ایم ڈبلیوایم کے تحت یوم القدس کےموقع پر سندھ بھرمیں احتجاجی اجتماعات منعقد ہوں گے، علامہ سید باقرعباس زیدی کی نیوز کانفرنس

14 اپریل 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے فلسطین مسجد اقصٰی میں ہونے والی صہیونی جارحیت اور مسلسل تہتر سالوں سے ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور مسلم امہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے کوششوں کو تیز کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پر نیوز کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سید علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا ملک عباس، سید رضی حیدر رضوی موجود تھے۔انہوں نے عرب دنیا کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا فلسطینی قوم اور عالم اسلام کے ساتھ بد ترین خیانت ہے جسے مسلم امہ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

انہوں بے کہا کہ بانیان پاکستان قائد اعظم، علامہ محمد اقبال ، لیاقت علی خان اور اس کے بعد کے حمکران ایوب خان، ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر نے فلسطین کے معاملے پر ہمیشہ اسرائیل کی مخالفت جاری رکھی۔ لیکن اب بتدریج ایسے عناصر سر اٹھا رہے جو پاکستان میں اسرائیل کی حمایت کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور وفد کی صورت اسرائیل کا دورہ کرریے ہیں۔ایسی طرح کراچی کے اسکول میں اسرائیل کا جھنڈا لہرایا جاتا ہے اور ایک شخص خود کو یہودی پاکستانی کہہ کر اسرائیل پاکستان کے درمیان تجارت کا شوشہ چھوڑتا ہے جن کو مسترد کرنا اور ان سازشوں کو خاک میں ملانا پوری پاکستانی قوم کی اولین ذمہ داری ہے اور آئین سے وفاداری کا تقاضہ بھی یہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔رمضان المبارک کے آخری جمعہ 23 رمضان کو جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس منایا جائے گا۔ امام خمینی کے فرمان کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں یوم القدس کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔

ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سندھ بھر میں جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس کے روز تمام جامع مساجد میں خطباء حضرات مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور عالمی دہشتگرد امریکہ و اسرائیل کے مظالم کے خلاف اپنے خطبہ جمعہ دیں گے اور بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلیاں و مظاہرے منعقد کئے جائیں گے جبکہ کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر ٹھیک 2 بجے دن کیا جائے گاجس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور سیاسی شخصیات شریک ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ 21 رمضان المبارک یوم علی علیہ السلام  پر سیکورٹی کے بہتریں انتظامات پر حکومت و سیکورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے ایسی طرح یوم القدس کے ملک گیر احتجاج کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree