وحدت نیوز (سانگھڑ) مقصودورند ضلع سانگھڑ میں پولیس نے چادر اور چار دیواری کی پائمالی کی سنگین کاروائی کی ہے، قبرستان کی زمین پر تھانہ بنانے کی کوشش پر احتجاج کرنے کی صورت میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی عہدیداران فوجی ہدایت علی رند اور دیگر کارکنان کے گھروں پر دھاوا بول دیا، ایم ڈبلیوایم کے 11بے گناہ کارکنان اور ان کے عزیزوں کو رات گئے گھروں سے اغواءکرکے لے گئے ،تفصیلات کے مطابق مقصودورند میں قبرستان کی اراضی پر پولیس نے تھانے بنانے کی کوشش شروع کردی جس پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما ہدایت علی رند اور ان کے بعض رفقاءنے احتجاج کیا جس کے نتیجے میں پولیس نے انہیں انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے آدھی رات کو گھروں سے اغواء کیا اور بعد ازاں بے بنیاد الزامات لگاکر ایف آئی آرکاٹ دی، جس پر ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور علاقہ عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔
ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید عمران علی شاہ اور دیگر نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، رہنمائوں نے کہا کہ ہمارے صبر کو کمزوری نا سمجھا جائے ، پولیس کو تھانہ بنانے کیلئے کیا صرف قبرستان کی زمین ہی نظر آئی ، رہنمائوں نے سندھ حکومت خصوصاًآئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گردی کے اس بدترین واقعے کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ دار پولیس حکام کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بےگناہ اسیران کو فوری طور پر رہائی کیا جائے،بصورت دیگر ایم ڈبلیوایم سندھ بھرمیں بھرپور احتجاج کرے گی۔
وحدت نیوز (ٹنڈو محمد خان) مجلس وحدت مسلمین کا صحافی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی ،علامہ سید علی انور جعفری ،مولانا محمد بخش غدیری ،یعقوب حسینی سمیت دیگر رہنماوں اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کہ صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ6مئی بروز اتوار 3 بجے سہ پہر ضلع ٹنڈو محمد خان میں استحکام پاکستان کانفرنس منعقد کی جائے گی اور میر غلام علی تالپر پارک میں بھر پور سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے۔کانفرنس ملک دشمن عناصر کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان کانفرنس سے مرکزی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا و دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی خطاب کریں گے۔تقریب سے علامہ مختار امامی کا مذید کہنا تھا کہ صحافیوں کو فرائض کی ادائیگی میں مکمل تحفط کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جسے ہر حال میں پورا ہونا چاہیے۔صحافت ریاست کا اہم ستون ہے۔عوام کی حقائق تک رسائی کا واحد ذریعہ وہ لوگ ہیں جو کسی مشکل کی پرواہ کیے بغیر اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ذمہ دارانہ طرز صحافت معاشرے میں مثبت رجحانات کے فروغ کا باعث بنتی ہے۔یہ وہ طبقہ ہے کہ جو قلم کی طاقت کو جبر و استبداد کے خلاف استعمال کرتا آیاہے۔پاکستانی صحافت میں ایسے معتبر نام موجود ہیں جو آمریت کے خلاف جرات مندانہ انداز میں ڈٹے رہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے حقوق کے لیے ایم ڈبلیو ایم آپ کو ہمیشہ ساتھ کھڑی نظر آئے گی.
وحدت نیوز (اسلام آباد) 13 مئی کو عالمی دہشتگرد امریکہ و اسرائیل کے خلاف یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا۔ امریکہ اور اس کیاتحادیوں نے نہتے اور جنگ سے بے حال شامیوں پر جارحیت کی۔ دنیا بھر میں جتنی بھی بد امنی ہے اس کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواری ہیں جو دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے دنیا بھر میں انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کو غیر مستحکم رکھنا امریکی مفاد میں ہے جس کے لئے وہ پاکستان اور افغانستان میں داعش کو بسا رہا ہے۔ یہ ایک الارمنگ صورت حال ہے افغانستان اور پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں ہونے والی ہزارہ برادری کی کلنگ کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہے۔ پاکستان کی مظبوط فوج امریکی مفادات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ عوام اپنی افواج سے محبت کرتی ہے۔ بلوچستان کے حالات کے حوالے سے کوئٹہ کی سر زمین پر مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے چیف آف آرمی اسٹاف صاحب خود کوئٹہ تشریف لیکر گئے اور وہاں احتجاجی دھرنے میں موجود عمائدین اور شہداء کے خانوادوں سے ملے اور ان کے زخموں پر مرہم رکھا ان کے مطالبات کو سنا اور کوئٹہ شیعہ ہزارہ برادری کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ایسی طرح چیف جسٹس آف پاکستان جناب ثاقب نثار کے جنہوں نے پلوچستان میں جاری ہزارہ برادری کی نسل کشی کے خلاف سوموٹو ایکشن لینے پر ان کے بھی شکر گزار ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اگر پاکستان کے مقتدر حلقہ،ادارے اور شخصیات ان محب وطن مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھیں گے تو ملک دشمنوں اور قاتلوں کو مایوسی ہوگی۔اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کامیاب نہیں ہوسکیں گئے.ہم 13 مئی کوکشمیر،فلسطین،یمن،بحرین، عراق و شام سمیت دنیا بھر میں امریکی دہشتگردی کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گئے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے بھانجے راجہ فخر عباس اوران کی اہلیہ جرمنی کار حادثے میں جانبق ہوگئے خدا مرحومین کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسمندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔تفصیلاات کے مطابق راجہ فخر عباس اپنی اہلیہ اورایک عزیز ناصر کاظمی اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ لیوٹن سے جرمنی آرہے تھے۔جہاں ان کی کارمخالف سمت سے آنیوالی کارسے ٹکرا گئی جس سے کارمیں سوار چار افراد موقع پر ہی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے خالق حقیقی سیجا ملے۔
اس ناگہانی حادثے پر مختلف سیاسی و مذہبی قائدین نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلی فون پر تعزیت کی۔اس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماوں سمیت کارکنان نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کے گھر پر جاکر ان سے تعزیت کی اور مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعائے خیر کا سلسلہ بھی جاری۔اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا کا کہنا تھا کہ مرحوم راجہ فخر عباس درد دل رکھنے والے ہر دلعزیز انسان تھے ان کی اہلیہ اور دیگر احباب کے انتقال پر ملال کا شدید غم و دکھ ہے خداوند کریم مرحومین کی مغفرت و درجات بلند فرمائیاور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنمااور صوبائی وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمیشہ سے مظلومین اور شھداء کے ورثاء کے ساتھ ہم آواز ہو کر پاکستان میں اور خاصکر کوئٹہ میں امن و امان اور محبت، بھائی چارہ کے حصول کیلئے کوششیں کرتی رہی ہے۔ ہزاروں اپاہج اور ہزاروں گھرانے کی بربادی اور ہزاروں یتیم اور بیوہ کے سلسلے میں بارہا احتجاج اور دھرنوں سے جب بات نہ بنی تو مجبوراً ہماری قوم اور خاص کر شھداء کے لواحقین کو فوج کے دروازے پر دستک دینا پڑا ہماری قوم کا یہ مطالبہ رہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کوئٹہ تشریف لائیں اور اس مسئلہ کو حل کریں اور ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی اور لوکل قیادت نے اپنی روایات کے مطابق اپنے لوگوں کا بھر پور ساتھ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ شھداء کے لواحقین کے آرمی چیف کو بلانے کے مطالبے کو لے کر اپنی جدوجہد کا آغاز کیا ۔ اسی لئے ہمارے مرکزی قائد جناب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے پاکستان بھر میں احتجاجی کالز اور صوبائی وزیر آغا رضاکے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنہ دینے کا نتیجہ فوراً برآمداور وفاقی وزیرداخلہ کو کوئٹہ آکے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت سے مزکرات کرنا پڑا۔
لیکن جس طرح پہلے دن سے ہم نے یہ کہا تھا کہ ہمارا اپنا کوئی ذاتی ایجنڈا یا مطالبہ نہیں بلکہ جو کہ شہداء کے لواحقین کا مطالبہ تھا وہی ہمارا بھی رہا،پھر ہمارے مرکزی قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے آرمی چیف کے ساتھ مسلسل رابطوں کے نتیجے میںیکم مئی کی رات وہ کوئٹہ تشریف لائے اور اِن کی ملاقات کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ عمائدین سے ہوئی جس میں انہوں نے کوئٹہ کے شیعہ ہزارہ قوم کے عمایدین اور علماء کو یقین دہانی کروائی کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور کوشش ہوگی کہ آئندہ کوئی ناگوار واقع پیش نہ آئے۔ انکی یقین دہانی کے بعد ہزار شیعہ علماء، عمائدین دھرنوں اور احتجاجات کے اختتام کا اعلان کر دیا۔ ہم مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاکستان کے غیور عوام جنہوں نے ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہمارا ساتھ دیا اور خصوصا ہماری ان ماؤں، بہنوں،بیٹیوں کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے دن رات انتہائی نا مسائد حالات میں صبر و استقامت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنی موقف پر ڈٹی رہی،اور ہم اپنے قوم کے بزرگوں ،جوانوں کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ان دھرنوں کو کامیاب بنایا۔ہم چیف آف آرمی سٹاف جناب قمر باجوہ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، کمانڈنٹ سدرن کمانڈ جنرل عاصم باجوہ، آئی جی پولیس معضم جاء انصاری، آئی جی ایف سی جنرل ندیم انجم اور دیگر فوجی افسران کا شکریہ ادا کرتے ہیںاور اسطرح جناب چیف جسٹس کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے از خود نوٖٹس لیکرہماری مظلومیت کو سنا گرچہ کہ یہ گلہ بھی ان سے کرتے ہیں کہ سوموٹو ایکشن لینے میں انہوں نے کافی دیر کی۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، کربلائی رجب علی، کیپٹن(ر) حسرت اللہ چنگیزی اور رشید علی طوری بھی
وحدت نیوز (اسلام آباد) ہزارہ عمائدین کی آرمی چیف سے ملاقات و اطمینان اوراحتجاجی دھرنوں کے اختتام کے بعد 4مئی بروز جمعہ کو ہونے والاملک گیریوم احتجاج منسوخ کردیا گیا ہے، اس بات کا اعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ہزارہ قوم کے مطالبے پرآرمی چیف جنرل باجوہ کی جانب سے تحفظات دور کرنے اور چیف جسٹس ثاقب نثارکی جانب سے شیعہ ہزارہ نسل کشی کے خلاف سوموٹو نوٹس لینے کے بعد4مئ بروز جمعہ ، ملک گیریوم احتجاج کا اعلان واپس لے لیا ہے۔