاہور کے گھیراو کی تیاری کریں،نواز شریف کی طرح شہباز شریف اور پنجاب کے صوبائی وزرا بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کو صرف سزائیں دینا کافی نہیں بلکہ ملک و قوم کی لوٹی ہوئی رقم کی ایک ایک پائی ان سے وصول ہونی چاہیے تاکہ ملک ترقی و استحکام کی جانب سفر کر سکے۔

شرکا نے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے پُتلوں کو بھی نذر آتش کیا۔مقررین نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، اور چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے گزارش کی ہے کہ پنجاب حکومت کی اس لاقانونیت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ناصر شیرازی کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔ اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ناصر شیرازی کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔۔مذہبی شخصیات میں مولانا حید عباس،مولانا عقیل موسی،علامہ مبشر حسن،علامہ صادق جعفری،علامہ احسان دانش،علامہ اظہر نقوی اور محمد یاسین سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی کابینہ سپریم ادارہ شوریٰ عالی اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مشترکہ اجلاس سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارات منعقد،اجلاس میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی و دیگر رہنماوں کی شرکت،اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کی پنجاب حکومت کے ہاتھوں جبری گمشدگی اور عدم بازیابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس غیر قانونی اقدام کیخلاف نوٹس لیں،اجلاس میں 25 نومبر کو لاہور میں آل پاکستان شیعہ پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا،قومی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اہم لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،مشترکہ اجلاس میں فیصلہ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے نااہل حکمران ملک کو انتشار کی طرف لے جا رہے ہیں،مقتدر اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اس نازک صورت حال میں ایسے غیر قانونی اقدامات کیخلاف اپنا کردار ادا کریں،ملت جعفریہ کو حب الوطنی اور امن پسندی کی سزا دی جارہی ہے،سید ناصر شیرازی ایک قومی سیاسی مذہبی جماعت کے اہم رہنما ہیں،اگر ایسی شخصیات کو تحفظ دینے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکام ہیں تو عام عوام کا اللہ ہی حافظ ہے،ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس ایجنڈے کے پیچھے بین القوامی قوتیں ملوث ہیں،ہم مملکت خداداد پاکستان کو کسی بھی عرب ریاست کی کالونی نہیں بننے دینگے،پاکستان کی سالمیت کو خطرہ امریکہ اور ان کے اتحادیوں سے ہے،سید ناصر شیرازی اس مادر وطن کا باوفا بیٹا ہے،وہ ہمیشہ ملک دشمنوں کیخلاف سینہ سپر رہے،انکو اسی جرم کی پاداش میں عرب ممالک اور انڈیا کے کاسہ لیسی کرنے والے حکمران جماعت نے اغوا کیا ہے،پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملت جعفریہ کیخلاف محاذ کھولنے سے باز رہے،ہمیں ظلم جبر سے دبانے کی کوشش کرنے والے ہماری تاریخ سے نا بلد ہیں،ہم چودہ سو سال سے اپنے دشمن کو رسوا کرتے آرہے ہیں اور آئندہ بھی کسی دشمن کو سراُٹھانے اجازت نہیں دینگے۔

اجلاس سے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہاسید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کے ایجنڈے کو انشااللہ جلد بے نقاب کریں گے،ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس غیر قانونی عمل کیخلاف کاروائی کریں اور ملک کو کسی نئے بحران کی طرف دھکیلنے سے روکیں،پنجاب حکومت اس ظلم کی ذمہ دار ہے،ہم کسی بھی صورت اس ظالمانہ اقدامات کو قبول نہیں کریں گے،اور سید ناصر شیرازی کی بازیابی کے لئے آخری حد تک جائیں گے،پوری ملت جعفریہ حکومت وقت کی اس ظالمانہ اقدامات کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) سید ناصر شیرازی کی عدم بازیابی نے پنجاب حکومت کے سیاہ کارنامے کو بے نقاب کیا ہے،سانحہ ماڈل ٹاون کے مظلوموں کو انصاف مل جاتے تو آج ان کو یہ جرات نہ ہوتی کہ وہ اپنے مخالفین کو اغوا کر کے نجی جیلوں میں بند رکھیں ،ن لیگی حکمران ایک مافیا بن چکے ہیں،سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کاروائی اور اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی ان کا وطیرہ بن چکا ہے،ہم چیف جسٹس آف پاکستان،آرمی چیف،سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مطالبہ ہیں کہ وہ اس غیر قانونی و غیر انسانی اقدام کا نوٹس لیں،اور ملک کو کسی اور بحران کی طرف دھکیلنے سے بچائیں،ہم مزید ظلم و جبر برداشت نہیں کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کے ہاتھوں یرغمال ہے،پنجاب پولیس ایک سیاسی مذہبی جماعت کے ڈپٹی چیف کے اغواء کی ایف آئی آر تک درج نہیں کر رہی،کیونکہ یہ لوگ ریاست کے نہیں آل شریف کے غلام ہیں،ملک بھر میں رابطہ مہم کو آج سے تیز کرینگے،ہم انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے بھی رابطہ کرکے پنجاب حکومت کے مظالم کا پردہ چاک کریں گے،انشاء اللہ ظالم جلد رسوا ہونگے،اجلاس میں،علامہ محمد اقبال کامرانی، علامہ حسن ہمدانی ،علامہ مبارک موسوی،سید حسین زیدی،سید حسن کاظمی،رانا ماجد علی،رائے ناصر علی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن اور آئی ایس او کراچی کے صدر محمد یٰسین نے کہا ہے کہ ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی پر ملت جعفریہ خاموش نہیں بیٹھے گی، کراچی پریس کلب پر شیعہ قوم کی بڑی تعداد ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے آواز حق بلند کرے گی، ناصر شیرازی کو رانا ثناء اللہ کی قید سے بازیاب نہ کرایا گیا تو گورنر ہاؤس سندھ کے راستے سب نے دیکھ رکھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد عباس، علامہ صادق جعفری، میر تقی ظفر، علامہ اظہر نقوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ مبشر حسن نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنی شیعہ دشمنی پر مبنی پالیسی سے یہ ثابت کردیا ہے کہ ن لیگ پاکستان میں داعش کی سب سے بڑی سہولت کار ہے، ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی نے نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور رانا ثناء اللہ سمیت ن لیگ کی سیاہ کرتوتوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

علامہ مبشر حسن نے کہا کہ وطن کے باوفا بیٹے ناصر شیرازی کا جرم یہ ہے کہ اس نے ملک کے غدار ن لیگ کی عدلیہ کو تقسیم کرنے کی سازش کو آشکار کیا، پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد کیلئے شب و روز کوشاں رہا اور شیعہ مظلوم لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدوجہد کرتا رہا۔ علامہ مبشر حسن نے اعلان کیا کہ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت 19 نومبر بروز اتوار بوقت ساڑھے تین بجے دن کراچی پریس کلب پر ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنما نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ ناصر شیرازی کو فی الفور بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

وحدت نیوز (گلگت ) پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ملت تشیع پاکستان کا کوئی ایک بھی فرد دہشت گردی میں ملوث نہیں رہا ہے اور روز اول سے استحکام پاکستان کیلئے قربانیاں دیتے آئے ہیں۔ سید ناصر عباس شیرازی اور ملت تشیع کے دیگر افراد کی جبری گمشدگی سیکورٹی اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی اور ملت تشیع کے دیگر بیگناہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی سے قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن محمد شفیع، صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن عارف حسین الجانی، ترجمان مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد الیاس صدیقی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم عارف حسین قنبری نے خطاب کیا۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے سید ناصر عباس شیرازی کی جبری گمشدگی پر پنجاب حکومت خاص طور پر رانا ثناء اللہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سید ناصر عباس شیرازی کی فوری طور پر بازیابی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سید ناصر عباس شیرازی اور ملت تشیع کے بیگناہ افرادکے اغواکو بدترین زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس مکتب کا کوئی فرد دہشت گردی میں ملوث نہیں رہا ہے اور ملت تشیع قیام پاکستان سے استحکام پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور خاص کر پنجاب حکومت دہشت گردوں کے پے رول پر ہے اور ان کو خوش کرنے کیلئے ملت تشیع کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے جس نے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے اور تمام مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا جو کہ تکفیریوں کیلئے ناقابل برداشت ہے اور پنجاب حکومت کا وزیر قانون رانا ثناء اللہ اداروں کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے سازش کررہا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ سید ناصر عباس شیرازی نے اس سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جسکی سزا دی گئی اور اپنے پالتو بدمعاشوںکے ذریعے انہیں اغوا کرایا گیا جو کہ ملک دشمنی ہے۔احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے گلگت بلتستان حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے شیعہ نشین علاقوں سے متصل بنجر زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے کا حکومتی خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔انہوں نے مقپون داس اور چھلمس داس نومل کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی حکومتی کوشش پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خبر دار کیا کہ وہ اپنی اس حرکت سے باز آجائے بصورت دیگر پورے گلگت بلتستان تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی نے جمعہ کے خطبہ میں پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ.17 دن گزر گئے لیکن ابھی تلک سید ناصر عباس شیرازی کو بازیاب نہیں کرایا گیا پنجاب ہائی کورٹ بار بار کہہ رہا ہے کہ سید ناصر عباس شیرازی کو پیش کرو لیکن پنجاب حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے رانا ثناءاللہ کے خلاف پٹیشن دائر کروائی تھی بجائے ان کے خلاف کارروائی کے الٹا انہیں اٹھایا گیا ہے ان پر کوئی کیس بھی نہیں اگر ہے تو ثابت کرتے تو ٹھیک لیکن کون سے قانون کے تحت انہیں اغوا کرایا گیا لہٰذا  ہم پھر سے حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان اور تمام تر ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں فوراً بازیاب کرایا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree