The Latest

Mehdi Abidiوحدت نیوز ( لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے پرْامن انتقال اقتدار پر تمام جمہوری قوتوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اب حکمرانوں کا امتحان شروع ہوا ہے عوام سے کیے گئے وعدے ،فقط الیکشن مہم کیلئے نہ ہوں۔نئی حکومت اور نومنتخب وزیر اعظم کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنا ہو گا۔دہشت گردی،توانائی کا بحران،زبوں حال معیشت،بے روزگاری،کرپشن کا خاتمہ،احتساب کے ادارے کو خود مختار اور بلا تفریق سیاسی مصلحتوں سے بالا ہو کر بے رحمانہ احتساب،یکساں تعلیمی نظام تا کہ طبقاتی نظام کا خاتمہ ہو،صحت کے بنیادی سہولیات شہروں اور دیہاتوں میں برابری کی سطح پر مہیا کرنا،ایک چیلنج سے کم نہیں۔

سید مہدی کا کہنا تھا کہ توانائی کی بحران کیلئے جنگی بنیادوں پرکام کرنا ہوگا اور قرض پر تیل لے کر توانائی کے بحران کا حل کرنا رینٹل پاور سے زیادہ خطرناک ہوگا۔توانائی کے بحران کا واحد اور دیر پا حل صرف اور صرف پاک ایران گیس پائپ لائن ہے نو منتخب حکو مت کو امریکہ اور پاکستان دشمنوں کے دباوُ میں آئے بغیر ملکی مفادات مد نظر رکھنا ہو گا اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عمل درآمد کر کے ایک خود مختار ریاست کا ثبوت دینا ہو گا ورنہ تاریخ کبھی معاف نہیں کریگا۔

انہوں نے ڈروں حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا مجلس وحدت مسلمین ڈرون حملوں کو پاکستان کی سا لمیت پر حملہ سمجھتی ہیں ڈرون حملوں کا خاتمہ اْسی صورت ہو گا جب ہم خود مختار قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ان طاغوتوں کے سامنے ڈٹ جائیں ۔دہشت گردوں کے خلاف موثر حکمت عملی اپنانا ہو گا مذاکرات سیاسی لوگوں سے کیے جائیں جو آئین پاکستان کو من وعن مانتے ہوں آئین سے انحراف کرنے والے معصوم عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اْن سے مذاکرات کرناہزاروں شہدا کے خون سے غداری کے مترادف ہو گا۔

barsi imam rehber speachوحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک)  انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے بیرونی دشمن اس فکر میں ہیں کہ موجودہ انتخابات کو ایران کے اسلامی نظام کے لئے انتباہ کے طور پر استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اسلامی کے دشمن یہ چاہتے ہیں کہ موجودہ انتخابات کے حوالے سے ایرانی عوام سرد مہری کا مظاہرہ کرِیں، یا وہ انتخابات کے بعد فتنہ ایجاد کرنے کی کوشش کریں گے، سید علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ وہ اشتباہ کر رہے ہیں، لگتا ہے کہ انہوں نے ابھی تک ملت ایران کو پہچانا نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہران میں امام خمینی (ره) کی برسی کی مناسبت سے ہونے والے لاکھوں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ امام راحل، خمینی کبیر کو خدا، عوام اور اپنی ذات پر مکمل اعتماد تھا، ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی کا یہ اعتقاد ہم میں بھی موجود ہونا چاہیئے، اور موجود انتخابات ہمارے ان اعتقادات کا مظہر ہونے چاہیئں۔ رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام جہادی/ حماسی جذبہ سے ووٹ ڈالنے کے لئے نکلیں گے، ان کہ کہنا تھا کہ جس کام کو ذوق و شوق اور بھرپور جذبہ سے انجام دیا جائے اسے حماسہ کہتے ہیں۔آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ ہر وہ ووٹ جو آپ انتخابات میں موجود کسی بھی امیدوار کو دیتے ہیں، یہ دراصل جمہوری اسلامی کو ووٹ ہے، یہ ووٹ اسلامی نظام اور موجودہ انتخابات پر آپ کے اعتماد کا اظہار ہے۔ دوسرے مرحلے میں آپ اپنا ووٹ اس امیدوار کو دے رہے ہیں جسے آپ سمجھتے ہیں کہ وہ دوسرے امیدواروں کی نسبت اس ملک کے مستقبل کے لئے زیادہ مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو یہ تصور کرتے ہیں کہ اس ملک میں ایک خاموش اکثریت ہے جو انقلاب اسلامی ایران کو قبول نہیں کرتی، لگتا ہے کہ وہ افراد 9 دی کو بھول گئے ہیں۔ وہ اس بات کو بھی بھول گئے ہیں کہ انقلاب اسلامی ایران کے گذشتہ 34 سالوں میں ملک بھر کے تمام شہروں میں 22 بھمن/ 11 فروری کو لاکھوں لوگ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے دن انقلاب کی حمایت میں باہر نکلتے ہیں اور مردہ باد آمریکہ کے نعرے لگاتے ہیں۔

jawwad hadiوحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن اورسابق سینیٹرعلامہ سید جواد حسین ہادی نے کہا ہے کہ شام کا معرکہ اسرائیل کو تحفظ دینے اور حزب اللہ کو ختم کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ امریکہ کا ساتھ دینے والے عرب ممالک کے اندر جمہوریت نہیں ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام خمینی (رح) کی 24ویں برسی کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رح) نے جو بھی قدم اٹھایا وہ امریکہ یا مغرب سے خوفزدہ ہوکر نہیں بلکہ اللہ کیلئے اٹھایا، ان کا ایمان تھا کہ ان کا اٹھنے والا ہر قدم اور کامیابی صرف اللہ کی مدد سے ممکن ہو ہے۔ اس کے برعکس آج کے حکمران دوسروں کے اشاروں پر چلتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ شہید مطہری فرماتے ہیں کہ امام خمینی (رح) کا اپنے مشن اور جدوجہد پر مکمل ایمان تھا۔ ان کو اپنی ہر کوشش اور ہدف پر یقین تھا۔ یہ وہ یقین کامل تھا جس کی بنیاد پر انسان دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت سے ٹکرانے کو تیار ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام (رح) کا راستہ بالکل واضح تھا، اس میں کوئی ابہام نہیں تھا۔ ایک لمحہ کیلئے بھی انہیں آگے بڑھنے کے حوالے سے شک و شبہ نہیں تھا۔ علامہ سید جواد ہادی نے مزید کہا کہ شہید مطہری ایک اور جگہ فرماتے ہیں کہ امام خمینی (رح) جب یقین کی منزل پر پہنچتے تھے تب بات کیا کرتے تھے، وہ ہوا میں تیر نہیں چلاتے تھے۔ یہ ان کی روحانی اور سیاسی قیادت کا اظہار تھا، جس کی وجہ سے آج دنیا بھر کے مسلمان ان پر فخر کرتے ہین۔ اور تمام انسان انہیں نمونہ عمل سمجھتے ہیں۔

علامہ سید جواد ہادی کا کہنا تھا کہ آج مسلمان حکمرانوں کو اپنے رب پر بھروسہ نہیں، ان میں ذرہ بھر بھی ایمان موجود نہیں۔ آج ایک طرف ایران اور اسلامی تحریکیں ہیں اور دوسری طرف امریکہ ہے۔ اور امریکہ کی کوشش ہے کہ وہ اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کو تحفظ دے۔

علامہ جواد ہادی نے کہا کہ آج شام میں جاری جنگ اندرونی معاملہ نہیں بلکہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے اور مزاحمتی قوتوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے لڑی جا رہی ہے۔ وہ عرب ممالک جو امریکہ کیساتھ کھڑے ہیں، ان ممالک کے اندر حقوق کہاں ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ آج سعودیہ، قطر اور بحرین میں انسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔ اگر وہ سوریہ میں جمہوریت کیلئے مدد کر رہے ہیں تو کیا ان عرب ممالک میں جمہوریت ہے؟ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کو ختم کرنے کیلئے یہ معرکہ شروع کیا گیا ہے۔ ایران کی مدد کرنے والوں کے گرد دائرہ تنگ کرنے کیلئے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ شیطان بزرگ آج بھی انسانوں کے دلوں میں وسوسے ڈال رہا ہے۔ جیسے مجاہدین نے امریکہ کو افغانستان مین شکست دی ہے، اسی طرح شام میں بھی شکست ہوگی۔

jashan syriaوحدت نیوز (مانٹیرنگ ڈیسک) شام کا اہم شہر قصیر دہشتگردوں کے ہاتھوں سے نکل گیا سینکڑوں مارے گئے دہشتگردگروپوں میں قصیر کی شکست پر سخت اختلافات صبعۃ نامی قصبے کے قریب بیٹھے التوحید گروپ اور القاعدہ کا جبھۃ النصر گروپ میں قصیر کی شکست پر سخت اختلافات ایک دوسرے پر الزمات کی بارش ۔

دو سال سے زائد عرصے سے اہم ترین جنگجوں کا مرکز بناہوا شہر قصیراب مکمل طور پر سوریا کی آرمی کے کنٹرول میں ہے اس پر بیٹھے دہشتگردوں کو دئے گئے پلان میں ایک اہم پلان لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت حزب اللہ پر حملے کرکے انہیں اندرونی جنگ میں الجھانا تھا تاکہ عرب قوموں اور لبنان میں موجود حزب اللہ کی مقبولیت کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے متنازعہ بھی بنادیں جس کی پچھلے کئی سالوں سے تیاری کی گئی تھی اور اسی اہم نکتے کی جانب سید حسن نصر اللہ نے بھی اپنے خطاب میں اشارہ کیا تھا ۔

قصیر پر اسرائیل سمیت قطر ،سعودی عرب اور ترکی کی نظریں جمی ہوئی تھیں کہ اور یہ ان کے پلان کی اہم ترین امیدتھی جو اب ختم ہوچکی ہے ۔
قصیر شہر دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کیا ہوا کہ اسرائیلی کے لئے شائد آج کی رات ماتم سے کم نہیں ترکی اندرونی عوامی احتجاجات سے پریشان تھا ہی تو اب اس پر قصیر تیل کا کام کرے گا ۔

اسرائیل حکومتی چینل دو نے کہا کہ قصیر کے جانے کے بعد اب شدت پسندوں کو اسلحے کی ترسیل مسئلے بن گیا‘‘لبنانی باڈر بھی اب پرامن رہے گا کیونکہ اب قبروں کو مسمار کرنے والے سنیوں کو چاک اور سروں کو کاٹنے والے وہاں سے فرار کرگئے ہیں لیکن ابھی پورے شام میں دہشتگردوں کا صفایا نہیں ہوا امید کی جارہی ہے کہ اب یہ کام آسان ہوگا کہا جارہا ہے کہ شام کی افواج کا اگلا ٹارگٹ حلب شہر ہوگا جہاں سے وہ ترکی کے باڈر کو مکمل کنٹرول کرینگے تاکہ دہشتگرد اندر داخل نہ ہوسکیں ۔

دوسری جانب لبنانی دروز کے سیاسی رہنما ولید جنبلاط نے قصیر سے چار سو کے قریب زخمی شدت پسندوں کو نکالنے کی درخواست کی حزب اللہ نے کہا کہ اس کا فیصلہ شام کی قیادت کرے گی۔۔۔۔لیکن وقت گذرچکا ہے اب یہ دہشتگرد شامی افواج کے قبضے میں جاچکے ہیں
قصیر اھم اسٹراٹیجیکل شہر کو دہشتگردوں سے پاک کردیا۔
 
اسی دوران دہشتگردوں کے حوصلے بڑھانے اورکئی ممالک کا دو سالہ پلان فیل ہونے کے سبب، دہشتگرد وں کے سربراہ(فری سیرین آرمی) کا کہنا ہے کہ وہ اب لبنان کے اندر جا کر حزب اللہ سے لڑ سکتے ہیں۔ان کا یہ بیان کھسیانی بلی گھمبا نوچے کے مترادف نظر آتا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے اپنی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ گذشتہ کی طرح اس معرکے میں بھی کامیاب ہونگے جو اسلامی تحریک مزاحمت اور اس کے پشتیبانوں کیخلاف کھڑا کیا گیا ہے ۔

agha ali 2وحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے تعزیتی بیان میں کہا کہ امام خمینی وہ عظیم محسن ہیں جنہوں نے ایران سے ڈیڑھ ہزار سالہ تاج شہنشاہیت کو کربلا سے درس حریت لیتے ہوئے روند ڈالا اور حکومت اسلامی کو قائم کرکے کربلا کی عملی تفسیر کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم انقلاب اسلامی ایران کو دور جدید کے معرکہ حق و باطل سے تعبیر کرسکتے ہیں، امام خمینی نے صرف اور صرف روح اسلام اور بازوئے حیدری سے خیبر شہنشاہیت کے در کو اکھاڑ پھینک کر دنیا کے مظلوموں اور کمزوروں کے لیے مثال قائم کردی کہ حق والے اگر میدان میں ڈٹ جائیں تو یہود و سعود اور موساد و ساواک اور سی آئی اے کی سازشوں کو طشت از بام کرنا کوئی مشکل نہیں۔ انہوں نے امام خمینی کی وفات کے موقع پر کہا کہ ہمیں روح خمینی سے عہد کرنا چاہیے کہ ہم بھی نہتے ہیں اور امریکہ و اسرائیل سے لے کر ہندوستان اور طالبان جیسی شیطانی طاقتوں کے مد مقابل میں ہیں اور ہم بھی پاکستان میں خوف کے خیبر کو، دہشت گردی کے خیبر کو، بدامنی کے خیبر کو، استحصالی نظام کے خیبر کو اس طرح اکھاڑ پھینکیں گے جس طرح امام خمینی نے ایران میں ظلم و شہنشاہیت اور بربریت کے عظیم خیبر کو فتح کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ارادہ کر چکے ہیں کہ پاکستان میں موجود کمزوروں اور مستضعف لوگوں، مظلوموں اور محروموں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔ ہم پاکستان میں جاری استحصالی شہنشاہی نظام کو اور امریکی ماموریت کو اس طرح روند ڈالیں گے جس طرح امام خمینی نے انقلاب اسلام برپا کرکے کیا۔ ہم پاکستان کے حقیقی محبوں اور مظلوموں کو مضبوط کریں گے۔ ہم پاکستان دشمن طاقتوں کے لیے وطن کی زمین تنگ کریں گے۔ دہشت گردوں، انتہاء پسندوں اور سی آئی اے، را کے ایجنڈوں پر کاربند قوتوں کے چنگل سے پاکستان کو آزاد کریں گے اور فلاحی اسلامی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، جہاں تمام مکاتب فکر اپنے اپنے عقائد کی روشنی میں زندگی بسر کر سکیں اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔

hussain ameerوحدت نیوز (تہران) اسلامی جمہوری ایران کے عرب اور افریقائی ممالک کے لئے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے شامی فوج کی طرف سے لبنان کے بارڈر کے نزدیک واقع اہم اور اسٹریٹجک شہر القصیر کو تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کروانے اور مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لینے پر شام کی حکومت، عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے۔

 ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بعض ممالک ابھی تک شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو اسلحہ ارسال کر رہے ہیں، اور شامی حکومت اور عوام کے خلاف ان کے دہشتگردانہ اقدامات کی حمایت کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ممالک شام میں قتل و غارت اور وہاں ہونے والی تباہی کے براہ راست ذمہ دار ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان پر جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے پر مقدمہ چلایا جائے۔ شام کی مسلح افواج نے تقریباً دو ہفتے کی شدید لڑائی کے بعد آج القصیر شہر کو تکفیری دہشتگردوں سے مکمل طور پر آزاد کروا لیا ہے، اور وہاں پر شام کے پرچم نصب کر دیئے ہیں۔

 تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب شامی فوج القصیر شہر کے شمالی حصے سے دہشتگردوں کے فرار کے بعد اس کی پاکسازی کر رہی ہیں اور تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے اس علاقے میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ شہر القصیر شام کے صوبہ حمص کا مرکزی شہر ہے۔

allama syed ali rizviوحدت نیوز (بلتستان) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ہم ممتاز عالم دین، مفتی اعظم صوفیہ امامیہ نوربخشیہ، مولانا مفتی محمد عبداللہ کی افسوسناک رحلت پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں، اس موقع پر باالعموم ملت اسلامیہ اور بالخصوص مکتب صوفیہ امامیہ نوربخشہ کو ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ پر مکتب نوربخشیہ اور لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خدا مرحوم کو جوار رحمت و مغفرت میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین و سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ مفتی اعظم صوفیہ امامیہ نوربخشیہ مولانا مفتی عبداللہ علیل رہنے کے بعد اسلام آباد میں رحلت کرگئے تھے۔

mwm flagوحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین حلقہ PP 161 کے مشاورتی کونسل کا اجلاس رائے ناصر علی کی زیرِ صدارت مانگا منڈی لاہور میں منعقد ہو۔ا جس میں ضمنی الیکشن سمیت اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔ عمائدین حلقہ PP 161نے مجلس وحدت مسلمین کی بھر حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم( صوبائی انتخابات ہوں یا بلدیاتی) مجلس وحدت مسلمین کی بھر پور حمایت جاری رکھیں گے کیونکہ یہ واحد جماعت ہے جس نے اِس علاقے کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے اور ہم ہر میدان میں مجلس وحدت کے شانہ بشانہ حاضر رہیں گے۔

سیاسی مشاورتی کونسل کے اراکین نے حلقے میں بدترین دھاندلی کی مذمت کی اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ضمنی الیکشن کو فوج کی نگرانی میں کرایا جائے تاکہ اہل حقائق عوام کے سامنے آ جائیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رائے ناصر علی نے کہا کہ مشاورتی کونسل کے تمام مطالبات اور مشورے مرکزی سیکرٹری سیاسیات تک پہنچایا جائے گا اور مرکز سے جوبھی فیصلہ آئے گا کونسل کے اراکین کو آگاہ کر دیا جائے گا۔رائے ناصر علی کا کہنا تھا کہ حلقہ پی پی 161میں ضمنی الیکشن کے ساتھ ساتھ بلدیاتی الیکشن میں بھی مجلس وحدت مسلمین بھر پور کردار ادا کرے گی۔

mwm flagوحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق اب جبکہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے مختلف واقعات کی وجہ سے سفر کے راستے محفوظ نہیں اور خصوصاًایران جانے کیلئے جو زمینی راستہ موجود ہے اس میں بار ہا ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہونے کی وجہ سے زائرین کو کافی مشکلات درپیش ہے ۔

لھذا حکومت اور پی آئی اے کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ ہے کہ کوئٹہ زاہدان کی جو سروس پہلے سے چل رہی تھی،اسے دوبارہ بحال کیا جائے،تاکہ زائرین سمیت ایران سفر کرنے والے دیگر مسافروں کو بھی حاصل ہو۔

markaz mettingوحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی دس رُکنی کابینہ نے پنجاب سیکرٹریٹ میں اپنے عہدوں کا حلف اُٹھا لیا۔ حلف برادری کی تقریب علامہ ناصر عباس جعفری مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی سربراہی میں ہوئی۔ مرکزی کابینہ میں علامہ امین شہیدی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، قائم مقام سربراہ، علامہ حسن ظفر نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، مرکزی ترجمان، علامہ شفقت شیرازی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، سیکرٹری فلاح و بہبود، تنظیم سازی، امور خارجہ، سید ناصر عباس شیرازی مرکزی سیکرٹری سیاسیات، سید مہدی عابدی مرکزی سیکرٹری اطلاعات، سید مبارک علی موسوی مرکزی سیکرٹری فنانس، علامہ ابوذر مہدوی مرکزی مسئول شعبہ خواتین پاکستان، علامہ اعجاز حسین بہشتی مرکزی سیکرٹری فرہنگ، علامہ اقبال بہشتی مرکزی سیکریٹری بین الصوبائی روابط اور علامہ حسنین گردیزی مسئول مرکزی سیکرٹریٹ منتخب ہوئے ہیں۔ کابینہ کے تمام اراکین سے علامہ ناصر عباس جعفری نے حلف لیا۔
 
اراکین کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مظلوموں اور مستضعفین کی حمایت جاری رکھیں گے خواہ وہ کوئی غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو اور ہر ظالم کیخلاف ہم عَلم بغاوت بلند کرتے رہیں گے خواہ وہ کوئی مسلمان ہی کیوں نہ ہو۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ اور بعض عرب ممالک کے سفیروں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت اور سیاسی عمل میں دخل اندازی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک خود مختار اور ایٹمی طاقت کی حامل ریاست ہے، یہاں حکومت کرنے کا حق صرف اور صرف عوامی منتخب نمائندوں کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں ہم کسی وائسرائے کو نہیں مانتے، غلامی کا طوق 1947ء میں اُتار کر انگریزوں اور ہندؤں کو بتا دیا تھا کہ پاکستانی عوام ایک خود مختار، شجاع اور آزاد قوم ہیں۔ انہوں نے قبائلی علاقوں میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ملکی سالمیت اور خودمختاری پر حملے کے بعد حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی پاکستان کی آزاد اور خود مختار قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree