ایم ڈبلیوایم کراچی کے تحت جمعتہ الوداع یوم القدس کے موقع پر جامع مسجد نورایمان کے باہرمرکزی مظاہرہ منعقد ہوگا ،علامہ شیخ محمد صادق جعفری

31 مارچ 2023

وحدت نیوز(کراچی)ایم ڈبلیوایم کراچی کے صدر اور امام جمعہ جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاون علامہ صادق جعفری نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ قبلہ اول شعائر الہی ہے جس کا دفاع تمام مسلمین کی ذمہ داری ہےملک عظیم پاکستان کے بانی قائد اعظم کے نظریے کے خلاف چند عناصر اسرائیل سے تعلقات کے خوہاں کے جسکی ہر سطح پر مخالفت کرینگے ہےاور کامیاب ہونے نہیں دینگےشعیان حیدر کرار دین اسلام کی حفاظت کے ساتھ ساتھ نظریہ پاکستان کی حفاظت کیلے جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلے تیار ہے اور عظیم جزبہ اور فکر  ہم نے کربلا سے سیکھا ہے،عالمی یوم القدس ،،23 رمضان المبارک منایا جائے گا،ایم ڈبلیوایم کراچی کے  تحت  جامع مسجد نورایمان کے باہربعد نماز جمعہ مرکزی مظاہرہ منعقد ہوگا اس کے بعد بسوں کے ذریعے مرکزی ریلی نمائش چورنگی کیلئے روانہ ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree