وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بڑے افسوس اور رنج کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ علمی و فکری دنیا کی قدآور شخصیت، ریڈیو تہران کے سابق ڈائریکٹر آغا سید محمد رضوی اس دارِ فانی سے کوچ فرما گئے۔ ان کے انتقال سے علمی و فکری حلقے ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں۔آغا صاحب کی رحلت سے ایک عہد کا خاتمہ ہوا ہے۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
مولانا سید محمد رضوی کے انتقال پر آپ کے خانوادہ گرامی اور آپ سے وابستہ تمام افراد کو دلی تعزیت وتسلیت پیش کرتا ہوں، آپ کی ملی ودینی حوالے سے تدریسی و تربیتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، خدا وند متعال سے دعا گو ہوں صدقہ چہاردہ معصومین علیہ السلام آپ کی مغفرت و درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔الٰہی آمین