مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع گجرات کی تنظیم سازی کے متعلق مرکزی و صوبائی کمیٹی کے اراکین کی ایک اہم آن لائن میٹنگ کا انعقاد

29 July 2025

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان  ضلع گجرات کی تنظیم سازی کے متعلق مرکزی و صوبائی کمیٹی کے اراکین کی ایک اہم آن لائن میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ضلع گجرات کی موجودہ تنظیمی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز آیاتِ قرآنی سے ہوا۔

اجلاس کا واحد ایجنڈا ضلع گجرات کی تنظیمی نو تھا ۔ ضلع  کی 6 تحصیلوں:1. تحصیل صدر گجرات     2۔ تحصیل لالہ موسی     3۔ تحصیل کھاریاں 4۔تحصیل جلال پور جٹاں5۔ تحصیل سرائے عالمگیر6۔ تحصیل کنجاہ  کی تنظیمی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں سید منتظر مھدی نقوی  (صوبائی رکن مجلس وحدت مسلمین شمالی ورکنگ کمیٹی، شمالی پنجاب) نے ضلع گجرات کی تازہ تنظیمی صورتحال پر بریفنگ دی۔ علامہ صدا حسین ورک (صوبائی رکن ورکنگ کمیٹی مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب )نے بھی برادر سید منتظر مھدی کی معاونت کی ۔ 

جبکہ ظہیر کربلائی(صوبائی آفس سیکرٹری شمالی پنجاب) نے تینوں تحصیلوں کی موجودہ ساخت اور ضروریات پر تفصیلی تبصرہ کیا۔اجلاس کی صدارت جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان) نے کی، جنہوں نے واضح رہنمائی دیتے ہوئے ہدایت کی کہ:تنظیم سازی کا عمل شفاف طریقے پر ہو خانہ پری سے گریز کیا جائے ۔ یونٹس کی تشکیل میں اہلیت کے حامل اور نئے افراد کو موقع دیا جائے ۔

 جناب سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ اگر ضلع گجرات 6 تحصیلوں تحصیل صدر گجرات تحصیل کھاریاں تحصیل سرائے عالمگیر تحصیل جلال پور جٹاں تحصیل کنجاہتحصیل لالہ موسی سے تین تین افراد بھی لیئے جائیں تو 18 افراد بنتے ہیں ۔ کوشش کریں انہی 18 میں سے ضلعی آرگنائزننگ کمیٹی تشکیل دیں ۔ صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر نے کہا کہ برادر اظہر جعفری ضلعی صدر گجرات سے بات ہوئی تھی اس وقت انہوں نے جناب افضال شاہ صاحب کا نام بطور ضلعی آرگنائزر منتخب کیا تھا۔قبلہ کاظمی صاحب نے کہا کہ میری جناب افضال شاہ صاحب ملاقات ہوئی تھی مناسب فرد لگ رہے تھے ۔ 

منتظر مھدی بھائی نے بھی یقین دلایا کہ وہ جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب کے ساتھ رابطے میں رہیں گے ان شاءاللہ اور دس صفر المظفر 5 اگست کو پہلی فزیکل میٹنگ رکھیں گے اور چہلم امام حسین علیہ السلام اربعین حسینی کے بعد گجرات میں بڑا پروگرام کاانعقاد کریں گے ۔ ان شاءاللہ تمام ذمہ داران نے طے شدہ اہداف کو وقت پر مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ جناب قبلہ علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب  نے ہدایت کی کہ یہ عمل 5 اگست 2025ء تک مکمل کر لیا جائے تاکہ منتخب برادران کے ساتھ ضلع گجرات میں اربعین حسینی کے بعد ایک فزیکل میٹنگ منعقد کی جا سکے۔ ان شاءاللہ۔اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہ (عج) سے ہوا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree