The Latest

hasan.zafar.naqvi.mwmkrcملک میں جاری قتل و غارت گری اندرونی و بیرونی سازشوں کا شاخسانہ ہے، دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکائے بغیر ملک میں امن و امان کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ خود ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے، ملت جعفریہ ووٹ کی طاقت کے ذریعے ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ووٹ کے ذریعے ذمہ دار، دیانت دار اور امین اشخاص کو اسمبلیوں میں پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے الیکشن سیل کے ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا ملک عزیز پاکستان دہشت گردی، انتہا پسندی، ناانصافی، بددیانتی، بھتہ خوری اور بدتہذیبی کی لپیٹ میں ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے ووٹ کی طاقت سے ناآشنا ہیں۔ ہم بنا تحقیق، بنا سوچے سمجھے، کسی کی اہلیت جانے بغیر اپنا ووٹ کسی بھی شخص کے حوالے کر دیتے ہیں۔

khairulamal0120خیر العمل فاونڈیشن نے شعبہ سیاسیات کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے جامع حکمت عملی مرتب کر لیواٹر فلٹر پلانٹ ، چھوٹی مساجد، ڈسپنسری ، ایمبولینس سروس اور ہاوسنگ پرجیکٹ پر کام شروع کیا جارہا ہے 
پاکستان میں آئندہ آنے والے الیکشن انتہائی اہم ہیں اور ملت جعفریہ پاکستان کی ترقی و سالمیت کیلئے اپنا تاریخی رول ادا کرنے جارہی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم عوامی امنگوں کی صحیح ترجمانی کر سکتی ہے اور عوام میں اپنا اجتماعی کردار ووٹ کے زریعے ادا کرنے کا شعور بیدار کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار برادر نثار علی فیضی مرکزی سیکرٹری فلاح بہبود و انچارج خیر العمل فاﺅنڈیشن نے ایگزیکٹو اراکین کے اجلاس

mwmliyyahمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ علامہ امین شہیدی نے دربار حضرت لعل عیسن اور دربار حضرت محمد علی راجن شاہ پر حاضری دی۔ اور ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ بعدازاں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ اور معززین علاقہ، تنظیمی کارکنوں اور عوام کیساتھ مختلف نشستیں کیں۔

mwmvote for mwmمجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور شیخوپورہ کے تمام نامزد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سید اسد نقوی، علامہ حسنین عارف، ڈاکٹر اصغر علی بھٹی، رائے ناصر علی، شیخ عمران علی، رضا حسین خاں شامل ہیں، اسی طرح پنجاب بھر کے اضلاع سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے۔ صوبائی سیکرٹریٹ میں امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسنین عارف نے کہا کہ آنیوالے انتخابات میں انشاءاللہ بھرپور حصہ لے کر ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تکفیریوں کا راستہ روک کر محب وطن اور شرپسندوں کے مخالف قوتوں کی حمایت کر کے ملک میں حقیقی تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا عوام الیکشن میں معتدل اور صالح لوگوں کو منتخب کر کے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، ہماری خواہش ہے کہ پارلیمنٹ میں ایسے لوگ آئیں جو مخلص، صالح اور عوامی امنگوں کے ترجمان ہوں، ہم ملک سے بے روزگاری، مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن پاکستان مضبوط پاکستان کا ضامن کے سلوگن پر الیکشن لڑیں گے، بھرپور انداز میں پاکستان بھر میں انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے اور عوام بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

دارالحکومت سے مجلس وحدت کے امیدوار

NA48 askariمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے این اے 48 اسلام آباد سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کرا دئیے ہیں۔ اس موقع پر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔ جو اس دوران لبیک یاحسین (ع) کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ علامہ اصغر عسکری نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پارلیمنٹ میں ایسے لوگ آئیں جو مخلص، صالح اور عوامی امنگوں کے ترجمان ہوں۔ ہم ملک سے بے روزگاری، مہنگائی اور دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن پاکستان مضبوط پاکستان کا ضامن کے سلوگن پر الیکشن لڑیں گے۔ بھرپور انداز میں پاکستان بھر میں انتخابی مہم چلائی جارہی ہے اور عوام بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں واضح رہے کہ این اڑتالیس اسلام آباد میں
آئی ٹن جی ٹن جی نائن ایف الیون ایف ٹن بیگاں سیداں جھنگی سیداں سنیاڑی گولڑہ شریف شامل ہیں دوسری جانب این اے پچپن سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار سعید رضوی نے بھی اپنے کاغذات داخل کردئے ہیں جبکہ آج این اے انچاس سے بھی مجلس وحدت کے امیدوار کاغذات داخل کرینگے 

mwm.multan confانتظامیہ کی جانب سے دربار حضرت شاہ شمس تبریز پر منعقد ہونے والی کانفرنس کے اشتہارات اُتارنے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی اور ترجمان محمد رضا نقوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 31مارچ بروز اتوار کو دربار شاہ شمس ملتان پر منعقد ہونے والی کانفرنس کے اشتہارات کو انتظامیہ کی جانب سے اُتروانے کا عمل انتہائی قبیح ہے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ملتان انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کانفرنس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں کیونکہ اس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما شرکت کر رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم ملتان انتظامیہ سے اُمید کرتے ہیں کہ وہ اس پروگرام میں کوئی رُکاوٹ نہیں ڈالے گی بصورت دیگر حالات کی ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر ہوگی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آج جب وہاں ٹینٹ لگائے جا رہے تھے تو مقامی پولیس نے اُنہیں نہیں لگانے دیے ہم انتظامیہ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم پاکستان کے پُرامن شہری ہیں اور اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں ہم اپنے شہداء کا چہلم ہرصورت میں اس جگہ کریں گے چاہے کچھ بھی ہو جائے۔

mwmkrc electianکراچی کی صوبائی اسمبلی کی نشست PS-117 پر مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار شاکر علی راؤجانی اور قومی اسمبلی کی نشست NA-252 کیلئے مولانا محمد حسین کریمی نے کاغذات نامزگی جمع کرا دیئے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی الیکشن سیل کے انچارج اصغر زیدی کے مطالق ایم ڈبلیو ایم اس بار الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی جس کے لئے کافی حد تک امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ہیں جن میں 2 صوبائی اسمبلی کی نشستوں PS-117 پر شاکر علی راؤجانی، PS-126 سے علامہ دیدار جلبانی جبکہ قومی اسمبلی کی تین نشستوں NA-252 سے مولانا محمد حسین کریمی، NA-253 سے اصغر زیدی، NA-258 سے مولانا محمد علی حسینی شامل ہیں۔

mwmelectianمجلس وحدت مسلمین کے سیاسی شعبے نے پاکستان بھر سے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے ہیں اور قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے 135 امیدواروں کو ٹکٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ گذشتہ روز سے ان امیدواروں نے الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانا بھی شروع کر دیئے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے ضلع ملتان سے حلقہ این اے 149، حلقہ پی پی 194، پی پی 196، پی پی 198، اور پی پی 206 سے امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ضلع جھنگ سے حلقہ این اے 88، این اے 90، این اے 91 جبکہ حلقہ پی پی 77، پی پی 78، پی پی 80، پی پی 81، پی پی 82 سے امیدوار میدان میں اتریں گے۔ ضلع راولپنڈی سے حلقہ این اے 55، اور حلقہ این اے 56 سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ ضلع اسلام آباد سے حلقہ این اے 48 اور این اے 49 کیلئے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

mwm.quetta.raja012علمدار روڑ اور ہزارہ ٹاؤن کے سانحات کے خلاف ہم نے ملک بھر میں760مقامات پر دھرنے دے کر ثابت کیا کہ ہم ڈرنے والے نہیں 
مظلومین کوئٹہ کے مطالبات پورے نہیں ہوئے، الیکشن میں حکمرانوں سے انتقام لیاجائیگا، شہدائے کیرانی روڈ کے چہلم کے اجتماع سے خطاب 
کوئٹہ (وحدت نیوز) ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شہداء کا مقدس خون ہماری طاقت ہے ، دشمن ہمیں بم دھماکوں ٹارگت کلنگ اور خود کش حملوں سے خوفزدہ نہیں کر سکتا ،علمدار روڑ اور ہزارہ ٹاؤن کے سانحات کے خلاف ہم نے ملک بھر میں760مقامات پر دھرنے دے کر ثابت کیا کہ ہم ڈرنے والے نہیں،ملت تشیع میدان میں حاضر رہنے والی قوم ہے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں سانحہ کیرانی روڈ کے شہداء کے چہلم کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ،

raja.hayderabad1201حیدرآباد کی تاریخی قرآن و اہلبیت کانفرنس سے لاکھوں شرکا سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خطاب
خطاب کے اہم اقتباسات
یہ الیکشن ہمارا امتحان ہے گھروں سے نکلنا ہے اور معتدل قوتوں کو ووٹ دینا ہے انشا اللہ اللہ تعالی
اور امام زمانہ ہمارے مددگار ہونگے
جو بھی مظلوم ہے وہ ہمارا ہے بلاتفریق مذہب و عقیدہ جس پر بھی ظلم ہو ہم اس کے ساتھ ہیں ۔۔ھم پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں ہم اپنے اندر بھی کسی کے رقیب نہیں ہیں ہم کسی کو گرانا نہیں چاہتے ہم ملک کی سالمیت کے لئے کوشاں ہیں
امریکی اور نجدی پلان کو پاکستان میں شکست دینے کی کوشش کرنے والے دہشگردوں کے مخالف ہمارے اسٹراٹیجک پارٹنر ہیں
اس الیکشن میں ہم نے معتدل قوتوں کو سپورٹ کرنا ہے آپ کے دھرنوں نے ثابت کیا کہ اگر آپ چالیس دن ڈٹ جائیں تو اس ظالمانہ نظام کو تبدیل کرسکتے ہیں ۔۔۔ کوئی غیرت مند پاکستانی ان لوگوں کو ووٹ نہیں دیگا جنہیں ووٹ دینے سے دہشگرد ٹولہ سیاسی طاقت حاصل کرے ۔ہم نے ووٹ کی طاقت سے دہشگردوں سے انتقام لینا ہے ہمارے اسٹراٹیجک پارٹنر سنی بریلوی ہیں سنی تحریک ہے سنی اتحاد کونسل ۔۔۔۔ہے
یزیدی طاقتوں کا مقابلے میں میدان کو خالی نہیں چھوڑنا ہے الیکشن کا مرحلہ حساس مرحلہ ہے
ہماری جدودجہد ایک لمبی جدوجہد ہے اس میں حوصلوں اور برداشت کی ضرورت ہے
یہ کسی شدت پسندوں کے ئے نرم گوشہ رکھنے والوں کا پاکستان نہیں بلکہ یہ ہمارا پاکستان ہے
بیس اپریل کو نشتر پارک میں اہم سیاسی اجتماعی اجتماع ہوگا
ہم اپنے لہو سے لکھیں گے کہ ہم شہید حسینی کے سچے وارث ہیں ہماری جماعت کا نشان حسینی کربلائی خمیہ ہے ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ حر کی طرح نکلو اور حسینی خیمہ میں آجاو انشا اللہ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree