وحدت نیوز(کوئٹہ ) شیعہ ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے رہنما، صوبائی وزیر برائے قانون،لائیو اسٹاک،جنگلات اور پارلیمانی امور آغا سید محمد رضا بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئےہیں، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے کونسلرزرجب علی، عباس علی سید مہدی سمیت دیگر رہنمابھی موجود ہیں، وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سید محمد رضا نے بتایا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے اپنے اداروں سے تحفظ مانگ رہے ہیں،لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں،اب کوئی رستہ نہیں بچا،ان کا مزید کہنا ہے کہ دھرنے میں بیٹھے ہوئے مظلومین کی حمایت جاری رہے گی اور یہ دھرنا تب تک ختم نہیں ہوتا جب تک آرمی چیف خود آ کر یقین دھانی نہیں کرا دیتے، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور صوبائی وزیر آغا سید محمد رضا کا کہنا ہے کہ آج اسمبلی کے اجلاس میں بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرائوںگا۔
وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان اور تشکل احیاء تفکر ولایت فقیہ کے زیر اہتمام جامعتہ المصطفی العالمیہ واحد اصفہان *دورہ کاربردی ولایت فقیہ* جو چودہ ساعت پر مشتمل تھا احسن انداز سے اختتام پذیر ھوا جس میں کثیر تعداد میں طلاب نے شرکت کی، جو طلاب جلسہ اول سے لے کر آخرتک حاضر رہے ان کی خدمت میں ھدیہ حضور و جامعتہ المصطفی العالمیہ واحد اصفہان کی طرف سے لوح تقدیر و تمام شرکاء کی خدمت میں بستہ آموزشی و قاب عکس امام راحل و مقام معظم رھبری اور اساتید کی خدمت میں لوح سپاس پیش کی گئی ،تقریب میں روابط بینالمللی جامعتہ المصطفی العالمی اصفہان کے مسئول حجتہ السلام آقای مہدی اسدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
وحدت نیوز(مظفرگڑھ) پورے ملک کی طرح مظفرگڑھ میں بھی مجلس وحدت مسلمین سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔ ضلعی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل علی رضا طوری نے کہا۔ ان کامزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت نظریاتی سیاست کرتی ہے۔ ہم ہمیشہ مظلوموں کے ساتھی اور ظالموں کے دشمن رہے ہیں اور رہیں گے۔ پاکستانی قوم بڑی مظلوم قوم ہے جس کو مختلف انداز میں لوٹرے لوٹتے رہے لیکن چونکہ یہ ملک اللہ کے نام پر بنا ہے اور وہی اس کو بچا رہا ہے۔ حالت یہ ہوئی پڑی ہے کہ ملک کو نااہل حکمران لوٹ لیتے ہیں جب عدلیہ ان کو نااہل قرار دیتی ہے تو کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ پورے ملک کی طرح 13مئی 2018بروز اتوار قائدوحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر یوم مردہ باد امریکہ منا ئے گی۔ اس سلسلے میں 13 مئی کو صبح 09:00 بجے قنوان چوک سے کچہری چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرے کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم نظر آتش کئے جائیں گے۔ انشااللہ۔قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری عنقریب مظفرگڑھ کا دو روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ بار اور کوٹ ادو تحصیل بار سے خطاب کے ساتھ ساتھی عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے انشااللہاجلاس میں ڈسٹرکٹ کابینہ کے سیدنعیم کاظمی، عدنان حیدر، آغا سید عابد فاطمی،اقبال حسین، شوکت حسین بک اور دیگر دوستوں نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) سید غفران علی کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مظفرآباد نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری ہونیوالے بیان میںکہاہےکہ دومیل سیداں قبرستان کی بے حرمتی کرنے والوں کو ایک ہفتہ کو مہلت ہے اگر قبرستان کو پہلے جیسی حالت میں نہ کیا گیا تو اہل محلہ کی طرف سے شدید احتجاج کیا جائے گا۔ گزشتہ ایک سال قبل قبرستان کی دیوار کو ن لیگ حکومت کے ترقیاتی سکیم کے بہانے توڑا گیا دومیل سیداں میں وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی صاحب کی 32 لاکھ کی ترقیاتی سکیم میں اس قبرستان کی کشادگی کے لیے فنڈز منظور کیے گئے بدقسمتی سے وہ فنڈز اقرباء پروری کی بنیاد پر من پسند جگہوں پر لگائے گئے۔قبرستان کی دیوار توڑنے سے وہاں گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ یہ قبرستان کوئی سرکاری کھیتی نہیں کے جس کا دل آیا اس پر اپنا راج جماتا رہے اسے ہمارے اباء و اجداد نے وقف کیا تھا ہمیں کسی بھی ترقیاتی سکیم کی ضرورت نہیں ہمارا حکومت و انتظامیہ بلخصوص ڈپٹی کمشنر صاحب اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ صاحب سے گزارش ھیکہ اس معاملہ کا سختی سے نوٹس لیں اور اہلیاں محلہ کے اس مطالبہ کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب میں کل مسالک علما بورڈ کے اراکین نے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی سے ملاقا ت کی۔ ملاقات میں 13 مئی یوم مردہ باد امریکہ منانے اور دیگر ملکی و غیر ملکی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ اہل سنت علما سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ اس و قت امریکہ کی شہہ پر پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون ناحق بہایا جارہا ہے جس کی ہر فورم پر مذمت ضروری ہے۔ ہمیں چاہیے کہ دنیا کو خبردار کریں کہ اس بڑھتی ہوئی تمام تر دہشتگردی کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل ہے۔ علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ایم ڈبلیو ایم کشمیر، یمن ، افریقہ ، لیبیا ، بحرین اور بالخصوص فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 13 مئی کو پورے پاکستان میں یوم مردہ باد امریکہ منائیں گی۔اس حوالے سےپنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔علامہ مبارک علی موسوی نے کل مسالک علمابورڈ کے اراکین کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی، جسے قبول کرتے ہوئے کل علما بورڈ کے اراکین کا کہنا تھا اہل سنت علما 13 مئی کویوم مردہ باد امریکہ ریلی میںایم ڈبلیو ایم کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین یوتھ ضلع لاہورکے زیر اہتمام حضرت علی اکبر ؑ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے امام بارگاہ حسینہ واشنگ لائن لاہور میں یوم علی اکبر منایا گیا۔ تقریب میں لاہور کے مختلف ٹاؤنز سے کثیر تعداد میں جوانوں سے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں سیرت حضرت علی اکبر علیہ سلام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب حضرت علی اکبر ظاہری اور باطنی طور ہر حوالے سے شبیہ رسول خداﷺ ہیں۔ انہوں نے 18 سالہ زندگی میں اتنی ریاضت کی کہ وہ کامل شبیہ رسول بن پائے۔ جناب علی اکبر ؑکی زندگی کی کوئی رات ایسی نہیں گزری جب وہ ختم قرآن نہ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت علی اکبر علیہ سلام نے ہمیں یہ درس دیا کہ جب تک آپ کے اندر ہمت و طاقت باقی ہے دشمن کے آگے نہ جھکنا ہے اور نہ ہی گرنا ہے۔ یمن کے جوانوں نے سیرت علی اکبر ؑ پر عمل کرتے ہوئے 60 ملکوں کی فوج کو ناک رگڑنے پر مجبور کر دیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کے جوانوں میں ایک بیداری اور تحریک کی ضرورت ہے۔ جوان کا رول ماڈل کوئی کرکٹر یا فلم اسٹار نہیں بلکہ جوان کو حضرت علی اکبرؑ کو اپنا رول ماڈل بنانا چاہیے تاکہ یمن اور لبنان کے جوانوں کی طرح عزت و کامرانی پاکستان کے جوانوں کا مقدر بن سکے۔تقریب میں سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی، علامہ حسن رضا ہمدانی، سید حسین زیدی اور سیکرٹری جوانان سید سجاد نقوی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے وحدت یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے جوانوں میں حماد عباس کو زیارات کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔