The Latest

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر راولپنڈی میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے ٹائراں والی امام بارگاہ اور قرآن مجید کو نذرآتش کرنے، امام بارگاہ کے اہلسنت متولی میر افضل کو زندہ جلانے اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کے خلاف مفتی امان اللہ قتل کیس کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کیخلاف انچولی سوسائٹی کراچی میں احتجاجی ماتمی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے زیرانتظام احتجاجی ماتمی ریلی بعد نماز مغربین مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا سے نکالی گئی جو کہ شاہرائے پاکستان سے ہوتی ہوئی واپس امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداران اور کارکنان سمیت لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ احتجاجی ماتمی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رابطہ سیکرٹری علامہ سید علی انور جعفری نے کہا کہ راولپنڈی میں امام بارگاہوں کو نذرآتش کرنے اور امام بارگاہ کے متولی میر افضل کی شہادت تکفیری دہشتگرد عناصر کے سرپرست شریف برادران اور پنجاب حکومت کی انتقامی سیاست و کارروائیوں کا حصہ ہے اور محرم الحرام سے پہلے ملک میں فرقہ وارانہ نفرتوں کی آگ بھڑکانے کی گھناونی کوشش ہے، جسے محب وطن شیعہ سنی عوام کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

 

علامہ سید علی انور جعفری نے کہا کہ وطن عزیر پاکستان میں کوئی شیعہ سنی فساد نہیں ہے، یہ فقط ایک کالعدم تکفیری ٹولہ ہے کہ جسے امریکہ و سعودی عرب کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی بقاء و سلامتی کیلئے ضروری ہے کہ دہشتگرد تکفیری گروہوں، مدارس، اداروں اور تنظیموں کے خلاف ملک بھر میں آرٹیکل 245 لگا کر بے رحمانہ فوجی آپریشن کیا جائے، تاکہ وطن عزیز کو امریکہ و سعودیہ کے ناپاک عزائم کی بھینٹ چڑھانے والوں سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ امین شہیدی کے خلاف درج ہونے والی مفتی امان اللہ قتل کیس کی جھوٹی ایف آئی آر دہشتگرد تکفیری عناصر اور انکی سرپرست پنجاب حکومت پر طاری اسی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے جو کہ امریکی سعودی نواز لیگی حکومت کیخلاف سنی شیعہ اتحاد کی مشترکہ جدوجہد کے نتیجہ طاری ہوچکی ہے۔ علامہ علی انور جعفری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے شیعہ و سنی عوام متحد ہیں اور تکفیریوں کی تمام سازشوں کے خلاف متحد ہوکر میدان میں حاضر ہیں اور اپنے اسی اتحاد سے تکفیری دہشتگردوں اور انکی سرپرست پنجاب حکومت کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

 

احتجاجی ماتمی ریلی سے خطاب میں علامہ علی انور جعفری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی سکیورٹی واپس لینا انتہائی قابل مذمت ہے اور اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ نواز حکومت انقلاب مارچ کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اپنے مخالفین کو ڈرانا چاہتی ہے لیکن شاید وہ نہیں جانتی کہ قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کے ہزاروں جانثار کارکنانِ وحدت ان کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت کی سرپرستی میں تکفیری دہشتگردوں نے پاکستان میں سنی شیعہ اتحاد کی علامت علامہ ناصر عباس جعفری کو کوئی نقصان پہنچانے کی ناپاک کوشش کی اور قائد وحدت کو آنچ بھی آئی تو جانثاران وحدت اس آنچ سے جاتی عمرہ سمیت ملک بھر میں موجود شریف برادران کے فرعونی محلات اور اقتدار کو جلا کر راکھ کر دیں گے۔ علامہ سید علی انور جعفری نے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی میں مسجد و امام بارگاہ ، قرآن پاک، علم حضرت عباس علمدار، تبرکات اور متولی میر افضل کو جلائے جانے کا مقدمہ شہباز شریف، رانا مشہود اور ڈی سی او ظفر ساجد کیخلاف توہین رسالت و توہین قرآن کے تحت درج کیا جائے، علامہ امین شہیدی کے خلاف درج جھوٹی ایف آئی آر واپس لے کر تمام گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے۔

وحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ قم المقدسہ کے زیراہتمام حوزہ امام خمینی میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور ہماری ذمہ داریوں کے عنوان پر ایک سیمینار منعقد ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت شیرازی اورعلامہ شیخ اعجاز بہشتی نےخطاب کیا جب کہ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم قم کے سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹرغلام محمد فخرالدین بھی موجود تھے۔

 

 سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شفقت شیرازی نے کہا کہ  مجلس وحدت مسلمین پر پوری قوم کو اعتماد اور یقین ہے اوروہ  اس کا مظاہر ہ کئی مواقع پر کرچکی ہے،ہمیں اتحاد بین المسلمین کا درس قائد شہید نے دیا ہے اور شہید کی درینہ خواہش تھی اور اس کا عملی جامہ آج پارلیمنٹ کے سامنے سر زمین مقد س پاکستا ن میں نظر آرہا ہے ۔یہ دھرنا در حقیت کامیابی کا زینہ ہے، ہم نے جو نتیجہ اخذکرنا تھا کرلیا ہے،اور ہم اپنے مقاصد میں پوری طرح کامیاب ہورہے ہیں ۔اگر کسی کو شک ہے تو میدان میں آکر دیکھیں۔ ہمیں کیسی کی طرف انتساب دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہم خود اپنا تشخص بہتر جانتے ہیں ۔ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور اس فخر کی بنا پر وطن عزیز کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گزیز نہیں کرینگے۔

 

علامہ اعجاز بہشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم فرعونیت اور نمرودیت کو مٹانے کے لئے نکلے ہیں جو آج بھی نواز کی شکل میں موجود ہے اس طاغوت کو بھگا کر ہی دم لیں گے ، پاکستان کے عوام کو تاریخ کے بد ترین حکمرانوں کا سامنا ہے، افسوس کہ جو ایوان عوام کے حقوق کی پاسبانی کا مجاز تھا آج وہ چوروں ، لٹیروں ، قاتلوں اور بدمعاشوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔ اصل شیعہ سنی وحدت سے ایم ڈبلیوایم نے پاکستان میں تکفیریت کو حقیقت میں دیوار سے لگایا ہےجس کا ثبوت مسلسل مجلس کے اکابرین کی ذات اور کردار پر حکومتی اداروں اور کالعدم جماعتو ں کے حملے ہیں ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام راولپنڈی میں امام با رگاہ کو نذر آتش کرنے علامہ امین شہیدی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر اور قا ئد وحدت علامہ راجہ نا صر عبا س جعفری کی سیکورٹی واپس لینے کے خلاف احتجا جی مظا ہرہ کیا گیا جس سے خطا ب کرتے ہوئے علامہ سید ہا شم موسوی نے کہا کہ پنجا ب حکومت اور شریف برا دران پنجا ب میں انتقا می سیا ست پر اُتر آئی ہیں کئی ہفتوں سے جا ری کارکنان کی گرفتا ری کے بعد اب پنجاب حکومت کالعدم تنظیموں کی سر پرستی کرکے راولپنڈی اسلام آبا د میں فر قہ وارانہ فسا دات پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہے مفتی امان اللہ کے قتل کی ایف آئی آر میں ہمارے مر کزی قا ئد کو نامزد کرنا جس کے بعد شر پسند وں کے ہاتھوں امام بار گا ہ کو نذر آتش کرنے کے پیچھے محرم الحرام سے پہلے ملک میں فرقہ وارانہ نفرتوں کی آگ بھٹکانے کی کوشش ہے جسکو کسی صو رت کامیا ب نہیں ہونے دینگے ۔ ہمارے قا ئدین نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کی با ت کی ہیں لیکن حکمران اپنی کرسی اقتدار کو بچا نے کیلئے بہت خطر ناک کھیل کھیل رہی ہے جس کی وجہ سے پور ے میں امن وامان کی صورت حال خر اب ہوسکتی ہے۔

 

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ نا صر عبا س جعفری کی سیکورٹی وا پس لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے ہزاروں کارکنان اپنے لیڈر کے سا تھ کھڑی ہیں اور اگر اُن کا ایک بال بھی ٹو ٹا تو اس کی ذمہ دار نواز حکومت ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انتقا می کاروا ئیوں پر اُتر آئی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت انقلاب مارچ کی بڑھتی ہوئی کامیا بیوں سے بوکھلا گئی ہے اور اس طر ح کے ہتکھنڈے استعمال کرکے مخا لفین کو ڈرانا چا ہتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بیڈ گورننس کی مثا لیں قا ئم کردی ہے اور اپنی ہر غلطی کو چھپا نے کیلئے اُس سے بڑی غلطی کے مر تکب ہو رہی ہے جو اُن کے اقتدا ر کو لے ڈوبے گی۔انہوں مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور علامہ امین شہیدی کے خلاف درج جھوٹی ایف آئی آر واپس لے کر تمام گر فتا ر کارکنان کو رہا کرے اور قائد وحدت مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عبا س جعفری کو سیکورٹی فراہم کرے۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین ایبٹ آباد کے سیکرٹری جنرل سید مدثر علی کاظمی نے ضلعی کابینہ تحلیل کرکے تین رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ڈویژن ہزارہ کے صدر مقام ایبٹ آباد میں مجلس وحدت مسلمین کا سیٹ اپ غیر فعال ہونے کی بناء پر تحلیل کیا گیا، اراکین کابینہ کی عدم دلچسپی اور متحرک کردار ادا نہ کرنے کے باعث سیکرٹری جنرل ایبٹ آباد سید مدثر علی کاظمی سخت نالاں تھے، ضلع میں تنظیم کے امور کو چلانے اور نئی باصلاحیت کابینہ کے چناو کے لئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں حجۃ الاسلام علامہ جہانزیب جعفری، سید علی حسیب کاظمی اور سید اظہر حسین شاہ شامل ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مفتی امان اللہ کے قتل پر پنجاب حکومت راولپنڈی اسلام آباد میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کررہی ہے۔انقلاب مارچ کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں سے حکومت بوکھلا گئی ہے اور نواز حکومت کی بنیادوں میں دراڑیں پڑچکی ہیں جو کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہے۔حکومت کاوحدت مسلمین کے مرکزی رہنما کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنا انقلابیوں کے دھرنے کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے جس میں انہیں ذلت و خواری کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں لگے گا۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے رہنما مولانانشان حیدر ساجدی نے کراچی ڈویژن کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی امان اللہ کا قتل پنجاب حکومت کی ایماء پر کیا گیا ہے جس کا مقصد جڑواں شہروں میں فرقہ واریت کی آگ لگاکر دھرنوں سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے اور کالعدم جماعتوں کی حمایت سے اپنے اقتدار کو بچانا چاہتی ہے جس میں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ ملک عزیز میں اسلامی بھائی چارے اور وحدت کو فروغ دینے والے علماء پر اس قسم کے جھوٹے مقدمات کا مقصد ملک میں افرا تفری اور فرقہ واریت کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ملک دشمن رویے کو ترک کرتے ہوئے امام بارگاہ اور اس کے اندر رکھے قرآن نذر آتش کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے تین صوبوں کے عوام کو نظر اندازکرکے پنجاب کو اپنی سیاست کا محور بنایا مگر اب پنجاب ہی کے عوام نواز حکومت کے خلاف میدان میں آئے ہیں، اب نوازحکومت کا مستقبل تاریک ہے۔ گو نواز گو کا نعرہ ملکی سرحدیں عبور کر کے لندن تک جا پہنچا ہے اب یہ نعرہ ہر جگہ حکمرانوں کا پیچھا کر رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیکورٹی واپس کرنا افسوس ناک انتقامی پالیسی ہے، اگر انہیں کچھ بھی ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ مقدمات کا اندراج، دفاتر پر چھاپے، کارکنوں کی گرفتاریاں، اور اب سیکورٹی واپس لینا نواز حکومت کی انتقامی کاروائیوں کا تسلسل ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے صوبوں کا قیام حساس اشو ہے، جس میں یک طرفہ اقدام ممکن نہیں۔ قوموں کے درمیان نفرت کی بجائے اخوت کا پیغام عام کیا جائے۔ سندھ کی تقسیم ہو یا کسی نئے صوبے کا قیام عوام کی رائے اور تاریخی پس منظر مد نظررکھاجائے۔

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابی اصلاحات میں متناسب نمائندگی کے نظام کو پیش نظر رکھا جائے۔ دنیا کے اسی سے زائد ممالک میں متناسب نمائندگی کا نظام رائج ہے۔ جس میں بہتر امیدوار سامنے آتے ہیں۔ ملک کی متعدد جماعتیں باضابطہ طور پر متناسب نمائندگی کا مطالبہ کر چکی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ملک میں متناسب نمائندگی کا نظام ضروری سمجھتی ہے، اس سلسلے میں ملکی سطح پر ہم فکر جماعتوں کے ساتھ مل جدوجہد کی جائے گی۔

وحدت نیوز(مظفرگڑھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اورا سٹیپ فارورڈ ویلفیئرٹرسٹ کے مشترکہ تعاون سے مظفر گڑھ کے متاثرین سیلاب میں امداد کی تقسیم کے لیے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کا شرف برادر یاسر نے حاصل کیا۔تلاوت کے بعد مومنین سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی رہنما علی رضا طوری نے کہا کہ مجلس وحدت کسی تنظیم کا نام نہیں بلکہ ایک قوم کا نام ہے یعنی ایک بیدار ملت، اپنے حقوق کے لئے اٹھنے والی ملت کا نام ہے اور اگر ہم یہ کہ دیں کہ قومی وحدت اور شیعہ سنی اتحاد کا نام مجلس وحدت مسلمین ہے تو بے جا نہ ہوگا۔موجودہ دھرنوں میں قائدوحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی بے باک قیادت میں ہم نے عملی شرکت کر کے اور اتحادی کی حیثیت سے شامل ہو کر دشمن کی فرقہ واریت کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ہر مشکل گھڑی میں قوم کے درمیان رہنا ہم نے علامہ ناصر عباس جعفری سے سیکھا ہے۔



ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم اس وقت مختلف محاذوں پر ملت کا دفاع کر رہے ہیں جس میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، دہشت گردی، بم دھماکے،پولیس گردی وغیرہشامل ہیں۔ ابھی ہم ان مسائل سے نکلے نہیں ہیں کہ نیا امتحان سر پر آجاتا ہے۔یہی صورتحال سیلاب کی صورت میں ہم سب پر ایک امتحان کی صورت میں آیا ہے اب اس امتحان کو ہم نے صبر اور حوصلے کے ساتھ سر خرو کرنا ہے اور ہم بھی آپ سے انشااللہ ہرممکن تعاون اور امداد کریں گے۔ اللہ ہم سب کو حفظ و امان میں رکھے جبکہ اس امتحان سے کامیابی کے ساتھ نکلنے کی توفیق عطا فرمائے۔



مومنین سے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے دوستوں برادر یاسر اور ضیغم نے بھی گفتگو کی جس میں انھوں نے مومنین کو میڈیکل کیمپ کی آفر کی۔ اس کے بعد مومنین میں خشک راشن تقسیم کیا گیا۔ضلعی کابینہ کے دوستوں سید علی شاہ کاظمی، سید عمران کاظمی اور دیگر دوستوں کی محنت کے بدولت یہ پروگرام منعقد ہوا۔

وحدت نیوز ( گلگت) مفتی امان اللہ کے قتل میں علامہ امین شہیدی کے نام ایف آئی آر درج کرنا پنجاب حکومت کی راولپنڈی اسلام آباد میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے۔انقلاب مارچ کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں سے حکومت بوکھلا گئی ہے اور نواز حکومت کی بنیادوں میں دراڑیں پڑچکی ہیں جو کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہے۔حکومت وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنا انقلابیوں کے دھرنے کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے جس میں انہیں ذلت و خواری کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں لگے گا۔



ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی امان اللہ کا قتل پنجاب حکومت کی ایماء پر کیا گیا ہے جس کا مقصد جڑواں شہروں میں فرقہ واریت کی آگ لگاکر دھرنوں سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے اور کالعدم جماعتوں کی حمایت سے اپنے اقتدار کو بچانا چاہتی ہے جس میں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ ملک عزیز میں اسلامی بھائی چارے اور وحدت کو فروغ دینے والے علماء پر اس قسم کے جھوٹے مقدمات کا مقصد ملک میں افرا تفری اور فرقہ واریت کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ملک دشمن رویے کو ترک کرتے ہوئے جھوٹی ایف آئی آر کو ختم کرے ورنہ پورے ملک میں احتجاج کیا جائیگا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی جانب سے علامہ ناصرعباس جعفری کی سکیورٹی واپس لینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ ناصرعباس جعفری اور ایم ڈبلیوایم کے کسی رہنماء پر دہشتگردی ہوئی تو اس کی ذمہ داری نواز شریف اور شہباز شریف پر عائد ہوگی ۔وفاقی حکومت نے علامہ ناصرعباس جعفری کی سکیورٹی واپس لیکر دہشتگردوں کو فری ہینڈ دینے کی سازش کی ہے ۔نواز حکومت ماضی میں بھی ایسی طرح وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں شیعہ رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لیکر دہشگردانہ اقدامات کرتی رہی ہے۔ بدھ کو سانحہ راولپنڈی مسجدو امام بارگاہ کو کالعدم دہشتگرد گرہوں کی جانب سے جلانے اور و فاقی حکومت کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے سر براہ علامہ نا صرعباس جعفری کی سکیورٹی واپس لینے کے خلاف و حدت ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں علامہ مختار امامی اور دیگر نے کہا ہے کہ کراچی ،راولپنڈی اسلام آباد ،لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں شیعہ علاء و اکابرین ،بلخصوص شیعہ ڈاکٹرز کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا مگر تاحال وا قعات میں کسی دہشتگرد کو گر فتار نہیں کیا۔

 

 انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں وفاقی حکومت کی سر پرستی کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کا مسجد و امام بارگاہ پر حملے کرنا ملک میں امن وامان کی فضا ء خراب کرنے کی کوشش کی جاری ہے ۔ان رہنماؤں نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دھائیوں سے شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے۔ شہر قائد ، راولپنڈی واسلام آباد ،لاہور سمیت پورے ملک میں کئی ڈاکٹرز ،وکلاء ،تاجر سمیت اتحاد بین المسلمین کے دائی علماء و اکابرین کو نشانہ بنایا گیا ۔اسلام آباد میں اتحاد بین المسلمین کے دائی مشہور و معروف شیعہ زاکر علامہ ناصر عباس،لاہور میں ڈاکٹر علی حیدر کو ٹارگٹ کلنگ کر کے شہید کیا گیا جو قومی نقصان ہیں۔تخت لاہور میاں صاحب کو عوام نے مسترد کر دیا ہے سیاسی مخالفین کے خلاف بادشاہانہ مظالم کے سلسلے اب نہیں چلیں گے حکومتی مشینری بالخصوص ریاستی اداروں کے زریع معصوم عوام پر تشدد کی پالیسی و فاقی اور پنجاب حکومت کا وتیرہ بنتی جارہی ہے، جس کی ہم پر روز مذمت کرتے ہیں ۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری سمیت شیعہ علماء کرام کو فوری طور پر سیکورٹی فراہم کی جائے اور اگر ایسا نہ کیا گیا اور خدانخواستہ علامہ ناصر عباس جعفری سمیت ایم ڈبلیو ایم کے کسی بھی رہنماء پر دہشتگردی ہوئی تو اس کی براہ راست ذمہ داری شریف برادران پر عائد ہوگی ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ محرم الحرام سے پہلے کچھ  شدت پسند گروہ ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امام بارگاہ کے ساتھ ساتھ ایک معصوم انسان کو زندہ نذر آتش کرنا  پاکستان اور اسلام  کے خلاف سازش ہے۔ ایم ڈبلیوایم اتحاد امت کی علمبردار، پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔ جھوٹے مقدمات قائم کرکے ہمیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا ہے۔ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ علامہ امین شہیدی جو اتحاد امت کے علمبردار ہیں، ان کے خلاف مفتی امان اللہ کی قتل کی ایف آئی آر حقیقت میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی سازش ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ علماء کرام اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں کو چاہیئے کہ وہ اپنے  درمیان اتحاد، وحدت اور شعور کے ذریعہ فرقہ وارانہ نفرتوں کی سازش کو ناکام بنا دیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree