ایم ڈبلیوایم اور دیگر ملی تنظیمات کے زیر اہتمام سکھر میں مرکزی القدس ریلی کا انعقاد

15 اپریل 2023

وحدت نیوز(سکھر)جمعةالوداع کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویژن، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویژن، پیام ولایت فاؤنڈیشن سکھر ڈویژن، شعیہ رابطہ کاؤنسل ضلع سکھر اور علماء کرام کی قیادت مین بزرگان، خواتین و بچوں نے کثیر تعداد میں جامع حیدری مسجد پرانہ سکھر سے پریس کلب سکھر تک یوم القدس کی ریلی نکالی گئی.ریلی قبلہ اول بیت المقدس پر قابض صیہونی اسرائیل کے خلاف اور مظلومین فلسطین کے حمایت میں نکالی گئی.ریلی پریس کلب سکھر پہنچ کر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہو گئی۔ احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر کے صدر محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ و دیگر تنظیموں کے عہدیدار و علماء کرام نے خطاب کیا۔

 مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالم اسلام کے قلب  میں ایک خنجر کی مانند ہے اور اس ناسور کو جڑ سے کاٹ کر مٹانا ہی ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا بیت المقدس پر قبضہ کوئی علاقائی مسئلہ نہیں، بلکہ  اسلام اور بین الااقوامی مسئلہ ہے، جس کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ جارح اور متعصب صہیونی مظلومین فلسطین کو ان کی زمین سے بے دخل کر رہے ہیں اور ان پر آئے روز ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور پوری دنیا میں دہشتگردی کی جڑ یہی اسرائیل ہے، جس کو بچانے کے کیے امریکا نے ہر دور میں دھشتگردوں کو جنم دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے نارملائیزیشن کی باتیں وہ عرب حکمران کر ہے ہیں جو خائن ہیں۔ انہوں نے اسلام سے خیانت کی ہے۔ پاکستان کے بانی کی دی ہوئی پالیسی  کے مطابق وطن عزیز اور اھل وطن کبھی بھی غاصب اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ جس طرح ہم کشمیر پر اپنا واضح موقف رکھتے ہیں اسی طرح فلسطین کے لیے بھی ہمارا موقف دو ٹوک اور واضح ہے۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسرائیلی اور امریکی پرچم کو نذر آتش کیا.



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree