وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری جنرل شہید حجت الاسلام علامہ شیخ غلام محمد فخرالدین فرزندِ بلتستان نہیں بلکہ فرزندِ اسلام اور فرزندِ پاکستان تھے اور ان کے دل میں پورے عالمِ اسلام کا درد تھا۔ ان کی شہادت سے پوری ملت پاکستان ایک قابلِ قدر مفکر، بابصیرت سیاستدان اور ایک عالمِ باعمل سے محروم ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم قم کی کابینہ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا ہے۔ اراکینِ کابینہ نے کہا کہ علامہ شیخ غلام محمد فخرالدین الٰہی اہداف کے حصول کے لئے دینی، جمہوری اور تنظیمی اصولوں کے عین مطابق فعالیت کرتے تھے۔ دینِ اسلام کی سربلندی کے لئے ان کی تنظیمی اور اجتماعی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم قم کے مسئول گلزار احمد جعفری، سیکرٹری سیاسیات عاشق حسین آئی آر، آفس سیکرٹری مختار مطہری، میڈیا سیکرٹری نذر حافی سمیت کثیر تعداد میں طلّاب نے اپنے بیانات میں علامہ شیخ غلام محمد فخرالدین کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے اور حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سانحہ مِنٰی کی تحقیقات کے لئے آواز اٹھائے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما اور امام جمعہ علامہ سید ہاشم علی موسوی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں زائرین کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے، تاریخ اس کام کیلئے انتظامیہ اور اس کام میں ملوث دیگر تنظیموں کو ہرگز معاف نہیں کرے گی. اس قدر ناقص انتظامات نے خود زائرین کو بھی احتجاج پر مجبور کر دیا ہے. انتظامیہ کی وجہ سے آج لوگ کوئٹہ کے مومنین کو قصوروار سمجھ رہے ہیں. بیان میں کہا گیا کہ انتظامیہ بعض بسوں کو جانے نہیں دے رہی جبکہ تمام بسوں کو بیک وقت بھیجا جا سکتا ہے مگر انتظامیہ جانے کس منطق کی بنا پر انہیں روکے ہوئے ہیں. زائرین کو درپیش مشکلات کا انتظامیہ کو زرا بھی اندازہ نہیں ہے. جو افراد ان کاموں کو نہیں سنبھال سکتے انہیں صرف نیک نامی کیلئے آگے نہیں آنا چاہئے. اگر اپنے آپ کو واقعاً قابل سمجھتے ہیں تو اپنے زمہ داریوں کو دوسروں پر ٹھوکنے کے بجائے پورا کرے. انتظامیہ کے حرکات سے نہ صرف زائرین بلکہ ہر فرد کو دکھ پہنچھ رہا ہے.
انہوں نے مزیدکہا کہ زائرین ہمارے ہاں مہمان ہیں اور اس وقت ہم سب کی زمہ داری ہے کہ ان افراد کی خدمت کرے جو ہمارے ہاں چند دنوں کے لئے ٹہرے ہیں. جو افراد دھرنوں میں ہمارے ساتھ دیتے ہوئے بھیٹے تھے آج انکی نظریں ہم سے خاموشانہ سوال کرتی ہے اب ہماری زمہ داری ہے کہ انکی مدد کرے انہیں احساس دلائے کہ ہم انکیاپنے لوگ ہیں. بیان کے آخر میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوام اپنے علاقے میں قیام پذیر زائرین امام حسین (علیہ السلام) کی خدمت کرے انکی مشکلات کو مدنظر رکھیں اور جہاں تک سب کیلئے ممکن ہو انہیں رلیف فراہم کرے.
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے سیکریٹری جنرل شہید علامہ غلام محمد فخر الدین صاحب کے بارے میں کہا گیا ہے کہ دنیا اس وقت چاہے جو کچھ ظاہر کرے، مگر تاریخ سانحہ منٰی کے قصورواروں کو ہرگز معاف نہیں کرے گی. سانحہ منٰی نے پورے امت کو ٹھیس پہنچایا ہے. علامہ غلام محمد فخر الدین کی شہادت سے عالم اسلام کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے ہمیں جس نقصان کا سامنا ہوا ہے شاید اسکی تلافی ممکن نہ ہو. بیان میں شہید کے خانوادہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ علامہ فخر الدین نے اپنی ذات کو پوری ملت کی خدمت کیلئے صرف کیا تھا اس لئے ان کیسوگوار صرف انکیگھر والے اور رشتہ دار نہیں بلکہ پوری ملت مسلمہ ہیں.
انہوں نے شہید علامہ فخر الدین صاحب کے کوئٹہ آمد کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ علامہ صاحب سے ہم سب نے بہت کچھ سیکھا ہے، ہمارے دعوت پر شہید علامہ فخر الدین کوئٹہ آئے تھے اور ان کے علم سے کوئٹہ علمدار روڈ کے مومنین بھی مستفید ہوئے ہیں اور اس طرح ہمیں انکی خدمت کا شرف بھی حاصل ہوا ہے، ہمیں یقین ہیں مومنین انکے دیئے گئے دروس کو بروئے کار لائے گے جس کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں جگہ لیں گی. بیان کے آخر میں کہا گیا کہ ہم شہید علامہ فخر الدین کو کبھی نہیں بھولیں گے انکا کردار ہم سب کیلئے قابل تقلید ہے. اور ساتھ ساتھ ہمارے لبوں پر یہی دعا ہے کہ خدا شہید کے درجات بلند فرمائے.
وحدت نیوز (مظفرآباد) نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ ملک کو دہشت گردی و فرقہ واریت کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے مخصوص علاقوں میں ضرب عضب اور پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ضروری ہے۔ لیکن نیشنل ایکشن پلان کی آڑ عزاداری کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اضلاع کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں اور اضلاع کی انتظامیہ سے بھی توقع ہے کہ عزاداری کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے۔ عزاداری کی مجالس کا مقصد قیام امام حسینؑ اور اتحاد بین المسلمین جیسے موضوعات کو زیر بحث لایا جائے ۔ ہر صورت میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ تصور حسین نقوی الجوادی نے مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں سے شکایات ملی ہیں کہ انتظامیہ کے ذریعے بعض جگہوں پر نئی مجالس و جلوس ہا کے حوالے سے پابندی یا اجازت نامے کی بات کی جارہی ہے ۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عزاداری کی مجالس و جلوس ہا کے انعقاد کے لیے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔ انتظامیہ کو نظم و نسق کی بحالی کے لیے اطلاع دی جائے۔ عزاداران کا کام مجالس و عزاداری کا انعقاد ہے۔ اور انتظامیہ کی ذمہ داری سیکورٹی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ کسی قانون یا پلان میں یہ نہیں لکھا کہ نئی مجالس و جلوس نہ ہوں گے۔ جوں جوں آبادی میں اضافہ ہو گا علاقائی ضروریات کے پیش نظر ہر سال مجالس کی تعداد میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے بھی بھرپور تعاون کی توقع رکھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے مثالی خطہ ہے ۔ یہاں مکاتب فکر کے درمیان ایک مثالی ہم آہنگی جسے ہر قیمت میں برقرار رہنا چاہیے ۔ امام حسین ؑ آدمیت و انسانیت کی میراث ہیں ۔ امام حسین ؑ کی قربانی بقاء اسلام کی ضامن ہے ۔ دنیا کا ہر مسلمان امام ؑ سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتا ہے۔ اور اپنے اپنے طور پر اس کا اظہار بھی کرتا ہے ۔ لہذا کوشش کی جائے کہ ایک دوسرے کے طریقے اور روش پر بات کرنے کے بجائے امام ؑ کی شخصیت اور آپ کی لازوال قربانی پر بات کی جائے۔ تا کہ امام حسین ؑ کے اس اعلی و عرفہ ہدف و مقصد سے تمام امت مشترکہ طور پر درس لے ۔ یہ بات آج ہمارے ملک کے لیے بھی اور ہمارے دین کے لیے بھی ضروری ہے ۔
پنجاب پولیس خواتین کی مجالس پر ایسے ہلہ بول رہی ہے جیسے کشمیر میں بھارتی افواج ،علامہ عبدالخالق اسدی
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین عزاداری سیل کا علامہ عبد الخالق اسدی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیر صدارت میں ہنگامی اجلاس،اجلاس میں پنجاب بھر میں محر م الحرام میں مجالس، جلوس ہائے عزاء اور عزاداروں کو درپیش مشکلات پر گفتگو،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام اضلاع بشمول لاہور میں مقامی پولیس و انتظامیہ کے ذریعے حکومت عزاداروں کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے،چاردیواری کے اندر مجالس ہمارا آئینی و قانونی حق ہے،پنجاب پولیس عزاداری کیخلاف غیر قانونی و غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، جمالی بلوچاں ضلع خوشاب میں خواتین کی چاردیواری کے اندر مجلس پر اس طرح سے دھاوا بول دیا گیا جیسے مقبوضہ کشمیر میں انتہاپسند ہندو درندے مظلوم کشمیریوں پر دھاوا بولتے ہیں،انتظامیہ کا یہ رویہ کسی بھی طور قابل قبول نہیں ، ہمیں بتایا جائے کہ آیا ہم پاکستانی شہری نہیں؟ ہم اس عاقبت نااندیشی اور تعصب بھرے عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ضلع خوشاب کی انتظامیہ کے اعلیٰ اہلکاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ مقامی انتظامیہ کو لگام دے۔
علامہ اسدی نے تمام اضلاع کے عزاداری سیل کے اراکین کو ملکی حالات کی روشنی میں خصوصی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے اس عزم کو دہرایاکہ ملت تشیع پرامن اور وطن عزیز کی باوفا قوم ہے،ہم اس ملک کے آئین کو تسلیم کرنے اور اس پر سختی سے عمل پیرا ہیں، یہ عزاداری ،مجالس و جلوس ہائے عزا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے،عزاداری سیل کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے عزاداروں کو ہراساں کرنے کے عمل کو مجلس وحدت مسلمین کی لیگل ٹیم اعلیٰ عدالتوں میں رٹ کریگی،مجلس وحدت مسلمین پنجاب عزاداری سیل کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ سجاد بیگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں متعصب پولیس آفیسرز مسلسل عزاداروں کو پریشان کرنے میں مصروف ہیں کچھ اضلاع سے پولیس کی جانب سے رشوت اور پیسوں کا مطالبہ بھی کرنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں ہم تمام حقائق کو اپنی رٹ کا حصہ بنائیں گے،اجلاس میں درج ذیل قراداد متفقہ طور پر منظور کئے گئے۔
1 ۔عزاداری نواسہ رسولﷺ کو محدود کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، 2 ۔پنجاب پولیس کے ذمہ داران ضلعی پولیس افسران کی افسر شاہی کا نوٹس لیں بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار متعلقہ انتظامیہ پر ہوگی،3 ۔علماء و ذاکرین پر ضلع بندیاں ناقابل قبول ہیں،ذکر محمد وآل محمدؑ پر پابندیاں آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی اور ریاستی جبر ہے، 4 ۔ایمپلی فائر ایکٹ کے ناجائز استعمال کو روکا جائے،5 ۔مجالس ،جلوس ہائے عزاء کو مکمل فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مقامی انتظامیہ ہمارے سامنے کسی کالعدم گروہ و ملک دشمنوں کو نا بٹھائے ہم ملک دشمنوں کیساتھ بیٹھنا آئین و قانوں کی خلاف ورزی اور ملک سے غداری کے مترادف سمجھتے ہیں۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے قمراہ میں نامور عالم دین، ایم ڈبلیو ایم قم کے سربراہ حجت الاسلام علامہ شیخ غلام محمد فخرالدین کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجت الاسلام علامہ شیخ غلام محمد فخرالدین ملت اسلامیہ کا عظیم سرمایہ تھے، انکی زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی، وہ گلگت بلتستان میں مقاوت و مجاہدت کی مثال تھے، انہوں نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی سربلندی اور اسلامی اقدار کو احیاء کرنے کے لئے صرف کی۔ وہ بلند پایہ خطیب، عالم مبارز، مجاہد، محقق اور بلند پایہ معلم تھے۔ انکی المناک شہادت سے گلگت بلتستان میں جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنا محال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ غلام محمد فخرالدین کی المناک شہادت پر امام دوراں،ؑ رہبر معظم، اہلیان گلگت بلتستان بالخصوص لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور لواحقین کو صبر و شکر کی تلقین کے ساتھ ساتھ تبریک بھی پیش کرتے ہیں، کیونکہ شہادت خدا کی جانب سے ایک عظیم تحفہ ہے جو وہ اپنے مقرب بندوں کو عنایت کرتا ہے۔