The Latest

agha razaوحدت نیوز (کوئٹہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مجلس وحدت مسلمین کے پی بی 2 سے امیدوار آغا سید محمد رضا کو کامیاب امیدوار قرار دیدیا ہے، سرکاری نتیجے کے مطابق،

krc.jali voteمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کراچی میں فوج کی کڑی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے شہر قائد میں دھاندلی کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کرتے۔

000000flag finalوحدت نیوز (سوشل میڈیا ٹیم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے جھنگ کی قومی اسمبلی کی نشست NA-89پر شیخ اکرم جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست PP-78پر واحد آزاد شیعہ امیدوار اختر شیرازی کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک شیعہ گروہ کی ترجمان ویب سائٹ جعفریہ پریس کی جانب سے جھنگ کی نشست پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے جھوٹے لیٹر پیڈ پر یہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ

00 shafqatعلامہ سید شفقت حسین شیرازی کا تعلق سرگودھا سے ہے، آپ بائیس سال کی عمر میں بی کام کرنے کے بعد دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ زمانہ طالبعلمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان میں فعال رہے اور سرگودھا ڈویژن کے ڈویژنل صدر کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے شانہ بشانہ میدان عمل میں مصروف رہے۔ آج کل دمشق میں ایک حوزہ علمیہ کے سرپرست کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ آپ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سرگرم رہنما اور سیکرٹری خارجہ امور ہیں۔ ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے اسلام ٹائمز نے پاکستان میں حالیہ انتخابات اور گذشتہ روز شیعہ علماء کونسل کے رہنمائوں سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے گفتگو کی ہے، جو قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔

00 raja Sahab nasirوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے غیور عوام اور ملت سے اپیل کی ہے کہ وہ گیارہ مئی کو صرف اور صرف خیمہ پر مہر لگائیں اور اپنا ووٹ بانیان پاکستان کی اولادوں کو بطور امانت سپرد کریں۔

00 sabeel mazahirوحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو ملک بھر میں تشیع کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہوگا، حسینی خیمہ نجات کا خیمہ ہے، ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں کی کامیابی ملت تشیع کی سربلندی، ملکی استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کی ضمانت ثابت ہوگی۔

00 jhangوحدت نیوز (جھنگ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شفقت شیرازی نے تحریک جعفریہ/اسلامی تحریک /شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنما علامہ مظہر عباس علوی سے ملاقات کے دوران ان پر واضح کیا کہ تحریک جعفریہ/اسلامی تحریک /شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو قائل کریں کہ وہ NA-89 پر شیخ اکرم کے مقابلے میں پی پی پی کے امیدوار پیر طارق گیلانی کو دستبردار کروائے

00 rajaوحدت نیوز (سندھ) ہم سنت شہزادی زینب (س) ادا کرنے نکلے ہیں، ہماری آقا زادی (س) نے مدینہ چھوڑ کر دفاع مسلمین، دفاع شریعت محمدی اور ظالم حکمرانوں کے خلاف قیام کیا اور حتیٰ کے اپنے اہل و عیال بھی کربلا میں قربان کر دیئے لیکن یزیدیت کے آگے سرنگونی اختیار نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے سندھ کے شہروں لاڑکانہ، سکھر اور خیرپور میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

00 مجلسوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات مطلوب اعوان قادری اور جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مستقیم نورانی اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ

mwm.raja.nasir election0مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے علی پور چٹھہ میں سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوموں کا ساتھی بنکر میدان میں اترے ہیں مجلس و حدت مسلمین مظلوموں کی جماعت ہے اور ظالموں کیخلاف آواز بلند کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ ہم پر بعض جماعتیں دباو ڈال رہی ہیں کہ اپنے امیدوار کو ان کے حق میں دستبردار کریں لیکن ہم ہرگز ایسا نہیں کرینگے انہوں نے کہا ملک میں کچھ مخصوص سیاسی مافیا نے ہمیں زبانوں صوبوں اور فرقوں میں تقسیم کر کے اپنے اقتدار کی کرسی بچانے کی پالیسی بنارکھی ہے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree